مقدس مآبوں کی کج فکری | امام خمینی رضوان اللہ علیہ | Farsi Sub Urdu
بعض افراد جن میں علماء نما بھی شامل تھے اور اب بھی ایسا طبقہ موجود ہے جو اپنی کج فکری کی بنیاد پر یہ سمجھتا ہے کہ علماء اور دیندار افراد کو معاشرے کے اجتماعی اور سیاسی مسائل سے کنارہ کش اور دور رہنا چاہیے کیونکہ ان مسائل میں وارد ہونے سے علماء کے تقدس کو ٹھیس پہنچتی ہے لہذا سیاسی و اجتماعی امور میں مداخلت علماء کے تقدس کے خلاف ہے. اجتماعی اور سیاسی امور کی لگام جس کے ہاتھ میں بھی ہو اس سے انہیں کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے. یہ ایک ایسی موذی اور سرطانی فکر ہے جو معاشروں کو بربادی اور تباہی کی طرف گامزن کرتی ہے کیونکہ ایسی فکر اور سوچ اسلام کی فطرت و الہی تعلیمات کے صریح خلاف ہے. اس بارے میں امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے بیانات سے مستفید ہونے کے لیے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے #ویڈیو #مقدس_مآبوں_کی_کج_فکری #تقدس #مسائل_سیاسی #مسائل_اجتماعی #اہل_علم #کنارہ_کش #پیغمبر_اکرم #امام_حسن_علیہ_السلام #سید_الشہداء #اوج #دفن
Added by WilayatMedia on 16-04-2022
Runtime: 1m 27s
Send WilayatMedia a Message!


