نام نہاد عَالَمی ادارے اور مسلمان | ولی...
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای عَالَمی اداروں کا کردار اور مسلمانوں پر مظالم...
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای عَالَمی اداروں کا کردار اور مسلمانوں پر مظالم میں اِن کی مجرمانہ خاموشی کے حوالے سے کیا فرماتے ہیں؟ صیہونیت سے جاری مبارزے میں ہمیں کن چیزوں سے استفادہ کرنا چاہیے؟ اِس مقابلے اور مبارزے میں کن طاقتوں سے دور رہنا چاہیے؟ کیا مغربی طاقتوں سے وابستہ عِالمی ادارے اسلامی طاقت کے مخالف ہیں؟ کیا اِن نام نہاد عَالَمی اداروں کو انسانوں اور اقوام کے حقوق کا خیال ہے؟ اسلامی امت کو پہنچنے والے بیشتر نقصانات کی ذمہ دار کونسی طاقتیں ہیں؟ مسلم ممالک میں حالیہ جاری قتل و عام، جنگ افروزی اور مصنوعی قحط کے سلسلے میں کیا کوئی عَالَمی ادارہ جوابدہ ہے؟ کورونا سے مرنے والوں کی تو گنتی کی جارہی ہے کیا یورپ اور امریکہ کی بھڑکائی ہوئی جنگوں میں مرنے والے لاکھوں افراد کی آج کوئی بات کرتا ہے؟ کیا اقوامِ متحدہ اپنے فرائض پر عمل کر رہی ہے؟ موجودہ صورتحال میں مسلم معاشرے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟
#ویڈیو #نام_نہاد_عالمی_ادارے #مبارزے #حلال_شرعی_وسائل #موثر_اسلامی_طاقت #اقوام_متحدہ #کرونا #اموات #فرائض #فلسطین #یمن #عراق #افغانستان #غیور #مسلم_معاشرے
6m:26s
9446
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
musalman,
ealami,
imam
seyyed
ali
khamenehi,
mazalem,
mujremana,
Zionist,
mubareze,
maghrebi
taqaatu,
insan,
aqvam,
huquq,
islami
ommat,
nuqsanat,
muslem
mamalek,
Corona,
yurup,
Amarika,
faraez,
muslem
mueashere,
halal,
shaei,
amvat,
palestine,
yaman,
eraq,
afghanestan,
ہم ملتِ امام حسینؑ ہیں | شہید قاسم...
کربلا درسِ زندگی ہے، ایک ایسا درس جو ظلمت، ظلم، فساد اور انسانی اقدار کی پائمالی...
کربلا درسِ زندگی ہے، ایک ایسا درس جو ظلمت، ظلم، فساد اور انسانی اقدار کی پائمالی کے اندھیروں سے نکلنا سکھاتا ہے۔ کربلا اور عاشورا انسانیت کی نجات کا ایک عظیم الشان مثالی نسخہ ہے۔ اگر کوئی شخص، کوئی معاشرہ اور کوئی قوم ذلت، ظلم، استحصال اور غیروں کے جابرانہ تسلط سے آزادی حاصل کرنا چاہتا ہے اور انسانی کمالات تک پہنچنا چاہتا ہے اُن کے لیے ایک بے مثال اور آموزدہ نسخہ واقعہ عاشورا اور کربلا والوں کی عظیم الشان سیرت ہے۔
مالکِ اشترِ زمان، شاگردِ مکتبِ عاشورا حاج شہید قاسم سلیمانی کی عاشقانہ گفتگو سننے کے لیے اِس ویڈیو کو مشاہدہ کیجئے۔
#ویڈیو #ملت #امام_حسین_علیہ_السلام #سخت_حادثات #انقلاب #شعبہ #یمن #حشد_الشعبی #مقاومت
1m:28s
1394
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
mellat,
imam,
imam
husayn,
shahid,
haj
qasem
soleimani,
karbala,
zendegi,
zulm,
fesad,
insan,
ashura,
mueashere,
zellat,
azadi,
malek
ashtar,
maktab,
روزِ میلاد النبیؐ کی عظمت | ولی امرِ...
جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
اس دل آفروز ساعت پہ لاکھوں سلام
پیغمبر اکرم صلی...
جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
اس دل آفروز ساعت پہ لاکھوں سلام
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی ولادت باسعادت درحقیقت کفر، شرک اور جہالت کے اندھیرے میں ڈوبی دنیا کے لیے ایک ہدایت کا نور تھا. آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقدس نور کی برکت سے دھر میں اجالا ہوا. خداوند متعال نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا. آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نور مبارک نے انسانی معاشرے کو حیات بخشی.
اس حوالے سے ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #میلاد_النبی #امام_جعفر_الصادق #عظمت #نور #قرآن_مجسم #وسیلہ #حیات_انسانی #تبسم
4m:10s
7033
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
islam,
musalman,
muslim,
imam,
imam
khamenei,
milad,
eazemat,
weladat,
haqiqat,
kufr,
sherk,
jahalat,
insan,
mueashere,
baaynat,
tabssum,
quran,
imam
sadeq,
اسلامی نظام کے دفاع میں تقیہ مت کریں |...
اسلامی نظام کی حفاظت واجب ترین واجبات میں سے ہے. اسلامی نظام کی حفاظت کا فریضہ...
اسلامی نظام کی حفاظت واجب ترین واجبات میں سے ہے. اسلامی نظام کی حفاظت کا فریضہ تمام واجبات میں سر فہرست رکھا گیا ہے. انسانیت کی سعادت اور فلاح پر مشتمل وہ الہی تعلیمات جو خداوند متعال کے انبیاء اور اوصیاء کی ہزاروں مشقتوں، زحمتوں اور قربانیوں کے بعد ہم تک پہنچی ان تعلیمات کی عملی حیات کا دار و مدار اسلامی نظام کی حفاظت پر منحصر ہے.
عصر حاضر میں جب اسلامی تعلیمات کو فرسودہ کہہ کر اور فقط انفرادی عبادات کا مجموعہ کہہ کر انسانی معاشرے سے باہر نکالنے کی کوشش کی جارہی تھی. جب اسلام کی اجتماعی اور الہی سیاسی تعلیمات کو پارینہ قصہ بنا دیا گیا تھا. جب جدید جاہلیت کا دنیا پر راج تھا ایسے تاریک دور میں اسلامی انقلاب نور کی کرن بن کر چمکا اور آج الحمد اللہ اپنے نور سے مسلسل دنیا کو منور کر رہا ہے اور اس امید کی کرن یعنی اسلامی نظام کی حفاظت تمام باضمیر اور آزاد انسانوں پر فرض ہے. آج اس کی قدر و قیمت کو گھٹانے اور اس نظام کو سرنگوں کرنے کے لیے دنیا کی تمام شیطانی طاقتیں اور ان کے علاقائی آلہ کار اپنی پوری طاقت کے ساتھ مصروف عمل ہیں. ایسے حالات میں نظام کا دو ٹوک دفاع ضروری اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی مصلحت پسندی سے کام لینا خیانت ہے.
اس بارے میں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کے لیے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #اسلامی_نظام_باعث_افتخار #تقیہ #دوٹوک #کم_قیمت #غلط_راستہ
0m:48s
7140
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
islam,
nezam,
defae,
imam,
imam
khamenei,
hefazat,
insna,
saeadat,
mueashere,
ejtemae,
shaytan,
mslahat,
rahbar,
ظالموں کی پیروی اور خدا کا عذاب | شہید...
سفیر ولایت علامہ شہید عارف حسین الحسینی رضوان اللہ علیہ ایمان کی قبولیت کی شرط...
سفیر ولایت علامہ شہید عارف حسین الحسینی رضوان اللہ علیہ ایمان کی قبولیت کی شرط یعنی امتحانِ خدا کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ سورہ عنکبوت کی آیت نمبر 2 میں خداوندِ متعال ایمان لانے کا دعویٰ کرنے والوں کے بارے میں کیا فرماتا ہے؟ کیا فقط ایمان کا دعویٰ کرنا کافی ہے؟ خدا وندِ متعال کی سنتوں (قوانین) میں سے ایک سنت (قانون) کیا ہے؟ کیا خدا کی طرف سے امتحان، اجتماعی لحاظ سے بھی ہوتا ہے؟ مختلف معاشروں پر خدا کا عذاب نازل ہونے کی وجوہات میں سے ایک وجہ کیا ہے؟
#ویڈیو #ایمان #آزمائش #قرآن #قبول #امتحان #اجتماعی #طاغوت #مسلط #پیروی
1m:41s
2601
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
zalem,
eazab,
shahid,
ellame
aref
husayn
al
husayni,
iman,
emtehan,
qawanin,
sunnat,
ejtemae,
mueashere,
azmaesh,
quran,
taghot,
شہداء کی یاد اور نام | امام سید علی خامنہ...
شہدا کے نام کو زندہ رکھنا درحقیقت شہدا کے راستے اور اس عظیم الشان ہدف کو زندہ...
شہدا کے نام کو زندہ رکھنا درحقیقت شہدا کے راستے اور اس عظیم الشان ہدف کو زندہ رکھنا ہے. شہدا کی یاد اور ان کے مقدس نام کو زندہ رکھنے کے لیے جس طرح ان کے نام سے پروگرامات اور مجالس موثر ہوتی ہیں اسی طرح ان کے نام سے منسوب جگہیں مثلا مختلف مقامات، گلیاں اور سڑکیں بھی اپنا خاص اثر رکھتی ہیں. جب ایک نوجوان یا جوان ایک شہید سے منسوب مقام سے گزرے گا یا اس کی نظر اس مقدس نام پر پڑے گی تو اس کا ذہن اور اس کی فکر پر اس کا ایک مثبت اثر پڑے گا. اس طرح ایک معاشرے میں اس اسلامی اور الہی ثقافت کی ترویج ہوگی اور شہدا کے نام کی برکت سے ایسا معاشرہ جہاں پر شہدا کو خاص مقام حاصل ہو ہمیشہ زندہ رہے گا.
اس بارے میں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #شہدا #یاد #نام #سڑک #گلی #شہر #قابل_فخر #مسلسل_کوشش
1m:3s
6757
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
shuhada,
imam,
imam
khamenei,
rahbar,
haqiqat,
majales,
maqamat,
nojavan,
javan,
mueashere,
islma,
fakhar,
koshesh,
shahid,
سید شہید باقر الصدر کی برسی کی مناسبت سے...
سفیر ولایت شہید آیت اللہ العظمی سید باقر الصدر رضوان مکتب اہل بیت علیہم السلام کے...
سفیر ولایت شہید آیت اللہ العظمی سید باقر الصدر رضوان مکتب اہل بیت علیہم السلام کے سچے اور حقیقی شاگرد تھے. آپ نے اپنے زمانے کے طاغوت کے خلاف علمی اور عملی ہر دو طریقوں سے جہاد کا آغاز کیا. عالمی طاغوتوں کے آلہ کار صدام ملعون کی بنائی ہوئی تاریک، گٹھن اور چھائی خاموش فضا کو صدا حق کے ذریعے ختم کیا. آپ امام امت روح اللہ خمینی رضوان کے سچے عاشقوں اور اسلامی انقلاب کی ناصروں میں سے بھی تھے. اسی لیے عالمی شیطانی طاقتوں کی نمک خوار صدامی حکومت نے آپ کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا. آپ کی مظلومانہ شہادت ایک مردہ اور خوفزدہ معاشرے میں زندگی پھونکنے اور انہیں اس خوف و وحشت سے نکالنے کا سبب بنی. آپ رضوان اللہ علیہ کا پیغام اور طرز عمل آج بھی راہ حق کے مسافروں کے لیے اسوہ عمل یے.
اس حوالے سے عراق کے معروف و مجاہد عالم دین ہاشم الحیدری کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #شہید_باقر_الصدر #تمہاری_چھانٹی_ہوگی #بلند_مرتبہ #نچلے_درجے #صف_اول #ہماری_نجات #جناب_زینب_سلام_اللہ_علیہا #حق_بات #نظام_زندگی #منفرد_مرجع
2m:29s
1869
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
shahid,
shahadat,
shahid
baqer
sadr,
Syed
Hashim
Al-Haidari,
maktab,
Ahlul
Bayt,
taghut,
jahad,
saddam,
imam,
imam
khomeini,
ummat,
islam,
enqelab,
shaytan,
mueashere,
iraq,
انتظار اور مہدوی معاشرے کی تشکیل | امام...
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ انتظار کے معنی و مفہوم اور مہدوی معاشرے...
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ انتظار کے معنی و مفہوم اور مہدوی معاشرے کی تشکیل میں اس کے کردار کے حوالے سے کیا فرماتے ہیں؟ کیا انتظار، ضرورت اور احتیاج کے احساس سے بالاتر ایک چیز ہے؟ انتظار سے کیا مراد ہے؟ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انتظار فرج کے بارے میں کیا فرمایا ہے؟ انتظار فرج کے بارے میں امام موسیٰ کاظم علیہ السلام سے کونسی روایت نقل ہوئی ہے؟ امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام انتظار فرج کے حوالے سے کیا فرماتے ہیں؟ امام عصر علیہ السلام کے ظھور کا انتظار کس چیز کے مصادیق میں سے ایک ہے؟ انتظار فرج ہمیں کس چیز سے نکالتا ہے؟ مہدوی معاشرے کی تشکیل کے لیے ہمارا کیا فریضہ بنتا ہے؟
ان تمام سوالات کے جوابات کے لیے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #انتظار_اور_مہدوی_معاشرے_کی_تشکیل #انتظار_ضرورت_سے_بالاتر #انتظار_یعنی_امید #انتظار_تعمیری_چیز #علی_ابن_بابویہ #حضرت_صاحب_الزمان_علیہ_السلام #توقیع #حقائق_الہی_کی_معرفت #رحمت_و_گشائش
5m:11s
7928
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
entezar,
imam,
imam
mahdi,
imam
khamenei,
mueashere,
holy
prophet,
prophet
muhammad,
faraj,
imam
kazem,
imam
ali,
ذمہ داران اپنے کاموں میں خوشنودی خدا کو...
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ ملکی ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں...
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ ملکی ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اہم کلیدی نکات کی طرف متوجہ فرماتے ہیں اور انہیں اس بات کی نصیحت فرماتے ہیں کہ عوام کی خوشنودی کی خاطر خدا کی ناراضگی مول لینے سے پرہیز کرنا چاہیے. ذمہ داران اور عہدہ داران کو چاہیے کہ اپنے ہر کام میں خداوند متعال کی خوشنودی و رضا کو مدنظر رکھیں تاکہ ہمارے کاموں میں خدا برکت عنایت فرمائے اور ہمارے کام کسی نتیجے تک پہنچ سکیں. اس نصیحت کے مخاطب بظاہر ایرانی حکومتی اداروں کے ذمہ دار ہیں لیکن درحقیقت تمام دینی ذمہ داروں اور موثر افراد کے لیے یہ نصیحتیں زریں اصول ہیں.
اس بارے میں مزید بھرہ مند ہونے کے لیے خصوصا ذمہ دار اور معاشرے کے موثر افراد اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کیجئے
#ویڈیو #ذمہ_داران #خوشنودی_خدا #منصب #موقع #غنیمت #دکھاوا #عمل_کی_برکت #مفادات_کا_ٹکراو #اقتصادی_امور #عمومی_فائدہ
2m:4s
7297
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
allah,
imam,
imam
khamenei,
eawam,
barekat,
hukumat,
haqiqat,
mueashere,
mansab,
ghanimat,
leader,
islam,
rhbar,
حج طرز زندگی سکھاتا ہے | امام سید علی...
مناسک و اعمال حج میں پوشیدہ حکمتوں میں سے ایک حکمت طرز زندگی کی تعلیم دینا ہے. حج...
مناسک و اعمال حج میں پوشیدہ حکمتوں میں سے ایک حکمت طرز زندگی کی تعلیم دینا ہے. حج کے مناسک ہمیں زندگی اور انسانی معاشرے کے مختلف بنیادی پہلووں کی تعلیم دیتے ہیں اور ان کی طرف ہماری توجہ مبذول کراتے ہیں ان میں سے دو اہم پہلو باہمی زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھانا اور سادہ زندگی گزارنے کی تعلیم ہے. لاکھوں مسلمان کندھے سے کندھا ملا کر حج کے مراسم انجام دیتے ہیں اور ایک دوسرے کو کسی بھی قسم کی تکلیف دینے سے اجتناب کرتے ہیں کیونکہ یہ حج کی تعلیمات کے خلاف ہے. اسی طرح معاشرے میں سادہ زندگی کے فروغ کی تعلیم بھی حج کی اہم تعلیمات میں سے ہے. اگر مناسک حج کی فقط ان دو تعلیمات کو ہم اسلامی معاشروں میں اجرا کریں اور عمل پیرا ہوں تو بہت ساری ہماری معاشرتی مشکلات حل ہو سکتی ہیں.
اس بارے میں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #حج #طرز_زندگی #مناسک #اعمال #بنیادی_امور #آگے_بڑھنا #ٹہرنا #اجتناب #باہمی_زندگی #شناسائی #سادہ_زندگی #احرام #اضافی_لباس #توسیع_پسندی #عیش #آرائش #تعلیم
3m:37s
6300
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
hajj,
islam,
muslim,
musalman,
imam,
imam
khamenei,
manasek,
hekmat,
zendegi,
insan,
mueashere,
taklif,
taelim,
حج کا سفر اور بازاروں میں گھومنے سے...
حج کا عظیم الشان روحانی سفر اگر اس کی روح کے ساتھ انجام دیا جائے تو یہ معنویت اور...
حج کا عظیم الشان روحانی سفر اگر اس کی روح کے ساتھ انجام دیا جائے تو یہ معنویت اور روحانیت سے لبریز ہوتا ہے؛ اس میں موجود تعلیمات سے ہم اپنے معاشرے کو ایک مثالی معاشرہ بنا سکتے ہیں لیکن حج کو فقط ایک رسم سمجھ کر انجام دیا جائے اور اس کی باطنی اور واقعی تعلیمات کی طرف توجہ نہ دی جائے تو یہ حج اپنی روح سے خالی حج ہوگا. حج سے واپسی پر یا جب بھی فرصت ملنے پر جو لوگ بازاروں میں گھومنا پھرنا لگائے رکھتے ہیں اور تحفے تحائف کے نام پر بیگ بھرنے کی فکر میں لگے رہتے ہیں انہیں ذرا سوچنا چاہیے کہ کیا ان کا یہ عمل اسلام و مسلمین کے فائدے میں ہے؟ دکانوں اور شاپنگ مال سے خریداری سے کون مظبوط ہو رہا ہے اور یہ پیسہ کہاں خرج کیا جا رہا ہے؟
اس بارے میں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات اس ویڈیو میں ضرور ملاحظہ کیجئے.
#ویڈیو #حج_کا_سفر #بازار #گھومنے_سے_پرہیز #لمحہ #قدر #تحفہ #دو_رکعت_نماز #مسجدالحرام #کعبہ #طواف #اصل_تحفہ #مہنگی #روحانی #قیمت
2m:11s
6675
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
islam,
hajj,
safar,
bazaar,
imam,
imam
khamenei,
rahbar,
musalman,
taelimat,
mueashere,
tuhfe,
namaz,
غدیر کا فلسفہ، معاشرے کی امامت اور...
دنیا میں حکومت کرنے کے مختلف نظام کون سے ہیں؟
اسلام ان میں سے کسی نظام کو قبول...
دنیا میں حکومت کرنے کے مختلف نظام کون سے ہیں؟
اسلام ان میں سے کسی نظام کو قبول کرتا ہے یا نہیں؟
کیا اسلام نے حکومت کرنے کا کوئی نظام متعارف کروایا ہے یا نہیں؟
فلسفہ غدیر کیا ہے؟
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کی زبانی ان سوالات کے جوابات ضرور ملاحظہ فرمائیں۔
#غدیر #امامت #ولایت #حکومت #امیر_المومنین #نبی #قانون #اصول #امام_خمینی #سلطنتی_حکومت #شخصی_حکومت #امام_خمینی
5m:24s
7687
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
islam,
ghadir,
falsafa,
mueashere,
imam,
imamate,
imam
Ali,
wilayat,
imam
khamenei,
hukumat,
nezam,
انسانی زندگی میں عزاداری کا مقصد | آیت...
انسانی زندگی میں عموماً انسان کو دوطرح کے حالات کا سامنا ہوتا ہے، کبھی انسان خوشی...
انسانی زندگی میں عموماً انسان کو دوطرح کے حالات کا سامنا ہوتا ہے، کبھی انسان خوشی و مسرت کے خوشگوار لمحات سے دوچار ہوتا ہے۔ اور کبھی اس پر رنج و غم، بے چینی اور مایوسی کی کیفیت طاری ہوتی ہے۔ انسان کی زندگی میں آنے والے مصائب و آلام، انسانی تکامل کا ذریعہ قرار پاتے ہیں چنانچہ انسانیت کی تاریخ بتلاتی ہےکہ کامیابی اور قربت خداوندی، مصائب و آزمائش کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے۔ انسان ایک اجتماعی مخلوق ہے اور اسکی مثال ایک ہی بدن کی اعضاء کی مانند ہے اگر انسانی بدن کے اعضاء میں سے کوئی ایک عضو رنج و تکلیف سے دوچار ہوجائے تو دوسرے اعضاء بھی بے چین رہتے ہیں، یہی کیفیت ایک ہی معاشرے میں زندگی گزارنے والے انسانوں کی بھی ہے، اگر کوئی کسی مصیبت میں مبتلاء ہوجائے تو انسانی اور اخلاقی اقدار کی بنا پر دوسرے لوگوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صاحب غم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کریں تاکہ اسے سکون اور آرامش حاصل ہوسکے اور صاحب غم سے غم کا بوجھ ہلکا ہو اور اسی کا نام عزاء تعزیہ ہے چنانچہ تعزیت بھی اسی سے ماخوذ ہے۔
عزاداری کا سرچشمہ اور اسکا فلسفہ کیا ہے؟ انسانی زندگی پر عزاداری کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ عزادار اور سوگ منانے والے کے دل میں ہمدردی کا اظہار کرنے والوں کی نسبت کس طرح کا جذبہ ابھرتا ہے، سوگوار شخص کے متعلق معاشرے کے دیگر افراد پر کونسی ذمہ عائد ہوتی ہے؟ عزاداری کا سماجی نفسیات سے کیا رابطہ ہے؟ ان سوالات کا جواب، علامہ تقی مصباح یزدی رضوان اللہ تعالی علیہ کے علمی بیانات پر مشتمل اس ویڈیو میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
#ویڈیو #مصباح_یزدی #عزاداری #اصول #عقلی_شناخت #سماجی_نفسیات #جذبات #مصیبت #ہمدردی #تعزیت #رد_العمل
7m:13s
1780
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
insan,
zendegi,
azadari,
maqsad,
Ayatollah
Misbah
Yazdi,
tarikh,
allah,
mueashere,
falsafa,
musibat,
hamdardi,
امن عامہ کیلئے قربانی پیش کرنے والے...
کسی بھی معاشرے اور سماج کی پیشرفت اور ترقی کیلئے امنیت کی مثال ریڑھ کی ہڈی کی...
کسی بھی معاشرے اور سماج کی پیشرفت اور ترقی کیلئے امنیت کی مثال ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے اور امنیت کے بغیر سماجی ترقی کا تصور ممکن نہیں کیونکہ امنیت ہی زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کی بنیاد اور اساس ہے اور اسے کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، چنانچہ امن عامہ کے فقدان کی صورت میں ملک اور سماج، بجائے ترقی کے تنزلی کی طرف بڑھنے لگتا ہے جس کے نتیجے میں کساد بازاری، فقر اور فاقہ، غربت اور بیروزگاری جیسی خرابیاں معاشرے میں جنم لیتی ہیں جس کے نتیجے میں لوٹ مار، رشوت خوری، سودبازی کا بازار گرم ہوتا اور سینکڑوں اخلاقی برائیوں کیلئے زمینہ ہموار ہوتا ہے، یہی وجہ ہے ترقی کی راہ میں امنیت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ اسی لئے ان افراد کی قدر دانی اور شناخت لازمی ہے جن کی شب و روز کی کوششوں کے نتیجے میں ملک کی سرحدیں دشمنوں کے شر سے محفوظ رہتی ہیں اور قومی شاہراہوں اور شہروں میں امن برقرار رہتا ہے اور قومی سالمیت کی خاطر وہ اپنی جان ہتھیلی میں رکھ کر ہمیشہ امنیت کیلئے کوشاں رہتے ہیں اور بسا اوقات اس راہ میں وہ اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کرتے ہیں۔
وہ کون لوگ ہیں جو ملک کی امنیت اور سالمیت کے محافظ ہیں؟ کیا ہمیں پوری طرح انکی شناخت حاصل ہے؟ کیا واقعاً ہم اس طرح انکی قدردانی کرتے ہیں جیسے کرنے کا حق ہے؟ اگر امنیت کے محافظ قومی سلامتی اور امن ٰعامہ کی بحالی کیلئے جد وجہد کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرتے ہیں تو اللہ تعالی کے نزدیک انکا مقام کیا ہے؟
ان تمام سوالات کے جوابات کو آپ، ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #امنیت #سرحدیں #محافظ #شناخت #قدردانی #ملکی_سالمیت #امنیت_مخالف_عناصر #شاہراہیں #شہروں #فیصلے #بین_الاقوامی_دشمن #سرحدی_حدود #شہداء #مقام
4m:15s
5195
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
shuhadae,
maqam,
imam,
imam
khamenei,
mueashere,
samaj,
amniyat,
zendegi,
taraqi,
faqr,
dushman,
muhafez,
allah,
حجاب پر پابندی کا منصوبہ | امام سید علی...
استعماری طاقتوں کی ایک سازش یہ رہی ہے کہ وہ اسلامی تہذیب اور ثقافت کو سبوتاژ کرنے...
استعماری طاقتوں کی ایک سازش یہ رہی ہے کہ وہ اسلامی تہذیب اور ثقافت کو سبوتاژ کرنے کیلئے اور اسلامی معاشرے میں غیر اخلاقی برائیوں کو رائج کرنے کیلئے حجاب اسلامی پر پابندی کا سہارا لیتی ہیں، چنانچہ اسی منصوبے کے تحت انقلاب اسلامی سے پہلے شاہی دور حکومت میں اسلامی تہذیب اور ثقافت کو تباہ کرنے کیلئے استعماری طاقتوں نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی تھی اور اسی منصوبے کے تحت رضا خان پہلوی کو ترکی میں مدعو بھی کیا گیا تھا اور وہاں اسے یہ مہم سونپ دی گئی تھی کہ وہ مصطفی کمال آتاترک Mustafa Kemal Atatürk کی طرح ایران میں بھی حجاب اسلامی پر پابندی عائد کرے اور اس نے اس نقشے پر عمل کرتے ہوئے ایران میں بھی حجاب اسلامی پر پابندی عائد کردی۔
حجاب اسلامی پر پابندی کے پیچھے کے اسباب کیا تھے؟ اور حجاب اسلامی پر پابندی کے پیچھے کن لوگوں کی فکر شامل تھی؟ حجاب اسلامی پر پابندی کے تنیجے میں خواتین کیلئے کس طرح کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا؟
چنانچہ انہی تمام سوالات کے جوابات سے آگاہی کیلئے ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ضرور دیکھئے۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #حجاب #پابندی #رضا_خان_پہلوی #َتاتُرک #ایران #خاتون #دردناک #حقیقت #واقعات
3m:42s
6385
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
hijab,
mansuba,
Imam,
Imam
Khamenei,
estemar,
taqat,
Islam,
tahzib,
mueashere,
enqelab,
hukumat,
raza
khan,
pahlavi,
Iran,
Turkey,
haqiqat,
waqeeat,