عزاداری کے انفرادی اور اجتماعی آثار | آیت اللہ مصباح یزدی | Farsi Sub Urdu

Views: 1963
Rating: ( Not yet rated )
Embed this video
Copy the code below and embed on your website, facebook, Friendster, eBay, Blogger, MySpace, etc.
 

Tags

Wilayat,   Media,   WilayatMedia,   qeyam,   imam,   imam   husayn,   azadari,   Ayatollah   Misbah   Yazdi,   ahlul   bayt,   insan,   mellat,   karbala,   bashar,   zendegi,   azadari,   misbah   yazdi,   azadari   ke   enferadi   aur   ejtemay   asar,   ensan,   jazbat,   enferady,   islami,    

امام حسین علیہ السلام کی عزاداری، بہت سے انفرادی اور اجتماعی آثار و نتائج پر مشتمل ہے جن میں سے ہر ایک، اپنی جگہ اہمیت کا حامل ہیں، انفرادی طور پر مترتب ہونے والے آثار میں انسان کے اندر جوش و خروش کے ساتھ شعور کا چراغ بھی روشن ہوجاتا ہے جسکے نتیجے میں وہ حق اور باطل میں فرق پیدا کرسکتا ہے اور اسکے قلب میں دنیا کی بہترین ہستیوں سے متعلق ہمدردی اور محبت کا جذبہ موجزن ہوجاتا ہے۔ اور اجتماعی لحاظ سے دیکھا جائے تو عزاداری کے نتیجے میں انفرادی صورت میں انسان کے وجود میں آنے والی تبدیلی کے ثمرات سماج اور معاشرے میں طبیعی طور رونما ہوتے ہیں کیونکہ فرد معاشرے کا ہی حصہ ہے اور انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ معاشرے میں اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کیا جائے اور اسی لئے عزاداری کے فلسفے میں ایک بات یہ بھی ہے کہ خالص اسلامی احکام معاشرے میں نافذ ہوں اور معاشرے کی تعمیر اسلامی نہج پر ہوں جسکے نتیجے میں معاشرہ جنت نظیر مثال پیش کر سکے، انفرادی اور اجتماعی عزادری میں سے کس کو فوقیت حاصل ہے ؟ ان دونوں کے ایک دوسرے پر کیا اثرات ہوسکتے ہیں؟ اگر عزادری کی ظرفیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اسکو دین کی تبلیغ کاذریعہ بنایا جائے تو اسکے آثاراور نتائج کیا بر آمد ہوسکتے ہیں؟ ان تمام سولات کے جوابات کو علامہ مصباح یزدی کے علمی بیانات پر مشتمل اس ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے۔ #ویڈیو #مصباح_یزدی #عزاداری #انفرادی #اجتماعی #مجالس #آثار #جذبات #احساسات #شرائط_حالات #امام_حسین_علیہ_السلام #اسلامی_تعلیمات

Added by WilayatMedia on 21-09-2022
Runtime: 6m 29s
Send WilayatMedia a Message!

(2350) | (0) | (0) Comments: 0
TheMuslimTV.net