حالیہ فسادات ایرانی قوم کی عظیم تحریکوں کا رد عمل | امام سید علی خامنہ ای | Farsi Sub Urdu

Views: 9083
Rating: ( Not yet rated )
Embed this video
Copy the code below and embed on your website, facebook, Friendster, eBay, Blogger, MySpace, etc.
 

Tags

Wilayat,   Media,   WilayatMedia,   fesad,   iran,   tahrick,   imam,   imam   khamenei,   haqiqat,   dushman,   islam,   islami   enqelab,   maqsad,   arbaeen,   tarane,    

حالیہ دنوں میں رونما ہونے والے فسادات اور افراتفری، کوئی داخلی سطح پرتبدیلی کیلئے ابھرنے والی تحریک کا نتیجہ نہیں بلکہ حقیقت میں دشمن کے منصوبے کے تحت وقو ع پذیر ہونے والا رد عمل ہے جسے دشمن نے ایرانی قوم کے عظیم کارناموں کے رد عمل میں غیض میں آکر ترتیب دیا تھا۔ بلاشبہ دشمن، اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت سے خائف اور پریشان ہے اسی لئے ایران کے خلاف تمام حربوں کو آزمانے کی کوشش کرتا ہے تاکہ ایرانی قوم کو پیشرفت اور ترقی سے روکا جاسکے اور انہیں آگے بڑھنے نہ دیا جائے، لیکن یہ دشمن کی خام خیالی ہے کہ اسکے ناپاک عزائم اور مذموم مقاصد سے ایرانی قوم کی حرکت اور جوانوں کے حوصلے سست روی کا شکار ہوں۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے حالات کی مہار ایرانی قوم کے ہاتھوں میں ہے۔ وہ ہرگز دشمن کی سازشوں کا شکار نہیں ہوگی اور ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ترقی کی شاہراہ پر گامزن رہے گی۔ ایرانی قوم کے وہ کونسے عظیم کارنامے تھے جن سے مرعوب ہوکر دشمن، رد عمل ظاہر کرنے پر مجبور ہوا؟ کیا دشمن کے منصوبے ایرانی قوم کو ترقی کی منزلوں کو طے کرنے سے روک سکیں گے؟ سلام فرماندہ، نامی ترانے نے کس طرح سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے دشمن کے ایوانوں کو لرزہ براندام کردیا اور مختلف ممالک میں اپنا سکہ جماتے ہوئے دنیا کے لوگوں کو ایرانی قوم کی جانب کس طرح مائل کردیا؟ ان تمام سوالات سے آگاہی کیلئے رہبر انقلاب اسلامی کے بہترین تجزئے پر مشتمل اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کیجئے۔ #ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #فسادات #عظیم_حرکتیں #دشمن #کرونا_وائرس #اربعین #پیدل_مارچ #رد_عمل #انفعالی #ترانہ #سلام_فرماندہ #جذب #طبیعی #منصوبہ #دینی_مسائل #ایرانی_قوم #ملوث #تصدیق

Added by WilayatMedia on 30-10-2022
Runtime: 7m 11s
Send WilayatMedia a Message!

(2352) | (0) | (0) Comments: 0
TheMuslimTV.net