امام خمینیؒ کی زندگی میں عبادت کا پہلو |...
امام خمینیؒ کی زندگی ایک ایسی زندگی تھی کہ جس میں خدا کی عبادت کے پہلو کو اچھی طرح...
امام خمینیؒ کی زندگی ایک ایسی زندگی تھی کہ جس میں خدا کی عبادت کے پہلو کو اچھی طرح دیکھا جا سکتا ہے، جو اپنی زندگی کے تمام سخت اور مشکل حالات میں بھی خدا کی عبادت سے غافل نہیں تھے، چاہے وہ واجبات ہوں یا مستحبات، اسی طرح ذکرِ خدا سے ان کا خاص عشق تھا۔ اور اسی کا ایک نمونہ اس وڈیو میں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے کہ امام خمینیؒ کس طرح اپنے آخری لمحات میں محوِ عبادت ہیں، اور ان کی یہ زندگی ہمارے لئے ایک عظیم درس ہے۔ امام سید علی خامنہ ای کی زبانی امام خمینی کی حیات مبارکہ کے آخری لمحات کے بارے میں سنتے ہیں۔
2m:40s
4576
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
imam
seyyed
ali
khamenahi,
imam
khomaini,
zendegi,
eebadat,
sakhti,
mushkel,
wajebat,
mustahabbat,
zekr
khoda,
eshq,
dars,
mubarak,
نوحہ امام جعفر صادقؑ | سید مجید بنی...
امام صادقؑ وہ ہستی ہیں کہ جن کی زندگی خدا کی عبادت میں گذری اور اماموں میں \'\'شیخ...
امام صادقؑ وہ ہستی ہیں کہ جن کی زندگی خدا کی عبادت میں گذری اور اماموں میں \'\'شیخ الائمہ\'\' کے لقب سے معروف ہیں کہ ائمہ میں سب سے زیادہ مسن تھے، اور امام صادقؑ اپنی ماں حضرت زہرا (س) کی مظلومیت کو ہمیشہ یاد کر کے روتے رہے اور خود بھی مظلومیت میں حضرت زہرا (س) سے دو چیزوں میں مشابہ ہیں: ایک ان کو اپنی آخری عمر میں بہت آزار اور تکلیف دی گئی اور چند بار دربار میں بلایا گیا اور اور ان کی توہین کی گئی۔ اور دوسرا اپنی ماں حضرت زہرا (س) کی طرح ان کے گھر کو بھی آگ لگائی گئی۔ اور آج بھی امامؑ کی مظلومیت ان کی قبر اور بقیع کی غربت سے واضح ہے، ان شاء اللہ ایک دن ہم بقیع کا حرم بنائیں گے۔
اس امامِ مظلوم کی شہادت کی مناسبت سے فارسی نوحہ اردو سبٹائٹل میں پیش خدمت ہے۔
7m:43s
1116
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
nuha,
Imam
Ja\'far
as-Sadiq
(A),
seyyed
majid
bani
fatemeh,
hasti,
zendegi,
ebadat,
Hazrat
Zahra
(s),
mazlumiat,
qabr,
baqie,
ghurbat,
haram,
Sheikh
Al-Aimah,
عشق اور محبت، معنوی زندگی کی بنیاد | آیت...
انسان کی زندگی میں عشق اور محبت کا بہت بڑا کردار ہے، عقل انسان کی زندگی کے کچھ...
انسان کی زندگی میں عشق اور محبت کا بہت بڑا کردار ہے، عقل انسان کی زندگی کے کچھ امور کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہے لیکن انسان کی حیات اور زندگی در واقع عشق اور محبت سے ہے۔
عقل انسان کو کیا سکھاتی ہے؟
عشق انسان کے اندر کس شعلے کو روشن کرتا ہے؟
مسلمان انسان کن باعظمت چیزوں کا عاشق ہوتا ہے؟ دنیا کی حقیقت کیا ہے اور اسکا انسان کے لئے کیا کردار ہے؟
آیت اللہ شہید بہشتی ؒ کے خوبصورت جملے سنیں اور تفکر کریں۔
#عشق #محبت #کردار #عقل #انسان #حیات #شعلے #عظمت #مسلمان #دنیا
1m:51s
1283
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
eshq,
muhabbat,
zendegi,
maenavi,
Shaheed
Beheshti,
insan,
kerdar,
musalman,
muslem,
islam,
donya,
haqiqat,
eaql,
hayat,
eazemat,
باب الحوائج اور نابینا بچی کی شفا | محمد...
نظامِ خلقت میں امام وہ عظیم ذات ہے جو خدا کے فیض کا واسطہ بنتی ہے، لہذا انسان کو...
نظامِ خلقت میں امام وہ عظیم ذات ہے جو خدا کے فیض کا واسطہ بنتی ہے، لہذا انسان کو چاہئے کہ وہ بارگاہِ الہی میں ان سے توسل کرے اور اپنی مادی اور معنوی زندگی میں خدا سے فیض پائے۔
اور یہ خدا کی نعمت ہے کہ اس نے ہمیں یہ عظیم ذات عنایت کی ہے، جو حقیقت میں باب الحوائج کا لقب رکھتی ہے۔ اور اسی کا ایک مصداق، امام رضاؑ کی ذات ہے۔
اسی وجہ سے آپ دیکھیں کہ کس طرح لوگ اپنی مادی اور معنوی مشکلات میں ان سے توسل کرتے ہیں تو وہ اپنی مراد پاتے ہیں، اور اسی کا ایک نمونہ وہ نابینا بچی ہے جسے انہوں نے شفا عطا کی۔
بس ہمیں چاہئے کہ ہمارے توسل میں اخلاص اپنی اوج پر ہو، وہ کریم ہیں کسی کو بھی خالی نہیں لوٹاتے۔
امام رضاؑ کے باب الحوائج اور ان سے توسل کے سلسلے میں یہ قصیدہ اردو ترجمے کے ساتھ آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
#خلقت #ذات #فیض #توسل #مادی #معنوی #نعمت #مصداق #امام #رضا #نمونہ
4m:25s
1362
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
babulhawaej,
nabina,
saber
khurasani,
Mohammad
Hussein
Pouya
Nafar,
imam,
imam
reza,
insan,
tvassul,
zendegi,
ekhlas,
qasida,
zat,
nemat,
mesdaq,
imam
kazem,
شہداء کی عظمت اور مقام | عربی ترانہ | Arabic...
شہید کی بہت عظمت ہے، وہ جس شہادت سے اس دنیا کو وداع کہتا ہے ہرعزتمند انسان ایسی ہی...
شہید کی بہت عظمت ہے، وہ جس شہادت سے اس دنیا کو وداع کہتا ہے ہرعزتمند انسان ایسی ہی موت کا تقاضا کر رہا ہوتا ہے۔ اور شہادت کے بعد وہ بارگاہ الہی میں زندہ اور جاوید رہتا ہے، وہ آسمانوں کا فرشتہ بن کر پرواز کرتا ہے، جو اپنے خون سے ملتوں کو حیات بخش دیتا ہے۔
آپ دیکھیں اسلامی مقاومت کے عظیم شہداء جب استکبار کے مقابلے میں اٹھے تو ایک سربلند ملت ہوکر سامنے آئے، جنہوں نے ظلم اور ذلت کو قبول نہیں کیا اور مقاومت کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔
وہ اپنی زندگی باوقار گذارتے ہیں اور ان کی موت بھی سعادت مند ہوتی ہے۔
وہ خدا سے ایسا مضبوط عہد کرتے ہیں جسے کوئی توڑ نہیں سکتا اور یوں باوقار عروج کرتے ہوئے کمزور ملتوں اور مظلوموں کے حامی اور مدافع بنتے ہیں۔
ان عظیم شہداء کے دل ،عظمتِ الہی کے مخزن اور معدن سے جڑے ہوتے ہیں، جس کی کوئی انتہا نہیں ہوتی۔ ہمیں ان شہیدوں کی راہ پر چلنا چاہئےاور ان کے مقصد اور مشن کو زندہ رکھنا چاہیے۔
ان شہداء کی عظمت کے سلسلے میں اردو ترجمے کے ساتھ عربی زبان کا ایک ترانہ آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
#شہید #عزتمند #موت #جاوید #آسمانوں #پرواز #ملتوں #حیات #مقصد #مشن
5m:55s
1360
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
shuhada,
eazemat,
maqam,
tarane,
donya,
insan,
zendegi,
hayat,
islam,
musalman,
muslem,
muqavemat,
islami
muqavemat,
estekbar,
zulm,
mazlum,
ezatmand,
maqsad,
امام حسینؑ کی مجلسوں کے آداب | حجۃالسلام...
عزاداری سیدالشہداءؑ بہت ہی اہمیت کی حامل ہے، جس نے آج تک حقیقی اسلام کی آبیاری کی...
عزاداری سیدالشہداءؑ بہت ہی اہمیت کی حامل ہے، جس نے آج تک حقیقی اسلام کی آبیاری کی ہے، اور امام حسینؑ کے مکتب کو زندہ رکھا ہے۔
جب بھی محرم کا مہینہ شروع ہوتا ہے ہر عزادار کی کیفیت بھی بدل جاتی ہے، کیونکہ عزاداری کے آداب میں سے ہے کہ کالا لباس پہنا جائے اور اپنی گلی اور شہر کو کالے پرچموں سے بھر دیا جائے۔ تاکہ ہماری نسل اور اولاد بھی سیکھے کہ یہ دن، دوسرے دنوں کی طرح نہیں ہیں۔ یہ اس عزاداری کے ظاہری آداب ہیں۔
لیکن عزاداری کا باطنی ادب یہ ہے کہ یہ عزاداری، انسان کی روحانی زندگی کے لئے سیر و سلوک کی مکمل ایک راہ ہے۔ معصومینؑ کی اس عزاداری پر خاص نگاہ ہوتی ہے۔
لہذا ہمیں چاہیے کہ جہاں اس عزاداری کے ظاہری آداب کی رعایت کریں وہاں اس کے ان باطنی آداب کی طرف بھی توجہ کریں اور اسی کے ذریعے اپنے انسانی کمال اور خدا کا قرب حاصل کریں۔
اسی سلسلے میں تفصیلی گفتگو اس وڈیو میں ملاحظہ کریں۔
#عزاداری #اہمیت #حقیقی #اسلام #آبیاری #مکتب #امام #حسین #محرم #کیفیت #پرچموں #نسل #سیکھے #آداب #روحانی #سلوک
3m:44s
1276
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
imam
husayen,
majles,
adab,
ostad
maseod
eali,
haqiqat,
islam,
maktab,
muharram,
eazadar,
insan,
rohani,
zendegi,
musalman,
muslem,
solok,
nasl,
parcham,
ہائے علمدار | نوحہ خوان سید مجید بنی...
حضرت عباسؑ کی عظمت اور مقام کو ایک عادی انسان کی عقل درک نہیں کرسکتی، وہ کہ جس کے...
حضرت عباسؑ کی عظمت اور مقام کو ایک عادی انسان کی عقل درک نہیں کرسکتی، وہ کہ جس کے لئے امام معصوم حضرت سجادؑ فرماتے ہیں: خدا ہمارے چچا عباسؑ پر رحمت نازل کرے جو گہری بصیرت کے حامل تھے۔
وہ کہ جس کے لئے خود امام حسینؑ فرماتے ہیں: بنفسی انت؛ میری جان آپ پر فدا ہو۔
وہ جو زندگی کے ہر قدم پر اپنے امام کے آگے تسلیم ہیں۔ جس کو وہ مقام حاصل ہے کہ تمام شہید، اس پر رشک کرتے ہیں۔
عصرِ عاشور جب سب شہید ہوجاتے ہیں تو اپنے امامؑ کی تنہائی دیکھی نہیں جاتی، امام حسینؑ کے پاس آتے ہیں فرماتے ہیں کہ میرا سینہ تنگ ہو گیا ہے؛ امام حسینؑ انہیں بچوں کے لئے پانی لانے کیلئے فرماتے ہیں۔ اور حضرت عباسؑ مشک اٹھا کر میدان کی طرف جاتے ہیں۔ لیکن لوٹتے وقت تیروں کی زد میں آتے ہیں، یہ کہتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں: خدا کی قسم اگر میرا دایاں بازو کٹ جائے تب بھی میں خدا کے دین کا دفاع ہی کروں گا۔ یوں زین سے زمین پر آتے ہیں اور اپنے امام کو پکارتے ہیں: یا ابا عبداللہؑ۔
امام حسینؑ اپنی کمر پر ہاتھ رکھ کر فرماتے ہیں: میری کمر ٹوٹ گئی۔
ہائے عباس۔
ہائے علمدار۔
حضرت عباسؑ کی شہادت پر امام حسینؑ کے درد کو اس نوحے میں بیان کیا گیا ہے جسے اردو ترجمے کے ساتھ آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔
#حضرت #عباس #عظمت #مقام #عادی #عقل #امام #معصوم #چچا #رحمت #بصیرت #جان #فدا #زندگی #تسلیم #شہید #رشک #تنہائی #سینہ #پانی #بچوں #مشک #میدان #تیروں #زد
4m:51s
1524
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
ealamdar,
noha,
Seyed
Majid
Bani
Fatemeh,
hazrat
abbas,
eazemat,
insan,
imam,
imam
sajjad,
basirat,
imam
husayn,
zendegi,
shahid,
eashura,
maqam,
rahmat,
taslim,
mashk,
maydan,
شہید رجائی اور شہید باہنر کی عظیم...
ہر شہید کی زندگی، دوسرے عادی انسانوں سے فرق کرتی ہے اور وہ کچھ خاص قسم کی اعلیٰ...
ہر شہید کی زندگی، دوسرے عادی انسانوں سے فرق کرتی ہے اور وہ کچھ خاص قسم کی اعلیٰ خصوصیات کا مالک ہوتا ہے۔ ان شہداء میں سے دو عظیم انسان، شہید رجائی اور شہید باہنر ہیں جو اعلیٰ اور ممتاز شخصیت کے مالک ہیں۔
لیکن سوال یہ ہے کہ ان کی اس اعلیٰ شخصیت کا راز کیا ہے؟
رہبر معظم انقلاب، ان دو عظیم انسانوں کی اس اعلیٰ شخصیت کے راز کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ ان کی اس ممتاز شخصیت کو ان پائدار اصولوں سے درک کیا جاسکتا ہے جو ان میں پائے جاتے تھے۔
ان اصول کے تناظر میں، ان کا اخلاص، خدمت کا عظیم جذبہ، لوگوں سے انس اور محبت کا جذبہ کیسا تھا؟ ان کے ایمان کی کیفیت کیا تھی؟
امام خمینیؒ کی راہ پر ان کا ایمان اور یقین کس قدر تھا؟
ان تمام سوالات کے جواب کے لئے اور ان دو عظیم شہیدوں کی اعلیٰ شخصیت میں پائے جانے والے اصولوں کی تفصیل کے لئے اس وڈیو کا ملاحظہ کریں۔
#شہید #خاص #عظیم #رجائی #باہنر #ممتاز #راز #اصول #پائدار # خدمت #جذبہ #محبت #ایمان #یقین
1m:49s
4450
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
Shaheed,
Shaheed
Rajai,
Shaheed
Bahunar,
rahbar,
imam,
imam
khamenei,
zendegi,
insan,
mumtaz,
shakhsiyat,
enqelab,
ekhlas,
iman,
حضرت زینبؑ کی عظمت | آیت اللہ سید...
بعض شخصیتیں اس قدر عظیم ہوتی ہیں کہ اگر انسان سو سال یا اس سے بھی زیادہ عمر، معارف...
بعض شخصیتیں اس قدر عظیم ہوتی ہیں کہ اگر انسان سو سال یا اس سے بھی زیادہ عمر، معارف کو حاصل کرنے میں گذار دے اور سیکھتا رہے تب بھی اس کے لئے ان عظیم شخصیتوں کو درک کرنا آسان نہیں ہوتا۔
ان میں ایک عظیم شخصیت حضرت زینبؑ کی ہے۔ یہ امام علیؑ کی وہ بیٹی ہیں کہ جب ابن زیاد کے دربار میں اس ملعون نے کہا کہ دیکھا خدا نے تمہارے ساتھ کیا کچھ کیا؟ تب بی بی زینبؑ نے جو جملہ کہا کہ:
ما رایت الا جمیلا؛ میں نے خوبصورتی کے سوا کچھ بھی نہیں دیکھا۔
تو یہ ان کا جملا توحیدی معرفت کا وہ عرفانی جملہ تھا جسے وہ ظالم تو بس سن کر چپ ہی ہو گیا لیکن حقیقت میں بی بی نے پورے عرفان اور اپنی عرفانی نگاہ کو اس جملے میں سمیٹ دیا تھا، اس کو درک کرنے اور اس کی گہرائی کو سمجھنے کے لئے پوری زندگی کی تعلیم بھی کافی نہیں ہے۔
بی بی زینبؑ کی عظمت اور ان پر آئی شامِ غریبان کی مصیبت کی گہرائی کس قدر تھی؟
اس سلسلے میں مزید تفصیل اس وڈیو میں ملاحظہ کریں۔
#عظیم #شخصیت #معارف #درک #زینب #امام #علی #خوبصورتی #توحیدی #معرفت #ظالم #تعلیم
3m:35s
1470
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
lady
zaynab,
eazemat,
shakhsiyat,
insan,
maearef,
imam,
imam
ali,
tohid,
erfan,
haqiqat,
zendegi,
islam,
musalman,
muslem,
سختیوں اور مصیبتوں میں امام حسینؑ کا...
ہر انسان اپنی زندگی میں مصیبتوں اور سختیوں میں مبتلا ہوتا ہے، اور مومنین پر خاص...
ہر انسان اپنی زندگی میں مصیبتوں اور سختیوں میں مبتلا ہوتا ہے، اور مومنین پر خاص طور پر یہ مصیبتیں آتی ہیں۔ کبھی یہ سختیاں اسلام کے دشمنوں کی طرف سے آتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ان سختیوں اور مصیبتوں میں ہمارا کیا وظیفہ ہے؟
کیا ہمیں ان مصیبتوں میں ہمت ہار دینی چاہیے اور ہم دشمن کے مقابلے میں تسلیم ہو جائیں؟
امام خمینیؒ اسی مطلب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اس سلسلے میں امام حسینؑ اور ان کے بیٹے اور حضرت زینب عالیہؑ نے بہترین درس دیا ہے۔
کربلا کی اس سخت مصیبت کے بعد کیا امام سجادؑ تسلیم ہوئے؟ کیا حضرت زینبؑ نے ان تمام مصیبتوں میں جن کے آگے ہر دوسری مصیبت چھوٹی ہے، ہمت ہار دی تھی یا نہیں بلکہ انہوں نے صبر کیا اور ظلم اور ظالم کے خلاف اپنے اس جہاد پر قائم رہے؟
اس سلسلے میں امام خمینیؒ کی گفتگو اس وڈیو میں ملاحظہ کریں۔
#زندگی #مصیبتوں #سختیوں #اسلام #دشمن #وظیفہ #تسلیم #درس #کربلا #ہمت #صبر
2m:7s
4230
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
sakhti,
musibat,
imam,
imam
husayn,
imam
khomaini,
insan,
zendegi,
islam,
musalman,
muslem,
lady
zaynab,
karbala,
imam
sajjad,
تمام معصومینؑ، امام حسینؑ کے ھمرزم |...
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ آئمہ معصومین علیہم السلام کی الٰہی...
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ آئمہ معصومین علیہم السلام کی الٰہی زندگی کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ آئمہ علیہم السلام کی زندگی کس چیز سے عبارت ہے؟ زیارت امین اللہ میں ہم آئمہ معصومین علیہم السلام سے کس طرح مخاطب ہوتے ہیں؟ آئمہ علیہم السلام کو کیوں شہید کیا گیا؟ ہمارے کون کونسے امام دو بار جلا وطن کئے گئے؟ اماموں میں سے کن کو جوانی میں ہی شہید کیا گیا؟ آئمہ علیہم السلام کو امام حسین علیہ السلام کے ہمرزم کیوں کہا جاسکتا ہے؟
ان تمام سوالات کے جوابات کے لیے اِس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کیجئے۔
#امام_حسین_کے _ہمرزم #دو_سو_پچاس_سال #جدوجہد #زیارت_امین_اللہ #قتل #جلا_وطنی
2m:5s
4139
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
imam,
imam
husayn,
hamrazm,
imam
khamenei,
zendegi,
shahid,
javan,
ہم ملتِ امام حسینؑ ہیں | شہید قاسم...
کربلا درسِ زندگی ہے، ایک ایسا درس جو ظلمت، ظلم، فساد اور انسانی اقدار کی پائمالی...
کربلا درسِ زندگی ہے، ایک ایسا درس جو ظلمت، ظلم، فساد اور انسانی اقدار کی پائمالی کے اندھیروں سے نکلنا سکھاتا ہے۔ کربلا اور عاشورا انسانیت کی نجات کا ایک عظیم الشان مثالی نسخہ ہے۔ اگر کوئی شخص، کوئی معاشرہ اور کوئی قوم ذلت، ظلم، استحصال اور غیروں کے جابرانہ تسلط سے آزادی حاصل کرنا چاہتا ہے اور انسانی کمالات تک پہنچنا چاہتا ہے اُن کے لیے ایک بے مثال اور آموزدہ نسخہ واقعہ عاشورا اور کربلا والوں کی عظیم الشان سیرت ہے۔
مالکِ اشترِ زمان، شاگردِ مکتبِ عاشورا حاج شہید قاسم سلیمانی کی عاشقانہ گفتگو سننے کے لیے اِس ویڈیو کو مشاہدہ کیجئے۔
#ویڈیو #ملت #امام_حسین_علیہ_السلام #سخت_حادثات #انقلاب #شعبہ #یمن #حشد_الشعبی #مقاومت
1m:28s
1019
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
mellat,
imam,
imam
husayn,
shahid,
haj
qasem
soleimani,
karbala,
zendegi,
zulm,
fesad,
insan,
ashura,
mueashere,
zellat,
azadi,
malek
ashtar,
maktab,
پیغمبر گرامیؐ کے بچپن کا زمانہ | ولی...
قوت عشق سے ہر پست کو بالا کر دے
دہر میں اسم محمد سے اجالا کردے
ولی امر مسلمین سید...
قوت عشق سے ہر پست کو بالا کر دے
دہر میں اسم محمد سے اجالا کردے
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفطہ اللہ، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بچپن کی زندگی کے کن پہلووں پر روشنی ڈالتے ہیں؟ خداوند متعال نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تربیت کے لیے کس طرح کی فضا ہموار فرمائی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے والد گرامی اور والدہ ماجدہ کا انتقال کب ہوا؟ اس زمانے میں عربوں میں کونسی رسم رایج تھی؟ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بچپن میں کس خاتون کے سپرد کیا گیا؟ حضرت عبدالمطلب نے اپنی وفات کے وقت آپ کو کس کے سپرد کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نوجوانی اور جوانی میں کونسا پیشہ اختیار کیا؟ حضرت ابوطالب علیہ السلام اور ان کی زوجہ فاطمہ بنت اسد سلام اللہ علیہا نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کس طرح حمایت کی؟
ان تمام دلچسپ سوالات کے جوابات کے لیے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #پیغمبر_گرامی #بچپن #ظرفیت #سانچہ #روحی #اخلاقی #عظیم_امانت #شریف #اصیل #عرب #عبد_المطلب #ابو_طالب #حلیمہ #حضرت_آمنہ
7m:37s
5040
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
imam,
imam
khamenei,
eshq,
hazrat
muhammad,
bachpan,
zendegi,
tarbiyat,
rasm,
nojavan,
javan,
akhlaq,
amanat,
شہید قاسم سلیمانی ؒ کی دوستی اور دشمنی |...
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ، مالک اشتر زمان قاسم سلیمانی کی زندگی...
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ، مالک اشتر زمان قاسم سلیمانی کی زندگی کی اخلاقی خصوصیات اور شہید سے دشمن کے خوف کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ ایک شہید کے نواسے کی سرجری کے موقع پر شہید قاسم سلیمانی رضوان اللہ علیہ کیا طرز عمل پیش کرتے ہیں؟ شر پسندوں اور تخریب کاروں سے شہید قاسم سلیمانی رضوان اللہ علیہ کا رویہ کس طرح کا تھا؟ شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد بھی سامراجی طاقتیں ان کے نام سے کیوں خوف کھاتی ہیں؟ آج سوشل میڈیا اور سائبر اسپیس کی چابی کن کے ہاتھوں میں ہے؟ کسی شخصیت کے آئیدیل ہونے کا کیا مطلب ہے؟
ان تمام سوالات کے جوابات کے لیے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #شہید_قاسم_سلیمانی #اخلاقی_خصوصیات #زندگی #اخلاقیات #دلچسپ_باتیں #شہید #نواسہ #سرجری #آپریشن #سائبر_اسپیس #نام
3m:40s
5160
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
shahid,
haj
qasim,
qasim
solaimani,
general
soleimani,
imam,
imam
khamenei,
rahbar,
zendegi,
akhlaq,
shahadat,
social
media,
Surgery,
Cyberspace,
Operation,
دل تھام لو | مدافعِ حرم، عظیم الشان...
شہید اپنی شہادت پیش کرکے موت کو حیات اور زندگی عطا کرتا ہے۔
,, ولاتحسبن الذین...
شہید اپنی شہادت پیش کرکے موت کو حیات اور زندگی عطا کرتا ہے۔
,, ولاتحسبن الذین قتلوا فی سبیل الله امواتا بل احیاء عند ربهم یرزقون ٬٬
جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جائیں تم انھیں مردہ تصور مت کرو بلکہ وہ زندہ ہیں۔ (آل عمران ۱۶۹)
\" ولا تقولو المن یقتل فی سبیل الله اموات بل احیاء و لکن لاتشعرون \"
جو اللہ کی راہ میں مارے جائیں تم انھیں مردہ مت کہو بلکہ وہ زندہ ہیں مگر تم اس کا شعور نہیں رکھتے. (بقرہ ۱۵۴ )
شہادت ایک ایسا معنوی امر ہے کہ ایک مومن انسان اس کی معرفت اور شفاعت حاصل کرنے کے بعد اس دنیا کو وسیلہ سمجھتا ہے نہ ہدف.
شہید کا مقام و مرتبہ ہمارے تصور سے زیادہ بلند و بالا ہے اور شہید کے لواحقین جو اپنے اس عزیز و محبوب کی جدائی کے غم کو سہتے ہیں اور جو دین اسلام کی سر بلندی اور دنیا کی یزیدی طاقتوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے اپنے لال کو خدا کی راہ میں پیش کرتے ہیں ان کا مقام بھی شہید کے مقام سے کمتر نہیں ہے.
ایک عظیم الشان شہید کے والدین کا روحانیت اور احساسات سے لبریز انٹرویو اس ویڈیو میں مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #دل_تھام_لو #مدافع_حرم #شہید_مہدی_صابری #والدین #اسیری #شہادت #بھائی #امام_حسین #شادی
4m:17s
1727
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
haram,
shahid,
shahid
mehdi
saberi,
shahadat,
hayat,
zendegi,
allah,
jahad,
islam,
insan,
maerefat,
shafaeat,
maqam,
martaba,
taqat,
ehsasat,
imam,
imam
husayn,
اسلامی انقلاب اور خواتین کا مثالی کردار...
دین مبین اسلام نے خواتین کو جو مقام و مرتبہ عطا کیا ہے وہ نہ کسی دین نے اور نہ ہی...
دین مبین اسلام نے خواتین کو جو مقام و مرتبہ عطا کیا ہے وہ نہ کسی دین نے اور نہ ہی کسی دوسرے نظام نے انہیں دیا. مغربی دنیا نے ہمیشہ عورت کا استحصال کیا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ مغرب میں عورت کی کیا حیثیت ہوا کرتی تھی اور عصر حاضر میں بھی مغربی دنیا نے عورت کو بطاہر آزادی اور حقوق کے نام پر اپنے کارخانوں اور کمپنیوں کے لیے اشتہارات کا ذریعہ بنایا ہوا ہے.
دین مبین اسلام نے عورت کو زندگی کے تقریبا ہر شعبے میں جو عزت، مقام و منزلت دی ہے وہ مثالی ہے لیکن آج سرمایہ دار دنیا کی عالمی طاقتیں اپنے تشہیراتی مراکز اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے اسلامی نظام کے خلاف شیطانی پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں کیونکہ اسلامی نظام ان کے شوم مقاصد کے راستے میں ایک بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے.
اس بارے میں امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے بیانات اس ویڈیو میں مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #اسلامی_انقلاب_اور_خواتین_کا_مثالی_کردار #امام_خمینی_رضوان_اللہ_علیہ #اسلامی_انقلاب #پروپیگنڈے #تبدیلی #تسلط_پسند_طاقتیں #کثیرالجہتی_سرگرمیاں #تربیت
2m:50s
4262
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
imam,
imam
khomeini,
islam,
enqelab,
enqelab
islami,
khawatin,
nezam,
tarikh,
azadi,
huquq,
zendegi,
taqat,
maghrebi
donya,
بابُ الحوائج موسی بن جعفر علیہ السلام |...
مولا پہ انتہائے اسیری گزر گئی
زندان میں جوانی و پیری گزر گئی
آسمان ولایت کے...
مولا پہ انتہائے اسیری گزر گئی
زندان میں جوانی و پیری گزر گئی
آسمان ولایت کے ساتویں خورشید، باب الحوائج امام موسٰی کاظم علیہ السلام کی زندگی مبارک، راہ خدا میں مسلسل جدوجہد، طاغوتی ظالم و جابر طاقتوں سے مبارزہ اور تشنہ گان علم و ہدایت کو نور علم و ہدایت سے سیراب کرنے سے عبارت ہے. اپنے اس الٰہی و مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے آپ علیہ السلام نے سخت ترین مصائب و مشکلات کا سامنا کیا.
ہارون کے زندان میں امام قسم قسم کی اذیتوں کو برداشت کرتے رہے، کیونکہ ایک طرف سے آپ کو بیڑیوں سے پا بہ زنجیر کیا گیا تھا اور دوسری طرف سے آپ پر زبردست سختیاں اور اذیتیں روا رکھی گئیں، ہارون رشید نے ہر قسم کے مصائب ڈہانے کے بعد آخر کار آپ کو زہر دے کر شہید کر دیا، یوں آپ شہادت و سعادت کی منزل پر فائز ہوئے.
راہ خدا میں جدوجہد کرنے اور وقت کی ظالم و جابر طاقتوں سے نبرد آزما ہونے والے الہی حریت پسندوں اور مکتب عاشورہ کے پیروکاروں کے لیے آپ کی زندگی مشعل راہ ہے.
باب الحوائج امام موسٰی کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے فارسی نوحہ اردو سبٹائیٹل کے ساتھ اس ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے.
#ویڈیو #باب_الحوائج_موسی_بن_جعفر_علیہ_السلام #محمودکریمی #راز_و_نیاز #قید_خانے #حریت_پسندوں_کے_پیشوا #تاریک_شب #تنہائی #مسحا #حاجت_روا
2m:44s
1334
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
imam,
imam
kazim,
imam
kadhim,
noha,
Mahmoud
Karimi,
zendegi,
jadujahad,
taghut,
zulm,
zalem,
jaber,
taqat,
hedayat,
shaheed,
shahadat,
maktab,
eashura,
امریکہ اور اِس کے نوکروں کے لیے بہترین...
امام خمینی رضوان اللہ علیہ، امریکی صدر کے لیے کونسی بہترین دعا فرماتے ہیں؟ دنیا...
امام خمینی رضوان اللہ علیہ، امریکی صدر کے لیے کونسی بہترین دعا فرماتے ہیں؟ دنیا کے سب سے بڑے شیطان امریکہ کے حکام اور ان کے نمک خواروں کے لیے بد دعا کیا ہے؟ گناہ گاروں کا ہر گزرنے والا دن آخرت میں کس چیز کا سبب بنے گا؟ کیا دنیاوی زندگی میں ثبات اور دوام پایا جاتا ہے؟ انسان کی زندگی میں ہمیشہ باقی رہنے والی چیز کونسی ہے؟ دنیا میں ہمیں اپنی توجہ کس چیز پر مرکوز کرنی چاہیے؟
ان تمام اہم سوالات کے جوابات اس ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے.
#ویڈیو #امریکہ_اور_اس_کے_نوکروں_کے_لیے_بہترین_دعا #خدا_ان_کو_موت_دے #گزرنے_والا_ہر_دن #بد_تر_جہنم #انسان_کے_اعمال #جنت
2m:48s
4085
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
imam,
imam
khomeini,
America,
dua,
allah,
shaytan,
gonah,
zendegi,
insan,
jannat,
jahannam,
islam,
غربت جنت البقیع | نوحہ: مہدی رسولی | Farsi Sub...
آل سعود اور اس کے نمک خوار تکفیری مفتیوں نے شجرہ خبیثہ بنو امیہ کی سیرت پر عمل...
آل سعود اور اس کے نمک خوار تکفیری مفتیوں نے شجرہ خبیثہ بنو امیہ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اہلبیت علیہم السلام سے اپنی تاریخی دشمنی اور بغض کا مظاہرہ کیا اور آل رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مزارات مقدسہ کو منہدم کیا.
اہلبیت علیہم السلام سے دشمنی کا اظہار ان کی زندگی میں ہوتا رہا اور ان کی شہادت کے بعد بھی یہ سلسلہ اسلام محمدی اور اہلبیت اطہار علیہم السلام کے دشمنوں کی طرف سے جاری ہے.
ہر سال آٹھ شوال کو اہل بیت رسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چاہنے والے پوری دنیا میں مجالس غم اور احتجاجی جلسے کر کے جنت البقیع کے انہدام جیسے انتہائي سفاکانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مذکورہ جگہ پر روضے کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کرتے ہيں۔ آٹھ شوال کی تاریخ ہر سال اہل بیت رسول صل اللہ علیہ وآلہ سے آل سعود اور وہابی مفتیوں کی دشمنی کی یاد پوری دنیا کے سامنے تازہ کر دیتی ہے.
#غربت_جنت_البقیع #مہدی_رسولی #حرم_کا_صحن #بادل_مینارہ #چراغاں_آسمان_کے_ستارے #نہ_سایہ #نہ_گنبد #تنہائی_و_غربت #ڈھلتی_شام #غم_و_اندوہ_کا_سما #سلام_اے_بقیع
4m:42s
1185
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
noha,
mehdi
rasoli,
Al
Saud,
takfiri,
syrat,
ahlul
beyt,
tarikh,
muhammad,
zendegi,
shahadat,
islam,
majles,
enhedam,
haram,
زندگی کے مختلف میدانوں میں کامیابی اور...
آئمہ معصومین علیہم السلام نے ہمیں زندگی کے مختلف میدانوں میں کامیابی سے ہمکنار...
آئمہ معصومین علیہم السلام نے ہمیں زندگی کے مختلف میدانوں میں کامیابی سے ہمکنار ہونے اور سعادتمند زندگی گزارنے کے لیے رہنمائی فرمائی ہے اور راہ نما اصول بتائے ہیں ان میں سے ایک راستہ خداوند متعال سے راز و نیاز، دعا اور مناجات کا راستہ ہے. خداوند متعال نے مسلمانوں کو سخت ترین میدانوں اور کٹھن حالات میں استغفار اور توبہ کا حکم دیا ہے. استغفار فقط ذاتی گناہوں اور مسائل پر ہی نہیں بلکہ اجتماعی میدانوں میں بھی اہمیت کا حامل ہوتا ہے.
استغفار کی اجتماعی میدانوں میں اہمیت جاننے کے لیے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #زندگی_کے_مختلف_میدان #کامیابی #استغفار #اثرات #سورہ_مبارکہ #آل_عمران #مسجد #عبادت_گاہیں #محور #دعا #پیغمبروں_کی_روش #ثبات_قدمی
3m:34s
3277
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
zendegi,
kamyabi,
esteghfar,
imam,
imam
khamenei,
allah,
dua,
munajat,
musalman,
masjed,
quran,
حج زندگی کا ستون | امام سید علی خامنہ ای |...
خداوند متعال کی طرف سے حج ایک ایسی عبادت ہے جس میں ایک سعادتمند زندگی گزارنے کے...
خداوند متعال کی طرف سے حج ایک ایسی عبادت ہے جس میں ایک سعادتمند زندگی گزارنے کے تمام اسرار و رموز پوشیدہ ہیں. حج کے تمام مراحل حکمت الہی سے لبریز ہیں. قرآن مجید اور آئمہ معصومین کے فرامین میں تدبر و تفکر سے حج میں موجود یہ دقیق حکمتیں اور اسرار روشن ہو سکتے ہیں جو بنی نوع انسان کے لیے رہنما اصول اور طرز زندگی کو بیان کرتے ہیں. حج ایک ایسی عبادت ہے جس پر زندگی کی عمارت قائم ہو سکتی ہے اور ایک ایسا محکم ستون ہے جس پر انسانی زندگی قائم رہ سکتی ہے.
اس بارے میں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #حج #زندگی #ستون #قرآن #حکمت #بیان #تدبر #شہرالحرام #فلسفہ #قیام #ستون #عمارت #اموال #مادی #روحانی #فوائد
3m:47s
3517
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
hajj,
islam,
muslim,
musalman,
imam,
imam
khamenei,
ebadat,
zendegi,
allah,
quran,
insna,
hekmat,
suton,
tadabbur,
falsafa,
eemarat,
amwal,
حج طرز زندگی سکھاتا ہے | امام سید علی...
مناسک و اعمال حج میں پوشیدہ حکمتوں میں سے ایک حکمت طرز زندگی کی تعلیم دینا ہے. حج...
مناسک و اعمال حج میں پوشیدہ حکمتوں میں سے ایک حکمت طرز زندگی کی تعلیم دینا ہے. حج کے مناسک ہمیں زندگی اور انسانی معاشرے کے مختلف بنیادی پہلووں کی تعلیم دیتے ہیں اور ان کی طرف ہماری توجہ مبذول کراتے ہیں ان میں سے دو اہم پہلو باہمی زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھانا اور سادہ زندگی گزارنے کی تعلیم ہے. لاکھوں مسلمان کندھے سے کندھا ملا کر حج کے مراسم انجام دیتے ہیں اور ایک دوسرے کو کسی بھی قسم کی تکلیف دینے سے اجتناب کرتے ہیں کیونکہ یہ حج کی تعلیمات کے خلاف ہے. اسی طرح معاشرے میں سادہ زندگی کے فروغ کی تعلیم بھی حج کی اہم تعلیمات میں سے ہے. اگر مناسک حج کی فقط ان دو تعلیمات کو ہم اسلامی معاشروں میں اجرا کریں اور عمل پیرا ہوں تو بہت ساری ہماری معاشرتی مشکلات حل ہو سکتی ہیں.
اس بارے میں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #حج #طرز_زندگی #مناسک #اعمال #بنیادی_امور #آگے_بڑھنا #ٹہرنا #اجتناب #باہمی_زندگی #شناسائی #سادہ_زندگی #احرام #اضافی_لباس #توسیع_پسندی #عیش #آرائش #تعلیم
3m:37s
3288
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
hajj,
islam,
muslim,
musalman,
imam,
imam
khamenei,
manasek,
hekmat,
zendegi,
insan,
mueashere,
taklif,
taelim,
حج اور خواہشاتِ نفسانی سے اجتناب کی مشق...
دین اسلام کی عظیم اور ممتاز عبادات میں ایک عبادت حج کا فریضہ ہے۔ مسلمان حج کی اس...
دین اسلام کی عظیم اور ممتاز عبادات میں ایک عبادت حج کا فریضہ ہے۔ مسلمان حج کی اس عظیم عبادت کو بجا لانے کے لیے دنیا کے گوشے و کنار سے مکہ تشریف لاتے ہیں اور حج کے حکمت سے لبریز مناسک و اعمال بجا لاتے ہیں. حج کو اگر اس کی حقیقی روح کے ساتھ بجا لایا جائے تو اس کے ایک ایک عمل میں انسان کی مادی و روحانی زندگی کے لیے فوائد و ثمرات پائے جاتے ہیں. حج میں موجود تعلیمات میں سے ایک اور اہم تعلیم خواہشات نفس سے اجتناب کرنا ہے۔ اگر انسان اپنی نفسانی خواہشات کو لگام نہ دے تو وہ ایک وحشی درندہ اور پست ترین مخلوق بن جاتا ہے اور اگر ان نفسانی خواہشات کو قابو میں رکھے اور اس کی لگام کو کنٹرول میں رکھے تو اشرف المخلوقات کی منزل پر فائز ہو سکتا ہے۔ حج کے عظیم الشان انسان ساز مناسک میں خواہشات نفسانی پر قابو رکھنے کی تعلیم دینے کے لیے کچھ ایسی چیزیں بھی حرام کر دی گئی ہیں جو عام حالات میں حرام نہیں ہیں۔ تاکہ انسان ان چیزوں سے بھی پرہیز کرے جو اس کے اختیار میں ہیں کیونکہ ایک چیز جو انسان کے اختیار میں ہو اس سے پرہیز کرنا انسان کے لیے بہت ہی سخت ہوتا ہے۔ حج کے مناسک میں خواہشات نفسانی سے اجتناب اور پرہیز کی تعلیم دی گئی ہے اور انسان کو عملی زندگی گزارنے کے لیے ایک عملی نمونہ پیش کیا گیا ہے۔
اس بارے میں مزید جاننے کے لیے رھبر معظم کی اس گفتگو کا ضرور مشاہدہ کیجئے۔
#ویڈیو #حج #خواہشات_نفسانی #اجتناب_کی_مشق #استعمال #دسترس #بیت_المال #جواز #اختیار #بلا #نفسانی_خواہشات #نا_محرم #جنسی_مسائل #بری_جانور #شکار #حرام
3m:5s
3202
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
islam,
hajj,
nafs,
mashq,
imam,
imam
khamenei,
ebadat,
musalman,
hekmat,
haqiqat,
insan,
zendegi,
taelim,
manasek,
haram,
halal,
حج سے حاصل ہونے والی تعلیمات | امام سید...
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ حج سے حاصل ہونے والی تعلیمات کے بارے میں...
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ حج سے حاصل ہونے والی تعلیمات کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ قیام اللناس سے کیا مراد ہے؟ کیا ہمیں حج میں زندگی کے بنیادی امور اور طرز زندگی کے بارے میں اصول ملتے ہیں؟ کیا حج فقط موجود یا گذشتہ نسل سے مربوط ہے؟ حج کے تا قیامت باقی رہنے کے بارے میں قرآن مجید میں کیا فرمایا گیا ہے؟
ان تمام سوالات کے جوابات اس ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے.
#ویڈیو #حج #تعلیمات #طواف #وقوف #گفتگو #زندگی #بنیادی_امور #غور #توجہ #موجودہ_نسل #تمام_نسلوں_سے_متعلق
1m:27s
3700
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
islam,
hajj,
telimat,
imam,
imam
khamenei,
leader,
rahbar,
musalman,
Ummah,
people,
zendegi,
qiyamat,
quran,
tawaf,
عبادت کے معنی و مفہوم | آیت اللہ مصباح...
آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ عبادت کے معنی و مفہوم کیا بیان...
آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ عبادت کے معنی و مفہوم کیا بیان فرماتے ہیں؟ انسان کو اپنے دن اور رات کو کتنے حصوں میں تقسیم کرنا چاہیے؟ معروف روایت کی بنیاد پر چوبیس گھنٹوں کو کتنے حصوں میں تقسیم کرنا چاہیے؟ کیا ہماری زندگی کے امور میں یکسانیت ہونی چاہیے؟ زہد سے کیا مراد ہے؟ کیا ہمیں اجتماعی اور زندگی کے امور سے دور رہ کر فقط ذکر و دعا میں مشغول رہنا چاہیے؟ عبادت کے بارے میں آئمہ اطہار علیہم السلام کی سیرت سے ہمیں کیا سبق ملتا ہے؟ انسان کی ضروریات میں سے ایک اہم ضرورت کونسی ہے؟ انسان کی تمام سرگرمیاں کس سمت میں ہونی چاہییں؟ شب زندہ داری کس صورت میں درست ہے؟ ہمارے کونسے کام عبادت میں شامل ہوتے ہیں؟
ان تمام اہم ترین سوالات کے جوابات اس ویڈیو میں مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #آیت_اللہ_مصباح_یزدی #عبادت #معنی #مفہوم #کام #روزمرہ #برنامہ #چوبیس_گھنٹے #معروف_روایت #میل_ملاپ #حلال_چیزیں #لذت #تفریح #زہد #پیاڑ #بیوی #بچے #گھر #زندگی #موازنہ #ائمہ_اطہار_علیہم_السلام #اہلبیت_علیہم_السلام #سیرت #تقسیم #فردی_مسائل #اجتماعی_مسائل #الی_اللہ #للہ #انواع #تکالیف #فرائض #شب_زندہ_داری #اطاعت #رضایت #عبادت
3m:17s
1020
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
islam,
ebadat,
Ayatollah
Misbah
Yazdi,
insan,
allah,
akhlaq,
zendegi,
dua,
lezzat,
musalman,
ahlul
bayt,
takalif,
مداحی (نوحہ خوانی) موسیقی نہیں ہے! |...
انسان کی زندگی میں شامل دوسری چیزوں کی طرح مداحی (نوحہ خوانی) کے باب میں بھی...
انسان کی زندگی میں شامل دوسری چیزوں کی طرح مداحی (نوحہ خوانی) کے باب میں بھی ہر دور کے تقاضوں کے مطابق جدید تخلیقی طریقوں کو اپنانے کی ضرورت ہے لیکن جدید تخلیقی طریقوں کو بروئے کارلاتے وقت اس بات پر توجہ دینا ضروری ہے کہ مداحی (نوحہ خوانی) کی شناخت باقی رہے، اسکی اپنی الگ شناخت ہے جس کی حفاظت ہر حال میں ضروری ہے۔
بسا اوقات دیکھنےمیں آتا ہے کہ بعض افراد جدید تخلیقی طریقوں کے نام پراسکی شناخت کو اس طرح دگرگون کرتے ہیں جس پر مداحی (نوحہ خوانی) صادق نہیں آتی، ہمیں ایسے طریقے اپنانے سے گریز کرنا چاہئے جو مداحی (نوحہ خوانی) کے چہرے کو مسخ کردیتے ہیں۔
اس ویڈیو میں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای نے مداحی (نوحہ خوانی) کے باب میں جدید تخلیقی طریقوں کو اپنانے کے ساتھ اسکی شناخت کی حفاظت پرزوردیا ہے، آپ اس ویڈیو میں اس بات کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔
#ویڈیو #ولی_امرمسلمین #مداحی #تخلیقی_طریقہ #شناخت #نوحہ_خوانی #محفوظ #از_تبیین_تا_قیام
1m:39s
3191
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
imam,
imam
husyn,
imam
khamenei,
madahi,
noha,
mosiqi,
insan,
zendegi,
azadari,
shenakht,
hefazat,
عزاداری کے پیغام کو سمجھنے کی ضرورت |...
سن اکسٹھ ہجری کو معرض وجود میں آنے والا کربلا کا واقعہ، تمام عزاداروں کیلئے پیغام...
سن اکسٹھ ہجری کو معرض وجود میں آنے والا کربلا کا واقعہ، تمام عزاداروں کیلئے پیغام کا حامل ہے لہذا امام حسین علیہ السلام پر گریہ اورعزاداری کرتے وقت ہرعزادار کو عزاداری کے پیغام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ امام حسین علیہ السلام کے قیام کا مقصد حاصل ہوسکے۔
بسا اوقات انسان عزاداری تو کرتا ہے مگر مقصد عزاداری سےغافل رہتا ہے جس کے نتیجے میں عزاداری سے وہ نتائج حاصل نہیں ہوتے جو ہونے چاہئیں اسی لئے اگرعزاداری سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا ہوتوعزاداری کا پیغام سمجھنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پرچلتے ہوئےانسان ہر دور کے یزید کا مقابلہ کرسکے۔
یہ ویڈیو ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کی زبانی عزاداری اور امام حسین علیہ السلام پر بہائے جانے والےاشکوں کے پیغام کی اہمیت پر مشتمل ہے۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #عزاداری #پیغام #امام_حسین #ایام #غفلت #از_تبیین_تا_قیام
0m:47s
3610
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
imam,
imam
husyn,
imam
khamenei,
madahi,
noha,
mosiqi,
insan,
zendegi,
azadari,
shenakht,
hefazat,
imam,
imam
sayyid
ali
khamenei,
imam
khamenei,
azdari,
azdari
ke
paigham
ko
samajne
ki
zarorat,
ظلم میں شریک تین قسم کے لوگ | امام سید...
امام حسین علیہ السلام کے مدینہ چھوڑ نے سے لیکر شہادت تک جو فرامین اور ارشادات ہم...
امام حسین علیہ السلام کے مدینہ چھوڑ نے سے لیکر شہادت تک جو فرامین اور ارشادات ہم تک پہنچے ہیں انکا اگر مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ظلم کرنے والے، ظلم سہنے والے اور ظلم کے آگے خاموش تماشائی بن کر بےحسی کے ساتھ ظلم کا مشاہدہ کرنے والے تینوں جرم میں شریک ہیں۔ امام حسین علیہ السلام نے اپنے قیام کے ذریعے دنیا والوں کو یہی سبق دیا ہے کہ نہ تو خود تم ظالم بنو اور نہ ہی مظلوم بن کر ظلم کیلئے میدان فراہم کرو اور نہ ہی ظلم کے آگے خاموش تماشائی بن کر سماج میں ظلم کو پنپنے دو، کیونکہ یہ تینوں ظلم کی مثلث کو تشکیل دینے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ اس ویڈیو میں امام حسین علیہ السلام کے فرامین کی روشنی میں ولی امرمسلمین سید علی خامنہ ای کی زبانی اسی مطلب کی جانب اشارہ کیا گیا ہے جسے آپ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #ظلم #فرامین_امام_حسین #سبق #تماشائی #ظلم_سہنے #ظالم
0m:56s
4027
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
imam,
imam
husyn,
imam
khamenei,
madahi,
noha,
mosiqi,
insan,
zendegi,
azadari,
shenakht,
hefazat,
imam,
imam
sayyid
ali
khamenei,
imam
khamenei,
azdari,
ZOLM,
zolm
me
sharik
teen
qesm
ke
log,