سوّم شعبان کی عظمت | ولی امرِ مسلمین سید...
یَا أهلَ البَیْتِ رَسُولِ اللّٰه حُبُّکُم
فَرَض مِنَ اللّٰه فی القرآن کریمِ...
یَا أهلَ البَیْتِ رَسُولِ اللّٰه حُبُّکُم
فَرَض مِنَ اللّٰه فی القرآن کریمِ أنْزَلَه
کَفَا کُمْ مِن عظیم القدر أَنَّکُمْ
مَنْ لَمْ یُصَلِّ عَلَیْکُم لَا صلواة لَه
\'\'اے اہل بیت رسول (ص)! اللہ تبارک و تعالیٰ نے قرآن کریم میں آپ کی محبت کو واجب قرار دیا ہے اور آپ کی قدر و منزلت کے لئے یہی کافی ہے کہ اگر نماز میں کوئی آپ پر صلوات نہ پڑھے تو اس کی نماز ہی نہیں ہو سکتی۔\'\' (امام شافعی)
سوّم شعبان روزِ ولادت باسعادت شباب اہل الجنہ امام حسین علیہ ہے، اس حوالے سے ولی امرِ مسلمین کے بیانات سے استفادے کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔
#ویڈیو #سوّم_شعبان #عظمت #جواد_تبریزی_ملکی #اسلام_کا_مقدر #قیام #تحریک #اخلاص
1m:11s
9397
خود مختاری کی خاطر دشمنی | امام خمینی...
بھروسہ کر نہیں سکتے غلاموں کی بصیرت پر
کہ دنیا میں فقط مردانِ حر کی آنکھ ہے بینا...
بھروسہ کر نہیں سکتے غلاموں کی بصیرت پر
کہ دنیا میں فقط مردانِ حر کی آنکھ ہے بینا
مسلمانوں کے پے در پے زوال اور پسماندگی کے بعد تمام اسلامی ممالک میں ایک گھٹا ٹوپ اندھیرا چھایا ہوا تھا جس طرح مسلمان ممالک کے حکمران مسلمانوں کے زوال اور مغربی ممالک کی دنیا پر حکمرانی اور ان کی غلامی کو مقدر کا کھیل سمجھ کر قبول کر چکے تھے اِسی طرح عام مسلمان بھی اِس غلامی سے اور اُن کے پنجوں سے نکلنا ناممکن سمجھ بیٹھے تھے. ایک ایسے ظلمت سے پُر ماحول میں مشرق میں امید کی ایک کرن اسلامی انقلاب کی شکل میں چمکتی ہے۔ آج اِسی الٰہی انقلاب کی برکتیں ہی ہیں کہ جس کے سبب دنیا بھر میں بیداری کی تحریکیں عَالَمی غارت گر شیطانی طاقتوں کے مقابلے میں بر سرِ پیکار نظر آتی ہیں۔ آج وہ عَالمی شیطانی طاقتیں جو دنیا کو اپنی مٹھی میں سمجھ رہی تھیں وہ فلسطینی، عراقی، یمنی، شامی اور دیگر مومن جوانوں کے ہاتھوں جگہ جگہ رسوا ہو رہی ہیں۔
اسلامی ممالک کی خود مختاری کے بارے میں امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اِس ویڈیو کا انتخاب کیجئے۔
#ویڈیو #مشرق #مغرب #ذرائع_ابلاغ #مطبوعات #خود_مختاری #حفاظت #آرزو #اسلامی_ممالک #حکمرانی #گہری_نیند
1m:8s
1500