[Urdu] Hajj 2015 حجاج کرام کے نام رہبر معظم کا...
[Hajj 1436] حجاج کرام کے نام رہبر معظم کا پیغام - Urdu
حجاج کرام کے نام پیغام
بسم الله...
[Hajj 1436] حجاج کرام کے نام رہبر معظم کا پیغام - Urdu
حجاج کرام کے نام پیغام
بسم الله الرحمن الرحیم
والحمد لله رب العالمین و الصلا ۃو السلام علی سیّد الخلق اجمعین محمد و آلہ الطاہرین و صحبہ المنتجبین و علی التابعین لہم باحسان الی یوم الدین
اور سلام ہو یکتا پرستی کے مرکز، مومنین کی طواف گاہ اور فرشتوں کی جائے نزول ،کعبہ شریف پر۔ اور سلام ہو مسجد الحرام، عرفات، مشعر اور منی پر اور سلام ہو خضوع و خشوع سےبھرپور دلوں پر، ذکر میں ڈوبی زبانوں پر، بصیرت کے ساتھ کھلنے والی آنکھوں پر، عبرت و سبق کا راستہ پا جانے والے افکار پر اور سلام ہو آپ خوش نصیب حاجیوں پر کہ آپ کو دعوت الہی پر لبیک کہنے کی توفیق نصیب ہوئی اور آپ نعمتوں کے دسترخوان پر تشریف فرما ہیں۔
سب سے پہلی ذمہ داری اس عالمی، تاریخی اور دائمی لبیک پر غور کرنا ہے؛ انّ الحمد و النعمۃ لک و المُلک، لا شَریک لک لبیک۔
ساری تعریفیں اور شکر اس کے لئے ہے، ساری نعمتیں اسی کی طرف سے اور ملک و اقتدار اسی کا ہے۔
حاجی کو یہ زاویہ نگاہ، اس پرمغز و بامعنی فریضے کے شروعاتی مرحلے میں ہی، دے دیا جاتا ہے اور اعمال حج کا سلسلہ اسی طرز نگاہ کے مطابق انجام پاتا ہے اور پھر اسے پائیدار سبق اور کبھی فراموش نہ ہونے والے درس کی مانند اس کے سامنے رکھ دیا جاتا ہے اور زندگی کے لائحہ عمل کو اسی تناظر میں منظم کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ یہ عظیم سبق حاصل کرنا اور اس پر عمل کرنا، وہی پربرکت سرچشمہ ہے جو مسلمانوں کی زندگی کو تازگی، حرارت اورتحرک عطا کر سکتا ہے اور انھیں ان مسائل سے جن سے وہ دوچار ہیں، اس دور میں اور تمام ادوار میں نجات دلا سکتا ہے۔
نفسانیت، کبر، نفسانی خواہشات، تسلط پسندی اور تسلط برداشت کرنے کی عادت، عالمی استکبار، تساہلی اور ذمہ داریوں سے فرار اور با عزت انسانی زندگی کو ذلیل و خوار کرنے کا جذبہ، یہ سب وہ بت ہیں جو دل کی گہرائیوں سے نکل کر زندگی کا دستور العمل بن جانے والی اس \\\\\\\\\\\\\\\'صدائے ابراہیمی سے ٹوٹ جائیں گے اور دوسروں پر انحصار، دشواریوں اور سختیوں کی جگہ آزادی و وقار اور سلامتی لے لیگی۔
حج سے مشرف ہونے والے محرم برادران و خواہران، بلا تفریق ِملک و قوم، سب اس حکمت آمیز کلام ِپروردگار پر غور کریں اور دنیائے اسلام اور خاص طور پر مغربی ایشیا اور شمالی افریقا کے مسائل کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے، ذاتی اور گرد و پیش کے وسائل اور توانائیوں کے مطابق اپنے لئے فریضہ اور ذمہ داری طے کریں اور اس کے تحت کوششیں کریں۔
آج اس علاقے میں ایک طرف امریکا کی شرانگیز پالیسیاں جو جنگ و خونریزی، تباہی و آوارہ وطنی، نیز غربت و پسمانگی اور قومیتی و فرقہ وارانہ تنازعات کی جڑ ہیں، اور دوسری طرف صیہونی حکومت کے جرائم ہیں، جس نے مملکت فلسطین میں غاصبانہ اقدامات کو شقی القلبی اور خباثت کی انتہا تک پہنچا دیا ہے اور بار بار مقدس مسجد الاقصی کی توہین اور مظلوم فلسطینیوں کے جان و مال کی تاراجی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ یہ آپ تمام مسلمانوں کا اولین مسئلہ ہے، جس کے بارے میں آپ کو غور کرنا چاہئے اور اس مسئلے میں اپنے اسلامی فرائض کو سمجھنا چاہئے۔ علمائے دین اور سیاسی و علمی شخصیات کی ذمہ داری زیادہ سنگین ہے، جو بد قسمتی سے اکثر اس کی طرف سے غافل رہتے ہیں۔
علما فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دینے، سیاسی رہنما دشمن کے سامنے پسپائی اختیار کرنے اور علمی شخصیات فروعی مسائل میں اپنے ذہن مصروف کرنے کے بجائے، دنیائے اسلام کے سب سے بڑے درد کو سمجھیں اور اپنی اس ذمہ داری کو جس کے تعلق سے وہ عدل الہی کے سامنے جواب دہ ہیں، قبول کریں اور اس کو پورا کریں۔ علاقے میں، عراق، شام، یمن، بحرین، غرب اردن اور غزہ میں اور بعض دیگر ایشیائی اور افریقی ملکوں میں رونما ہونے والے دردناک واقعات امت مسلمہ کی بڑی مشکلات ہیں جن میں عالمی استکبار کی سازش کو سمجھنا اور اس کی راہ حل کے بارے میں غور کرنا چاہئے۔ قومیں اپنی حکومتوں سے مطالبہ کریں اور حکومتیں اپنی سنگین ذمہ داری کے سلسلے میں وفادار رہیں۔
حج اور اس کے پرشکوہ اجتماعات، ان تاریخی ذمہ داریوں کے نمایاں ہونے اور تبادلے کے بہترین مواقع ہیں۔
اورمشرکین سے برائت اس ہمہ گیر فریضے کا نمایا ںترین سیاسی عمل ہے اور اس عمل کو تمام حجاج کرام نے موقع غنیمت سمجھ کر کے انجام دینا چاہئے۔
اس سال مسجد الحرام کے تلخ سانحے نے حجاج کرام اور ان کی قوموں کو غمزدہ کردیا ہے۔ یہ صحیح ہے کہ اس حادثے میں گزر جانے والے افراد جو نماز، طواف اور عبادت کے عالم میں باری تعالی کے دیدار کے لئے کوچ کر گئے، عظیم سعادت و کامرانی سے ہمکنار ہوئے اور امن و رحمت و توجہ الہی کے دیار میں سکونت پذیر ہوئے ان شاء اللہ، جو ان کے پسماندگان کے لئے باعث سکون ہے، لیکن یہ اس بات کی دلیل نہیں کہ جو لوگ ظاہراً اللہ کے مہمانوں کی حفاظت کے ذمہ دار ہیںوہ بری الذمہ ہوجائیں۔ اس فرض پر عمل اور اس ذمہ داری کی ادائیگی ہمارا حتمی مطالبہ ہے۔
و السلام علی عباد اللہ الصالحین
سید علی خامنہ ای
4 ذی الحجہ 1436 (ہجری قمری)
27 شہریور 1394 (ہجری شمسی)
5m:36s
24298
پاکستان اور اسلامی انقلاب | Urdu
پاکستان اور اسلامی انقلاب
اقتباس از: رہبر فقید شیعیان پاکستان و نمائندہ ولی...
پاکستان اور اسلامی انقلاب
اقتباس از: رہبر فقید شیعیان پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ علامہ عارف حسین الحسینی کا بیان
پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے جو صرف اور صرف اسلام کی بنیاد پر قائم ہوا ہے۔ ظاہر ہے ایسے ایک ملک سے توقعات اور امیدیں بھی زیادہ ہونی چاہیے۔
اسلامی انقلاب کی پاکستانی مسلمانوں سے کیا امیدیں تھیں؟
وحدت اور اتّحاد کی اہمیت کیا ہے، جانیئے اس کلپ کو دیکھنے کے بعد۔
#ویڈیو #شہیدقائد #عارف #الحسینی #انقلاب #اسلامی #پاکستان
4m:34s
3942
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
pakistan,
islami,
inqilab,
rahbar,
shiaan,
numayindeh,
walifaqqih,
allamah,
aarif,
hussain,
islam,
mulk,
umeedain,
musalmano,
wahdat,
itihad,
ehmeat,
اسلامی انقلاب کا روشن مستقبل | امام سید...
ایران کے مستقبل کے بارے میں مختلف لوگوں کے مختلف نظریات ہیں لیکن رہبر معظم کی با...
ایران کے مستقبل کے بارے میں مختلف لوگوں کے مختلف نظریات ہیں لیکن رہبر معظم کی با بصیرت اور دور اندیش نگاہوں کے مطابق : \"میں جانتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے اس ملت کو بلند ترین مقامات تک پہنچانے کا ارادہ کیا ہوا ہے\"۔ یہ بلند ترین مقامات کیسے حاصل ہوں گے؟ دشمن کیسے اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے گا؟ اور اسلامی نظام کی برکت سے ان مشکلات کو کیسے دور کر لیا جائے گا؟ شہید حاج قاسم سلیمانیؒ اور ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کی زبانی ان سوالات کے جوابات اور پھر ایرانی جوانوں کی اس اعلیٰ مقصد کے حصول کے لیے امریکہ جیسے بڑے سے بڑے دشمنوں کے سامنے ڈٹ جانے کے خوبصورت مناظر، اس ویڈیو میں ضرور دیکھیے۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #حاج_قاسم #انقلاب_اسلامی #روشن_مستقبل #بلند_مقامات #داعش #دشمن #سپاہ #امریکہ #جوان #اسلامی_نظام #رہبر_معظم
3m:47s
4849
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
video,
dushman,
sipahh,
America,
jawan,
اسلامی,
انقلاب
,
روشن
مستقبل,
امام
سید
علی
خامنہ
ای,
شہید
حاج
قاسم
سلیمانیؒ,
islami,
inqilab,
roshan,
mustaqbil,
imam
syed,
Ali
Khamna
e,
shaheed,
Haaj
Qasim
sulemani
[13Feb2019] رہبر انقلاب اسلامی نے، اسلامی...
[13Feb2019] رہبر انقلاب اسلامی نے، اسلامی انقلاب کے دوسرے مرحلے کا روڈ میپ جاری کردیا...
[13Feb2019] رہبر انقلاب اسلامی نے، اسلامی انقلاب کے دوسرے مرحلے کا روڈ میپ جاری کردیا - Urdu
5m:14s
1505
Video Tags:
Rehber,,Iniqolab,,Nay,,Islami,,Inqilab,,KAy,,Dosray,,Merhaly,,Ka,,Road,,Map,,Jari,,Ker,,Dia,,
[Short Clip] پیغام حج رہبر معظم سید علی خامنہ...
[Short Clip] پیغام حج رہبر معظم سید علی خامنہ ای - Farsi sub Urdu
Ayatollah Khamenei, the Supreme Leader of the...
[Short Clip] پیغام حج رہبر معظم سید علی خامنہ ای - Farsi sub Urdu
Ayatollah Khamenei, the Supreme Leader of the Islamic Revolution, delivered a message to this year’s hajj pilgrims. The following is the full text of the message:
3m:0s
13276
(ایران کے ایک شہر) خرم شہرکی آزادی...
ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد، عراق کی بعث پارٹی کی جانب سے ایران کے...
ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد، عراق کی بعث پارٹی کی جانب سے ایران کے اسلامی انقلاب کو کچلنے کی غرض سے عالمی استکبار کے ایماء پر جنگ مسلط کی گئی جو تقریبا آٹھ سال جاری رہی جس میں کافی تعداد میں بے گناہ افراد کی شہادت کے ساتھ بہت سے علاقے اور شہر جارح فوج کے قبضے میں چلے گئے اور انہی شہروں میں سے ایک، خرم شہر بھی تھا جسے محسن رضائی اور احمد میتوسلیان کی کمان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اور رضاکار فورس نے ملکر بیت المقدس نامی آپریشن کے ذریعے عراقی فوج کے قبضے سے 578 دنوں کے بعد 24 مئی 1982 میں آزاد کروایا۔ عسکری نقطہ نظر سے ایران عراق جنگ کی تاریخ میں اس فوجی آپریشن کو ایک اہم موڑ کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس تاریخ کو ایران کے سرکاری کیلنڈر میں مزاحمت، مقاومت، ایثار و فداکاری اور فتح کے دن کا نام دیا گیا ہے۔ اس مقاومت اور دشمن سے مقابلے پر تنقید کرنے والے عناصر کے بارے میں اور اسکی مزید اہمیت کوجاننے کیلئے ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو میں دیکھئے۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #خرم_شہر #آزادی #مسلح_افواج #منصوبہ_بندی #دور_ابدیشی #طاقت #بیت_المقدس #دشمن #انقلاب #وسائل #مفادات #خطرہ #سرحدیں
2m:51s
3975
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
video,
azadi,
taaqat,
dushman,
inqilab,
wasail,
mafadaat,
khatrah,
sarhadein,
Iran,
KhurraMshehar,
azadi,
SAYYED,
Ali
KHAMENEI,
ایران
,
خرم
شہر,
آزادی,
رہبر
معظم
ایرانی قوم اسلامی انقلاب سے دستبردار...
ایرانی قوم اسلامی انقلاب سے دستبردار نہیں ہوگی، خطیب جمعہ - 23 اگست 2019 - Urdu
ایرانی قوم اسلامی انقلاب سے دستبردار نہیں ہوگی، خطیب جمعہ - 23 اگست 2019 - Urdu
1m:46s
1204
Video Tags:
Irani,,Qoum,,Islami,,Inqilab,,Say,,Desberdar,,Nahi,,Hogi,,Khateeb,,Juma,,,Sahar,,Urdu
اسلامی انقلاب کی جاذبیت اور کشش | امام...
اسلامی انقلاب کی بنیادی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت اس انقلاب کا سرحدوں سے بالاتر...
اسلامی انقلاب کی بنیادی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت اس انقلاب کا سرحدوں سے بالاتر ہونا ہے. یہ ایک ایسا انقلاب ہے جو دنیا کے تمام مظلومین اور مستضعفین کے لیے آواز بلند کرتا آیا ہے. مظلوم اور عالمی استکبار کے ظلم میں پسی ہوئی اقوام کے لیے ایک ڈھارس اور امید کی کرن ثابت ہوا ہے. یہ الہی اسلامی انقلاب اگرچہ ابھی اپنی منزل مقصول اور بلند اہداف سے دور ہے لیکن ان اہداف کی طرف سفر کا آغاز پوری طاقت کے ساتھ کر چکا ہے. دشمنون کے داخلی نمک خوارون اور بین الاقوامی سطح پر دنیا کی شیطانی طاقتوں کی سازشوں اور رکاوٹوں کے باوجود انقلاب کا یہ سفینہ رواں دواں ہے.
اس بارے میں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے گوہر بار بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #اسلامی_انقلاب_کی_جاذبیت_اور_کشش #منزل_مقصود #اہداف #آدھے_راستے #اسلامی_انقلاب_کا_ماڈل #قاسم_سلیمانی_کی_تصویر #اقوام
2m:8s
6136
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
islam,
enghelab,
imam,
imam
khamenei,
video,
manzelat,
ahdaf,
aqwaam,
enghelab
islami,
dunya,
shaytan,
qasem
soleimani,
shaheed,
بیانیہ \"اسلامی انقلاب کا دوسرا...
انقلاب کا دوسرا قدم یا انقلاب کا دوسرا مرحلہ کہ جو عظیم الشان اہداف بالخصوص عالمی...
انقلاب کا دوسرا قدم یا انقلاب کا دوسرا مرحلہ کہ جو عظیم الشان اہداف بالخصوص عالمی عدل و انصاف پر مبنی الٰہی حکومت کا قیام یعنی مہدوی حکومت کے لیے جدوجہد کرنا یعنی تمام انسانوں کو ظلم وستم سے نجات دینے والے خدا کی آخری حجت امام مہدی عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے ظہور کے لیے میدان ہموار کرنا، آمادگی کرنا اور عالمی اسلامی پاک و پاکیزہ تمدن کے قیام کے لیے جدوجہد کرنے سے عبارت ہے۔
خود سازی، معاشرہ سازی اور تمدن سازی کے لیے جدوجہد کرنا، جب دنیا مادی مشرق اور مادی مغرب میں تقسیم ہو چکی تھی اور ایک عظیم دینی تحریک کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھی، تب ایران کے اسلامی انقلاب نے پوری طاقت و جلال کے ساتھ میدان میں قدم رکھا۔ اُس نے سارے لگے بندھے سانچے توڑ دیے۔ فرسودہ نظاموں کا عبث ہونا دنیا کے سامنے آشکار کر دیا۔ اُس نے دین و دنیا کو یکجا کر کے پیش کیا اور ایک نئے عہد کے آغاز کا اعلان کیا۔
اس بارے میں دلچسپ اور خوبصورت گفتگو اس ویڈیو میں مشاہدہ کیجئے۔
#ویڈیو #بیانیہ_اسلامی_انقلاب_کا_دوسرا_مرحلہ #تحریر_کی_قدر_و_اہمیت #مغرب_کو_چیلنج #مغربی_تجریہ_نگار #آیت_اللہ_ہاشمی_شاہرودی #اقوام_متحدہ #کوفی_عنان #سیاسی_علوم #روسی_صدر_پیوٹن #حضرت_عیسی #امام_خمینی #آیت_اللہ_حسن_زادہ_آملی #ہماری_ذمہ_داری #بیانیہ_کی_تبیین
#ذہنی_چیلنجز
5m:36s
2001
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
IMAM,
imam
khomeini,
islam,
islami
enghelab,
hujjatul
islam
ustad
raji,
ustad
raji,
kofa,
ayatollah,
ayatollah
hasanzadeh
amoly,
russia,
maghreb,
siasy,
hazrat,
hazrat
eisa,
khod
shinasy,
شہید بہشتی، ایک ہمہ گیر آفاقی شخصیت |...
ایران میں اسلامی انقلاب کی فتح و کامیابی کے بعد منافقین نے انقلابی شخصیات کو...
ایران میں اسلامی انقلاب کی فتح و کامیابی کے بعد منافقین نے انقلابی شخصیات کو تارگٹ کلینگ کے ذریعے نشانہ بنانا شروع کیا تاکہ تازہ رونما ہونے والے اسلامی انقلاب کو کمزور کرکے ختم کیا جاسکے، چنانچہ اسی تسلسل میں 28 جون 1981 کو بم دھماکہ کے ذریعے پورے پارلمینٹ کو زمین بوس کردیا جس میں تقریبا ستر کے قریب انقلابی شخصیات ایک ساتھ جام شہادت نوش کرگئیں چنانچہ انہیں افراد میں ایک ڈاکٹر بہشتی بھی تھے جو جام شہادت نوش کرگئے۔ شہید بہشتی کی شخصیت کیسی تھی؟ وہ کن اوصاف کے مالک تھے اور منافقین کی جانب سے انہیں کیونکر نشانہ بنایا گیا؟ چانچہ انہی تمام سوالات کے جوابات سے آگاہی کے لئے ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کریں۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #شہید_بہشتی #نورانی #اہل_منطق #جان #انقلاب_اسلامی #پروپیگنڈہ #تہمت #منافقین #شخصیت #نظام #خون
3m:45s
2187
Video Tags:
شہید
بہشتی,
آفاقی
شخصیت,
رہبر
معظم,
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
Shahid
Beheshti,
Afaaqi,
Shakhsiyat,
Rahbar,
Imam
Khamenei,
Iran,
Inquilab
Islami,
Munafiqeen,
Parliament,
Shahadat,
Propaganda,
Nizam,
اسلامی انقلاب کا فاطمی معاشرے کی طرف...
فاطمی معاشرہ یعنی ایک الٰہی اور مثالی معاشرہ، ایک ایسا معاشرہ جس کی تشکیل کے لیے...
فاطمی معاشرہ یعنی ایک الٰہی اور مثالی معاشرہ، ایک ایسا معاشرہ جس کی تشکیل کے لیے انبیا و آئمہ علیہم السلام نے جدوجہد کی اور اس راستے میں بے تحاشہ قربانیاں دیں. اسلامی انقلاب جو کہ الٰہی اقدار کے لیے جدوجہد کرنے والے اور مظلومین و محرومین کا دنیا کے مستکبرین اور شیطانی طاقتوں کے مقابل انقلاب تھا، اس انقلاب کے الٰہی ثمرات کسی سے مخفی نہیں ہیں. علمی میدانوں سے لے کر سماجی اور فلاحی میدانوں میں بے مثال اور بے نظیر خدمات اور خود عوام کی ان میدانوں میں بے لوث خدمت اور شرکت اسی فاطمی اور الٰہی انقلاب کے عظیم ثمرات میں سے ہیں.
اس بارے میں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #اسلامی_انقلاب_کا_فاطمی_معاشرے_کی_طرف_سفر #حضرت_فاطمہ_سلام_اللہ_علیہ #بغیر_احسان_جتائے_خدمت #رضا_کارانہ_عمل #شہید_فخریزادہ #قدرتی_حادثات #رول_ماڈل
3m:2s
7173
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
video,
islami,
islami
enghelab
ka
fatemi
moashra
ki
taraf
safar,
safar,
imam,
imam
syed
ali
khamenei,
enghelab,
fatemi,
shaheed
fakhrizadeh,
shaheed,
shaytan,
mazloom,
[24Aug2018] حاجیوں کے نام رہبرانقلاب اسلامی...
[24Aug2018] حاجیوں کے نام رہبرانقلاب اسلامی کے پیغام کا پاکستانی میڈیا میں خیرمقدم - Urdu
[24Aug2018] حاجیوں کے نام رہبرانقلاب اسلامی کے پیغام کا پاکستانی میڈیا میں خیرمقدم - Urdu
1m:15s
1582
Video Tags:
Hajiyou,,Kay,,Nam,,Rehber,,Inqilab,,Islami,,Kay,,Pegiham,,Ka,,Pakistani,,media,,main,,Khair,,maqdam,,Sahar,,Urdu,,News
اسلامی انقلاب میں کامل آزادی | امام...
دنیا میں جو سیکولر اور کمیونسٹ انقلابات آئے انہوں نے اپنی بقا اور استحکام اس بات...
دنیا میں جو سیکولر اور کمیونسٹ انقلابات آئے انہوں نے اپنی بقا اور استحکام اس بات میں سمجھی کہ ان کی فکر و نظر کے علاوہ کوئی دوسری فکر و نظر کو معاشرے میں بیان کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ آج بھی لبرل اور سیکولر طاقتیں اور حقوقِ بشر کے نعرے لگانے والے سوشل میڈیا پر اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کے لیے ان پر تنقید کرنے والوں اور ان کے افکار اور آراء سے ہٹ کر بات کرنے والوں کے اکاونٹ ختم کر دیتے ہیں اور پست ترین کاموں اور اوچھے ہتھکنڈے انجام دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے ہیں۔ لیکن الحمد اللہ اسلامی انقلاب کی برکتوں میں سے ایک برکت فکر و نظر کی آزادی ہے آج اسلامی نظام کے اندر کئی ایسے مفکرین اور دانشور ہیں جو اپنی آراء اور افکار کو بغیر کسی خوف و خطر کے کُھل کر بیان کرتے ہیں البتہ وہ عناصر جو دنیا کی شیطانی طاقتوں کے بالواسطہ یا بلا واسطہ آلہ کار ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف فتنہ و فساد اور اسلامی معاشرے کی تباہی ہے، ان کا حساب کتاب جُدا ہے۔
اِس بارے میں امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔
#ویڈیو #اسلامی_انقلاب #کامل_آزادی #بغاوتیں #انقلابات #رعب #وحشت #بدعنوانی #ذرائع_ابلاغ #سزا
2m:0s
1394
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
islami
inqelab,
kamil
azadi,
imam
khomeini,
secular,
communist,
inqelab,
istehkam,
fikr
o
nazar,
ijazat,
liberal,
huqooqe
bashar,
social
media,
tanqeed,
hathkande,
dareeg,
barkat,
islami
nizam,
mufakkir,
danishwar,
khauf,
shaytani,
fitna,
fasad,
tabahi,
hisab,
kitab,
khuda,
[ اسلامی انقلاب، آزادی کے 39 برس، اسلامی...
[ اسلامی انقلاب، آزادی کے 39 برس، اسلامی جمہوریہ ایران کا مقتدر نظام [ نسیم زندگی -...
[ اسلامی انقلاب، آزادی کے 39 برس، اسلامی جمہوریہ ایران کا مقتدر نظام [ نسیم زندگی - Urdu
16m:47s
1998
همخوانی مردم آذربایجان شرقی در ابتدای...
همخوانی مردم آذربایجان شرقی در ابتدای دیدار با رهبر انقلاب - Farsi
بیانات رهبر...
همخوانی مردم آذربایجان شرقی در ابتدای دیدار با رهبر انقلاب - Farsi
بیانات رهبر انقلاب در دیدار مردم آذربایجان شرقی - Leadermeet Remarks on the East Azerbaijan - Ayatullah Khamenei - Farsi
2m:2s
6479
حاشیه دیدار مردم آذربایجان شرقی با رهبر...
حاشیه دیدار مردم آذربایجان شرقی با رهبر انقلاب - Farsi
بیانات رهبر انقلاب در دیدار...
حاشیه دیدار مردم آذربایجان شرقی با رهبر انقلاب - Farsi
بیانات رهبر انقلاب در دیدار مردم آذربایجان شرقی - Leadermeet Remarks on the East Azerbaijan - Ayatullah Khamenei
1m:34s
6128
[ موضوع : وحدت انسانی اور بیداری اسلامی...
[ موضوع : وحدت انسانی اور بیداری اسلامی میں، ایران کے اسلامی انقلاب کا کردار [ نسیم...
[ موضوع : وحدت انسانی اور بیداری اسلامی میں، ایران کے اسلامی انقلاب کا کردار [ نسیم زندگی - Urdu
14m:52s
2304
Video Tags:
Naseem-e-Zindgi,,Wahdat,,Insani,,Aur,,Bemari,,Islami,,Main,,Iran,,Islami,,Ka,,Kirdar,,