ہر فساد کی جڑ؛ خود بینی ہے | امام خمینیؒ | Farsi Sub Urdu
اخلاقی اور روحانی امراض میں سے ایک بری اور رذیلہ صفت خود بینی ہے جو شیطان کی میراث ہے۔ خود بینی کا مطلب یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو دوسروں سے بہتر اور برتر سمجھے۔ شیطان نے اللہ کے حکم کے آگے تسلیم ہونے سے انکار کرتے ہوئے حضرت آدمؑ کو سجدہ نہیں کیا جس کے نتیجے میں وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے راندۂ درگاہِ الٰہی قرار پایا۔ آج بھی دنیا میں جتنے فسادات رونما ہوتے ہیں خواہ وہ افراد کی طرف سے ہوں یا پھر حکومتوں کی طرف سے، سب کا سرچشمہ یہی اخلاقی برائی ہے۔ چنانچہ اس رذیلہ صفت کے سلسلے میں قرآن کیا کہتا ہے؟ اور حضرت آدم علیہ السلام اور ابلیس کی کہانی میں کون سے سبق موجود ہیں؟ ہم ان سے کس طرح عبرت حاصل کر سکتے ہیں؟ آئیں دیکھتے ہیں امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی اخلاقی نصیحتوں پر مشتمل اس ویڈیو میں۔ #ویڈیو #امام_خمینیؒ #خود_بینی #شیطان #میراث #فساد #آدم #عبرت #سبق #احکامات #انسان #ہدایت #فرشتے #زمین #خونریزی
Added by WilayatMedia on 10-05-2023
Runtime: 6m 32s
Send WilayatMedia a Message!


