نوری کہکشاں کے تین انمول ستارے | امام سید علی خامنہ ای |Farsi Sub Urdu

Views: 14390
Rating: ( Not yet rated )
Embed this video
Copy the code below and embed on your website, facebook, Friendster, eBay, Blogger, MySpace, etc.
 

Tags

Wilayat,   Media,   WilayatMedia,   fekr,   Imam,   imam   khamenei,   imam   syed   ali   khamenei,   noori,   noori   khakashan   ke   teen   anmol   setare,   anmol,   stare,   noori   kahkasha,   adl,   paighambar,   payghambar   akram,   sabr,   momen,   ensan,    

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کو قرآنی آیات میں اسوہ حسنہ کے عنوان سے یاد کیا گیا ہے چنانچہ سورہ احزاب کی آیت نمبر 21 میں ارشاد ہوتا ہے:« لَقَدْ كانَ لَكُمْ في‏ رَسُولِ الله أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كانَ يَرْجُوا الله وَ الْيَوْمَ الْآخِر» \" بتحقیق تمہارے لیے اللہ کے رسول میں بہترین نمونہ ہے، ہر اس شخص کے لیے جو اللہ اور روز آخرت کی امید رکھتا ہو۔\" چنانچہ اسی آیت کے تناظر میں ہر با ایمان انسان کو چاہیے کہ اپنی بساط کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ کی نیک صفات اور خصلتوں کو اپنانے کی کوشش کرے۔ واضح رہے کہ انسان کے لئے تمام میدانوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ کے اوصاف حمیدہ کا احاطہ ممکن نہیں، کیونکہ آپ کی ذات ان تمام صفات اور کمالات کا مجموعہ ہے جو پوری عالم بشریت کے نیک لوگوں میں پائے جاتے تھے اور بقول شاعر «آنچہ خوباں ھمہ دارند تو تنہاداری» کے مصداق تھے جس نے تمام عقلمندوں کو مسحور کردیا تھا۔ اگر ہم اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اخلاقی معجزہ کہیں تو مبالغہ آرائی نہیں ہے، لہذا کسی بھی انسان کو آپ کی صفات کا احاطہ کرنا ممکن نہیں لہذا اس میں سے خوشہ چینی کرتے ہوئے کچھ صِفات کو اپنانا ہوگا۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ان تمام صفات میں سے کونسی صفات کو ہمیں منتخب کرنا چاہیے؟ اس سلسلے میں آگاہی کیلئے ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ضرور دیکھیے ۔ #ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #پیغمبر_اکرم #خصلتیں #نوری_کہشاں #عدل #صبر #اخلاق #مومن #قرآن #اخلاق

Added by WilayatMedia on 09-10-2022
Runtime: 2m 54s
Send WilayatMedia a Message!

(2675) | (0) | (0) Comments: 0
TheMuslimTV.net