انتظار فرج کے فوائد | امام سید علی خامنہ...
اسلامی تعلیمات اور فرامین معصومین علیہم السلام کی روشنی میں مہدویت کے باب میں...
اسلامی تعلیمات اور فرامین معصومین علیہم السلام کی روشنی میں مہدویت کے باب میں انتظار فرج کے لئے بہت سے فوائد بیان کئے گئے چنانچہ بہت سی روایات میں اسکی معنوی افادیت اور ثواب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انتظار فرج کو بہترین عبادت کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور شخص منتظر کو خدا کی راہ میں تلوار سے جہاد کرنے والے مجاہد کی مانند قرار دیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ انتظار فرج میں دیگر کون کون سے فوائد پوشیدہ ہیں؟ انتظار فرج کے نتیجے میں انسان کی کیفیت کیاہوتی ہے؟ منتظر اور غیر منتظر شخص میں کیا فرق پایا جاتا ہے؟ اور اسکے نتیجے میں کونسے اثرات مترتب ہوتے ہیں؟ انتظار فرج کی صحیح تفسیر کونسی ہے؟ آئیے انہی تمام سوالات کے جوابات کو نائب امام زمانہ ولی امر مسلمین امام خامنہ ی کی زبانی اس ویڈیو میں دیکھتے ہیں۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #انتظار_فرج #مہدویت #سکون #اطمینا #تیاری #عجلت #بے_صبری #خودکشی #مایوسی #سانحات #شعبان #مناجات
4m:6s
480
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
Entezar,
Faraj,
Imam,
Imam
Khamenei,
Islam,
Shia,
Imam
Mahdi,
Imam
Zaman,
Ebadat,
Allah,
Khuda,
Insan,
Tafsir,
Sanehat,
Shaaban,
Munajat,
Tafseer E Surah Al Baqarah | Ayat 80-81 | Insan kese jahannami banta...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۸۰ اور ۸۱ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۸۰ اور ۸۱ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں یہودیوں کے اس نعرے کی نفی کی گئی ہے جو وہ کہتے تھے کہ ہم اگر جہنم میں گئے تو فقط چند دن کے لئے جائیں گے، خدا کے ہاں جنت اور جہنم میں بھیجنے کے اصول ہیں ایسا نہیں کہ کسی کے لئے ایک اصول ہو اور کسی دوسری قوم کے لئے کوئی اور اصول ہو۔
جو بھی گناہ انجام دے اور گناہ کی کیفیت اس پرحاوی اور طاری ہو جائے جس سے انسان بچ نہ سکے تو ایسے افراد جہنم میں جائیں گے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
15m:37s
233
Tafseer E Surah Al Baqarah | Ayat 73-74 | Baz insan pathar se zeyada...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۷۳ اور ۷۴ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
گائے کے ذبح...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۷۳ اور ۷۴ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
گائے کے ذبح کے ذریعے خدا نے ایک مردے کو زندہ کیا جس نے اپنے قاتل کا بتایا اور اسی طرح خدا قیامت کے دن مردہ زمین سے انسانوں کو زندہ کرے گا۔
اتنے معجزات دیکھنے کے بعد بنی اسرائیل کے دل پتھر سے زیادہ سخت ہو گئے کیونکہ بعض پتھروں سے چشمے پھوٹتے ہیں،بعض پتھر خوف خدا سے گرتے ہیں لیکن بعض انسانوں کی آنکھوں سے آنسو نہیں نکلتے، یہ کبھی خدا کے سامنے سجدہ ریز نہیں ہوتے لہذا یہ پتھر سے بھی پست ہیں۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:23s
488
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 70-72 | Bani Israel ka zebha karna na...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۷۰ ، ۷۱ اور ۷۲ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اگرچہ...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۷۰ ، ۷۱ اور ۷۲ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اگرچہ بنی اسرائیل نے گائے کے ذبح کے مسئلے میں بہت زیادہ بہانے بنائے لیکن ایک مقام پر پہنچ کر کہا اگر خدا نے چاہا تو ہم اس خاص گائے کو ڈھونڈھ لیں گے، اگر یہ جملہ زبان پر نہ لاتے تو کبھی بھی اس گائے کو نہ ڈھونڈھ سکتے اور خدا کی طرف سے شرائط میں اضافہ ہوتا رہتا۔
گائے کے اوصاف میں پروردگار نے فرمایا کہ وہ رام نہ ہو، کھیتی کو پانی دینے والی نہ ہو اس میں بھی بنی اسرائیل کو سمجھایا جا رہا کہ ذلت کی زندگی نہیں گزارنی چاہیے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:52s
384
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayt 65-67 | Job ke motabeq imtehan |...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۶۵، ۶۶ اور ۶۷ کے مد نظر ان مطالب کو بیان کیا...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۶۵، ۶۶ اور ۶۷ کے مد نظر ان مطالب کو بیان کیا گیاہے۔
بنی اسرائیل کا ہفتے اور ریسٹ کے دن شکارکے ذریعے امتحان
بنی اسرائیل کو سزا کے طور پر خداکا بندر بنا دینا
بنی اسرائیل کو خدا نے کسی بھی گائے کے ذبح کا حکم دیا لیکن انہوں نے حضرت موسی (ع) سے کہا آپ ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں اور سوالات کا ختم نہ ہونے والا سلسلہ شروع کر دیا
خدا ہر ایک کا امتحان اس کے پیشے کے مطابق لیتا ہے
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:52s
539
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayt 62-64 | Quran ki nazar me nejaat yafta...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۶۲ ، ۶۳ اور ۶۴کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
بیان کئے...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۶۲ ، ۶۳ اور ۶۴کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
بیان کئے گئے مطالب کی فہرست:
کیا قرآن کی نگاہ میں دوسرے مذاہب کے لوگ نجات یافتہ ہیں؟
صابئین کون لوگ ہیں؟
خوف اور حزن میں کیا فرق ہے؟
پہاڑ کو بنی اسرائیل پر بلند کرنے کا مطلب کیا ہے؟
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
9m:46s
366
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayt 61 | Bani israel ki bey adabi | Maulana...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۶۱ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اس سیشن میں آپ کو...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۶۱ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اس سیشن میں آپ کو ان سوالات کے جوابات مل سکتے ہیں:
۱: بنی اسرائیل نے کونسی بے ادبی کی؟
۲: بنی اسرائیل کو ترکاری اور سبزی مانگنے پر کیوں ڈانٹا گیا؟
۳: من و سلوی کو سبزی سے اچھی نعمت کیوں کہا گیا؟
۴: حضرت موسی (ع )نے بنی اسرائیل کی درخواست پر انہیں کیا جواب دیا؟
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:57s
490
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayt 60 | Sehra e Sina me Bani Israel k liye...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۶۰ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
حضرت موسی(ع)...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۶۰ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
حضرت موسی(ع) کے عصا کے عجیب کارناموں اور معجزاتی طور پر ۱۲ چشموں کا پھوٹنے کا تذکرہ اس ویڈیو میں تذکرہ موجود ہے۔
خدا وندعالم نے بنی اسرائیل کی بھوک کا جس طرح معجزاتی بندوبست کیا ، اسی طرح سے جب پیاس سے ان کا برا حال ہوا تو اللہ کے نبی نے قوم کی ناگفتہ بہ حالت دیکھ کر خدا سے ان کے لئے پانی مانگا تو ایک معجزے کے ذریعے اس لق و دق صحرا میں ہزاروں افراد کے لئے خدا نے پانی کا بندوبست کر دیا۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:35s
448
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 58-59 | Bani Israel ko...
Tafseer e Surah Al Baqarah, Ayat 58-59 | Bani Israeel ka Bait-ul-maqdas men dakhle ke waqt konsi hedayaat di gain?
اس ویڈیو میں...
Tafseer e Surah Al Baqarah, Ayat 58-59 | Bani Israeel ka Bait-ul-maqdas men dakhle ke waqt konsi hedayaat di gain?
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۵۸ اور ۵۹ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
بنی اسرائیل کو کس قریہ میں داخل ہونے کا حکم ہوا؟
سجدہ کرتے ہوئے دروازہ میں داخل ہونے سے کیا مراد ہے؟
بنی اسرائیل نے حطہ کہنے میں کیا تحریف اور تبدیلی کی؟
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:14s
397
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 55-57 | Sehra e Seena mein Bani Israel...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیات نمبر ۵۵، ۵۶ اور ۵۷ کی تفسیر بیان ہوئی ہے
اس کلیپ...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیات نمبر ۵۵، ۵۶ اور ۵۷ کی تفسیر بیان ہوئی ہے
اس کلیپ میں مندرجہ ذیل سولات اور ابحاث کے جواب مل سکتے ہیں:
حضرت موسی( ع )سے خدا کو آنکھوں سے دیکھنے کا مطالبہ اور اس کا انجام کیا ہوا؟
صحراے سینا میں دھوپ اور گرمی سے بچنے کے لئے خدا نے بنی اسرائیل کو کس نعمت سے نوازا؟
صحراے سینا میں ان کے کھانے کا بندوبست خداوندعالم نے کیسے کیا؟
کیا گناہ کے ذریعے انسان خدا پر ظلم کرتا ہے؟
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:32s
703
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 53-54 | Apne nafson ko qatal karne ka...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۵۳ اور ۵۴ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
حضرت موسی...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۵۳ اور ۵۴ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
حضرت موسی (علیه السلام )کو تورات اور فرقان دینے کا مقصد بنی اسرائیل کی ہدایت تھی لیکن انہوں نے اس سے ہدایت نہ لی۔ کلیم اللہ کے کوه طور پر جانے کے بعد بنی اسرائیل گوسالہ پرستی میں لگ گئے جسے قرآن نے ظلم کہا ہے لہذا اس گناہ کی سزا گناہگاروں کا قتل ہے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:34s
369
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 49-52 | Bani Israeel ki Khawateen ko...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۴۹، ۵۰، ۵۱ اور ۵۲ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
خدا...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۴۹، ۵۰، ۵۱ اور ۵۲ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
خدا وندعالم کا بنی اسرائیل پر سب سے بڑا احسان کیا تھا؟ ان کے بیٹوں کو ذبح کرنے کا فلسفہ؟ ان کی بیٹیوں کو زندہ رکھنے کی وجہ؟ اسی راستے سے بنی اسرائیل نے کیسے نجات پائی اور فرعونی کیسے ہلاک ہوئے؟
سمندر کا بنی اسرائیل کے لئے شق ہو جانا بہت بڑی نعمت تھی، اسی طرح انہیں آسمانی کتاب کا ملنا بھی بہت بڑی نعمت ہے لیکن انہوں نے ان نعمتوں کی قدر دانی نہیں کی، خدا کا ان کو معاف کر دینا کہ شاید ان کی اصلاح ہو جائے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
11m:22s
416
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 45-48 | Insan Moshkelat Mein Kis Se...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۴۵، ۴۶، ۴۷ اور ۴۸ کی تفسیر بیان ہوئی ہے۔
ہم...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۴۵، ۴۶، ۴۷ اور ۴۸ کی تفسیر بیان ہوئی ہے۔
ہم مشکلات اور سختیوں میں کس سے مدد مانگیں؟ نماز کسے مشکل لگتی ہے؟ کیا بنی اسرائیل پوری دنیا سے افضل ہیں؟ کیا قیامت میں کسی کی شفاعت نہیں ہو گی؟ ان سوالات کے جوابات اس کلیپ میں مل سکتے ہیں؟
صبر کے معنی ہیں استقامت اور ڈٹ جانے کے ، روزہ صبر کا ایک مصداق ہے۔ خاشعین وہ لوگ ہیں جنہیں اپنے رب کی ملاقات کی فکر رہتی ہے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
11m:55s
423
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 38-41 | Kia Allah Ki Ayat Ko Zeyada...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیات نمبر ۳۸، ۳۹، ۴۰ اور ۴۱ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اس...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیات نمبر ۳۸، ۳۹، ۴۰ اور ۴۱ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اس کلیپ میں آپ کو ان سوالات کے جواب مل سکتے ہیں:
حضرت آدم (ع )کو دوبارہ اتر جانے کا حکم کیوں دیا گیا؟ حضرت آدم اور حوا (علیھما السلام )دو افراد تھے ان کے لئے جمع کا صیغہ کیوں استعمال کیا گیا؟ وہ کونسے کلمات تھے جن کے ذریعے حضرت آدم اور حوا (علیھما السلام ) کی توبہ قبول ہوئی؟
بنی اسرائیل سے پروردگارعالم نے کونسا عھد لیا؟ کیا دین خدا کو زیادہ قیمت کے بدلے بیچا جا سکتا ہے؟
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
16m:46s
559
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 35-37 | Hazrat Aadam Ko Shajarah Ke...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۳۵، ۳۶ اور ۳۷ کی تفسیر بیان ہوئی ہے۔
حضرت آدم...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۳۵، ۳۶ اور ۳۷ کی تفسیر بیان ہوئی ہے۔
حضرت آدم اور حوا( علیهما السلام) کا جنت میں رہائش پذیر ہونا، ابلیس کا ان کو پھسلانے کی کوشش کرنا یہ سب ایک پلاننگ کے تحت تھا اور درحقہقت ایک تمثیل تھی ، تا کہ انسان کو زمین پر جانے کے لئے تیار کیا جا سکے لہذا اس کو ٹریننگ دی اور زمین پر درپیش خطرات سے اس کو آگاہ کیا جائے۔ ابلیس اور انسان کی دشمنی کا آغاز جنت سے ہوا اور تا قیامت یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ حضرت آدم کی فضیلت اسی بات میں ہے کہ غلطی کے بعد فوری طور پر توبہ کی، لیکن ابلیس اپنی غلطی کے بعد ڈٹا رہا اور توبہ نہ کی۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
12m:6s
465
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 33-34 | Kia gher e Khuda Ko Sajda Kia...
اس آیت میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۳۳ اور ۳۴ کی تفسیر بیان کی گئی ہے اور یہ ...
اس آیت میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۳۳ اور ۳۴ کی تفسیر بیان کی گئی ہے اور یہ بتا یا گیا ہے کہ کیا غیر خدا کو سجدہ کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟
حضرت آدم(ع) کو اسماء کی تعلیم دینے کے بعد حضرت آدم(ع) کو حکم ہوا کہ فرشتوں کو ان اسماء سے با خبر کیجئے ،اس امتحان سے معلوم ہوا کہ فرشتوں میں وہ توانائی اور استعداد نہیں جو انسان کامل میں ہے لہذا فقط انسان خلیفہ الہی بننے کا مستحق قرار پایا، اور اس امتحان سے یہ بات بھی سمجھ میں آتی ہے کہ خدا کا ڈائریکٹ شاگرد بننے کی صلاحیت فقط انسان میں ہے، فرشتے، انسان کامل کے شاگرد ہیں۔ انہی آیات میں فرشتوں کے حضرت آدم(ع) کو سجدہ کرنے اور ابلیس کے انکار کا ذکر بھی موجود ہے، ان آیات سے یہ بھی واضح ہوا کہ ابلیس نے پہلے سے اپنے کفر کو چھپایا ہوا تھا۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:52s
468
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 30-32 | Khalifa Banane Ka Haq Kis Ko...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۳۰، ۳۱ اور ۳۲ کی تفسیر بیان ہوئی ہے۔
ان آیات...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۳۰، ۳۱ اور ۳۲ کی تفسیر بیان ہوئی ہے۔
ان آیات میں اس بات کی وضاحت کی گئی کہ پروردگار عالم نے حضرت آدم کی داستان کے ذریعے ہمیں سمجھایا ہے کہ انسان کا حقیقی مقام کیا ہے؟ایک اور اہم مطلب جو ان آیات میں بیان ہوا ہے وہ یہ کہ خلیفہ کا انتخاب انسان نہیں بلکہ خدا کرتا ہے۔ خداوندعالم نے فرشتوں کے اعتراض کی نفی نہیں کی کہ انسان خونریزی نہیں کرے گا بلکہ فرمایا: جو کچھ میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے، یعنی پروردگار کی نظر اس انسان کے ایسے کارناموں پر تھی جو فرشتوں کی سوچ سے بالا تر تھے یا یہ کہ خدا کی نظر میں انبیاء اور معصومین اور اولیاء خدا کا سلسلہ تھا۔
ان آیات کے لب و لہجہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ خداوندعالم نے فرشتوں کو کچھ ہستیوں اور ذوات کے نام تعلیم دئیے کیونکہ\" ھم\" کا لفظ معمولا انسانوں اور ذوی العقول کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
11m:22s
494
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 28-29 | Insan Ka Kafir Hona Taajub Ki...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی ۲۸ اور ۲۹ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں انسان کے...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی ۲۸ اور ۲۹ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں انسان کے کافر ہونے پر تعجب کیا گیا ہے، انسان کامومن اور مسلمان ہونا قابل تعجب نہیں بلکہ اگر کوئی انسان خدا کا انکار کرتا ہے تو وہ قابل غور ہے، کیونکہ وہ فطرت و عقل کے خلاف قدم اٹھا رہا ہے۔ انسان اگر اپنی خلقت اور کائنات کی تخلیق کے اسرار پر غور و فکر کرے تو اس کو ہر طرف خدا نظر آئے گا۔ انسان کے اندر ایک پوری کائنات ہے، خداوندعالم نے زمین و آسمان اور ان میں جو کچھ ہے انسان کے لئے پیدا کیا ہے لیکن انسان کو اپنی اطاعت اور عبادت کے لئے خلق کیا ہے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:55s
427
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 26-27 | Kuch Log Qurani Mesalon Par...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۲۶ اور ۲۷ کی تفسیر بیان ہوئی ہے۔
اس آیت میں ان...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۲۶ اور ۲۷ کی تفسیر بیان ہوئی ہے۔
اس آیت میں ان لوگوں کی بات ہوئی ہے جو اللہ کی دی گئی مثالوں پر اعتراض کرتے ہیں۔ خدا اس قسم کی مثالوں کے ذریعے ایک گروہ کی ہدایت کرتا ہے اور ایک گروہ کو گمراہ کرتا ہے۔ خدا کے کاموں پر اعتراض کرنے والے فاسق ہوتے ہیں، یہ لوگ اللہ کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو توڑ دیتے ہیں، جن رشتوں کے جوڑنے کا خدا نے حکم دیا ہے ان سے قطع تعلقی کر لیتے ہیں، اپنے غلط کاموں کے ذریعے زمین میں فساد پھیلاتے ہیں، درحقیقت یہی لوگ خسارے میں ہیں۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
12m:0s
398
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 25 | Quran Ki Basharat Kin Logon k...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۲۵ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
پروردگارعالم نے...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۲۵ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
پروردگارعالم نے ایمان لانے والوں اور اعمال صالح بجا لانے والوں کو بشارت دی ہے۔ ان اعمال کے بدلے مومنین کے لئے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں، جب جنتیوں کو پھلوں کا رزق دیا جائے گا تو وہ کہیں گے یہ تو وہی ہے جو ہمیں اس سے پہلے دیا جا چکا ہے۔ اس سے مراد یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اس طرح کے پھل ان کو دنیا میں مل چکے ہونگے، یا عالم برزخ میں کھا چکے ہونگے، یا جنت میں اس طرح کے پھل کھا چکے ہونگے کیونکہ جنت میں جب ایک پھل توڑا جاتا ہے تو فوری طور پر اس کی جگہ دوسرا پھل آ جائے گا۔ ان کے لئے پاک جوڑے ہونگے اور ان کو جنت سے کبھی نہیں نکالا جائے گا، ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اس میں رہیں گے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
12m:4s
520