Video Tags:
Kamyab,,Aur,,Bamaqsad,,Zindig,,Kay,,Asool,,Sahar,,Urdu,,News
Video Tags:
Naseem-e-Zindig,,Sila,,Reham,,Sahar,,Urdu,,
Video Tags:
Naseem-e-Zindgi,,Mizah,,Aur,,Sehat,,Sahar,,Urdu,,
Video Tags:
Naseem-e-zindig,,Imam,,Ali,,A.S,,Ki,,Wiladat,,Sahar,,Urdu
Video Tags:
Naseem-e-Zindig,Bachoon,,Aur,,Nojawano,,Ki,,Ebadat,,Ki,,Targeeb,,Sahar,,Urdu,
Video Tags:
Naseem-e-Zindig,,Motapay,,Say,,Nijat,,Pany,,Ki,,Raheen,,Sahar,,Urdu,,News
Video Tags:
Naseem-e-Zingid,,Hazrat,,ima,,Hadi,,Naqvi,,A.S,,Ki,,Serat,,Sahar,
Video Tags:
Naseem-e-Zindig,,Motapay,,Say,,Nijat,,Pany,,Ki,,Raheen,,Sahar,,Urdu,,News
Video Tags:
Naseem-e-Zindigi,,Motapay,,Say,,Nijat,,Pany,,Ki,,Raheen,,Sahar,Urdu
Tafseer E Surah Al Baqarah | Ayat 80-81 | Insan kese jahannami banta...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۸۰ اور ۸۱ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۸۰ اور ۸۱ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں یہودیوں کے اس نعرے کی نفی کی گئی ہے جو وہ کہتے تھے کہ ہم اگر جہنم میں گئے تو فقط چند دن کے لئے جائیں گے، خدا کے ہاں جنت اور جہنم میں بھیجنے کے اصول ہیں ایسا نہیں کہ کسی کے لئے ایک اصول ہو اور کسی دوسری قوم کے لئے کوئی اور اصول ہو۔
جو بھی گناہ انجام دے اور گناہ کی کیفیت اس پرحاوی اور طاری ہو جائے جس سے انسان بچ نہ سکے تو ایسے افراد جہنم میں جائیں گے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
15m:37s
682
حج زندگی کا ستون | امام سید علی خامنہ ای |...
خداوند متعال کی طرف سے حج ایک ایسی عبادت ہے جس میں ایک سعادتمند زندگی گزارنے کے...
خداوند متعال کی طرف سے حج ایک ایسی عبادت ہے جس میں ایک سعادتمند زندگی گزارنے کے تمام اسرار و رموز پوشیدہ ہیں. حج کے تمام مراحل حکمت الہی سے لبریز ہیں. قرآن مجید اور آئمہ معصومین کے فرامین میں تدبر و تفکر سے حج میں موجود یہ دقیق حکمتیں اور اسرار روشن ہو سکتے ہیں جو بنی نوع انسان کے لیے رہنما اصول اور طرز زندگی کو بیان کرتے ہیں. حج ایک ایسی عبادت ہے جس پر زندگی کی عمارت قائم ہو سکتی ہے اور ایک ایسا محکم ستون ہے جس پر انسانی زندگی قائم رہ سکتی ہے.
اس بارے میں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #حج #زندگی #ستون #قرآن #حکمت #بیان #تدبر #شہرالحرام #فلسفہ #قیام #ستون #عمارت #اموال #مادی #روحانی #فوائد
3m:47s
5910
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
hajj,
islam,
muslim,
musalman,
imam,
imam
khamenei,
ebadat,
zendegi,
allah,
quran,
insna,
hekmat,
suton,
tadabbur,
falsafa,
eemarat,
amwal,
زندگی کے لیے نمونہ عمل | امام سید علی...
آئمہ معصومین علیہم السلام کا مبارک کلام ایک سعادت مند اور درست زندگی گزارنے کے...
آئمہ معصومین علیہم السلام کا مبارک کلام ایک سعادت مند اور درست زندگی گزارنے کے لیے نمونہ عمل اور تاریکی میں روشنی کی مانند ہوتا ہے۔ اگر ہم چاہتے ہیں ایک معتدل، درست اور کامیاب زندگی گزاریں تو ہمیں چاہیے کہ ائمہ علیہم السلام کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کریں اور اپنی زندگی کو ان کی تعلیمات کے مطابق گزاریں۔ زندگی کے ہر شعبے میں ان تعلیمات کو نافذ کریں۔
اس بارے میں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔
#ویڈیو #زندگی_کے_لیے_نمونہ_عمل #امام_محمد_باقر_علیہ_السلام #تین_چیزیں #انصاف #مواسات #ذکر #گناہ_کی_اقسام
2m:54s
6379
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
video,
zindagi,
imam,
imam
mohammad
baqer,
imam
khamenei,
masoomin,
ensaf,
zekr,
gonah,
islam,
rosheni,
kamyab,
gonah
ke
aqsam,
زندگی کے مختلف میدانوں میں کامیابی اور...
آئمہ معصومین علیہم السلام نے ہمیں زندگی کے مختلف میدانوں میں کامیابی سے ہمکنار...
آئمہ معصومین علیہم السلام نے ہمیں زندگی کے مختلف میدانوں میں کامیابی سے ہمکنار ہونے اور سعادتمند زندگی گزارنے کے لیے رہنمائی فرمائی ہے اور راہ نما اصول بتائے ہیں ان میں سے ایک راستہ خداوند متعال سے راز و نیاز، دعا اور مناجات کا راستہ ہے. خداوند متعال نے مسلمانوں کو سخت ترین میدانوں اور کٹھن حالات میں استغفار اور توبہ کا حکم دیا ہے. استغفار فقط ذاتی گناہوں اور مسائل پر ہی نہیں بلکہ اجتماعی میدانوں میں بھی اہمیت کا حامل ہوتا ہے.
استغفار کی اجتماعی میدانوں میں اہمیت جاننے کے لیے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #زندگی_کے_مختلف_میدان #کامیابی #استغفار #اثرات #سورہ_مبارکہ #آل_عمران #مسجد #عبادت_گاہیں #محور #دعا #پیغمبروں_کی_روش #ثبات_قدمی
3m:34s
5386
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
zendegi,
kamyabi,
esteghfar,
imam,
imam
khamenei,
allah,
dua,
munajat,
musalman,
masjed,
quran,
کلام اسلامي (امامت) اس موضوع کی...
#کلام
امامت، پیغمبر اکرمؐ کی جانشینی میں اسلامی معاشرے کی قیادت و رہبری کا ایک...
#کلام
امامت، پیغمبر اکرمؐ کی جانشینی میں اسلامی معاشرے کی قیادت و رہبری کا ایک الہی نظام ہے۔ شیعوں کے نزدیک امامت اصول دین میں سے ہے۔ اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان مختلف حوالے سے اس مسئلے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ شیعوں کو امامت پر اعتقاد رکھنے کی وجہ سے امامیہ بھی کہا جاتا ہے۔
شیعہ تعلیمات کے مطابق رسول خداؐ اپنی رسالت کے ابتدائی ایام سے ہی اپنے جانشین کے اعلان کا قطعی ارادہ رکھتے تھے۔ آپ نے اپنے ارادے کو عملی جامہ پہنانے کا آغاز دعوت ذوالعشیرہ کے موقع پر قریش کے سامنے حضرت علیؑ کا نام لے کر کیا۔ اس کے علاوہ 18 ذی الحجہ کو حجۃ الوداع سے واپسی کے موقع پر غدیر خم کے مقام پر حجاج کرام کے سامنے اور اپنی زندگی کے آخری ایام میں قلم اور دوات مانگنے کے واقعے میں بھی حضرت علیؑ کی جانشینی کا اعلان فرمایا۔
اہل سنت بھی امام کی ضرورت اور اس کی اطاعت کے لزوم پر عقیدہ رکھتے ہیں، لیکن ان کے مطابق امام کے انتخاب کا اختیار لوگوں کو حاصل ہے اور رسول اللہؐ نے اپنے بعد کسی کو امام کی حیثیت سے اپنا جانشین مقرر نہیں فرمایا۔
شیعوں میں زیدیہ اور اسماعیلیہ اماموں کی تعداد اور اشخاص کے بارے میں اختلاف نظر رکھتے ہیں۔ شیعہ اثنا عشریہ کے نزدیک اماموں کی تعداد 12 ہیں جن میں پہلے امام حضرت علیؑ اور آخری امام حضرت مہدیؑ ہیں۔
امام کے وجود کا فلسفہ دین اسلام کی حفاظت، دینی معارف کی وضاحت اور انسانوں کی ہدایت کرنا ہے۔ لہذا اس ذمہ داری کو بہتر اور احسن طریقے سے نبھانے کیلئے امام کو عصمت علم لدنی اور ولایت کا مالک ہونا چاہئے۔
#امامت
#اسلام
#Allmasyedahmednaqvi
11m:13s
2606
موضوع: مطالعے کے لئے بچوں کی ترغیب -...
موضوع: مطالعے کے لئے بچوں کی ترغیب - نسیم زندگی - 25 دسمبر -2019 - Urud
موضوع: مطالعے کے لئے بچوں کی ترغیب - نسیم زندگی - 25 دسمبر -2019 - Urud
20m:43s
1194
Video Tags:
Mutalaye,,Kay,,Liye,,Bachoon,,Ki,,Tergeeb,,Naseem,,Zindgi,,
[Urdu] Hajj 2015 حجاج کرام کے نام رہبر معظم کا...
[Hajj 1436] حجاج کرام کے نام رہبر معظم کا پیغام - Urdu
حجاج کرام کے نام پیغام
بسم الله...
[Hajj 1436] حجاج کرام کے نام رہبر معظم کا پیغام - Urdu
حجاج کرام کے نام پیغام
بسم الله الرحمن الرحیم
والحمد لله رب العالمین و الصلا ۃو السلام علی سیّد الخلق اجمعین محمد و آلہ الطاہرین و صحبہ المنتجبین و علی التابعین لہم باحسان الی یوم الدین
اور سلام ہو یکتا پرستی کے مرکز، مومنین کی طواف گاہ اور فرشتوں کی جائے نزول ،کعبہ شریف پر۔ اور سلام ہو مسجد الحرام، عرفات، مشعر اور منی پر اور سلام ہو خضوع و خشوع سےبھرپور دلوں پر، ذکر میں ڈوبی زبانوں پر، بصیرت کے ساتھ کھلنے والی آنکھوں پر، عبرت و سبق کا راستہ پا جانے والے افکار پر اور سلام ہو آپ خوش نصیب حاجیوں پر کہ آپ کو دعوت الہی پر لبیک کہنے کی توفیق نصیب ہوئی اور آپ نعمتوں کے دسترخوان پر تشریف فرما ہیں۔
سب سے پہلی ذمہ داری اس عالمی، تاریخی اور دائمی لبیک پر غور کرنا ہے؛ انّ الحمد و النعمۃ لک و المُلک، لا شَریک لک لبیک۔
ساری تعریفیں اور شکر اس کے لئے ہے، ساری نعمتیں اسی کی طرف سے اور ملک و اقتدار اسی کا ہے۔
حاجی کو یہ زاویہ نگاہ، اس پرمغز و بامعنی فریضے کے شروعاتی مرحلے میں ہی، دے دیا جاتا ہے اور اعمال حج کا سلسلہ اسی طرز نگاہ کے مطابق انجام پاتا ہے اور پھر اسے پائیدار سبق اور کبھی فراموش نہ ہونے والے درس کی مانند اس کے سامنے رکھ دیا جاتا ہے اور زندگی کے لائحہ عمل کو اسی تناظر میں منظم کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ یہ عظیم سبق حاصل کرنا اور اس پر عمل کرنا، وہی پربرکت سرچشمہ ہے جو مسلمانوں کی زندگی کو تازگی، حرارت اورتحرک عطا کر سکتا ہے اور انھیں ان مسائل سے جن سے وہ دوچار ہیں، اس دور میں اور تمام ادوار میں نجات دلا سکتا ہے۔
نفسانیت، کبر، نفسانی خواہشات، تسلط پسندی اور تسلط برداشت کرنے کی عادت، عالمی استکبار، تساہلی اور ذمہ داریوں سے فرار اور با عزت انسانی زندگی کو ذلیل و خوار کرنے کا جذبہ، یہ سب وہ بت ہیں جو دل کی گہرائیوں سے نکل کر زندگی کا دستور العمل بن جانے والی اس \\\\\\\\\\\\\\\'صدائے ابراہیمی سے ٹوٹ جائیں گے اور دوسروں پر انحصار، دشواریوں اور سختیوں کی جگہ آزادی و وقار اور سلامتی لے لیگی۔
حج سے مشرف ہونے والے محرم برادران و خواہران، بلا تفریق ِملک و قوم، سب اس حکمت آمیز کلام ِپروردگار پر غور کریں اور دنیائے اسلام اور خاص طور پر مغربی ایشیا اور شمالی افریقا کے مسائل کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے، ذاتی اور گرد و پیش کے وسائل اور توانائیوں کے مطابق اپنے لئے فریضہ اور ذمہ داری طے کریں اور اس کے تحت کوششیں کریں۔
آج اس علاقے میں ایک طرف امریکا کی شرانگیز پالیسیاں جو جنگ و خونریزی، تباہی و آوارہ وطنی، نیز غربت و پسمانگی اور قومیتی و فرقہ وارانہ تنازعات کی جڑ ہیں، اور دوسری طرف صیہونی حکومت کے جرائم ہیں، جس نے مملکت فلسطین میں غاصبانہ اقدامات کو شقی القلبی اور خباثت کی انتہا تک پہنچا دیا ہے اور بار بار مقدس مسجد الاقصی کی توہین اور مظلوم فلسطینیوں کے جان و مال کی تاراجی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ یہ آپ تمام مسلمانوں کا اولین مسئلہ ہے، جس کے بارے میں آپ کو غور کرنا چاہئے اور اس مسئلے میں اپنے اسلامی فرائض کو سمجھنا چاہئے۔ علمائے دین اور سیاسی و علمی شخصیات کی ذمہ داری زیادہ سنگین ہے، جو بد قسمتی سے اکثر اس کی طرف سے غافل رہتے ہیں۔
علما فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دینے، سیاسی رہنما دشمن کے سامنے پسپائی اختیار کرنے اور علمی شخصیات فروعی مسائل میں اپنے ذہن مصروف کرنے کے بجائے، دنیائے اسلام کے سب سے بڑے درد کو سمجھیں اور اپنی اس ذمہ داری کو جس کے تعلق سے وہ عدل الہی کے سامنے جواب دہ ہیں، قبول کریں اور اس کو پورا کریں۔ علاقے میں، عراق، شام، یمن، بحرین، غرب اردن اور غزہ میں اور بعض دیگر ایشیائی اور افریقی ملکوں میں رونما ہونے والے دردناک واقعات امت مسلمہ کی بڑی مشکلات ہیں جن میں عالمی استکبار کی سازش کو سمجھنا اور اس کی راہ حل کے بارے میں غور کرنا چاہئے۔ قومیں اپنی حکومتوں سے مطالبہ کریں اور حکومتیں اپنی سنگین ذمہ داری کے سلسلے میں وفادار رہیں۔
حج اور اس کے پرشکوہ اجتماعات، ان تاریخی ذمہ داریوں کے نمایاں ہونے اور تبادلے کے بہترین مواقع ہیں۔
اورمشرکین سے برائت اس ہمہ گیر فریضے کا نمایا ںترین سیاسی عمل ہے اور اس عمل کو تمام حجاج کرام نے موقع غنیمت سمجھ کر کے انجام دینا چاہئے۔
اس سال مسجد الحرام کے تلخ سانحے نے حجاج کرام اور ان کی قوموں کو غمزدہ کردیا ہے۔ یہ صحیح ہے کہ اس حادثے میں گزر جانے والے افراد جو نماز، طواف اور عبادت کے عالم میں باری تعالی کے دیدار کے لئے کوچ کر گئے، عظیم سعادت و کامرانی سے ہمکنار ہوئے اور امن و رحمت و توجہ الہی کے دیار میں سکونت پذیر ہوئے ان شاء اللہ، جو ان کے پسماندگان کے لئے باعث سکون ہے، لیکن یہ اس بات کی دلیل نہیں کہ جو لوگ ظاہراً اللہ کے مہمانوں کی حفاظت کے ذمہ دار ہیںوہ بری الذمہ ہوجائیں۔ اس فرض پر عمل اور اس ذمہ داری کی ادائیگی ہمارا حتمی مطالبہ ہے۔
و السلام علی عباد اللہ الصالحین
سید علی خامنہ ای
4 ذی الحجہ 1436 (ہجری قمری)
27 شہریور 1394 (ہجری شمسی)
5m:36s
24354
حج طرز زندگی سکھاتا ہے | امام سید علی...
مناسک و اعمال حج میں پوشیدہ حکمتوں میں سے ایک حکمت طرز زندگی کی تعلیم دینا ہے. حج...
مناسک و اعمال حج میں پوشیدہ حکمتوں میں سے ایک حکمت طرز زندگی کی تعلیم دینا ہے. حج کے مناسک ہمیں زندگی اور انسانی معاشرے کے مختلف بنیادی پہلووں کی تعلیم دیتے ہیں اور ان کی طرف ہماری توجہ مبذول کراتے ہیں ان میں سے دو اہم پہلو باہمی زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھانا اور سادہ زندگی گزارنے کی تعلیم ہے. لاکھوں مسلمان کندھے سے کندھا ملا کر حج کے مراسم انجام دیتے ہیں اور ایک دوسرے کو کسی بھی قسم کی تکلیف دینے سے اجتناب کرتے ہیں کیونکہ یہ حج کی تعلیمات کے خلاف ہے. اسی طرح معاشرے میں سادہ زندگی کے فروغ کی تعلیم بھی حج کی اہم تعلیمات میں سے ہے. اگر مناسک حج کی فقط ان دو تعلیمات کو ہم اسلامی معاشروں میں اجرا کریں اور عمل پیرا ہوں تو بہت ساری ہماری معاشرتی مشکلات حل ہو سکتی ہیں.
اس بارے میں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #حج #طرز_زندگی #مناسک #اعمال #بنیادی_امور #آگے_بڑھنا #ٹہرنا #اجتناب #باہمی_زندگی #شناسائی #سادہ_زندگی #احرام #اضافی_لباس #توسیع_پسندی #عیش #آرائش #تعلیم
3m:37s
5664
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
hajj,
islam,
muslim,
musalman,
imam,
imam
khamenei,
manasek,
hekmat,
zendegi,
insan,
mueashere,
taklif,
taelim,
Jinab-e-Amna Ki Wafat Part 04 | H.I Naseem Haider Zaidi - Urdu
Record date: 14 July 2019 - جناب آمنہ کی وفات اور رسول اکرم کی پرورش حصہ چہارم
AL-Mehdi Educational...
Record date: 14 July 2019 - جناب آمنہ کی وفات اور رسول اکرم کی پرورش حصہ چہارم
AL-Mehdi Educational Society proudly presents new Executive Refresher Course for the year 2019 under the supervision of specialist Ulema and Scholars who will deliver though provoking lectures Every Weekend.
These video lectures are presented by almehdi educational society, Karachi for our youth.
🚩بی بی آمنہ اور حضرت عبداللہ کا عقد کیسے ہوا؟؟
🚩حضرت عبداللہ کن خصوصیات کے مالک تھے ؟؟
🚩حضرت آمنہ کیسی شخصیت رکھتیں تھیں؟؟
🚩رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کب ہوئی ؟؟
🚩رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے چند واقعات۔۔
🚩رسول اکرمؐ کے آنے کی خوشی میں ابو لہب نے کیا کیا ؟
🚩رسول اللہؐ کی ابتدائی پرورش کس نے کی؟
🚩حضرت عبداللہ کی وفات کب ہوئی ؟؟
🚩جناب آمنہ کی وفات کب اور کیسے ہوئی؟ ؟
🚩والدہ کی وفات کے بعد آپ کی پرورش کی ذمہ داری کس نے لی ؟؟
🚩آپؐ کے دادا نے کتنا عرصہ آپ کی سرپرستی کی؟ ؟
🚩حضرت ابو طالب نے کس طرح آپ کی حفاظت کی ؟؟
🚩جناب فاطمہ بنت اسد نے آپؐ کا کس طرح خیال رکھا ؟؟
🚩جناب فاطمہ بنت اسد کی وفات پر رسول اللہؐ نے کیا کہا؟؟
‼اور جانئے بہت کچھ ۔۔
For more details visit:
📡 www.almehdies.com
🖥 www.facebook.com/groups/almehdies
🎥 www.youtube.com/almehdies
🎥 www.shiatv.net
33m:48s
2442
Tafseer E Surah Al Baqarah | Ayat 106-107 | Ayat ke mansookh hone ka...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 106 اور 107 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 106 اور 107 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں ایک اہم موضوع جس کو علوم قرآن اور تفسیر میں نسخ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے بیان کیا گیا ہے، پروردگار عالم ایک شریعت کی جگہ نئی شریعت، ایک حکم کی جگہ پر دوسرا حکم اور ایک حجت خدا کی جگہ دوسری حجت لانے پر قادر ہے۔ ایک شریعت کے اندر نسخ کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ خاص شرائط کے مدنظر ایک حکم آئے پھر جب وہ شرائط تبدیل ہو جائیں تو وہ حکم ختم ہو جائے اور اس کی جگہ کوئی دوسرا حکم آ جائے، ایک جگہ صلح کا حکم، ایک جگہ جہاد کا حکم، ایک وقت میں صدقہ دے کر رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم )سے بات کرنے کا حکم اور کچھ عرصے بعد اس حکم کو ہٹا دینا۔
10m:41s
286
Quran Ki Mokamal Aur Sahi Tafseer Kon Kar Sakta Hae? | Maulana Syed...
اس میں کوئی شک نہیں کہ قرآن کی صحیح اور مکمل تفسیر محمد و آل محمد (جن پر لاکھوں...
اس میں کوئی شک نہیں کہ قرآن کی صحیح اور مکمل تفسیر محمد و آل محمد (جن پر لاکھوں درود و سلام ہوں) کوئی نہیں کر سکتا لیکن یہ زمانے کی ستم ظریفی ہے کہ ان ہستیوں کو یہ فرصت نہیں دی تا کہ وہ مکمل تفسیر بیان کر سکیں اور وہ ہم تک بھی پہنچ پائے لہذا ایک آیت کے ذیل میں بعض دفعہ دسیوں سوال اٹھتے ہیں لیکن روایت میں ان میں سے ایک یا دو کا جواب موجود ہوتا ہے، جس سے قرآن فہمی کی تشنگی دور نہیں ہوتی البتہ ممکن ہو اس مطلب کی وضاحت معصومین نے کی ہو لیکن وہ ہم تک نہیں پہنچ سکی ہو لہذا قرآنی آیات اور اہل بیت اطہار کے اقوال کی روشنی میں کی گئی غیر معصوم مفسر کی تفسیر بھی قابل قبول ہو گی۔
#quran #tafseer #tafseerquran
7m:0s
553
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 55-57 | Sehra e Seena mein Bani Israel...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیات نمبر ۵۵، ۵۶ اور ۵۷ کی تفسیر بیان ہوئی ہے
اس کلیپ...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیات نمبر ۵۵، ۵۶ اور ۵۷ کی تفسیر بیان ہوئی ہے
اس کلیپ میں مندرجہ ذیل سولات اور ابحاث کے جواب مل سکتے ہیں:
حضرت موسی( ع )سے خدا کو آنکھوں سے دیکھنے کا مطالبہ اور اس کا انجام کیا ہوا؟
صحراے سینا میں دھوپ اور گرمی سے بچنے کے لئے خدا نے بنی اسرائیل کو کس نعمت سے نوازا؟
صحراے سینا میں ان کے کھانے کا بندوبست خداوندعالم نے کیسے کیا؟
کیا گناہ کے ذریعے انسان خدا پر ظلم کرتا ہے؟
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:32s
1317
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 17-20 | Monafiq Noor Se Nahi Naar Se...
اس ویڈیو میں سورہ البقرہ کی آیت نمبر ۱۷ سے ۲۰ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔ منافق کی...
اس ویڈیو میں سورہ البقرہ کی آیت نمبر ۱۷ سے ۲۰ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔ منافق کی صورت حال کو سمجھانے کے لئے دو مثالیں پیش کی ہیں۔ ایک مثال میں منافق کو اس شخص سے تشبیہ دی ہے جو اندھیری رات میں بڑی مشکل سے آگ جلا کر روشنی کا بندوبست کرتا ہے لیکن خدا اس کے نور کو ختم کر دیتا ہے جس کی وجہ سے اسے کچھ نظر نہیں آتا۔
دوسری مثال میں منافق کی حالت سمجھانے کے لئے کہا ہے کہ گویا یہ خطرناک بارش میں پھنس چکا ہو، اس بارش میں کڑک، گرج اور چمک ہو اور اپنی جان بچانے کے لئے اپنی انگلیاں کانوں میں ڈال لیتے ہیں۔ بجلی کی چمک کی وجہ سے تھوڑا سا سفر طے کرتے ہیں پھر رک جاتے ہیں۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
11m:45s
1285
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 118-119 | Khuda Ham se ham kalam kiun...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 118 اور 119 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
مشرکین کا...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 118 اور 119 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
مشرکین کا ہمیشہ یہ اعتراض رہا ہے کہ رسول خدا کو خدا نے کیوں منتخب کیا ہے ؟ خدا ہم سے ہمکلام کیوں نہیں ہوتا؟ ہم پر اپنی آیات نازل کیوں نہیں کرتا؟ البتہ ان سے پہلے والے ادوار میں بھی منکرین کی یہی روش رہی ہے لہذا اے نبی تمہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی ان کے جہنمی ہونے کا تجھ سے سوال ہوگا کیونکہ آپ نے تو بشارت اور انذار والی ڈیوٹی بڑے احسن انداز میں دی ہے۔
11m:7s
316
عبادات اور معاشرتی زندگی میں اعتدال...
عبادات اور معاشرتی زندگی میں اعتدال رکھنا | آیت اللہ مصباح یزدی
آیت اللہ مصباح...
عبادات اور معاشرتی زندگی میں اعتدال رکھنا | آیت اللہ مصباح یزدی
آیت اللہ مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ محبت خدا کے موضوع پر گفتگو فرماتے ہوئے خدا سے راز و نیاز اور اجتماعی سرگرمیوں کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ دوستان خدا کی علامتوں میں سے ایک اہم علامت کونسی ہے؟ راز و نیاز اور مناجات کے لیے رات کا وقت کیوں مخصوص رکھا گیا ہے؟ رات میں چند گھنٹے جاگ کر عبادت کرنے کے بعد کیا انسان کی سرگرمیاں متاثر ہوجاتی ہیں؟ کیا اسلامی دستورات پر عمل پیرا ہونا اجتماعی سرگرمیوں سے تصادم ہیں؟
ان تمام سوالات کے جوابات کے لیے اس اہم ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #عبادات #معاشرتی_زندگی #اعتدال #زور #زبردستی #چھوٹا #بڑا #مشرق #مغرب #عبادت #مناجات
3m:45s
5135
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
allah,
imam,
AYATOLLAH,
ayatollah
misbah
yazdi,
moasherati,
zindagi,
zor,
mashreq,
ebadat,
monajat,
zabardasty,
ejtemay
sargarmeo,
حقیقی اسلامی حکومت اور دنیا و آخرت کی...
دینِ مبین اسلام عَالَمِ بشریت کے لیے ایک مکمل ضابطہ حیات کا نام ہے جس میں انسان کی...
دینِ مبین اسلام عَالَمِ بشریت کے لیے ایک مکمل ضابطہ حیات کا نام ہے جس میں انسان کی دنیوی اور اخروی دونوں جہانوں کی سعادت اور کامیابی کی ضمانت فراہم کی گئی ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ امت مسلمہ کے مختلف فرقوں نے دین کو جس طرح سے اور جہاں سے لینا چاہیے تھا نہیں لیا اور وہ نمونہ عمل اور اسوہ حسنہ جو پیغمر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم نے اپنی زندگی میں ہمیں دکھلایا اُس سے منہ موڑ لیا جس کا نتیجہ گمراہی اور اسلامی دنیا کی پستی اور زبوں حالی کی صورت میں نکلا۔ سب سے پہلے مسلمانوں نے اہلبیت علیہم السلام سے منہ موڑ لیا اور اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی کرتے ہوئے قرآن و عترت کو چھوڑ دیا جس کی وجہ سے امت مسلمہ کے اندر تفرقہ ایجاد ہوا اور کسی نے دین کے عبادتی پہلو کو تو کسی نے فقط ذکر و دم و درود کے پہلو کو تو کسی نے فقط اسلام کے سیاسی پہلو کو تو کسی نے اسلام کے فقط فقہی پہلو کو پکڑ لیا اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان پہلوؤں کو بھی درست طریقے سے نہیں لیا گیا۔ اگر امت مسلمہ دین محمدیؐ پر حقیقی معنوں پر گامزن ہوجائے تو یہ حقیقی دین نہ فقط مسلمانوں بلکہ عِالَمِ بشریت کی سعادت کی ضمانت فراہم کرتا ہے اور آج بھی بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہ راست کی طرف ہدایت کی طاقت رکھتا ہے۔
اِس بارے میں بت شکن زمان امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔
#ویڈیو #اسلام #حفاظت #دنیا #آخرت #اسلامی_حکومت #کامیابی #پیغمبر_اکرم #قرآن_کریم #احادیث #سعادت #ضمانت
1m:48s
1602
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
islami
hukumat,
dunya,
akherat,
sa\'adat,
imam
khomeini,
bashariyat,
deen,
kamyabi,
ummate
muslema,
firqa,
uswae
hasana,
payghambare
akram,
musalman,
ahlebait,
nafsani
khahishat,
pairawi,
quran,
tafraqa,
siyasi,
ibadat,
fiqhi,
deen
mohammadi,
insaniyat,
raahe
raast,
hidayat,