اسلامی جمہوریہ اور اہل مغرب کا دہرا معیار | سید ہاشم الحیدری | Arabic Sub Urdu
سید ہاشم الحیدری نے اس تقریر میں اسلامی جمھوری نظام کی بنیاد اور مغرب کے دہرے معیار پر بات کی ہے فرماتے ہیں جب ۱۹۷۹ء میں انقلاب اسلامی ایران کامیابی سے ہمکنار ہوا تو امام خمینی نے اپنا نظریہ لوگوں پر مسلط نہیں کیا بلکہ اسلامی جمھوری نظام کے حق میں ریفرنڈم کرایا۔ اور لوگوں نے اپنی مرضی سے اسلامی نظام کے حق میں ووٹ دیا- یوں یہ ایک مکمل عوامی حکومت ہے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ مغرب میں انسانی حقوق، جمہوریت، آزادی اور سول حکومت کے نام نہاد علمبرار لوگ عرب ممالک میں رائج بادشاہتوں کو تو قبول کرتے ہیں، لیکن اسلامی جمھویہ کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔ اور ان کے لیے شرم کی بات ہے کہ ایک دفعہ ہی سہی مگر یہ لوگ یمن کے مظلوم عوام کے حق میں نہیں بولتے اور آل سعود کے سنگین جرائم پر خاموش رہتے ہیں۔
Added by WilayatMedia on 23-02-2022
Runtime: 5m 51s
Send WilayatMedia a Message!


