امریکہ اور ایرانی عوام کی حمایت؟؟؟ | امام سید علی خامنہ ای | Farsi Sub Urdu
اس میں شک نہیں کہ اسلامی انقلاب اور ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں کی کوئی انتہا نہیں ہے اور ایرانی عوام کو کچلنے کیلئے انہوں نے ہر قسم کا حربہ استعمال کیا ہے اور ایرانی قوم کے خلاف معاندانہ پالیسی میں کسی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے مگر اس کے باوجود بڑی بے شرمی کے ساتھ امریکی حکمران یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ ہم ایرانی عوام کے ساتھ ہیں جبکہ انقلاب اسلامی کی کامیابی سے لیکر آج تک چار عشروں پر محیط پورے عرصے میں کوئی ایسا اقدام نہیں جو انہوں نے ایرانی قوم کے خلاف نہ کیا ہو۔ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد انقلاب کو شکست سے دوچار کرنے کیلئے داخلی طور پر علیحدگی پسند گروہوں کی پشت پناہی اور بیرونی سطح پر ایران کے خلاف صدام کے ذریعے جنگ مسلط کرنے سے لیکر مسافربردار طیارے کو مزائیل سے گرانے اور ایٹمی سائندانوں کے قتل سمیت ایرانی عوام کے خلاف تاریخ کی سخت ترین پابندیوں تک بے شمار موارد ایسے ہیں جہاں امریکی حکمرانوں اور سیاست دانوں نے ایرانی عوام کے خلاف معاندانہ پالیسیوں کو یا تو عملی جامہ پہنایا ہے یا پہنانے کی کوشش کی ہے لیکن اس کے باوجود بڑی بے شرمی کے ساتھ کہتے ہیں ہم ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔ ابتدائے انقلاب سے لیکر آج تک عالمی استکبار امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور ایرانی عوام کے خلاف کس قسم کی معاندانہ پالیسی اپنائی ہے؟ اس کی بعض واضح مثالیں کونسی ہیں؟ کیا اس طرح کی معاندانہ پالیسی کی مثالیں کہیں اور دیکھنے کو ملتی ہے؟ عراق کی طرح ایران پر امریکہ کے براہ راست حملے سے گریز کرنے کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟ چنانچہ انہی تمام سوالات کے جوابات سمیت اس ضمن میں مزید سوالات کے جوابات سے آگاہی کیلئے ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کیجئے۔ #ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #امریکی_حکمراں #معاندانہ_پالیسی #بی_شرمی #ایرانی_عوام #صدام #جنگ #اسلحہ #مسافر #ملک #شہید_سلیمانی #ایٹمی_سائنسدان #فتنے #بغاوت #حمایت
Added by WilayatMedia on 19-11-2022
Runtime: 2m 28s
Send WilayatMedia a Message!


