ہمارا روشن مستقبل | ترانہ: گروہ مہر طحہٰ...
کسی بھی ملت کی عزت و سربلندی کا راز درحقیقت کچھ صفات اور خصوصیات میں پوشیدہ ہوتا...
کسی بھی ملت کی عزت و سربلندی کا راز درحقیقت کچھ صفات اور خصوصیات میں پوشیدہ ہوتا ہے. ایک الٰہی اور واقعی اسلامی معاشرے کی کامیابی و بقا کا راز ایمان، وحدت، بے لوث خدمت، شعور و بیداری، غیرت، شہدا کا خون، مسلسل استقامت اور الٰہی رہبریت و قیادت کی سرپرستی ہوتا ہے.
ان خصوصیات کی حامل ایک ملت کو اگرچہ بے پناہ دشمنیوں اور سختیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ان سختیوں اور دشمنیوں پر استقامت کا نتیجہ ایک روشن اور عزت مندانہ معاشرہ اور زندگی کی صورت میں سامنے آتا ہے.
اسلامی انقلاب کی عزت مندانہ استقامت اور کامیابی کے حوالے سے ایک خوبصورت ترانہ اس ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے.
#ویڈیو #ہمارا_روشن_مسقبل #گروہ_مہر_طحہ #بلندی #حماسہ_سازی #دشمن #ہماری_عزت #ہماری_استقامت #نور_ولایت #ایمان #وحدت #خاک_عشق #آغوش_امید#ترانہ
3m:56s
3034
قدس کی پکار | ترانہ | انصاراللہ یمن | Arabic...
یا ایھا المسلمون اتحدو اتحدو
بیت المقدس کی آزادی مسلمانوں کے باہمی اتحاد اور...
یا ایھا المسلمون اتحدو اتحدو
بیت المقدس کی آزادی مسلمانوں کے باہمی اتحاد اور مسلسل مبارزے کے بغیر ممکن نہیں ہے. آج الحمداللہ مقاومتی محاذ کی مسلسل کامیابیوں اور مقاومت کی جانفشانی کی بدولت صیہونی عزائم خاک میں ملتے دکھائی دے رہے ہیں. آج مسلم اقوام، اسلامی انقلاب اور مکتب عاشورہ کے سچے شاگرد امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی عاشورائی تعلیمات کی بنیاد پر بیدار ہو رہی ہے اور مسلم عوام پر حکمران استعماری آلہ کاروں کو ٹھکرا چکی ہیں اور ان کے چنگل سے آزادی کے لیے کوشاں ہیں.
امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے فرمایا تھا:
\"ہم جب تک رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسلام کو نہ اپنالیں، ہماری مشکلات، اپنی جگہ پر باقی رہیں گی، نہ مسئلہ فلسطین کو حل کر پائیں گے اور نہ ہی مسئلہ افغانستان اور دوسرے مسائل کو؛ لوگوں کو اوائل اسلام کی طرف پلٹ جانا چاہیے، اگر حکومتیں بھی ان کے ساتھ پلٹ گئیں تو کوئی مشکل نہیں رہے گی۔ لیکن اگر حکومتیں نہ پلٹیں تو عوام کو چاہیے کہ اپنا حساب حکومتوں سے الگ کرلیں اور حکومتوں کے ساتھ وہی سلوک کریں جو ملت ایران نے اپنی حکومت کے ساتھ کیا ہے تاکہ مشکلات دور ہوجائیں‘‘۔
(صحیفہ امام، ج ۱۳، ص ۸۹)
یوم القدس کی مناسبت سے ایک خوبصورت ترانہ انصار اللہ یمن کی اس ویڈیو میں ضرور مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #قدس_کی_پکار #امریکہ_مردہ_باد #اسرائیل_مردہ_باد #قدس_ہمارا_بنیادی_مسئلہ #جاگو #آگے_بڑھو #اہلبیت_کا_راستہ #روشن_راستہ #الہی_رہنما
4m:55s
1323