آزاد اور آزادی کے درمیان فرق | امام خمینی ؒ | Farsi Sub Urdu

Views: 8334
Rating: ( Not yet rated )
Embed this video
Copy the code below and embed on your website, facebook, Friendster, eBay, Blogger, MySpace, etc.
 

Tags

Wilayat,   Media,   WilayatMedia,   Islam,   dusman,   imam,   imam   khomeini,   azad,   azad   aur   azadi,     brehna,   hokomat,   islam,   maghrebi,   fesadat,   ghairat,   iran,   islamic   revolution,    

اس میں شک نہیں کہ آزادی ایک انمول تحفہ ہے اور ہر انسان کو اس کی قدر کرنی چاہئے اور انسان اسکی جتنی قدر کریگا اس سے اتنا ہی مستفید ہوگا۔ لیکن آزادی کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ انسان جانوروں کی طرح زندگی بسر کرے اور انسانی اور اسلامی اقدار کو بھول جائے بلکہ آزادی کا مطلب یہ ہے کہ معاشرے کے اندر موجود تمام فسادادت کے آگے بند لگار کر ہر انسان کو اسکے حقوق دیتے ہوئے اسے دینی نہج پر پرسکون کی زندگی گزارنے کا موقع فراہم ہوجائے اور معاشرے میں لوگ انسانی اقدار کی حفاظت کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ پیار اور محبت کے ساتھ رہیں اور نفرتوں سے نفرت کریں۔ چنانچہ اسی تناظر میں دیکھا جائے تو دین اسلام نے اپنے ماننے والوں کو ہر اس آزادی کی اجازت دی ہے جس میں انسان کے دونوں جہانوں کی سعادت پوشیدہ ہو تاہم ہر اس کام سے منع کیا ہے جس میں آزادی کے نام پر مرد اور عورتوں کا اختلاط ہو جہاں انسانی قدریں پامال ہورہی ہوں اور انسانی معاشرہ حیوانوں کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہو جس کے نتیجے میں انسان دونوں جہاںوں کی سعادت سے محروم ہوجائے۔ عام طور پر مغربی تہذیب سے متاثر ہوکر جو لوگ آزادی کا نعرہ لگاتے ہیں انکی نظر میں آزادی سے مراد کیا ہے؟ مغربی تہذیب میں آزادی اور اسلامی تہذیب میں آزادی کے درمیان کیا فرق پایا جاتا ہے؟ اور انسانی فطرت کونسی آزادی کی خواہاں ہے؟ معاشرے میں روشن فکر کہلانے والے افراد کا مطمع نظر آزادی سےکیا ہے؟ ان تمام سولات کے جوابات سے آگاہی کیلئے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کیجئے۔ #ویڈیو #امام_خمینی #آزادی #برہنہ #ساحل #قانون #حکومت #اسلام #مغربی_آزادی #فسادات #لوگ #غیرت

Added by WilayatMedia on 17-10-2022
Runtime: 2m 15s
Send WilayatMedia a Message!

(2350) | (0) | (0) Comments: 0
TheMuslimTV.net