امام حسینؑ کی عزاداری کی طاقت | امام...
امام حسینؑ کی عزاداری کی بہت بڑی عظمت ہے، یہاں تک کہ آنسو کے ایک قطرے پر جنت کا...
امام حسینؑ کی عزاداری کی بہت بڑی عظمت ہے، یہاں تک کہ آنسو کے ایک قطرے پر جنت کا ثواب ہے۔
لیکن سوال یہ ہے کہ اتنا بڑا ثواب اور روایات میں اس کی اتنی زیادہ اہمیت فقط اس لئے ہے کہ انسان اس ثواب تک پہنچے؟ امام خمینیؒ اس سلسلے میں اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ یہاں اور بھی کچھ پہلو ہیں جن کے سبب یہ عزاداری اس عظمت کی حامل ہے، اور ان میں سیاسی پہلو بہت اہمیت کا حامل ہے۔
کیسا اور کتنا بڑا بھی اجتماع ہو اس کا اتنا اثر نہیں جتنا یہ عزاداری اس سیاسی اور اجتماعی میدان میں اثر رکھتی ہے۔
کیا اگر یہ عزاداری، یہ ماتمداری، یہ مجالس نہ ہوتیں تو اسلامی انقلاب کے ابتدائی قیام اور تحریکیں اپنا اثر دکھا سکتی تھیں؟!
یہ امام حسینؑ کے خون اور عزاداری کی طاقت ہے جس نے ایران کے اندر اس اسلامی انقلاب کو کامیاب کیا۔
اس سلسلے میں مزید اس وڈیو کو ملاحظہ کریں۔
#امام #حسین #عظمت #آنسو #قطرے #جنت #ثواب #عزاداری #سیاسی #اجتماع #میدان #انقلاب #اسلامی #قیام #تحریکیں
1m:42s
6303
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
imam,
imam
husayn,
eazadari,
imam
khomaini,
eazemat,
sawab,
revayat,
insan,
seyasi,
ejtemae,
maydan,
majales,
majles,
islam,
musalman,
muslem,
enqelab,
qeiam,
iran,
اسلامی نظام کے دفاع میں تقیہ مت کریں |...
اسلامی نظام کی حفاظت واجب ترین واجبات میں سے ہے. اسلامی نظام کی حفاظت کا فریضہ...
اسلامی نظام کی حفاظت واجب ترین واجبات میں سے ہے. اسلامی نظام کی حفاظت کا فریضہ تمام واجبات میں سر فہرست رکھا گیا ہے. انسانیت کی سعادت اور فلاح پر مشتمل وہ الہی تعلیمات جو خداوند متعال کے انبیاء اور اوصیاء کی ہزاروں مشقتوں، زحمتوں اور قربانیوں کے بعد ہم تک پہنچی ان تعلیمات کی عملی حیات کا دار و مدار اسلامی نظام کی حفاظت پر منحصر ہے.
عصر حاضر میں جب اسلامی تعلیمات کو فرسودہ کہہ کر اور فقط انفرادی عبادات کا مجموعہ کہہ کر انسانی معاشرے سے باہر نکالنے کی کوشش کی جارہی تھی. جب اسلام کی اجتماعی اور الہی سیاسی تعلیمات کو پارینہ قصہ بنا دیا گیا تھا. جب جدید جاہلیت کا دنیا پر راج تھا ایسے تاریک دور میں اسلامی انقلاب نور کی کرن بن کر چمکا اور آج الحمد اللہ اپنے نور سے مسلسل دنیا کو منور کر رہا ہے اور اس امید کی کرن یعنی اسلامی نظام کی حفاظت تمام باضمیر اور آزاد انسانوں پر فرض ہے. آج اس کی قدر و قیمت کو گھٹانے اور اس نظام کو سرنگوں کرنے کے لیے دنیا کی تمام شیطانی طاقتیں اور ان کے علاقائی آلہ کار اپنی پوری طاقت کے ساتھ مصروف عمل ہیں. ایسے حالات میں نظام کا دو ٹوک دفاع ضروری اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی مصلحت پسندی سے کام لینا خیانت ہے.
اس بارے میں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کے لیے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #اسلامی_نظام_باعث_افتخار #تقیہ #دوٹوک #کم_قیمت #غلط_راستہ
0m:48s
7081
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
islam,
nezam,
defae,
imam,
imam
khamenei,
hefazat,
insna,
saeadat,
mueashere,
ejtemae,
shaytan,
mslahat,
rahbar,
ظالموں کی پیروی اور خدا کا عذاب | شہید...
سفیر ولایت علامہ شہید عارف حسین الحسینی رضوان اللہ علیہ ایمان کی قبولیت کی شرط...
سفیر ولایت علامہ شہید عارف حسین الحسینی رضوان اللہ علیہ ایمان کی قبولیت کی شرط یعنی امتحانِ خدا کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ سورہ عنکبوت کی آیت نمبر 2 میں خداوندِ متعال ایمان لانے کا دعویٰ کرنے والوں کے بارے میں کیا فرماتا ہے؟ کیا فقط ایمان کا دعویٰ کرنا کافی ہے؟ خدا وندِ متعال کی سنتوں (قوانین) میں سے ایک سنت (قانون) کیا ہے؟ کیا خدا کی طرف سے امتحان، اجتماعی لحاظ سے بھی ہوتا ہے؟ مختلف معاشروں پر خدا کا عذاب نازل ہونے کی وجوہات میں سے ایک وجہ کیا ہے؟
#ویڈیو #ایمان #آزمائش #قرآن #قبول #امتحان #اجتماعی #طاغوت #مسلط #پیروی
1m:41s
2589
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
zalem,
eazab,
shahid,
ellame
aref
husayn
al
husayni,
iman,
emtehan,
qawanin,
sunnat,
ejtemae,
mueashere,
azmaesh,
quran,
taghot,
اسلام کی جامعیت کے خلاف دشمن کی کاوشیں |...
دین مبین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات کا نام ہے. دین مبین اسلام فقط انفرادی عبادات...
دین مبین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات کا نام ہے. دین مبین اسلام فقط انفرادی عبادات اور معاملات سے وابستہ، زندگی کے اجتماعی، معاشرتی، اقتصادی اور سیاسی پہلو سے دور اور لاتعلق ایک دین کا نام نہیں ہے. بلکہ اسلام ایک ایسے جامع نظام کا نام ہے جس میں زندگی کے ہر شعبے سے متعلق رہنمائی موجود ہے اور زندگی سے متعلق تمام بنیادی اصولوں اور قواعد کا احاطہ کیا ہوا ہے.
دشمنان اسلام بالخصوص انسانیت دشمن اور مذموم شیطانی مقاصد رکھنے والی دنیا کی طاقتیں اسلام محمدی کو معاشرے سے باہر نکال پھینکنے کے لیے سرگرم نظر آتی ہیں۔ یہ شیطانی طاقتیں کبھی مختلف تھیوریز کے ذریعے، کبھی من گھڑت فریب دینے والے نظریات کے ذریعے تو کبھی علم اور ٹیکنالوجی کے نام پر مسلسل اسلام محمدی سے بر سر پیکار نظر آتی ہیں۔ یہ اسلام دشمن طاقتیں کبھی لبرل ازم، سیکولر ازم، مغربی ڈیموکریسی، کبھی کمیونزم تو کبھی کپیٹیلزم کے بظاہر خوبصورت و درحقیقت موذی اور گھناونے نظریات اور نعروں کے ذریعے انسانیت کو پستی اور ابدی ذلت سے دوچار کرنے کے لیے سرگرم نظر آتی ہیں.
الحمد اللہ اسلامی انقلاب کے بعد سے یہ شیطانی طاقتیں اپنی پوری طاقت لگانے کے باوجود اپنے شوم مقاصد میں مکمل کامیاب نہیں ہو پا رہی ہیں اور انسانیت کو نجات اور ہدایت کی ضمانت فراہم کرنے والی اسلام محمدی کی یہ شمع روشن نظر آتی ہے.
اس حوالے سے ولی امر مسلمین جہاں سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #اسلام_کی_جامعیت #دشمن_کی_کاوشیں #حق_کی_ادائیگی #اصرار #انفرادی_عمل #دلی_عقیدہ #سماجی_تعلقات #تمدن_کی_تشکیل
5m:17s
5647
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
Islam,
dusman,
imam,
imam
khamenei,
ebadat,
zendegi,
ejtemae,
mueasherat,
eqtesad,
siyasat,
nezam,
insan,
shaytan,
taqat,
enqelab,
maqsad,