رجب اور شعبان کی دعاؤں کی اہمیت | امام خمینیؒ | Farsi Sub Urdu
اسلامی مہینوں میں رجب اور شعبان کے مہینوں کو بہت ہی اہمیت حاصل ہے اور معنویت کے سفر کا آغاز انہی مہینوں سے ہوتا ہے اور یہ دونوں مہینے معنوی عروج کے لیے دو پروں کی مانند ہیں جن کے ذریعے انسان ضیافتِ الٰہیہ میں داخل ہونے کے لیے پرواز کے قابل بن جاتا ہے اسی لیے ان دونوں مہینوں میں ائمہ علیہم السلام کی جانب سے بہت سی دعائیں وارد ہوئی ہیں اور ان دعاؤں کی تلاوت کے ذریعے انسان کا دل آہستہ آہستہ ضیافتِ الٰہیہ کے لیے آمادہ ہو جاتا ہے اور یہ دعائیں مقدمہ ساز ہیں ماہِ مبارکِ رمضان میں بچھائے جانے والے الٰہی دسترخوان کی برکتوں اور نعمتوں کو سمیٹنے کے لیے۔ ان دونوں مہینوں کی دعاؤں سے بھرپور طریقے سے استفادہ کرنے کی صورت میں کس قسم کی برکتوں سے انسان مستفیض ہو سکتا ہے؟ اس الٰہی دسترخوان کی خصوصیات کونسی ہیں؟ اور اس عظیم الٰہی دسترخوان سے استفادہ کرنے کا بہترین وقت کونسا ہے؟ آئیں ان تمام سوالات کے جوابات کو بانیِ انقلابِ اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی اس ویڈیو میں دیکھتے ہیں۔ #ویڈیو #امام_خمینی #رجب #شعبان #دعائیں #ائمہ_علیہم_السلام #ضیافت #مہمانی #دسترخوان #قرآن #پاکیزگی #شب_قدر
Added by WilayatMedia on 13-03-2023
Runtime: 2m 38s
Send WilayatMedia a Message!


