مجاہدِ مخلص سیّد حجازیؒ | دستاویزی فلم |...
راز ہے، راز ہے تقدیرِ جہانِ تگ و تاز
جوشِ کردار سے کھُل جاتے ہیں تقدیر کے راز...
راز ہے، راز ہے تقدیرِ جہانِ تگ و تاز
جوشِ کردار سے کھُل جاتے ہیں تقدیر کے راز
پیروانِ مکتبِ عاشورہ کہ جن کی پوری زندگی مسلسل جدوجہد سے عبارت ہے۔ وہ لوگ کہ جن کی جدوجہد اور جہاد فی سبیل اللہ کی بدولت دنیا میں حق و حقیقت کا نام زندہ ہے۔ جن کی مقاومت اور مبارزت کی بدولت دنیا کی فرعونی اور نمرودی طاقتیں اپنے شوم اور پلید مقاصد میں مکمل طور پر کامیاب نظر نہیں آتیں۔ یہی وہ افراد ہیں جن کے ذریعے انسانی اور اسلامی اقدار زندہ ہیں۔
ایسے ہی ایک عظیم الشان مجاہد فی سبیل اللہ کہ جن کی تمام عمر عصر حاضر کی شیطانی طاقتوں کے خلاف جدوجہد میں گزری، سید محمد حسین حجازی تھے جو مالکِ اشتر زمان شہید قاسم سلیمانیؒ کے دیرینہ رفیق بھی تھے اور کفر و نفاق کے چیلوں داعش کی نابودی میں بھی ان کا کلیدی کردار رہا ہے۔
اِس عظیم الشان شخصیت کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔
#ویڈیو #سید_حجازی #سپاہ_پاسداران_اسلام #جنگی_لباس #بحران #مغربی_آذربائیجان #حزب_بعث #بسیج #داعش
3m:46s
1605
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
Mujahid,
Sincere,
Documentary,
short
documentary,
Shaheed
Hejazi,
life,
youth,
defending,
Axis,
Evil,
long,
battlefield,
martyrdom,
seyyed
hejazi,
sepah
pasdaran,
jangi
lebas,
buhran,
maghrebi
azarbayjan,
hezb
baes,
basig,
daeesh,
نام نہاد عَالَمی ادارے اور مسلمان | ولی...
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای عَالَمی اداروں کا کردار اور مسلمانوں پر مظالم...
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای عَالَمی اداروں کا کردار اور مسلمانوں پر مظالم میں اِن کی مجرمانہ خاموشی کے حوالے سے کیا فرماتے ہیں؟ صیہونیت سے جاری مبارزے میں ہمیں کن چیزوں سے استفادہ کرنا چاہیے؟ اِس مقابلے اور مبارزے میں کن طاقتوں سے دور رہنا چاہیے؟ کیا مغربی طاقتوں سے وابستہ عِالمی ادارے اسلامی طاقت کے مخالف ہیں؟ کیا اِن نام نہاد عَالَمی اداروں کو انسانوں اور اقوام کے حقوق کا خیال ہے؟ اسلامی امت کو پہنچنے والے بیشتر نقصانات کی ذمہ دار کونسی طاقتیں ہیں؟ مسلم ممالک میں حالیہ جاری قتل و عام، جنگ افروزی اور مصنوعی قحط کے سلسلے میں کیا کوئی عَالَمی ادارہ جوابدہ ہے؟ کورونا سے مرنے والوں کی تو گنتی کی جارہی ہے کیا یورپ اور امریکہ کی بھڑکائی ہوئی جنگوں میں مرنے والے لاکھوں افراد کی آج کوئی بات کرتا ہے؟ کیا اقوامِ متحدہ اپنے فرائض پر عمل کر رہی ہے؟ موجودہ صورتحال میں مسلم معاشرے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟
#ویڈیو #نام_نہاد_عالمی_ادارے #مبارزے #حلال_شرعی_وسائل #موثر_اسلامی_طاقت #اقوام_متحدہ #کرونا #اموات #فرائض #فلسطین #یمن #عراق #افغانستان #غیور #مسلم_معاشرے
6m:26s
9376
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
musalman,
ealami,
imam
seyyed
ali
khamenehi,
mazalem,
mujremana,
Zionist,
mubareze,
maghrebi
taqaatu,
insan,
aqvam,
huquq,
islami
ommat,
nuqsanat,
muslem
mamalek,
Corona,
yurup,
Amarika,
faraez,
muslem
mueashere,
halal,
shaei,
amvat,
palestine,
yaman,
eraq,
afghanestan,
اسلامی انقلاب اور خواتین کا مثالی کردار...
دین مبین اسلام نے خواتین کو جو مقام و مرتبہ عطا کیا ہے وہ نہ کسی دین نے اور نہ ہی...
دین مبین اسلام نے خواتین کو جو مقام و مرتبہ عطا کیا ہے وہ نہ کسی دین نے اور نہ ہی کسی دوسرے نظام نے انہیں دیا. مغربی دنیا نے ہمیشہ عورت کا استحصال کیا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ مغرب میں عورت کی کیا حیثیت ہوا کرتی تھی اور عصر حاضر میں بھی مغربی دنیا نے عورت کو بطاہر آزادی اور حقوق کے نام پر اپنے کارخانوں اور کمپنیوں کے لیے اشتہارات کا ذریعہ بنایا ہوا ہے.
دین مبین اسلام نے عورت کو زندگی کے تقریبا ہر شعبے میں جو عزت، مقام و منزلت دی ہے وہ مثالی ہے لیکن آج سرمایہ دار دنیا کی عالمی طاقتیں اپنے تشہیراتی مراکز اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے اسلامی نظام کے خلاف شیطانی پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں کیونکہ اسلامی نظام ان کے شوم مقاصد کے راستے میں ایک بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے.
اس بارے میں امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے بیانات اس ویڈیو میں مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #اسلامی_انقلاب_اور_خواتین_کا_مثالی_کردار #امام_خمینی_رضوان_اللہ_علیہ #اسلامی_انقلاب #پروپیگنڈے #تبدیلی #تسلط_پسند_طاقتیں #کثیرالجہتی_سرگرمیاں #تربیت
2m:50s
7240
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
imam,
imam
khomeini,
islam,
enqelab,
enqelab
islami,
khawatin,
nezam,
tarikh,
azadi,
huquq,
zendegi,
taqat,
maghrebi
donya,
یوکرین کے مسئلے میں عبرتیں | امام سید...
تاریخی اور زمینی تجربات سے یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے کہ دنیا کی بڑی شیطانی...
تاریخی اور زمینی تجربات سے یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے کہ دنیا کی بڑی شیطانی طاقتوں بالخصوص یورپی حکومتوں اور امریکی مافیائی حکومت پر اعتماد کی بنیاد پر منصوبہ بندی کرنا اور ان کی حمایت پر خوش فہمی میں مبتلا ہونا ایک بہت بڑی حماقت ہے. ان استعماری ممالک پر اعتماد اور ان کی حمایت سراب کی مانند ہے جس کی بنیاد پر آگے بڑھنا دھوکہ اور فریب کے سوا کچھ بھی نہیں ہے آج جس کی جیتی جاگتی کئی مثالیں دنیا میں موجود ہیں. اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو چاہیے کہ ان مثالوں اور تلخ تجربات سے اپنے لیے عبرت حاصل کریں. افغانستان اور حال حاضر میں یوکرین کی مثال اور اس کی صورتحال سب کے سامنے ہے.
اس بارے میں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفطہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #یوکرین_کے_مسایل_میں_عبرتیں #دو_عبرتیں #مغربی_طاقتیں #آلہ_کار #سراب #مغربی_حکومتوں_پر_اعتماد #افغانستان
1m:48s
7882
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
imam,
imam
seyed
ali
khamenei,
video,
Ukrine,
ebrate,
tarikhy,
islami,
maghrebi,
sarab,
hokomato,
afghanistan,
molk,
آزاد اور آزادی کے درمیان فرق | امام...
اس میں شک نہیں کہ آزادی ایک انمول تحفہ ہے اور ہر انسان کو اس کی قدر کرنی چاہئے اور...
اس میں شک نہیں کہ آزادی ایک انمول تحفہ ہے اور ہر انسان کو اس کی قدر کرنی چاہئے اور انسان اسکی جتنی قدر کریگا اس سے اتنا ہی مستفید ہوگا۔ لیکن آزادی کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ انسان جانوروں کی طرح زندگی بسر کرے اور انسانی اور اسلامی اقدار کو بھول جائے بلکہ آزادی کا مطلب یہ ہے کہ معاشرے کے اندر موجود تمام فسادادت کے آگے بند لگار کر ہر انسان کو اسکے حقوق دیتے ہوئے اسے دینی نہج پر پرسکون کی زندگی گزارنے کا موقع فراہم ہوجائے اور معاشرے میں لوگ انسانی اقدار کی حفاظت کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ پیار اور محبت کے ساتھ رہیں اور نفرتوں سے نفرت کریں۔ چنانچہ اسی تناظر میں دیکھا جائے تو دین اسلام نے اپنے ماننے والوں کو ہر اس آزادی کی اجازت دی ہے جس میں انسان کے دونوں جہانوں کی سعادت پوشیدہ ہو تاہم ہر اس کام سے منع کیا ہے جس میں آزادی کے نام پر مرد اور عورتوں کا اختلاط ہو جہاں انسانی قدریں پامال ہورہی ہوں اور انسانی معاشرہ حیوانوں کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہو جس کے نتیجے میں انسان دونوں جہاںوں کی سعادت سے محروم ہوجائے۔
عام طور پر مغربی تہذیب سے متاثر ہوکر جو لوگ آزادی کا نعرہ لگاتے ہیں انکی نظر میں آزادی سے مراد کیا ہے؟ مغربی تہذیب میں آزادی اور اسلامی تہذیب میں آزادی کے درمیان کیا فرق پایا جاتا ہے؟ اور انسانی فطرت کونسی آزادی کی خواہاں ہے؟ معاشرے میں روشن فکر کہلانے والے افراد کا مطمع نظر آزادی سےکیا ہے؟
ان تمام سولات کے جوابات سے آگاہی کیلئے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کیجئے۔
#ویڈیو #امام_خمینی #آزادی #برہنہ #ساحل #قانون #حکومت #اسلام #مغربی_آزادی #فسادات #لوگ #غیرت
2m:15s
5804
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
Islam,
dusman,
imam,
imam
khomeini,
azad,
azad
aur
azadi,
brehna,
hokomat,
islam,
maghrebi,
fesadat,
ghairat,
iran,
islamic
revolution,