امریکی ناکام دباؤ کی پالیسی | ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ | Farsi Sub Urdu
ہر زمانے کی باطل انسانیت دشمن طاقتوں کے حربوں میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ دھونس دھمکی، لالچ، اور اقتصادی دباؤ اور محاصرہ وغیرہ کو ہمیشہ سے باطل طاقتوں نے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔ جس طرح قریش کے مشرکوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا اقتصادی محاصرہ کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم کو شعب ابی طالب میں محصور ہونا پڑا اور اُن شدید ترین حالات کا سامنا کرنا پڑا لیکن استقامت اور صبر کے الٰہی ہتھیار کے ذریعے اُن قریش کے مشرکوں کو شکست دی۔ آپؐ کی سیرت طیبہ کو عملی نمونہ بناتے ہوئے مکتبِ عاشورہ کے پیروکاروں نے بھی عصرِ حاضر کی شیطانی طاقتوں کے اقتصادی محاصرے اور دباؤ کی پالیسی کو اپنی استقامت اور صبر کے ذریعے ناکام بنا دیا اور یہ جنگ جاری ہے۔۔۔ اِس بارے میں ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے مستفید ہونے کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔ #ویڈیو #زیادہ_سے_زیادہ_کی_پالیسی #شکست #منصوبہ #ایران #مطالبات #امریکی #احمق #مسلط #کمزور #طاقت
Added by WilayatMedia on 12-04-2021
Runtime: 1m 36s
Send WilayatMedia a Message!


