[24 Aug 2020] اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کا...
[24 Aug 2020] اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کا سمجھوتہ عالم اسلام کے پیکر پر گہرا زحم - Urdu
[24 Aug 2020] اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کا سمجھوتہ عالم اسلام کے پیکر پر گہرا زحم - Urdu
9m:44s
1264
Video Tags:
Israel,,Aur,,Mutahida,,Abra,,Emarat,,Ka,,Samjhota,,Alam,,Islam,,Kay,,Pekar,,Per,,Gehra,,Zakham,,sahar,,Urdu,,News
[24Feb2018] ٹرمپ ، سعودی عرب ، متحدہ عرب...
[24Feb2018] ٹرمپ ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر کے سربراہوں کی میزبانی کریں گے...
[24Feb2018] ٹرمپ ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر کے سربراہوں کی میزبانی کریں گے - Urdu
0m:43s
1928
Video Tags:
Trum,,Saudi,,Arab,,Mutahida,,Arab,,Emrat,,Aur,,Qatar,,Ki,,Serbrahon,,Ki,,Mezbani,,Karin,,Gay,,Sahar,,Urdu,,News
[27May2018] قطر نے سعودی عرب ، متحدہ عرب...
[27May2018] قطر نے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مصر کے سامان کی خرید و فروخت...
[27May2018] قطر نے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مصر کے سامان کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی - Urdu
0m:55s
1880
Video Tags:
Qatar,,nay,,Saudi,,Arab,,Mutahida,Arab,,Emara,,Behrain,,aud,,Missar,,,Kay,,Saman,,ki,,Farokht,,Per,,Pabandi,,Sahar,,Urdu,,News
Video Tags:
Mutahidah,,Arab,,Emarat,,Aur,,Trump,,Kay,,Taluqat,,Sahar,,Urdu,,News
Video Tags:
Yemen,Per,,Jarhiyat,,Mutahida,,Emarat,,Aur,,Saudi,,Arab,,Ikhtilaf,,Sahar,,Urdu,,News
URDU قرآن کی بے حرمتی پر ولی امر مسلمین...
رہبر معظم کا امریکہ میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت میں اہم پیغام
رہبر معظم...
رہبر معظم کا امریکہ میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت میں اہم پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے امریکہ میں قرآن مجید کی توہین اور بے حرمتی کے نفرت انگيز عمل کے بعد ایرانی عوام اورعظیم امت اسلامی کے نام اپنے ایک اہم پیغام میں اس نفرت انگیز سازش کا اصلی محرک امریکی حکومت کے اندر موجود صہیونیوں کو قراردیا اور اسلام و قرآن کے بارے میں صہیونیوں کی عداوت اور سازشوں کے پس پردہ اہداف کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: امریکی حکومت کو چاہیے کہ وہ اس سنگين جرم میں اپنی عدم مداخلت کے دعوی کو پایہ ثبوت تک پہنچانے کے لئے اس عظیم جرم میں ملوث اصلی عناصر اور سازش کاروں کو اچھی طرح کیفر کردار تک پہنچائے ۔
ولی امر مسلمین کے پیغام کا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
قال الله العزیز الحکیم: انا نحن نزلنا الذکر و انا له لحافظون
ملت عزیز ایران – امت بزرگ اسلام
امریکہ میں قرآن کریم کی بے حرمتی اور توہین کا جنون آمیز اور نفرت انگيز واقعہ درحقیقت ایک بھیانک ، تلخ اور سنگين واقعہ ہے اور اس کو صرف چند احمق شرپسنداور دیوانے افراد کی سعی و کوشش قرار نہیں دیا جاسکتا بلکہ یہ کام بعض ان مراکز کی جانب سے ایک سوچی سمجھی سازش اور منظم و مرتب منصوبے کے تحت انجام پذير ہوا ہے جو کئی برسوں سے دنیا کو اسلام سے ڈرانے اور اسلام کا مقابلہ کرنے کی جد وجہد میں مصروف ہیں اورسینکڑوں طریقوں اور ہزاروں تبلیغاتی اورنشریاتی وسائل کے ذریعہ اسلام کا مقابلہ کرنے کے لئے کمر بستہ ہیں ان کے فاسد اور مجرم حلقوں کا یہ ایک نیا سلسلہ ہے جس کا آغاز سلمان رشدی ملعون سے ہوا اور ڈنمارک کے کارٹونسٹ کی توہین آمیز حرکت اور ہالی وڈ میں اسلام کے خلاف بنائی گئی دسیوں فلموں کے ساتھ یہ سلسلہ جاری رہا ، جو اب اس نفرت انگیزعمل کی شکل میں ظاہر ہوا ہے ان شرپسند حرکات کے پس پردہ کون لوگ اور کون شرپسندعناصرہیں ؟
حالیہ برسوں میں ان شرارتوں کا سلسلہ افغانستان، عراق، فلسطین ، لبنان اور پاکستان میں جاری رہا ہے جس کے بعد کسی بھی قسم کےشک و شبہ کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی کہ اس سازش کا اصلی نقشہ اور حقیقی منصوبہ صہیونی افکار اور تسلط پسند نظام کے رہنماؤں کے ہاتھ میں ہے جنکا امریکی حکومت، امریکی سکیورٹی اور فوجی اداروں نیز برطانوی حکومت اور بعض دیگر یورپی حکومتوں پر اچھا خاصا تسلط ہے اور یہ وہی لوگ ہیں جو 11 ستمبر کے واقعہ میں ملوث ہیں اور مستقل تحقیقات کی روشنی میں 11 ستمبر کی کارروائیوں کا الزام انہی عناصر کے دوش پر عائد ہوتا ہے جنھوں نے امریکہ کے اس دور کے جرائم پیشہ صدر کو افغانستان اور عراق پر حملہ کرنے کا بہانہ فراہم کیا اور اس نے صلیبی جنگ کا اعلان کیا اور اطلاعات اور رپورٹوں کے مطابق اسی شخص نے کل اعلان کیا ہے کہ چرچ کے وارد ہونے سے اس صلیبی جنگ کا میدان کامل ہوگیا ہے۔
حالیہ نفرت انگیز اقدام کا مقصد یہ ہے کہ ایک طرف عیسائی برادری کو ہر لحاظ سےاسلام اور مسلمانوں کا مقابلہ کرنے کے لئے میدان میں وارد کیا جائے اور پادریوں اور چرچ کی مداخلت سے اس کو مذہبی رنگ دیا جائےتا کہ مذہبی تعصبات و تعلقات کا اس پر گہرا اثر پڑے اور دوسری طرف امت اسلام کے دل کو مجروح کرکے اس کی توجہ کو مشرق وسطی اورعالم اسلام کے مسائل سے غافل کردیا جائے۔
عداوت اور دشمنی پر مبنی یہ اقدام کوئي نیا اقدام نہیں ہےبلکہ یہ عمل امریکی حکومت اور صہیونزم کی سرکردگی میں اسلام کے ساتھ مقابلہ کرنے کے طویل المدت منصوبہ کا حصہ ہے۔ سامراجی و استکباری رہنما اور آئمہ کفر اس لئے اسلام کے مقابلے میں آگئے ہیں، کیونکہ اسلام انسان کی آزادی اور معنویت کا دین ہے ، اور قرآن رحمت و حکمت اور عدل و انصاف پر مبنی کتاب ہے، تمام ادیان ابراہیمی اور تمام حریت پسندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلمانوں کے ساتھ ملکر اسلام کا مقابلہ کرنے کی صہیونیوں کی نفرت انگيز حرکتوں اور سازشوں کو ناکام بنائیں ، امریکی حکام فریبکارانہ اور خالی باتیں بنا کر اپنے آپ کو اس سنگین جرم کی ہمراہی کرنے سے بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے ہیں۔ کئی برسوں سے افغانستان، پاکستان ، عراق، لبنان اور فلسطین میں کئی ملین مسلمانوں کی عزت و حرمت، حقوق اور ان کے مقدسات کو پامال کیا جارہا ہے،لاکھوں افراد ہلاک، کئی ہزار مرد و عورتیں قید وبند کی صعوبتوں میں مبتلا،ہزاروں بچے اور عورتیں اغوا،کئی ملین زخمی اور معذور اور آوارہ وطن لوگوں کوکس جرم کی سزامیں قربانی اور ذبح کیا گيا ہے ؟ مسلمانوں کی اس مظلومانہ حالت کے باوجود، مغربی میڈيا میں کیوں مسلمانوں کو تشدد پسند اور اسلام اور قرآن کو بشریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے؟ ہر انسان جانتا ہے کہ امریکی حکومت کے اندر موجود صہیونیوں کی مدد ، تعاون اور مداخلت کے بغیر اتنی بڑی اور وسیع سازش کو عملی جامہ پہنانا ممکن نہیں ہے؟!
ایران اور پوری دنیا میں میرے عزیز بھائیو اور بہنو!
میں مندرجہ ذیل چند نکات کی طرف سب کی توجہ مبذول کرنا ضروری سمجھتا ہوں:
اول: اس حادثے اور اس سے پہلے رونما ہونےوالے حوادث سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آج سامراجی نظام کے حملے کا اصلی نشانہ، اسلام عزیز اور قرآن مجید ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سامراجی طاقتوں کی آشکارا دشمنی کا اصلی سبب بھی یہی ہے اور سامراجی طاقتوں کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کا آشکار مقابلہ بی اسی وجہ سے ہے اور دشمن کی طرف سے اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ دشمنی نہ کرنے کا اظہار محض ایک شیطانی فریب اور بہت بڑا جھوٹ ہے وہ اسلام اور ہر اس فرد کے دشمن ہیں جو اسلام کا پابند ہے اور جس میں مسلمان ہونے کی کوئی علامت پائی جاتی ہو۔
دوم : اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ عداوتوں کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ گذشتہ چند برسوں سے لیکر اب تک نوراسلام ہمیشہ کی نسبت درخشاں تر ہوگیا ہے اور عالم اسلام بلکہ مغربی ممالک میں لوگوں کے دلوں میں اسلام کا جذبہ پیدا ہورہا ہے اورلوگوں کے دلوں میں اسلام نے اپنا نفوذ اور راستہ بنالیا ہے اس کی اصلی وجہ یہ ہے کہ امت اسلامی ہمیشہ کی نسبت بیدار ہوچکی ہے مسلمان قوموں نے اب سامراجی اور تسلط پسند طاقتوں کی دو صدیوں سے پڑی ہوئی زنجیروں کو توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ قرآن مجید اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین ناقابل برداشت اور ناقابل تحمل اور بہت ہی تلخ عمل ہے لیکن یہ عمل اپنے دل میں ایک عظیم بشارت کا بھی حامل ہے کہ قرآن مجید کا درخشاں آفتاب روبروز درخشاں تر اور بلند تر ہوتا جائے گا۔
سوم : ہم سب کو جان لینا چاہیے کہ حالیہ حادثے کا تعلق چرچ اور عیسائی برادری نہیں ہے اور کچھ صہیونی مزدور پادریوں کی نازیبا حرکات کا الزام عیسائیوں اور ان کے مذہبی رہنماؤں کے دوش پر عائد نہیں کرنا چاہیے۔ ہم مسلمان اس قسم کے نازیبا عمل کو دوسرے ادیان کے مقدسات کے لئے ہر گزروا نہیں رکھیں گے اس سازش اور منصوبہ کا اصلی مقصد مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان نفرت اور عداوت کی دیوار قائم کرنا ہے جبکہ ہمیں قرآن مجید نے جو درس دیا ہے وہ ااس نقطہ کے بالکل مد مقابل ہے۔
چہارم: آج تمام مسلمانوں کا امریکی حکومت اور امریکی سیاستدانوں سے مطالبہ ہے کہ اگر وہ اس معاملے میں اپنی عدم مداخلت کے دعوے میں سچے ہیں تو انھیں چاہیے کہ وہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کرنے والے اور اس جرم کا ارتکاب کرنے والے اصلی کھلاڑیوں اور اصلی مجرم عناصر کو پکڑ کر انھیں قرار واقعی سزا دیں۔
والسلام علی عباد اللہ الصالحین
سید علی خامنہ ای
22/شہریور/1389
10m:8s
29869
Video Tags:
Amrica,,Israel,,Emarat,,Aur,,Saudi,,Arab,,Kay,,Soo,,Fauji,,Halak,,Sahar,,Urdu,,News
آج اسرائیل محاصرے میں ہے | امام سید علی...
اس میں شک نہیں کہ مشرق وسطی میں اسرائیل کا ناپاک وجود ایک ایسے کینسر کے رسولی...
اس میں شک نہیں کہ مشرق وسطی میں اسرائیل کا ناپاک وجود ایک ایسے کینسر کے رسولی کی طرح ہے جو بسا اوقات انسان کے جسم کے کسی حصے میں پیدا ہوتی ہے اگر برقت اسکا علاج نہ کیا جائے تو پورے جسم کو اپنی لپیٹ میں لیکر بدن کے تمام اعضاء کی بربادی کا سبب قرار پاسکتی ہے، اور آج اقوام عالم کو اس حقیقت کا علم ہوچکا ہے اور انکی جانب سے اس ناسور کے خلاف رد عمل بھی سامنے آرہاہے، اس جعلی ریاست کی کوشش یہ تھی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا چاروں طرف سے محاصرہ کرے مگر آج خود بطور کامل مقاومتی بلاک کے محاصرے میں آچکی ہے اور وہ اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے اور 60 سال سے فلسطینیوں کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کی کوشش کرنے والی یہ جعلی ریاست خود تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے اور اگراسلامی کے سرکردہ سپاہی سستی کا مظاہرہ نہ کریں اور اپنی توجہ فلسطین سے نہ ہٹا دیں تو بہت جلد اسرائیل کا دم گھٹنے والا ہے اور فلسطین کو اس کے چنگل سے آزادی کا پروانہ ملنے والا ہے۔ چنانچہ اس ضمن میں مزید آگاہی کیلئے ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کوضروردیکھئے۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #اسرائیل #محاصرہ #جعلی_صیہونی_حکومت #کینسر #فلسطین #تحریک #یوم_القدس #سرکردہ #طمانچہ #ایران #پیغام #وعدہ #اسلامی_جمہوری_نظام
3m:4s
5603
Video Tags:
yaum
al
Quds,
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
Israel,
muhasray,
imam,
syed
Ali
KHAMENEI,
video,
Israel,
muhasAra,
cancer,
Palestine,
tehreek,
sarkardah,
tamacha,
Iran,
paigham,
vaada,
اسرائیل
,
محاصرے,
امام
سید
علی
خامنہ
ای,
یوم
النکبۃ
[Urdu] Hajj 2015 حجاج کرام کے نام رہبر معظم کا...
[Hajj 1436] حجاج کرام کے نام رہبر معظم کا پیغام - Urdu
حجاج کرام کے نام پیغام
بسم الله...
[Hajj 1436] حجاج کرام کے نام رہبر معظم کا پیغام - Urdu
حجاج کرام کے نام پیغام
بسم الله الرحمن الرحیم
والحمد لله رب العالمین و الصلا ۃو السلام علی سیّد الخلق اجمعین محمد و آلہ الطاہرین و صحبہ المنتجبین و علی التابعین لہم باحسان الی یوم الدین
اور سلام ہو یکتا پرستی کے مرکز، مومنین کی طواف گاہ اور فرشتوں کی جائے نزول ،کعبہ شریف پر۔ اور سلام ہو مسجد الحرام، عرفات، مشعر اور منی پر اور سلام ہو خضوع و خشوع سےبھرپور دلوں پر، ذکر میں ڈوبی زبانوں پر، بصیرت کے ساتھ کھلنے والی آنکھوں پر، عبرت و سبق کا راستہ پا جانے والے افکار پر اور سلام ہو آپ خوش نصیب حاجیوں پر کہ آپ کو دعوت الہی پر لبیک کہنے کی توفیق نصیب ہوئی اور آپ نعمتوں کے دسترخوان پر تشریف فرما ہیں۔
سب سے پہلی ذمہ داری اس عالمی، تاریخی اور دائمی لبیک پر غور کرنا ہے؛ انّ الحمد و النعمۃ لک و المُلک، لا شَریک لک لبیک۔
ساری تعریفیں اور شکر اس کے لئے ہے، ساری نعمتیں اسی کی طرف سے اور ملک و اقتدار اسی کا ہے۔
حاجی کو یہ زاویہ نگاہ، اس پرمغز و بامعنی فریضے کے شروعاتی مرحلے میں ہی، دے دیا جاتا ہے اور اعمال حج کا سلسلہ اسی طرز نگاہ کے مطابق انجام پاتا ہے اور پھر اسے پائیدار سبق اور کبھی فراموش نہ ہونے والے درس کی مانند اس کے سامنے رکھ دیا جاتا ہے اور زندگی کے لائحہ عمل کو اسی تناظر میں منظم کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ یہ عظیم سبق حاصل کرنا اور اس پر عمل کرنا، وہی پربرکت سرچشمہ ہے جو مسلمانوں کی زندگی کو تازگی، حرارت اورتحرک عطا کر سکتا ہے اور انھیں ان مسائل سے جن سے وہ دوچار ہیں، اس دور میں اور تمام ادوار میں نجات دلا سکتا ہے۔
نفسانیت، کبر، نفسانی خواہشات، تسلط پسندی اور تسلط برداشت کرنے کی عادت، عالمی استکبار، تساہلی اور ذمہ داریوں سے فرار اور با عزت انسانی زندگی کو ذلیل و خوار کرنے کا جذبہ، یہ سب وہ بت ہیں جو دل کی گہرائیوں سے نکل کر زندگی کا دستور العمل بن جانے والی اس \\\\\\\\\\\\\\\'صدائے ابراہیمی سے ٹوٹ جائیں گے اور دوسروں پر انحصار، دشواریوں اور سختیوں کی جگہ آزادی و وقار اور سلامتی لے لیگی۔
حج سے مشرف ہونے والے محرم برادران و خواہران، بلا تفریق ِملک و قوم، سب اس حکمت آمیز کلام ِپروردگار پر غور کریں اور دنیائے اسلام اور خاص طور پر مغربی ایشیا اور شمالی افریقا کے مسائل کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے، ذاتی اور گرد و پیش کے وسائل اور توانائیوں کے مطابق اپنے لئے فریضہ اور ذمہ داری طے کریں اور اس کے تحت کوششیں کریں۔
آج اس علاقے میں ایک طرف امریکا کی شرانگیز پالیسیاں جو جنگ و خونریزی، تباہی و آوارہ وطنی، نیز غربت و پسمانگی اور قومیتی و فرقہ وارانہ تنازعات کی جڑ ہیں، اور دوسری طرف صیہونی حکومت کے جرائم ہیں، جس نے مملکت فلسطین میں غاصبانہ اقدامات کو شقی القلبی اور خباثت کی انتہا تک پہنچا دیا ہے اور بار بار مقدس مسجد الاقصی کی توہین اور مظلوم فلسطینیوں کے جان و مال کی تاراجی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ یہ آپ تمام مسلمانوں کا اولین مسئلہ ہے، جس کے بارے میں آپ کو غور کرنا چاہئے اور اس مسئلے میں اپنے اسلامی فرائض کو سمجھنا چاہئے۔ علمائے دین اور سیاسی و علمی شخصیات کی ذمہ داری زیادہ سنگین ہے، جو بد قسمتی سے اکثر اس کی طرف سے غافل رہتے ہیں۔
علما فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دینے، سیاسی رہنما دشمن کے سامنے پسپائی اختیار کرنے اور علمی شخصیات فروعی مسائل میں اپنے ذہن مصروف کرنے کے بجائے، دنیائے اسلام کے سب سے بڑے درد کو سمجھیں اور اپنی اس ذمہ داری کو جس کے تعلق سے وہ عدل الہی کے سامنے جواب دہ ہیں، قبول کریں اور اس کو پورا کریں۔ علاقے میں، عراق، شام، یمن، بحرین، غرب اردن اور غزہ میں اور بعض دیگر ایشیائی اور افریقی ملکوں میں رونما ہونے والے دردناک واقعات امت مسلمہ کی بڑی مشکلات ہیں جن میں عالمی استکبار کی سازش کو سمجھنا اور اس کی راہ حل کے بارے میں غور کرنا چاہئے۔ قومیں اپنی حکومتوں سے مطالبہ کریں اور حکومتیں اپنی سنگین ذمہ داری کے سلسلے میں وفادار رہیں۔
حج اور اس کے پرشکوہ اجتماعات، ان تاریخی ذمہ داریوں کے نمایاں ہونے اور تبادلے کے بہترین مواقع ہیں۔
اورمشرکین سے برائت اس ہمہ گیر فریضے کا نمایا ںترین سیاسی عمل ہے اور اس عمل کو تمام حجاج کرام نے موقع غنیمت سمجھ کر کے انجام دینا چاہئے۔
اس سال مسجد الحرام کے تلخ سانحے نے حجاج کرام اور ان کی قوموں کو غمزدہ کردیا ہے۔ یہ صحیح ہے کہ اس حادثے میں گزر جانے والے افراد جو نماز، طواف اور عبادت کے عالم میں باری تعالی کے دیدار کے لئے کوچ کر گئے، عظیم سعادت و کامرانی سے ہمکنار ہوئے اور امن و رحمت و توجہ الہی کے دیار میں سکونت پذیر ہوئے ان شاء اللہ، جو ان کے پسماندگان کے لئے باعث سکون ہے، لیکن یہ اس بات کی دلیل نہیں کہ جو لوگ ظاہراً اللہ کے مہمانوں کی حفاظت کے ذمہ دار ہیںوہ بری الذمہ ہوجائیں۔ اس فرض پر عمل اور اس ذمہ داری کی ادائیگی ہمارا حتمی مطالبہ ہے۔
و السلام علی عباد اللہ الصالحین
سید علی خامنہ ای
4 ذی الحجہ 1436 (ہجری قمری)
27 شہریور 1394 (ہجری شمسی)
5m:36s
24366
[23 Aug 2020] موضوع: امارات اسرائیل تعلقات...
[23 Aug 2020] موضوع: امارات اسرائیل تعلقات پرعلاقائی اور عالمی ردعمل - زاویہ نگاہ - Urdu
[23 Aug 2020] موضوع: امارات اسرائیل تعلقات پرعلاقائی اور عالمی ردعمل - زاویہ نگاہ - Urdu
35m:42s
889
Video Tags:
Emarat,,Aur,,Israel,,Taluqat,,per,,elaqaie,,aur,,Aalmi,,,Radde,amal,,sahar,,Urdu,,News
Video Tags:
Sehyouni,,Aur,,Amrici,,Alam,,Islam,,Ki,,Tawjoh,,Flasteen,,Sauy,,Hatany,,Kay,,Darpay,,Sahar,,Urdu,,News
کلام اسلامي (امامت) اس موضوع کی...
#کلام
امامت، پیغمبر اکرمؐ کی جانشینی میں اسلامی معاشرے کی قیادت و رہبری کا ایک...
#کلام
امامت، پیغمبر اکرمؐ کی جانشینی میں اسلامی معاشرے کی قیادت و رہبری کا ایک الہی نظام ہے۔ شیعوں کے نزدیک امامت اصول دین میں سے ہے۔ اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان مختلف حوالے سے اس مسئلے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ شیعوں کو امامت پر اعتقاد رکھنے کی وجہ سے امامیہ بھی کہا جاتا ہے۔
شیعہ تعلیمات کے مطابق رسول خداؐ اپنی رسالت کے ابتدائی ایام سے ہی اپنے جانشین کے اعلان کا قطعی ارادہ رکھتے تھے۔ آپ نے اپنے ارادے کو عملی جامہ پہنانے کا آغاز دعوت ذوالعشیرہ کے موقع پر قریش کے سامنے حضرت علیؑ کا نام لے کر کیا۔ اس کے علاوہ 18 ذی الحجہ کو حجۃ الوداع سے واپسی کے موقع پر غدیر خم کے مقام پر حجاج کرام کے سامنے اور اپنی زندگی کے آخری ایام میں قلم اور دوات مانگنے کے واقعے میں بھی حضرت علیؑ کی جانشینی کا اعلان فرمایا۔
اہل سنت بھی امام کی ضرورت اور اس کی اطاعت کے لزوم پر عقیدہ رکھتے ہیں، لیکن ان کے مطابق امام کے انتخاب کا اختیار لوگوں کو حاصل ہے اور رسول اللہؐ نے اپنے بعد کسی کو امام کی حیثیت سے اپنا جانشین مقرر نہیں فرمایا۔
شیعوں میں زیدیہ اور اسماعیلیہ اماموں کی تعداد اور اشخاص کے بارے میں اختلاف نظر رکھتے ہیں۔ شیعہ اثنا عشریہ کے نزدیک اماموں کی تعداد 12 ہیں جن میں پہلے امام حضرت علیؑ اور آخری امام حضرت مہدیؑ ہیں۔
امام کے وجود کا فلسفہ دین اسلام کی حفاظت، دینی معارف کی وضاحت اور انسانوں کی ہدایت کرنا ہے۔ لہذا اس ذمہ داری کو بہتر اور احسن طریقے سے نبھانے کیلئے امام کو عصمت علم لدنی اور ولایت کا مالک ہونا چاہئے۔
#امامت
#اسلام
#Allmasyedahmednaqvi
11m:13s
2606
اقوام متحدہ کے نام پر اتنا بڑا جھوٹ! |...
اس میں شک نہیں کہ عالمی سطح پر بنائے جانے والے ادارے جو بین الاقوامی سطح پر کام...
اس میں شک نہیں کہ عالمی سطح پر بنائے جانے والے ادارے جو بین الاقوامی سطح پر کام کرتے ہیں؛ جن میں اقوام متحدہ، عالمی بینک، UNIDO ، UNICEF ، انٹرنیشنل چلڈرن فنڈ ، UNESCO، IAEA ، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی وغیرہ شامل ہیں؛ یہ بظاہر تو بین الاقوامی ادارے ہیں لیکن درحقیقت یہ عالمی سامراج، امریکہ اور یورپی ممالک کے آلہ کار ہیں اور ان کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں۔ حقیقت میں استکباری قوتوں کی ایجنسیوں کے افراد انہیں چلا رہے ہوتے ہیں اور امریکہ سمیت مغربی ممالک، ان اداروں کے ذریعے دنیا کے دوسرے ممالک پر اثر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی خفیہ معلومات تک دسترسی حاصل کرتے ہیں۔ بین الاقوامی ادارے کہلانے کے باوجود، یہ ادارے درحقیقت امریکہ اور گنے چنے مغربی ممالک کی ہی نمائندگی میں، صرف اور صرف انہی کے مفادات کی حفاظت کرتے ہیں۔ ان اداراوں کے پیچھے کون سی قوتیں کار فرما ہیں؟ اور ان کی حقیقت کیا ہے؟ کیا اس بات کے لیے دستاویزات بھی موجود ہیں؟ اس سلسلے میں مزید معلومات کے لیے استاد حسن عباسی کی اس مفید اور معلوماتی ویڈیو کو ضرور دیکھیں۔
#ویڈیو #استاد_حسن_عباسی #اقوام_متحدہ #نفوذ #خفیہ_ایجنسیاں #امریکہ #عراق #کمپیوٹر #انٹرنیٹ #حقیقت #پیغامات #معلومات #مجبور #جرات
5m:25s
684
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
Naam,
jhoot,
bada,
Aqvam,
Mutahed,
Etehad,
Ostad,
Hassan
Abbasi,
Ostad
Hassan
Abbasi,
UNESCO,
UNICEF,
UNIDO,
Haqiqat,
Samraj,
America,
Hefazat,
nufoz,
Iraq,
Internet,
اقوام,
اقوام
متحدہ,
نام,
جھوٹ,
استاد,
حسن
عباسی,
استاد
حسن
عباسی,
Video Tags:
Israel,,Nay,,Saudi,,Ararb,,Ko,,Iron,,Doom,,Ki,,Farookht,,Ki,,Tardeed,,Ker,,Di,,Sahar,,Urdu,,NEws
Video Tags:
Lalach,,Duniah,,Aur,,Sazish,,Saudi,,Arab,,Ki,,Sazish,,Sahar,,Urdu,,News
Video Tags:
Saudi,,Ararb,,Main,,Insani,,Haqooq,,Ki,,Khilf,,Verziyan,,Band,,Kernay,,Ka,,Mutalba,,Sahar,,Urdu,,News
[09Feb2019] اسلام آباد اور تہران کے تعلقات...
[09Feb2019] اسلام آباد اور تہران کے تعلقات ہمسایہ ملکوں کے روابط سے بالاتر ہیں،...
[09Feb2019] اسلام آباد اور تہران کے تعلقات ہمسایہ ملکوں کے روابط سے بالاتر ہیں، پاکستانی سفیر - Urdu
1m:2s
1425
Video Tags:
Islamabad,,Aur,,Tehran,,Kay,,Taluqat,,Hamsaya,,Mulkon,,Kay,,Rawabit,,Say,,Bala,,Tar,,hain,,Pakistani,,safeer,,Sahar,,Urdu,,NEws
میں حسینؑ کا دیوانہ ہوں | نوحہ: سید مجید...
«من مال حسینم» یہ ایک فارسی زبان کا بہترین نوحہ ہے اور ایران کے مشہور و معروف نوحہ...
«من مال حسینم» یہ ایک فارسی زبان کا بہترین نوحہ ہے اور ایران کے مشہور و معروف نوحہ خواں سید مجید بنی فاطمہ کی آواز میں بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے اور اس نوحے میں ایک عاشق حسینؑ کے امام حریت حضرت امام حسینؑ کی نسبت احساسات اور جذبات کی کیفیت کو منعکس کرنے کی کوشش کی ہے۔ سید مجید بنی فاطمی کی بہترین اور دلسوز آواز پر مشتمل اس نوحے کو اردو ترجمے کے ساتھ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔
#ویڈیو #مجید_بنی_فاطمی #امام_حسینؑ #عشق #ماتم #رزق #ممنون #دیوانہ #ضریح #سرچشمہ #عروج #خواب #تلاش #آنسو #مشکور #تسلیم
4m:3s
421
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
ishhq,
maatam,
rizaq,
mamnon,
deewana,
sarchashma,
urooj,
khawab,
talaash,
ansoo,
mashkoor,
tasleem,
میں
حسینؑ
کا
دیوانہ
,
ید
مجید
بنی
فاطمہ,
mein
Hussain
ka
deewana,
d
Majeed
bani
fatima
Video Tags:
Aqwam,,Mutahida,,main,,Amrica,,Ki,,Himyet,,Kernay,,Walon,,Ki,,Hi,,Amrici,,Imdamd
[5/5] Taqat ka Tawazon - طاقت کا توازن (Sayyid Hassan...
[5/5] Taqat ka Tawazon - طاقت کا توازن (Sayyid Hassan Nasrullah Interview 2019)
انٹرویو کی پانچویں اور...
[5/5] Taqat ka Tawazon - طاقت کا توازن (Sayyid Hassan Nasrullah Interview 2019)
انٹرویو کی پانچویں اور آخری قسط
05/05
حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ، سیکرٹری جنرل حزب اللہ لبنان کاتاریخ میں پہلی بارپانچ گھنٹوں اورپانچ قسطوں پر مشتمل خصوصی اورتفصیلی انٹرویو کی پانچویں اور آخری قسط پیش خدمت ہے۔
انٹرویو کے اس سلسلے کے اختتام پر اطلاع دی جاتی ہے کہ عنقریب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر جناب حاج قاسم سلیمانی کا تفصیلی انٹرویو بھی نشر کیا جائے گا۔ ان شا اللہ
البلاغ : ادارہ فروغ ثقافت اسلامی پاکستان
61m:6s
3065
Video Tags:
Saudi,,Arab,,Dehshat,,gerdi,,Ka,,Hami,,Hay,,Amrici,,senetor,,Ka,,Bayan,,,Sahar,,Urdu,,NEws
[16 May 2012] Andaz-e-Jahan - سعودی عرب سے بحرین کا...
[16 May 2012] Andaz-e-Jahan - سعودی عرب سے بحرین کا الحاق یا غاصبانہ اقدام - Urdu
مہمان:آغا مسعود...
[16 May 2012] Andaz-e-Jahan - سعودی عرب سے بحرین کا الحاق یا غاصبانہ اقدام - Urdu
مہمان:آغا مسعود حسین، علی جعفر زیدی، ظفر آغا
43m:40s
4868
Clip - بحرینی حکومت کی ایک اور حماقت - Farsi Sub...
Clip - بحرینی حکومت کی ایک اور حماقت! - Farsi Sub Urdu
بحرینی حکومت کی ایک اور حماقت!
ولی...
Clip - بحرینی حکومت کی ایک اور حماقت! - Farsi Sub Urdu
بحرینی حکومت کی ایک اور حماقت!
ولی امر مسلمین(حفظہ اللہ) کا بحرینی حکومت کو انتباہ
25جون،2016
دورانیہ :۰۱:۳۵
👤 Fb.com/Wisdomgateway
🎬 Shiatv.net/u/Wisdomgateway
📱 Tlgrm.me/Wisdomgateway
1m:35s
9605
Video Tags:
Arab,,Leag,,Comiiti,,Ka,,Iran,,Mukhalif,,Biyan,,Gair,,Mantaqi,,Behram,,Qasimi,,Sahar,,Urdu,,News
Video Tags:
Gaszib,,Sehyouni,,Hakomat,,Aur,,Rijjat,,Pasand,,Ararb,,Hakomatin,,Sahar,,URdu,,News
Video Tags:
Saudi,,Arab,,Dehshat,,Gerdi,,Ka,,Hami,,Sahar,,Urdu,,News
Video Tags:
Sham,,Kay,,Bary,,main,,Arab,,Serbrahoon,,Say,,Roos,,Ki,,Bat,,Cheet,,Sahar,,Urdu,,News