Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayt 170-171 | خدا کی پیروی یا...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 170 اور 171 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 170 اور 171 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں بشریت کو متوجہ کیا ہے کہ جو خدا نے نازل کیا ہے اس کی پیروی کریں اپنے آباء ا جداد جن کو کسی چیز کا علم نہیں تھا ان کی پیروی نہ کرو، اسی طرح ان آیات میں کفار و مشرکین کو اس ریوڑ سے تشبیہ دی ہے جو چرواہے کی آواز سن کر عکس العمل دکھاتی ہی لیکن ان کی سمجھ میں کچھ نہیں آ رہا ہوتا کہ وہ کیا کہہ ریا ہے۔
10m:12s
364
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayt 168-169 | کونسی چیزیں کھا...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 168 اور169 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 168 اور169 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں قرآن نے پوری بشریت کو حکم دیا ہے کہ حلال اور پاکیزہ چیزوں سے کھاو اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو کیونکہ شیطان انسان کو قدم بہ قدم گناہوں کی طرف لے کر جاتا ہے کیونکہ وہ تمہارا دشمن ہے اور تمہیں گمراہ کرنے میں ہر وقت لگا رہتا ہے اور برائی اور بے حیائی کے علاوہ کسی چیز کا حکم نہیں دیتا۔
11m:47s
511
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayt 166-167 | پیر اور مرید کا...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر166 اور167 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں اس...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر166 اور167 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں اس حقیقت سے پردہ اٹھایا گیا کہ قیامت کے دن باطل حکمران اور ان کے پیروکار، پیر و مرید ایک دوسرے کے دشمن ہونگے کیونکہ قیامت کے دن وہی دوستی کام آئے گی جو خدا کی خاطر ہوگی۔اس دن سردار اپنے پیروکاروں سے برات کا اعلان کریں گے کہ ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں پھر پیروکاروں کی آنکھیں کھلیں گی اور تمنا کریں گے کہ کاش ہمیں دنیا میں پلٹایا جاتا تو ہم بھی ان پر تبرا کرتے لیکن وہاں دیر ہو چکی ہو گی۔
11m:4s
407
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayt 164-165 | نظام کائنات خدا...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 164 اور 165 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 164 اور 165 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں آسمانوں و زمین کی خلقت، رات اور دن کی تبدیلی، کشتیوں کا سامان تجارت لے کر پانی پہ چلنا، بارش کے ذریعے زمین کا زندہ ہونا، زمین پر جانداروں کا بسنا، ہواوں کا چلنا اور آسمان و زمین کے درمیان بادلوں کا بغیر کسی سہارے کے کھڑا ہونا یہ سب اللہ کی نشانیاں ہیں لیکن اس کے باوجود کچھ افراد خدا کو چھوڑ کر لوگوں سے محبت کرنے لگ جاتے ہیں اور خدا کو اس کا شریک قرار دیتے ہیں۔
12m:47s
492
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayt 157-158 | Safa & Marwa ke tawaf ka...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 157 اور 158 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 157 اور 158 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں صابرین پرخدا کے انعامات کے بعد حج کے بعض احکامات کو بیان فرمایا ہے,صفا و مروہ کو شعائراللہ سے قرار دیا گیا ہے لہذا جو بھی حج پہ جاتا ہے اس کے لئے سعی واجب ہے , لا جناح کا مطلب یہ نہیں کہ یہ اختیاری کام ہے بلکہ شان نزول کے مد نظر اور\" بھما \"کی تعبیر بتاتی ہے کہ یہ کام واجب ہے اور جو کئی رغبت اور شوق سے نیکی کے کام کرتا ہے خدا اس کی سعی کا مشکور ہوتا ہے۔
12m:52s
436
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayt 154-156 | Marne ke bawajood bhi zenda |...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 154, 155 اور 156 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 154, 155 اور 156 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں پروردگارعالم نے متوجہ کیا ہے کہ راہ خدا میں قتل ہونے والوں کو مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تمہیں ان کی زندگی کا شعور و ادراک نہیں ہے اور خدا کا نظام ایسا ہے کہ انسانوں کو مختلف طریقوں سے آزماتا ہے اور جو اس کی آزمائش پر صبر کرتے ہیں وہی کامیاب ہیں اور انہیں کو بشارت دی گئی ہے۔
11m:56s
464
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayt 151-153 | Nemat e resalat milne par...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 151, 152 اور 153 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 151, 152 اور 153 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں پروردگارعالم نے بیان فرمایا ہے کہ حضرت ابراہیم کی دعا کو قبول کرتے ہوئے ہم نے اپنے نبی کو مبعوث فرمایا جو تمہاری ہدایت کے لئے مختلف کام کرتا ہے اور تمہیں اس نعمت پر شکر گزاری کے طور پر مجھے یاد کرنا چاہیے اور میرا شکر بجا لانا چاہیے اور مشکلات میں صبر اور نماز سے مدد لینا تو تمہیں کامیابی ملے گی۔
12m:14s
520
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayt 149-150 | Safar me Kaba ki taraf rukh...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 149 اور 150 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 149 اور 150 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں بیان کیا گیا ہے کہ کعبہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنے کا حکم فقط مدینہ کے لئے نہیں ہے بلکہ جہاں کہیں بھی سفر میں جاو اس حکم میں تبدیلی نہیں ہے۔ ان آیات میں اس تبدیلی کا فلسفہ بھی بیان کیا ہے جس کا تذکرہ بھی اسی کلیپ میں موجود ہے۔
11m:15s
573
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayt 146-148 | Ehle ketab Rasool e Khuda ko...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 146, 147 اور148 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 146, 147 اور148 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں بیان کیا گیا ہے کہ اہل کتاب رسول خدا (ص)کو ایسے جانتے ہیں جیسے انسان اپنے بیٹوں کو جانتا ہے اس کے باوجود ان کی رسالت کا اقرار نہیں کرتے۔ اسی طرح یہ بھی بیان فرمایا کہ قبلہ کی تبدیلی کا مسئلہ ایک تشریعی مسئلہ ہے اس میں ہر دین میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے ایسا حکم نہیں ہے جو فطری اور عقلی ہو جس میں کسی صورت میں بھی تبدیلی نہیں ہو سکتی۔
11m:27s
483
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayt 145 | Ehle ketab ka Kaba ko Qibla...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 145 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اس آیت میں ایک غیبی...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 145 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اس آیت میں ایک غیبی خبر دی گئی ہے وہ یہ کہ اہل کتاب یعنی یہود و نصاری کبھی بھی کعبہ کو قبلہ کے طور پر قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی یہود و نصاری ایک دوسرے کے قبلہ کی پیروی کرتے ہیں اور آپ مسلمانوں کو بھی اجازت نہیں کہ ان کے قبلہ یعنی بیت المقدس کی طرف رخ کرکے نماز پڑھو کیونکہ اس کے قبلہ ہونے کے حکم کو ہم نے ختم کر دیا ہے۔
11m:31s
277
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayt 144 | Qibla ki tabdili ka hukam |...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۱۴۴ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اس آیت میں قبلہ کو...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۱۴۴ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اس آیت میں قبلہ کو بیت المقدس سے کعبہ کی طرف تبدیل کرنے کا حکم پہلے مرحلے میں رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کو اور دوسرے مرحلے میں امت کو دیا گیا ہے۔ اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت کو قبلہ کی تبدیلی کا انتظار تھا البتہ آپ بیت المقدس کے قبلہ ہونے پر ناراض نہیں تھے کیونکہ وہ بھی حکم خدا ہی سے قبلہ تھا۔...
11m:22s
547
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 142-143 | Qibla ki tabdili pe etraz ki...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 142 اور 143 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 142 اور 143 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں قبلہ کو بیت المقدس سے کعبہ کی طرف تبدیل کئے جانے پر اعتراض کا تذکرہ اور اس کے جواب کو بیان کیا گیاہے, امت وسط کی بات ہوئی ہے جسے تمام امتوں کے اعمال پر گواہ بننا ہے یہ کون لوگ ہیں؟ اس کی تفصیل بھی اس کلیپ میں دیکھی جا سکتی ہے۔
13m:13s
587
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 140-141 | Kia Hazrat Ibraheem,...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 140اور 141 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 140اور 141 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں یہود و نصاری کے اس عقیدے کی تردید کی گئی ہے جو وہ کہتے تھے کہ پہلے والے کئی انبیاء یہودی اور نصرانی تھے, جواب دیا گیا کہ ابراہیم, اسماعیل, اسحاق اور یعقوب( علیھم السلام) یہودی اور نصرانی نہیں تھے اور وہ ایک ایسی قوم تھے جو چل بسے ان کے اعمال سے تمہارا کیا لینا دینا تم اپنے اعمال کی اصلاح کرو۔
10m:49s
581
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 137-139 | Tumhari tarha ka iman un ko...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 137 اور139 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 137 اور139 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں اس چیز کی وضاحت کی گئی کہ یہود و نصاری کا دعواے ایمان صحیح نہیں اگر وہ تمہاری طرح کا ایمان لائیں جن جن چیزوں پر تم ایمان لائیں ان پر ایمان لائیں تو نجات یافتہ ہونگے,اسی وجہ سے فرمایا تمام رنگوں کو چھوڑ کر خدائی رنگ میں رنگین ہو جاو اور وہی سب سے خوبصورت رنگ ہے۔ ہم ایک خدا کے ماننے والے ہیں لہذا کس بات پر جھگڑا کرتے ہو۔
11m:21s
633
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 135-136 | Nijatyafta hone k leye...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 135 اور 136 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 135 اور 136 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں اہل کتاب کے اس شعار کا تذکرہ ہے جو وہ کہتے تھے کہ نجات یافتہ ہونے کے لئے یہودی یا عیسائی ہونا ضروری ہے تو قرآن نے اس بات کی نفی کی اور نجات کے لئے صحیح معیار کو بیان کیا ہے وہ خدا اور تمام انبیاء پر ایمان ہے نہ کہ بعض انبیاء پر ایمان لائیں اور بعض کا انکار کریں۔
10m:42s
666
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 133-134 | Anbya ko apni aowlad ki...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 133 اور 134 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اہل کتاب...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 133 اور 134 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اہل کتاب کہتے تھے ہم جس دین پر ہیں یہی صحیح راستہ ہے اور حضرت یعقوب (علیہ السلام ) نے اسی کی وصیت کی تھی قرآن نے اس بات کو رد کرتے ہوئے فرمایا کیا تم ان کی وفات کے وقت وہاں موجود تھے جو اتنے اطمئنان کے ساتھ اس بات کا دعوی کر رہے ہو۔پھر فرمایا حضرت یعقوب حالت احتضار میں اپنی اولاد کے لئے فکرمند تھے اس لئے ان سے پوچھا کہ میرے بعد کس چیز کی پرستش کرو گے؟ انہوں نے جواب دیا ہم خداے واحد و احد کی عبادت کریں گے لہذا تم بھی اپنے عقیدہ توحید کو صحیح کرو۔
11m:3s
636
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 129-132 | Hazrat Ibraheem...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 129، 130، 131 اور 132 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
حضرت...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 129، 130، 131 اور 132 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
حضرت ابراہیم (علیہ السلام )نے ان آیات میں ایک نبی کی بعثت کے لئے دعا کی ہے اور بعثت کے اہداف کو بھی بیان فرمایا ہے اور یہ بھی واضح کر دیا کہ دین ابراہیمی سے رخ موڑنا کم عقلی کی نشانی ہے اور حضرت ابراہیم (علیہ السلام)کے مصطفی ہونے کی بھی بات کی ہے۔ ان آیات میں حضرت ابراہیم(علیہ السلام) اور حضرت یعقوب کی اپنی اولاد کو کی گئ وصیت کا تذکرہ بھی موجود ہے۔
11m:49s
362
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 127-128 | Hazrat Ibraheem aor Ismael...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 127 اور 128 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 127 اور 128 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں حضرت ابراہیم و اسماعیل (علیھما السلام )کے تعمیر کعبہ کے واقعے کو بیان کیا گیا ہے۔ ان ہستیوں نے اپنے لئے اسلام کی دعا کی اور اپنی امت میں سے بھی ایک گروہ کے اسلام کی دعا کی جس کی تفصیل ویڈیو میں موجود ہے۔
12m:42s
532
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 125-126 | Kaaba aor Makkah ke...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 125 اور 126 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
خانہ کعبہ...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 125 اور 126 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
خانہ کعبہ کوخدا نے محور اور مرکز قرار دیا ہے اور امن کی جگہ بنایا ہے لہذا وہاں پر جنگ و جدال اور قتل و غارت سے روکا گیا ہے، حضرت ابراہیم اور اسماعیل کی ذمے داری لگائی کہ میرے گھر کو طواف کرنے والوں، اعتکاف کرنے والوں اور نمازیوں کے لئے پاک رکھیں، اسی طرح حضرت ابراہیم نے مکہ کے مومنین کے لئے بھی دعا کی کی ان کر پھلوں کا رزق ملتا رہے اور وہاں کی برکات انہی کی دعاوں کا نتیجہ ہے۔
11m:6s
581