عزاداری اور اخلاص نیت | حجت الاسلام...
انسان ایک ایسی مخلوق ہے جس پر ماحول کا بہت گہرا اثر پڑتا ہے. ایک اچھا ماحول انسان...
انسان ایک ایسی مخلوق ہے جس پر ماحول کا بہت گہرا اثر پڑتا ہے. ایک اچھا ماحول انسان پر مثبت اور تعمیری اثر رکھتا ہے اور اسی طرح ایک برا ماحول انسان پر منفی اور تخریبی اثر ڈالتا ہے.
ہمیں چاہیے کہ خود بھی اور اپنے گھر والوں کی بھی اچھے ماحول مثلا تعمیری الہی اجتماعات اور محافل میں آمد و رفت کی عادت بنائیں اور بالخصوص ذکر اہلبیت علیہم السلام اور مجالس مومنین کے لیے گرانبہا نعمت خداوندی ہیں جہاں شخصیت کی تعمیر کے ساتھ ساتھ انسان سعادت کے راستے پر بھی گامزن ہوتا ہے.
اس حوالے سے حجت الاسلام استاد علی رضا پناہیان کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویڈیو کا انتخاب کیجئے.
#ویڈیو #اچھے_کام #اجتماعات #کردار #نماز_جماعت #ذکر_اہلبیت #ماتمی_انجمن #عزاداری #دل #رسائی #اخلاص_نیت
4m:10s
1968
تنہائی میں عبادت کی ضرورت | آیت اللہ...
يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا.
آیت اللہ محمد تقی...
يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا.
آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ محبت خدا کے حوالے سے گفتگو فرماتے ہوئے ایک سچے اور واقعی محب خدا کی نشانیوں کی طرف اشارہ فرماتے ہیں. مالک و خالق حقیقی جو تمام جمال و کمال کا منبع و سرچشمہ ہے اس سے محبت کی نشانیوں میں سے ایک اہم نشانی رات کے اوقات میں اور تنہائی کے عالم میں اس سے راز و نیاز کرنا ہے. خدا سے واقعی محبت اور عشق کا لازمہ اس سے راز و نیاز و گفتگو کرنا ہے.
اس بارے میں آیت اللہ مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ کے نورانی کلمات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #تنہائی_میں_عبادت_کی_ضرورت #آیت_اللہ_مصباح_یزدی #تنہائی_کے_اوقات #محبت #عاشق #احساساتی_رابطہ #خصوصی_رابطہ #اربوں_مخلوق #حضرت_معصومہ_سلام_اللہ_علیہا #زبان #امام_عصر
3m:13s
1196