اسلامی نظام کے دفاع میں تقیہ مت کریں | ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ | Farsi Sub Urdu

Views: 9802
Rating: ( Not yet rated )
Embed this video
Copy the code below and embed on your website, facebook, Friendster, eBay, Blogger, MySpace, etc.
 

Tags

Wilayat,   Media,   WilayatMedia,   islam,   nezam,   defae,   imam,   imam   khamenei,   hefazat,   insna,   saeadat,   mueashere,   ejtemae,   shaytan,   mslahat,   rahbar,    

اسلامی نظام کی حفاظت واجب ترین واجبات میں سے ہے. اسلامی نظام کی حفاظت کا فریضہ تمام واجبات میں سر فہرست رکھا گیا ہے. انسانیت کی سعادت اور فلاح پر مشتمل وہ الہی تعلیمات جو خداوند متعال کے انبیاء اور اوصیاء کی ہزاروں مشقتوں، زحمتوں اور قربانیوں کے بعد ہم تک پہنچی ان تعلیمات کی عملی حیات کا دار و مدار اسلامی نظام کی حفاظت پر منحصر ہے. عصر حاضر میں جب اسلامی تعلیمات کو فرسودہ کہہ کر اور فقط انفرادی عبادات کا مجموعہ کہہ کر انسانی معاشرے سے باہر نکالنے کی کوشش کی جارہی تھی. جب اسلام کی اجتماعی اور الہی سیاسی تعلیمات کو پارینہ قصہ بنا دیا گیا تھا. جب جدید جاہلیت کا دنیا پر راج تھا ایسے تاریک دور میں اسلامی انقلاب نور کی کرن بن کر چمکا اور آج الحمد اللہ اپنے نور سے مسلسل دنیا کو منور کر رہا ہے اور اس امید کی کرن یعنی اسلامی نظام کی حفاظت تمام باضمیر اور آزاد انسانوں پر فرض ہے. آج اس کی قدر و قیمت کو گھٹانے اور اس نظام کو سرنگوں کرنے کے لیے دنیا کی تمام شیطانی طاقتیں اور ان کے علاقائی آلہ کار اپنی پوری طاقت کے ساتھ مصروف عمل ہیں. ایسے حالات میں نظام کا دو ٹوک دفاع ضروری اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی مصلحت پسندی سے کام لینا خیانت ہے. اس بارے میں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کے لیے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے. #ویڈیو #اسلامی_نظام_باعث_افتخار #تقیہ #دوٹوک #کم_قیمت #غلط_راستہ

Added by WilayatMedia on 18-11-2021
Runtime: 0m 49s
Send WilayatMedia a Message!

(2388) | (0) | (0) Comments: 0
TheMuslimTV.net