معرفتِ ماہِ رمضان | سید ہاشم الحیدری | Arabic Sub Urdu
ماہ مبارک رمضان برکتوں والا مہینہ ہے اور اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن کریم جیسی مقدس کتاب سمیت تمام آسمانی کتابوں کا نزول اسی مہینے میں ہوا۔ اس بابرکت مہینے کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے اور اس بابرکت مہینے کی برکتوں اور عظمتوں سے بہرہ مند ہونے کیلئے اس مہینے کی معرفت ضروری ہے اور انسان اپنی معرفت کے حساب سے اس کی برکتوں اور نعمتوں سے استفادہ کر سکتا ہے، جس قدر انسان کو اس مہینے کی معرفت زیادہ ہوگی اسی قدر وہ اس مہینے کے فیوضات، برکتوں اور نعمتون سے بہرہ مند ہونے میں کامیاب ہوگا۔ چنانچہ اس مہینے کی معرفت کی اہمیت کو مد نظر رکھنتے ہوئے سید ہاشم الحیدری نے اپنی اس ویڈیو میں صحیفہ کاملہ سجادیہ اور دعائے وداعِ ماہِ رمضان کے تناظر میں ماہ مبارک رمضان کی معرفت سے متعلق اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے جسے آپ اس ویڈیو میں مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ #ویڈیو #سید_ہاشم_الحیدری #رمضان_المبارک #معرفت #استعداد #مہمان_نوازی #اہمیت #قدر #صحیفہ_سجادیہ #وداع #قرب #محبت #عرفان
Added by WilayatMedia on 23-03-2023
Runtime: 2m 11s
Send WilayatMedia a Message!


