شہداء کے پیغامات اور ہم | امام خامنہ ای | Farsi Sub Urdu
اٹھو تم کو شہیدوں کا لہو آواز دیتا ہے خدا بھی اہل ہمت کو پر پرواز دیتا ہے مکتب عاشورہ کے تربیت یافتہ شاگردوں نے عَالَمی کفر و استکبار کے خلاف اپنے لہو سے وہ تاریخ رقم کی ہے جو دنیا کے تمام مستضعفین اور مظلومین کے لیے نمونہ عمل ہے۔ شہید قرآنی تعلیمات کے مطابق زندہ ہوتا ہے مگر ہم اُسے دیکھ نہیں پاتے، شہید خدا کی بارگاہ سے رزق پاتے ہیں اور اپنی پاکیزہ زندگی گزارتے ہیں۔ شہداء ہم سے ہمیشہ ہم کلام ہوتے ہیں مگر یہ ان کی آواز فقط وہ سُن سکتے ہیں جن کے کانوں پر مادیات کے اور نفسانی آلودگیوں کے غلاف نہ چڑھے ہوئے ہوں۔ ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے شہداء کے حوالے سے روح پرور بیانات سننے کے لیے اِس ویڈیو کو ضرور مشاہدہ کیجئے۔ #ویڈیو #ویستبشرون #شہادت #شہداء #حیات_بخش #اہداف #دفاع #معنوی_صدا #کامیابی
Added by WilayatMedia on 23-09-2020
Runtime: 5m 10s
Send WilayatMedia a Message!


