نائب امام کی اطاعت | عارف باللہ شہید...
حقیقی اسلام یعنی محمدی اسلام، ایک جامع نظام کا نام ہے کہ جس میں زندگی کے تمام...
حقیقی اسلام یعنی محمدی اسلام، ایک جامع نظام کا نام ہے کہ جس میں زندگی کے تمام پہلوؤں کے بارے میں رہنمائی ملتی ہے یعنی اسلامِ محمدی مکمل ایک ضابطہ حیات کا نام ہے۔ نبوت، امامت اور ولایت دین اسلام کے اِس نجات بخش نظام میں قلب کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جس طرح پیغمبرِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم نے اپنے بعد امت کو امامت کا نظام خدا کی طرف سے دیا تاکہ دینِ اسلام کا یہ نظام گمراہی اور انحراف سے محفوظ رہے اِسی طرح امام معصوم علیہم السلام نے بھی اپنی غیر موجودگی میں ولایت فقیہ کا ایک الہی نظام اِس دین کی حفاظت کے لیے عطا کیا۔
امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف نے اپنی غیبتِ صغریٰ میں نائبینِ خاص کا تعارف کروایا اور اپنی غیبتِ کبریٰ میں نائبین عام یعنی ایسے فقہاء جن میں بتائی گئی معین شرائط پائی جاتی ہوں وہ اِس دین کے انفرادی اور اجتماعی امور کی ذمہ داریاں نبھانے کا حق رکھتے ہیں۔
الحمداللہ عصرِ حاضر میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ولایت فقیہ کا یہ الہی نظام ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کی رہبری میں پوری دنیا کے مظلومین، محرومین اور انسانی اقدار کے لیے اپنی صدا بلند کرتا ہوا نظر آتا ہے اور دنیا کی شیطانی طاقتوں کے لیے اُن کی آنکھوں کا کانٹا بنا ہوا ہے۔ اور ظھورِ منجی عَالَم بشریت امام زمانہؑ کے ظھور کے لیے زمینہ فراہم کرنے کے لیے مشغول عمل ہے۔
#ویڈیو #نائب_امام #اطاعت_گزار #تقدم #معیار #امام_حسن #امام_حسین #امام #ماموم #امریکہ #برطانیہ
3m:54s
2125
Why Wilayat al-Faqih? | Martyr Ayatollah Dastaghaib Shirazi (R)...
Why do we need Wilayat (Authority) of a Faqih (Jurist) established? Why can\'t anyone other than a Faqih be the head of the Islamic...
Why do we need Wilayat (Authority) of a Faqih (Jurist) established? Why can\'t anyone other than a Faqih be the head of the Islamic Government?
Shaheed Sayyid Abdul Husayn Dastaghaib Shirazi (R) is one of the most prominent, revered, and qualified Islamic scholar. He wrote many books on Islam. One of the masterpieces is his famous book \"The Greater Sins\".
1m:2s
3015
ولایت فقیہ کی ضرورت | شہید آیت اللہ...
دین مبینِ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ خالص محمدی اسلام میں مسلمانوں کا سربراہ...
دین مبینِ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ خالص محمدی اسلام میں مسلمانوں کا سربراہ فقط وه ہو سکتا ہے جسے خداوندِ متعال کی طرف سے حقِ حکومت دیا گیا ہو، حق حکومت یا امامِ معصوم کو حاصل ہے یا امام معصوم کی غیر موجودگی میں ایسے شخص کو حاصل ہے جسے امامِ معصوم کی تائید حاصل ہو۔ پس امامِ معصوم کی طرف سے ایک ایسے فقیہ کو حکومت اور مسلمانوں کے امور کی باگ ڈور سنبھالنے کا اختیار حاصل ہے جس میں بتائی گئی شرائط پائی جاتی ہوں۔
اِس موضوع کے بارے میں عارف باللہ شہید آیت اللہ دستغیب کیا فرماتے ہیں یہ سننے کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔
#ویڈیو #ولایت_فقیہ #موضوع #اسلام #حکومت #استبدادی #طاغوتی #مسلط #امام_مسلمین #نفسانی_خواہشات #منظم
Via | @wilayatmedia
1m:5s
1942