اتحاد کو فروغ دینے کیلئے منصوبہ بندی کی ضرورت | امام سید علی خامنہ ای | Farsi Sub Urdu

Views: 8507
Rating: ( Not yet rated )
Embed this video
Copy the code below and embed on your website, facebook, Friendster, eBay, Blogger, MySpace, etc.
 

Tags

Wilayat,   Media,   WilayatMedia,   shia,   sunni,   etehad,   imam,   imam   khamenei,   etehad,   wali   amr   muslemeen,   afganistan,   marakiz,   neshest,   hafta   wahdat,   zeme   dari,   masajid,   sherkat,   ahkam,   zaroorat,    

اس میں شک نہیں کہ انسانی زندگی میں وہی امور صحیح طرح پایہ تکمیل تک پہنچتے ہیں جو باقاعدہ منصوبہ بندی اور پروگرامنگ کے تحت انجام پاتے ہوں، کیونکہ منصوبہ بندی کے نتیجے میں پہلے سے طے شدہ اہداف کے حصول میں آسانی ہوتی ہے۔ بنیادی طور پر انسان کی کامیاب زندگی کے تانے بانے پروگرامنگ سے ہی جڑے ہوئے ہیں اور پروگرامنگ کے بغیر کامیابی کا تصور ممکن نہیں، چنانچہ یہ قاعدہ جہاں انسانی زندگی کے دیگر امور میں کامیابی کیلئے ضروری ہے وہیں امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور اتفاق کی فضا کو قائم کرنے اور اسے فروغ دینے کیلئے بھی ضروری ہے اور بلاشبہ مسلمانوں کا آپس میں بیٹھ کر اتحاد کے سلسلے میں باقاعدہ منصوبہ بندی کرنا اتحاد کے متحقق ہونے کیلئے سب سے طاقتور اور موثر ذریعہ ہے اور یہ کام ہفتہ وحدت کے موقع پر بہترین طریقے سے انجام پاسکتا ہے۔ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور اتفاق کی فضا کو قائم کرنے کے حوالے سے جو ذمہ داری ہمارے اوپر عائد ہوتی ہے کیا وہ صرف دنیا کے گوشہ و کنار میں کچھ نشستوں کے انعقاد کرنے سے پوری ہوجاتی ہے؟ یا پھر اس ضمن میں ہمیں منصوبہ بندی کی ضرورت ہے؟ اور اسکی مثال کیا ہوسکتی ہے؟ افغانستان کے عہدیداروں کو کیا کرنا چاھیے؟ ان تمام باتوں کے بارے میں آگاہی کیلئے ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کے بینات پر مبنی اس ویڈیو کو ضرور دیکھیے۔ #ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #ہفتہ_وحدت #ذمہ_داری #منصوبہ_بندی #مثال #افغانستان #نشست #واقعہ #مساجد #مراکز #شرکت #احکام #اتحاد

Added by WilayatMedia on 15-10-2022
Runtime: 1m 42s
Send WilayatMedia a Message!

(2350) | (0) | (0) Comments: 0
TheMuslimTV.net