خداوندِ متعال کے حکم سے | ولی امرِ...
وَمَا رَمَیْتَ إِذْ رَمَیْتَ وَلَٰکِنَّ اللَّهَ رَمَىٰ ۚ (سوره انفال، آیه 17)...
وَمَا رَمَیْتَ إِذْ رَمَیْتَ وَلَٰکِنَّ اللَّهَ رَمَىٰ ۚ (سوره انفال، آیه 17)
ہمیشہ اس چیز کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ خداوند متعال نے اپنی راہ میں جدوجہد کرنے والے کمزور بندوں کو مستکبرین اور ظالمین پر غلبہ عطا فرمایا ہے. ایک کمزور اور قلیل گروہ کو ایک طاقتور اور کثیر گروہ پر غلبہ عطا کیا ہے. خدا وند متعال کی راہ میں ثابت قدم، مظلومین و مستضعفین کا حامی اور ظالمین کے خلاف بر سر پیکار گروہوں کے ہاتھوں دنیا کی بڑی طاقتوں کی رسوائی اور عاجزی فقط تاریخی داستان نہیں ہے بلکہ عصر حاضر میں اسلامی انقلاب کے ہاتھوں جبکہ اس انقلاب کو پوری طاقت کے ساتھ مٹانے کی کوشیشیں کی گئیں، سیاسی، اقتصادی اور بین الاقوامی سطح پر پابندیوں کا سامنا کرنے کے باوجود خدا پر مکمل اعتماد اور استقامت کی بدولت استعمار اور استکبار کو بارہا رسوائی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا. الحمداللہ اسلامی انقلاب کا لگایا گیا یہ کمزور پودا آج تناور درخت بن کر مظلومین کو سایہ فراہم کر رہا ہے اور دنیا کی شیطانی طاقتوں اور اس کے آلہ کاروں کے لیے ڈراونا خواب بن چکا ہے.
اسلامی انقلاب کی دفاعی ترقی اور پیشرفت کے بارے میں جاننے کے لیے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #تہران #سکون #امن_و_امان #صدام #میزائل #نابود #شہید_تهرانی_مقدم #فتح #کامیابی #سرفرازی #عزت #دفاعی_طاقت #اعتماد #تجربہ
5m:31s
3590
ظالم اور مظلوم کی سوچ | امام خمینی رضوان...
دنیا کے مظلوموں کا بالواسطہ یا بلا واسطہ خون چوسنے والی بڑی شیطانی طاقتیں ایک...
دنیا کے مظلوموں کا بالواسطہ یا بلا واسطہ خون چوسنے والی بڑی شیطانی طاقتیں ایک ایسے زمانے میں کہ جب قتل و غارت، دھونس دھمکی کے ذریعے پوری دنیا پر اپنا رعب جما چکی تھیں اور مسلسل مختلف اقوام اور ممالک کے مظلوموں کا اپنے سرمایہ دارانہ نظام، جدید وسائل اور ٹیکنالوجی کے ذریعے خون چوسنے میں اور مسلسل ان کے استحصال میں مشغول تھیں اور اپنی طاقت کے غرور و گھمنڈ میں مبتلا تھیں ایک ایسے زمانے میں دنیا کے ایک کونے سے ان فرعونی طاقتوں کے خلاف آواز بلند ہوتی ہے اور یہ آواز جب دنیا کے تمام مظلومیں کے دل کی آواز بن کر سامنے آتی ہے تو یہ شیطانی طاقتیں اس آواز کو دبانے کے لیے اپنی ایڑی چوٹی کا زور لگا دیتے ہیں لیکن خداوند متعال کے لطف اور فضل سے نہ فقط اس آواز کو دبانے میں کامیاب نہیں ہو پاتے ہیں بلکہ یہ مکتب عاشورہ کے پیروکاروں کی حیدری اور عاشورائی آواز ان فرعونی طاقتوں پر آسمانی بجلی بن کر گرتی ہے. یہ آواز مظلوم کی دل کی آواز ہے، یہ آواز مستکبرین اور مستعمرین کے خلاف نہتے مستضعف لوگوں کی آواز ہے. جو اسلامی انقلاب کی صورت میں دنیا کے گوشے و کنار میں آج بھی گونج رہی ہے.
اس بارے میں امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #مظلوم #ظالم #سوچ #موقف #نشر #اقوام #متفق #مسائل_مظلومین #مظلوم_طبقات #سفارت_خانہ #ذخائر #حقوق_بشر #اعلان
4m:15s
3864