امام حسین علیہ السلام کا انحرافات سے مقابلہ | امام سید علی خامنہ ای | Farsi Sub Urdu

Views: 10971
Rating: ( Not yet rated )
Embed this video
Copy the code below and embed on your website, facebook, Friendster, eBay, Blogger, MySpace, etc.
 

Tags

Wilayat,   Media,   WilayatMedia,   imam,   imam   husayn,   enherafat,   imam   khamenei,   islam,   tarikh,   yazid,   faseq,   insan,   musalman,   jehad,   majalis,   majlis,    

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ کی رحلت کے بعد اسلامی تاریخ کے باب میں ایسا انحرافی موڑ پیش آیا جسکے نتیجے میں خلافت اسلامیہ اپنے اصلی محور سے ہٹ کر اغیار کے ہاتھوں میں چلی گئی اور رفتہ رفتہ خلافت اسلامیہ کا سلسلہ یزید جیسے فاسق اورفاجر انسان کی خلافت پر منتہی ہوا جواعلانیہ طور پر فسق وفجور کرتے ہوئے اسلام کے احکامات کی دھجیاں اڑا رہا تھا مگر کسی میں یزید کے خلاف بات کرنے کی جرأت اور ہمت نہیں پائی جاتی تھی، ایسے میں امام حسین علیہ السلام نے تحریفات سے مقابلے کیلئے عملی طور پر میدان میں قدم رکھا۔ امام حسین علیہ السلام نے تحریفات کا مقابلہ کرنے کیلئے کن لوگوں کو اپنے ہمراہ لیا؟ سماج میں انحرافات رونما ہونے کی صورت میں انسان کی ذمہ داری کیا ہے اور امام عالی مقام نے اس ضمن میں کونسا شفابخش نسخہ پیش کیا ہے جسے سامنے رکھتے ہوئے قیامت تک آنے والا ہر انسان اپنے زمانے کے یزید کا با آسانی مقابلہ کرسکتا ہے؟ ان تمام سوالات کے جوابات کو آپ ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کے بیانات پر مشتمل اس خوبصورت ویڈیو میں مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ #ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #انحراف #امام_حسین #مقابلہ #نسخہ #مسلمان #یزید #ذمہ_داری #مجالس #حقائق #جہاد

Added by WilayatMedia on 27-08-2022
Runtime: 5m 53s
Send WilayatMedia a Message!

(2391) | (0) | (0) Comments: 0
TheMuslimTV.net