محبتِ خدا کی نشانی | آیت اللہ مصباح یزدی | Farsi Sub Urdu
قرآنی آیات اور احادیث معصومین علیہم السلام میں اللہ تعالی سے محبت کے حصول پر بہت زور دیا گیا ہے تاہم محبت کوئی ایسی شئی نہیں جو محض تصور کرنے سے انسان کے دل میں گھر جائے بلکہ اللہ تعالی کی محبت کو دل میں بسانے کیلئے بہت سی مشکلات اور رکاوٹیں پیش آسکتی ہیں اور اللہ تعالی کی محبت کو دل میں اجاگر کرنے کیلئے ان رکاوٹوں کو دور کرنا پڑتا ہے اور اسی کے ساتھ بعض مقدمات کا فراہم کرنا بھی ضروری ہے، چنانچہ بہت سی قرآنی آیات میں اِس موضوع کی جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ اللہ تعالی کونسی چیزوں کو پسند کرتا ہے اور کونسی چیزوں کو پسند نہیں کرتا ہے اور خدا کی محبت کا تقاضہ یہ ہے کہ انسان ان چیزوں کو محبوب رکھے جو خدا کو پسند ہیں اور ان چیزوں سے دوری اختیار کرے جو خدا کو ناپسند ہیں۔ چنانچہ اسی تناظر میں قرآن کریم میں اللہ تعالی سے محبت کرنے والے بندوں کی بعض علامات اور نشانیوں کی جانب اشارہ کیا گیا ہے اور انہی علامات کی رو سے انسان اپنے بارے میں آسانی کے ساتھ فیصلہ کرسکتا ہے کہ وہ کس قدر اللہ تعالی سے محبت کرتا ہے؟ اللہ تعالی سے محبت کرنے والے صاحب ایمان افراد کی خصوصیات کیا ہیں؟ دوسرے مومن بھائیوں کے ساتھ انکی رفتار کا طریقہ کار کیا ہے؟ ایمان کے درجات، انسان کے کردار میں کس قدر موثرکردار ادا کرتے ہیں؟ مومنوں کو کس طرح کے کافروں کے ساتھ سختی سے پیش آنا چاہئے؟ خدا کی راہ میں مومنین کو کس چیز سے زیادہ محبت ہوتی ہے؟ آپ، ان تمام سوالات کے جوابات کو علامہ محمد تقی مصباح یزدی رضوان اللہ تعالی علیہ کے علمی بیانات پر مشتمل اس ویڈیو میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ #ویڈیو #مصباح_یزدی #اللہ #محبت #رحمت #مقدمات #ایمان #انکساری #جہاد #کافر #اخلاق #پیغمبر_اکرم #قرآن #نشانیاں
Added by WilayatMedia on 23-11-2022
Runtime: 3m 12s
Send WilayatMedia a Message!


