فقہ جعفریہ اور ہماری ذمہ داریاں | شہید...
فقہ جعفریہ یعنی فقہ اہلبیت علیہم السلام، شریعت کے وہ احکام جو انسانی زندگی کی...
فقہ جعفریہ یعنی فقہ اہلبیت علیہم السلام، شریعت کے وہ احکام جو انسانی زندگی کی دنیا اور آخرت میں سعادت کے لیے خدا وندِ متعال نے انسان کے لیے معین کئے تاکہ اِن احکامات پر عمل کرتے ہوئے انسان حیاتِ طیبہ حاصل کرسکے اور دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکے۔ انسان کے تمام مسائل کا حل اور انسانیت کی نجات کا واحد راستہ خدا کی طرف سے معین کئے ہوئے احکامات کی پیروی میں ہے نہ کہ انسان کے بنائے ہوئے خود ساختہ اور ناکام نظاموں کی پیروی میں۔
پس ہمیں خداوندِ متعال کی طرف سے مشخص کئے گئے احکامات اُس کے بتائے ہوئے مرکز اور منبع سے لینا چاہیے اور وہ منبع و مرکز پیغمبرِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم اور آپؐ کے اہلبیت علیہم السلام ہیں جو وحی سے متصل ہیں اور عصمت کے درجے پر فائز ہیں۔ فقط اِن سے حاصل کئے گئے احکامات میں ہی انسان کی نجات ہے۔ لہذا ہمیں اِن گرانبہا الہی احکامات کی معرفت حاصل کرتے ہوئے ان کو اپنے اوپر اور اپنے معاشرے میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔
سفیرِ ولایت، پاسدارِ شریعت محمدی شہید علامہ عارف حسین الحسینی اِس موضوع پر کیا رہنمائی فرماتے ہیں، آئیں دیکھتے ہیں اِس مختصر کلپ میں!
#ویڈیو #درسگاہ #بریلوی #شیعہ #اہل_حدیث #دیوبندی #اسکالر #فرقہ_واریت #مقدسات #ذمہداری #زکوۃ #خمس #نافذ
5m:16s
1944
حسینی تحریک کے اغراض و مقاصد | شہید...
سفیرِ ولایت شہید علامہ عارف حسین الحسینی رضوان اللہ علیہ کسی بھی تحریک کے اغراض و...
سفیرِ ولایت شہید علامہ عارف حسین الحسینی رضوان اللہ علیہ کسی بھی تحریک کے اغراض و مقاصد جاننے کے بارے میں اور سید الشہداء کے قیام کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ کسی تحریک کے اغراض و مقاصد بتانے کا حق کس کو حاصل ہوتا ہے؟ عاشورہ اور کربلا سے دور کا واسطہ بھی نہ رکھنے والے بعض لوگوں نے امام حسین علیہ السلام کے قیام کے کیا اہداف بیان کئے ہیں؟ کیا امام حسین علیہ السلام کے قیام کا مقصد و ہدف حکومت کا حصول تھا؟ امام حسین علیہ السلام اپنے قیام کے اہداف پر کس طرح روشنی ڈالتے ہیں؟ تحریک جعفریہ کے کیا مقاصد ہیں؟ تحریک فقہ جعفریہ کا کیا مطالبہ ہے؟
اِن تمام سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے لیے اِس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کریں۔
#ویڈیو #اغراض_و_مقاصد #تحریک #مخالفین #سید_الشہداء #عاشورا #نظریات #اسلام #مغرض #تاریخ_اسلام #اہلبیت #کربلا #عقاید #مداخلت #تحریف
4m:20s
1198