Video Tags:
Quran,,,
Arabic,,,
English,,,
translation,,,
recitation,,,
transliteration,,,
text,,,
meaning,,,
Surat,,,
Surah,,,
Al,,,
Maidah,,,
Al-Maidah,,,
Table,,,
Spread,,,
Mishari,,,
Rashid,,,
AlAfasy,,,
Afasy,,,
Al-Afasy,,,
Ibrahim,,,
Quran Part (1) | Arabic sub Urdu/English
Complete Quran Part (1) with Urdu, English Translations, produced by Quran Foundation Pakistan Karachi
Quran recitation: Qari Shahriar...
Complete Quran Part (1) with Urdu, English Translations, produced by Quran Foundation Pakistan Karachi
Quran recitation: Qari Shahriar Parihazgar
English translation (text): Ali Quli Qarai
Urdu translation (text): Late H.I. Moulana Zeeshan Haider Jawadi
Urdu voice: Hussain Shaheed Mirza
81m:28s
1394
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 23-24 | Quran Ka Challenge | Maulana...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۲۳ اور ۲۴ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۲۳ اور ۲۴ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں قرآن نےمنکروں کو چیلنج کیا ہے کہ اگر تمہارا یہ دعوی ہے کہ قرآن اللہ کا کلام نہیں ہے اور رسول خدا نے خود گھڑا ہے یا کسی بشر نے ان کو تعلیم دیا ہے تو اس جیسا ایک سورہ لے کر آو اور اس کام میں اپنے تمام حمایتوں سے مدد بھی لے سکتے ہو۔ اس کے بعد قرآن نے غیبی خبر کے ذریعے یہ بھی بتایا ہے کہ تا قیام قیامت ان میں یہ ہمت نہیں ہو گی کہ قرآن جیسا کوئی کلام پیش کر سکیں۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
12m:5s
1418
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 25 | Quran Ki Basharat Kin Logon k...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۲۵ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
پروردگارعالم نے...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۲۵ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
پروردگارعالم نے ایمان لانے والوں اور اعمال صالح بجا لانے والوں کو بشارت دی ہے۔ ان اعمال کے بدلے مومنین کے لئے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں، جب جنتیوں کو پھلوں کا رزق دیا جائے گا تو وہ کہیں گے یہ تو وہی ہے جو ہمیں اس سے پہلے دیا جا چکا ہے۔ اس سے مراد یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اس طرح کے پھل ان کو دنیا میں مل چکے ہونگے، یا عالم برزخ میں کھا چکے ہونگے، یا جنت میں اس طرح کے پھل کھا چکے ہونگے کیونکہ جنت میں جب ایک پھل توڑا جاتا ہے تو فوری طور پر اس کی جگہ دوسرا پھل آ جائے گا۔ ان کے لئے پاک جوڑے ہونگے اور ان کو جنت سے کبھی نہیں نکالا جائے گا، ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اس میں رہیں گے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
12m:4s
1514
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 58-59 | Bani Israel ko...
Tafseer e Surah Al Baqarah, Ayat 58-59 | Bani Israeel ka Bait-ul-maqdas men dakhle ke waqt konsi hedayaat di gain?
اس ویڈیو میں...
Tafseer e Surah Al Baqarah, Ayat 58-59 | Bani Israeel ka Bait-ul-maqdas men dakhle ke waqt konsi hedayaat di gain?
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۵۸ اور ۵۹ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
بنی اسرائیل کو کس قریہ میں داخل ہونے کا حکم ہوا؟
سجدہ کرتے ہوئے دروازہ میں داخل ہونے سے کیا مراد ہے؟
بنی اسرائیل نے حطہ کہنے میں کیا تحریف اور تبدیلی کی؟
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:14s
1463
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayt 62-64 | Quran ki nazar me nejaat yafta...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۶۲ ، ۶۳ اور ۶۴کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
بیان کئے...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۶۲ ، ۶۳ اور ۶۴کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
بیان کئے گئے مطالب کی فہرست:
کیا قرآن کی نگاہ میں دوسرے مذاہب کے لوگ نجات یافتہ ہیں؟
صابئین کون لوگ ہیں؟
خوف اور حزن میں کیا فرق ہے؟
پہاڑ کو بنی اسرائیل پر بلند کرنے کا مطلب کیا ہے؟
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
9m:46s
1323
Tafseer E Surah Al Baqarah | Ayat 91-92 | Hamen Quran pe eman lane ki...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۹۱ اور ۹۲ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۹۱ اور ۹۲ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں اہل کتاب کے اس رد عمل کو بیان کیا گیا ہے جو مومنین کے مقابل میں تھا, مومنین ان کو ایمان لانے کی دعوت دیتے تھے لیکن وہ کہتے تھے ہم اپنی کتاب پر مومن ہیں لہذا قران پر لانے کی کیا ضرورت ہے تو قرآن نے ثابت کیا ہے کہ تم اپنی کتابوں پر بھی ایمان نہیں رکھتے ہو۔۔۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:58s
973
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 3 | Namaz Ke Qayem Karne Ka Matlab...
اس ویڈیو میں سورہ البقرہ کی آیت نمبر ۳ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔ اس آیت میں متقین کے...
اس ویڈیو میں سورہ البقرہ کی آیت نمبر ۳ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔ اس آیت میں متقین کے صفات بیان کئے گئے ہیں۔
\"متقین\" وہ لوگ ہیں جو غیب پر یعنی ان معارف اور ان چیزوں پر بھی ایمان رکھتے ہیں جن کو آنکھوں سے نہیں دیکھا جا سکتا، نماز قائم کرتے ہیں یعنی معاشرے میں نماز کا نظام قائم کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں اور نماز کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیتے ہیں اور اللہ نے ان کو جو کچھ عطا کیا ہوتا ہے اس میں سے دوسروں پر خرچ کرتے ہیں، ان کا خیال رکھتے ہیں۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran
11m:31s
1455
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 6-9 | Kufaar Par Allah Ki Ayat Ka...
اس ویڈیو میں سورہ البقرہ کی آیت نمبر ۶ سے ۹ تک کی تفسیر بیان ہوئی ہے۔ ان کفار پر...
اس ویڈیو میں سورہ البقرہ کی آیت نمبر ۶ سے ۹ تک کی تفسیر بیان ہوئی ہے۔ ان کفار پر اللہ کی آیات کا کوئی اثر نہیں ہوتا جو حق واضح ہونے کے بعد بھی اسے قبول نہیں کرتے اور اپنی ضد پر اڑے رہتے ہیں، ان کے اس انکار پر مصر رہنے کی وجہ سے خدا ان کے دلوں اور ان کی سماعتوں پر مہر لگا دیتا ہے جس کے نتیجے میں وہ حق کی طرف نہیں آ سکتے۔
منافق زبان سے کہتا ہے میں ایمان لایا لیکن وہ باطن میں کافر ہوتا ہے، وہ اپنے خیال کے مطابق اللہ اور مومنین کو دھوکہ دے رہا ہوتا ہے لیکن اس چیز سے غافل ہوتا ہے کہ اس کی ساری پلاننگ سے خدا واقف ہے، لہذا قرآن نے منافقت کو ایک روحانی مرض قرار دیا ہے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran
13m:8s
1468
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 10- 12 |...
اس ویڈیو میں سورہ البقرہ کی آیت نمبر ۱۰ سے ۱۲ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔ ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ البقرہ کی آیت نمبر ۱۰ سے ۱۲ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔ ان آیات میں بھی منافقین کا تذکرہ ہے کیونکہ ان کا خطرہ کافروں سے زیادہ ہوتا ہے۔ انسان کی فطرت میں سچ بولنا ہے لہذا اگر وہ جھوٹ بولے اور اس کا ظاہر اور باطن ایک نہ ہو تو اس کا مطلب ہے یہ شخص روحانی طور پر مریض ہے اور جیسے جیسے آیات اور احکام الہی نازل ہوتے ہیں ان کے مرض میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ ہر حکم کے سامنے انہوں نے منافقت دکھانی ہوتی ہے۔
منافق کا کام فساد پھیلانا ہوتا ہے لیکن اس کا نعرہ یہ ہوتا ہے کہ میں تو اصلاح کا ارادہ رکھتا ہوں اسی وجہ سے بہت سے لوگ دھوکہ کھا جاتے ہیں۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran
11m:23s
1502
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 13-16 | Kia Munafeqeen Shyateen Se...
اس ویڈیو میں سورہ البقرہ کی آیت نمبر ۱۳ سے ۱۶ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔ ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ البقرہ کی آیت نمبر ۱۳ سے ۱۶ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔ ان آیات میں بتایا گیا ہے کہ منافق مومنین کو بے وقوف سمجھتا ہے، جب مومنین سے ملتا ہے تو اپنا ایمان ظاہر کرتا ہے اور جب اپنے لیڈروں سے میٹنگ کرتا ہے تو ان کو اعتماد میں لیتا ہے۔ منافق اپنے زعم کے مطابق مومنین کا مذاق اڑا رہا ہوتا ہے لیکن درحقیقت خدا اس کا مذاق اڑائے اور اسے اس کی گمراہی میں ڈھیل دئیے ہے۔
منافق بڑی خسارے والی تجارت کرتا ہے کیونکہ وہ ہدایت کو بیچ کر گمراہی خرید رہا ہوتا ہے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran
11m:1s
1651
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 17-20 | Monafiq Noor Se Nahi Naar Se...
اس ویڈیو میں سورہ البقرہ کی آیت نمبر ۱۷ سے ۲۰ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔ منافق کی...
اس ویڈیو میں سورہ البقرہ کی آیت نمبر ۱۷ سے ۲۰ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔ منافق کی صورت حال کو سمجھانے کے لئے دو مثالیں پیش کی ہیں۔ ایک مثال میں منافق کو اس شخص سے تشبیہ دی ہے جو اندھیری رات میں بڑی مشکل سے آگ جلا کر روشنی کا بندوبست کرتا ہے لیکن خدا اس کے نور کو ختم کر دیتا ہے جس کی وجہ سے اسے کچھ نظر نہیں آتا۔
دوسری مثال میں منافق کی حالت سمجھانے کے لئے کہا ہے کہ گویا یہ خطرناک بارش میں پھنس چکا ہو، اس بارش میں کڑک، گرج اور چمک ہو اور اپنی جان بچانے کے لئے اپنی انگلیاں کانوں میں ڈال لیتے ہیں۔ بجلی کی چمک کی وجہ سے تھوڑا سا سفر طے کرتے ہیں پھر رک جاتے ہیں۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
11m:45s
1572
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 26-27 | Kuch Log Qurani Mesalon Par...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۲۶ اور ۲۷ کی تفسیر بیان ہوئی ہے۔
اس آیت میں ان...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۲۶ اور ۲۷ کی تفسیر بیان ہوئی ہے۔
اس آیت میں ان لوگوں کی بات ہوئی ہے جو اللہ کی دی گئی مثالوں پر اعتراض کرتے ہیں۔ خدا اس قسم کی مثالوں کے ذریعے ایک گروہ کی ہدایت کرتا ہے اور ایک گروہ کو گمراہ کرتا ہے۔ خدا کے کاموں پر اعتراض کرنے والے فاسق ہوتے ہیں، یہ لوگ اللہ کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو توڑ دیتے ہیں، جن رشتوں کے جوڑنے کا خدا نے حکم دیا ہے ان سے قطع تعلقی کر لیتے ہیں، اپنے غلط کاموں کے ذریعے زمین میں فساد پھیلاتے ہیں، درحقیقت یہی لوگ خسارے میں ہیں۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
12m:0s
1238
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 28-29 | Insan Ka Kafir Hona Taajub Ki...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی ۲۸ اور ۲۹ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں انسان کے...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی ۲۸ اور ۲۹ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں انسان کے کافر ہونے پر تعجب کیا گیا ہے، انسان کامومن اور مسلمان ہونا قابل تعجب نہیں بلکہ اگر کوئی انسان خدا کا انکار کرتا ہے تو وہ قابل غور ہے، کیونکہ وہ فطرت و عقل کے خلاف قدم اٹھا رہا ہے۔ انسان اگر اپنی خلقت اور کائنات کی تخلیق کے اسرار پر غور و فکر کرے تو اس کو ہر طرف خدا نظر آئے گا۔ انسان کے اندر ایک پوری کائنات ہے، خداوندعالم نے زمین و آسمان اور ان میں جو کچھ ہے انسان کے لئے پیدا کیا ہے لیکن انسان کو اپنی اطاعت اور عبادت کے لئے خلق کیا ہے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:55s
1220
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 30-32 | Khalifa Banane Ka Haq Kis Ko...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۳۰، ۳۱ اور ۳۲ کی تفسیر بیان ہوئی ہے۔
ان آیات...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۳۰، ۳۱ اور ۳۲ کی تفسیر بیان ہوئی ہے۔
ان آیات میں اس بات کی وضاحت کی گئی کہ پروردگار عالم نے حضرت آدم کی داستان کے ذریعے ہمیں سمجھایا ہے کہ انسان کا حقیقی مقام کیا ہے؟ایک اور اہم مطلب جو ان آیات میں بیان ہوا ہے وہ یہ کہ خلیفہ کا انتخاب انسان نہیں بلکہ خدا کرتا ہے۔ خداوندعالم نے فرشتوں کے اعتراض کی نفی نہیں کی کہ انسان خونریزی نہیں کرے گا بلکہ فرمایا: جو کچھ میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے، یعنی پروردگار کی نظر اس انسان کے ایسے کارناموں پر تھی جو فرشتوں کی سوچ سے بالا تر تھے یا یہ کہ خدا کی نظر میں انبیاء اور معصومین اور اولیاء خدا کا سلسلہ تھا۔
ان آیات کے لب و لہجہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ خداوندعالم نے فرشتوں کو کچھ ہستیوں اور ذوات کے نام تعلیم دئیے کیونکہ\" ھم\" کا لفظ معمولا انسانوں اور ذوی العقول کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
11m:22s
1363
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 33-34 | Kia gher e Khuda Ko Sajda Kia...
اس آیت میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۳۳ اور ۳۴ کی تفسیر بیان کی گئی ہے اور یہ ...
اس آیت میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۳۳ اور ۳۴ کی تفسیر بیان کی گئی ہے اور یہ بتا یا گیا ہے کہ کیا غیر خدا کو سجدہ کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟
حضرت آدم(ع) کو اسماء کی تعلیم دینے کے بعد حضرت آدم(ع) کو حکم ہوا کہ فرشتوں کو ان اسماء سے با خبر کیجئے ،اس امتحان سے معلوم ہوا کہ فرشتوں میں وہ توانائی اور استعداد نہیں جو انسان کامل میں ہے لہذا فقط انسان خلیفہ الہی بننے کا مستحق قرار پایا، اور اس امتحان سے یہ بات بھی سمجھ میں آتی ہے کہ خدا کا ڈائریکٹ شاگرد بننے کی صلاحیت فقط انسان میں ہے، فرشتے، انسان کامل کے شاگرد ہیں۔ انہی آیات میں فرشتوں کے حضرت آدم(ع) کو سجدہ کرنے اور ابلیس کے انکار کا ذکر بھی موجود ہے، ان آیات سے یہ بھی واضح ہوا کہ ابلیس نے پہلے سے اپنے کفر کو چھپایا ہوا تھا۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:52s
1287
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 35-37 | Hazrat Aadam Ko Shajarah Ke...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۳۵، ۳۶ اور ۳۷ کی تفسیر بیان ہوئی ہے۔
حضرت آدم...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۳۵، ۳۶ اور ۳۷ کی تفسیر بیان ہوئی ہے۔
حضرت آدم اور حوا( علیهما السلام) کا جنت میں رہائش پذیر ہونا، ابلیس کا ان کو پھسلانے کی کوشش کرنا یہ سب ایک پلاننگ کے تحت تھا اور درحقہقت ایک تمثیل تھی ، تا کہ انسان کو زمین پر جانے کے لئے تیار کیا جا سکے لہذا اس کو ٹریننگ دی اور زمین پر درپیش خطرات سے اس کو آگاہ کیا جائے۔ ابلیس اور انسان کی دشمنی کا آغاز جنت سے ہوا اور تا قیامت یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ حضرت آدم کی فضیلت اسی بات میں ہے کہ غلطی کے بعد فوری طور پر توبہ کی، لیکن ابلیس اپنی غلطی کے بعد ڈٹا رہا اور توبہ نہ کی۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
12m:6s
1406
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 38-41 | Kia Allah Ki Ayat Ko Zeyada...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیات نمبر ۳۸، ۳۹، ۴۰ اور ۴۱ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اس...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیات نمبر ۳۸، ۳۹، ۴۰ اور ۴۱ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اس کلیپ میں آپ کو ان سوالات کے جواب مل سکتے ہیں:
حضرت آدم (ع )کو دوبارہ اتر جانے کا حکم کیوں دیا گیا؟ حضرت آدم اور حوا (علیھما السلام )دو افراد تھے ان کے لئے جمع کا صیغہ کیوں استعمال کیا گیا؟ وہ کونسے کلمات تھے جن کے ذریعے حضرت آدم اور حوا (علیھما السلام ) کی توبہ قبول ہوئی؟
بنی اسرائیل سے پروردگارعالم نے کونسا عھد لیا؟ کیا دین خدا کو زیادہ قیمت کے بدلے بیچا جا سکتا ہے؟
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
16m:46s
1760
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 45-48 | Insan Moshkelat Mein Kis Se...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۴۵، ۴۶، ۴۷ اور ۴۸ کی تفسیر بیان ہوئی ہے۔
ہم...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۴۵، ۴۶، ۴۷ اور ۴۸ کی تفسیر بیان ہوئی ہے۔
ہم مشکلات اور سختیوں میں کس سے مدد مانگیں؟ نماز کسے مشکل لگتی ہے؟ کیا بنی اسرائیل پوری دنیا سے افضل ہیں؟ کیا قیامت میں کسی کی شفاعت نہیں ہو گی؟ ان سوالات کے جوابات اس کلیپ میں مل سکتے ہیں؟
صبر کے معنی ہیں استقامت اور ڈٹ جانے کے ، روزہ صبر کا ایک مصداق ہے۔ خاشعین وہ لوگ ہیں جنہیں اپنے رب کی ملاقات کی فکر رہتی ہے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
11m:55s
1201
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 49-52 | Bani Israeel ki Khawateen ko...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۴۹، ۵۰، ۵۱ اور ۵۲ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
خدا...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۴۹، ۵۰، ۵۱ اور ۵۲ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
خدا وندعالم کا بنی اسرائیل پر سب سے بڑا احسان کیا تھا؟ ان کے بیٹوں کو ذبح کرنے کا فلسفہ؟ ان کی بیٹیوں کو زندہ رکھنے کی وجہ؟ اسی راستے سے بنی اسرائیل نے کیسے نجات پائی اور فرعونی کیسے ہلاک ہوئے؟
سمندر کا بنی اسرائیل کے لئے شق ہو جانا بہت بڑی نعمت تھی، اسی طرح انہیں آسمانی کتاب کا ملنا بھی بہت بڑی نعمت ہے لیکن انہوں نے ان نعمتوں کی قدر دانی نہیں کی، خدا کا ان کو معاف کر دینا کہ شاید ان کی اصلاح ہو جائے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
11m:22s
1310
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 53-54 | Apne nafson ko qatal karne ka...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۵۳ اور ۵۴ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
حضرت موسی...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۵۳ اور ۵۴ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
حضرت موسی (علیه السلام )کو تورات اور فرقان دینے کا مقصد بنی اسرائیل کی ہدایت تھی لیکن انہوں نے اس سے ہدایت نہ لی۔ کلیم اللہ کے کوه طور پر جانے کے بعد بنی اسرائیل گوسالہ پرستی میں لگ گئے جسے قرآن نے ظلم کہا ہے لہذا اس گناہ کی سزا گناہگاروں کا قتل ہے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:34s
1308
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 55-57 | Sehra e Seena mein Bani Israel...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیات نمبر ۵۵، ۵۶ اور ۵۷ کی تفسیر بیان ہوئی ہے
اس کلیپ...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیات نمبر ۵۵، ۵۶ اور ۵۷ کی تفسیر بیان ہوئی ہے
اس کلیپ میں مندرجہ ذیل سولات اور ابحاث کے جواب مل سکتے ہیں:
حضرت موسی( ع )سے خدا کو آنکھوں سے دیکھنے کا مطالبہ اور اس کا انجام کیا ہوا؟
صحراے سینا میں دھوپ اور گرمی سے بچنے کے لئے خدا نے بنی اسرائیل کو کس نعمت سے نوازا؟
صحراے سینا میں ان کے کھانے کا بندوبست خداوندعالم نے کیسے کیا؟
کیا گناہ کے ذریعے انسان خدا پر ظلم کرتا ہے؟
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:32s
1664