Allama Amin Shaheedi meeting with the Shah Owais Noorani - 26 Mar 2014 - Urdu
Deputy Secretary General. Allama Amin Shaheedi meeting with the Shah Owais Noorani - Urdu مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور سپریم کرنسل کے چیئرمین شاہ اویس نورانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ باقر عباس زیدی، وحدت یوتھ سندھ کے سیکریٹری مہدی کربلائی، سیکریٹری تنظیم سازی کراچی میثم عابدی، جے یو پی کراچی کے رہنما مستقیم نورانی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک میں جاری دہشت گردی، طالبان سے مذاکرات، عرب ممالک کی مداخلت، ملت پاکستان میں اتحاد سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Added by MWM_PAK on 27-03-2014
Runtime: 5m 16s
Send MWM_PAK a Message!


