عزیز فاطمہ سلام اللہ | حاج مہدی...
بی بی دو عَالَم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا پاک و پاکیزہ الٰہی گھرانہ...
بی بی دو عَالَم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا پاک و پاکیزہ الٰہی گھرانہ انسانوں کو گمراہی اور تاریکی سے نکالنے اور کفر، شرک و نفاق کے دلدل سے نجات دلانے کے لیے خداوندِ متعال کی جانب سے بنی نوع انسان کے لیے ایک عظیم الشان ہدیہ و نعمت ہے۔ آج بھی اِن ذوات مقدسہ کے روضاتِ مقدسہ انسانوں کی ہدایت اور گمراہی سے نجات کے مراکز ہیں، آج بھی ان نورانی ہستیوں کے روضاتِ مقدسہ روحانی اور معنوی تغذیہ کے مراکز میں سے ہیں۔
بہت ہی خوبصورت نوحہ ایّامِ فاطمیہ کی مناسبت سے فارسی، ترکی، اردو اور انگلش زبانوں میں سبٹائٹل کے ساتھ پیشِ خدمت ہے۔
#ویڈیو #عزیز_فاطمہ #لبیک_یا_حسین #حرم #اربعین #زیارت #احساس #جوش #جذبہ #گریہ #مولا_حسین #ظہور #تشنہ_لب #امام_مہدی #زائرین #سیاہ_پرچم
6m:47s
2152
شہید حسن باقریؒ | شھید قاسم سلیمانیؒ |...
کوئی اندازہ کر سکتا ہے اس کے زور بازو کا
نگاہِ مرد مومن سے بدل جاتی ہے تقدیریں...
کوئی اندازہ کر سکتا ہے اس کے زور بازو کا
نگاہِ مرد مومن سے بدل جاتی ہے تقدیریں
الہی رہبران قوم کو پستیوں کی گھاٹیوں سے نکال کر عزت اور سر بلندی کی راہ دکھاتے ہیں۔ امام خمینی رضوان اللہ علیہ اُنہی الہی رہبروں میں سے تھے کہ جنہوں نے جوانوں کو ذلت و رسوائی کے دلدل اور گلی کوچوں کی تاریکیوں سے نکال کر عَالَمی شیطانوں کے مقابل لا کھڑا کردیا اور انہی پاکیزہ جوانوں نے آج شیطانی طاقتوں کے عزائم کو خاک میں ملایا ہوا ہے۔
شھہید حسن باقری کی زندگی کا ایک واقعہ شہیدِ راہِ ولایت جنرل قاسم سلیمانی کی زبانی سماعت فرمائیں۔
#ویڈیو #شہید_حسن_باقری #شہید_قاسم_سلیمانی #جوان #خرم_شہر #فتح #بہشتی_جنگ #بنی_صدر #رہبر_معظم
3m:9s
1294
بعثتِ رسول اکرمؐ کی اہمیت | امام خامنہ...
نگاہ عشق مستی میں وہی اول وہی آخر
وہی قرآں وہی فرقاں وہی یسٰیں وہی طہٰ
رسول اکرم...
نگاہ عشق مستی میں وہی اول وہی آخر
وہی قرآں وہی فرقاں وہی یسٰیں وہی طہٰ
رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم کی بعثت درحقیقت تاریکی میں ڈوبی ہوئی دنیا میں ایک الہی نور و روشنی تھی کہ جس کا اجالا ہر طرف پھیل گیا اور جہالت اور ظلم و ستم سے پُر عَالَم میں علم اور عدل و انصاف کی صدا گونجنے لگی۔ اِس مبارک دِن کی نوید گذشتہ انبیائے کرام علیہم السلام نے بھی اپنی امتوں کو سنائی تھی اور امتیں اِسی منجی اور رحمۃ اللعالمین کے انتظار میں تھیں۔ پیغمبر اکرمؐ کی تعلیمات انسان میں رشد و نمو، حرکت، تکمیلِ انسانیت اور ارتقاء پیدا کرتی ہیں، بعثتِ رسول اکرمؐ اسلامی تعلیمات اور معرفت دین ہے۔
اِس موضوع پر ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔
#ویڈیو #روز_بعثت #عظمت #اہمیت #رسول_اکرم #واقعہ #ایمان #نصرت #توریت #انجیل #نھج_البلاغہ #احمد
3m:12s
5004