امریکی باتوں کو دُہرانا! | امام سید علی خامنہ ای | Farsi Sub Urdu

Views: 8913
Rating: ( Not yet rated )
Embed this video
Copy the code below and embed on your website, facebook, Friendster, eBay, Blogger, MySpace, etc.
 

Tags

Wilayat,   Media,   WilayatMedia,   America,   Imam,   Imam   Khamenei,   Islam,   Islami   jumhuri,   enqelab,   enqelab   Islami,   nezam,   defae,   siyasat,   dushman,   quds,   Quds   force,   haj   qasim,   qaseem   soleimani,   mulk,   maghreb,    

عام طور پر جمہوری اسلامیہ کے عہدیداروں کی ذمہ داری انقلاب اسلامی سمیت ملکی نظام اور اسکی داخلی اور خارجہ پالیسی کا بھر پور دفاع کرنا ہے اور انہیں کبھی بھی ایسی بات نہیں کرنی چاہئے جو ملک کی سیاست کے خلاف اور دشمن کے مفاد میں ہو، تاہم بعض عہدیداران دانستہ یا نادانستہ طور پر بسا اوقات ایسی باتیں کرتے ہیں جو دشمن کے مفاد میں ہوتی ہیں اور وہ گویا دشمن کی زبان میں بات کر رہے ہوتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ انکے منہ میں دشمن کی زبان رکھ دی گئی ہو جو قابل افسوس ہونے کے ساتھ حیرت انگیز بھی ہے، کبھی بھی اسلامی جمہوریہ کے عہدیداروں میں سے کسی کو بھی کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہئے جس سے ایسا لگے کہ وہ دشمن کی باتوں کو ہی دُہرا رہے ہیں۔ خواہ وہ قُدس فورس کے بارے میں ہوں یا پھر شہید حاج قاسم سلیمانیؒ کی شخصیت کے بارے میں! ملک کے حکمرانوں اور عہدیداروں کو تمام مسائل میں ملک کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے بیان دینے کی ضرورت ہے اور ملک کی پالیسی کے خلاف بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے۔ ملکی سیاست میں کونسے کونسے عناصر شامل ہیں؟ ملکی عہدیداروں کو کس طرح آگے بڑھنا چاہئے؟ ملکی سیاست کے حوالے سے بڑی غلطی کیا ہوسکتی ہے؟ \"قُدس فورس\" نے مغربی ایشیا میں کونسا اہم کردار ادا کیا ہے؟ دشمن کو \"قُدس فورس\" سے کیونکر خوف لاحق ہے اور\"قُدس فورس\" کے سربراہ حاج قاسم سلیمانی کو کس لئے شہید کردیا گیا؟ انہی تمام سوالات سے آگاہی کیلئے رہبر انقلاب اسلامی امام سید علی خامنہ ای کے بیانات پر مشتمل اس ویڈیو کو ضرور دیکھیں۔ #ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #جمہوریت #عہدیدار #باتیں #ایران #قدس_فورس #مغربی_ایشیا #سفارت_کاری #عنصر #ملک #شہید_سلیمانی #خارجہ_پالیسی #سفارت_کاری #امریکہ

Added by WilayatMedia on 15-11-2022
Runtime: 2m 52s
Send WilayatMedia a Message!

(2352) | (0) | (0) Comments: 0
TheMuslimTV.net