ہائے علمدار | نوحہ خوان سید مجید بنی...
حضرت عباسؑ کی عظمت اور مقام کو ایک عادی انسان کی عقل درک نہیں کرسکتی، وہ کہ جس کے...
حضرت عباسؑ کی عظمت اور مقام کو ایک عادی انسان کی عقل درک نہیں کرسکتی، وہ کہ جس کے لئے امام معصوم حضرت سجادؑ فرماتے ہیں: خدا ہمارے چچا عباسؑ پر رحمت نازل کرے جو گہری بصیرت کے حامل تھے۔
وہ کہ جس کے لئے خود امام حسینؑ فرماتے ہیں: بنفسی انت؛ میری جان آپ پر فدا ہو۔
وہ جو زندگی کے ہر قدم پر اپنے امام کے آگے تسلیم ہیں۔ جس کو وہ مقام حاصل ہے کہ تمام شہید، اس پر رشک کرتے ہیں۔
عصرِ عاشور جب سب شہید ہوجاتے ہیں تو اپنے امامؑ کی تنہائی دیکھی نہیں جاتی، امام حسینؑ کے پاس آتے ہیں فرماتے ہیں کہ میرا سینہ تنگ ہو گیا ہے؛ امام حسینؑ انہیں بچوں کے لئے پانی لانے کیلئے فرماتے ہیں۔ اور حضرت عباسؑ مشک اٹھا کر میدان کی طرف جاتے ہیں۔ لیکن لوٹتے وقت تیروں کی زد میں آتے ہیں، یہ کہتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں: خدا کی قسم اگر میرا دایاں بازو کٹ جائے تب بھی میں خدا کے دین کا دفاع ہی کروں گا۔ یوں زین سے زمین پر آتے ہیں اور اپنے امام کو پکارتے ہیں: یا ابا عبداللہؑ۔
امام حسینؑ اپنی کمر پر ہاتھ رکھ کر فرماتے ہیں: میری کمر ٹوٹ گئی۔
ہائے عباس۔
ہائے علمدار۔
حضرت عباسؑ کی شہادت پر امام حسینؑ کے درد کو اس نوحے میں بیان کیا گیا ہے جسے اردو ترجمے کے ساتھ آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔
#حضرت #عباس #عظمت #مقام #عادی #عقل #امام #معصوم #چچا #رحمت #بصیرت #جان #فدا #زندگی #تسلیم #شہید #رشک #تنہائی #سینہ #پانی #بچوں #مشک #میدان #تیروں #زد
4m:51s
1525
ناصر الحسین، قاسم سلیمانی! | نوحہ: محمود...
سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے مکتب کے پرورش یافتہ عظیم الشان شہداء کی فہرست...
سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے مکتب کے پرورش یافتہ عظیم الشان شہداء کی فہرست میں ایک برجستہ نام اور ایک ایسا نام جو خود ایک عظیم درسگاہ بن چکا ہے وہ عظیم الشان نام مالک اشتر زمان شہید قاسم سلیمانی رضوان اللہ علیہ کا نام ہے. شہید قاسم سلیمانی رضوان اللہ علیہ مکتب امام حسین علیہ السلام کے ایک ایسے شاگرد تھے جنہوں نے عصر حاصر کے یزیدی لشکر کا راستہ اپنے عزم، شجاعت، کمال اخلاص اور فداکاری کے ذریعے روکے رکھا اور ان کے مذموم شیطانی مقاصد ناکام بنا ڈالے، اربوں کی سرمایہ کاری کو بے اثر کر دیا اور تمام حریت پسندوں اور مظلوموں کے لیے مقاومت کی ایک عظیم علامت بن گئے.
شہید قاسم سلیمانی رضوان اللہ علیہ کی برسی کی مناسبت سے نوحہ اس ویڈیو میں مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #محمود_کریمی #ناصر_الحسین #حضرت_ولیعصر #علمدار #نور #تجلی #تلوار #انتقام #عشق #ہمارا_اعتماد #افتخار #عشاق_الحسین
4m:18s
1571