بعثتِ رسول اکرمؐ کی اہمیت | امام خامنہ...
نگاہ عشق مستی میں وہی اول وہی آخر
وہی قرآں وہی فرقاں وہی یسٰیں وہی طہٰ
رسول اکرم...
نگاہ عشق مستی میں وہی اول وہی آخر
وہی قرآں وہی فرقاں وہی یسٰیں وہی طہٰ
رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم کی بعثت درحقیقت تاریکی میں ڈوبی ہوئی دنیا میں ایک الہی نور و روشنی تھی کہ جس کا اجالا ہر طرف پھیل گیا اور جہالت اور ظلم و ستم سے پُر عَالَم میں علم اور عدل و انصاف کی صدا گونجنے لگی۔ اِس مبارک دِن کی نوید گذشتہ انبیائے کرام علیہم السلام نے بھی اپنی امتوں کو سنائی تھی اور امتیں اِسی منجی اور رحمۃ اللعالمین کے انتظار میں تھیں۔ پیغمبر اکرمؐ کی تعلیمات انسان میں رشد و نمو، حرکت، تکمیلِ انسانیت اور ارتقاء پیدا کرتی ہیں، بعثتِ رسول اکرمؐ اسلامی تعلیمات اور معرفت دین ہے۔
اِس موضوع پر ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔
#ویڈیو #روز_بعثت #عظمت #اہمیت #رسول_اکرم #واقعہ #ایمان #نصرت #توریت #انجیل #نھج_البلاغہ #احمد
3m:12s
3848
تقویٰ، امّتِ اسلامی کی کامیابی کا راستہ...
قرآن مجید اور احادیثِ شریفہ میں متعدد بار تقویٰ کی تلقین و تاکید کی گئی ہے۔...
قرآن مجید اور احادیثِ شریفہ میں متعدد بار تقویٰ کی تلقین و تاکید کی گئی ہے۔ تقویٰ یعنی اپنے نفس کو بُری صفات اور آلودگیوں سے بچانا۔ تقویٰ یعنی اپنے اوپر تسلط پانا اور نفس کے زندان سے رہائی پانا۔ تقویٰ کسی محدودیت کا نام نہیں ہے بلکہ اپنی حفاظت کا نام ہے۔ قرآنی اور اسلامی تعلیمات کے مطابق تقویٰ انسان کی دنیاوی اور اخروی مشکلات کے حل کی چابی ہے۔ تقویٰ درحقیقت شہوت اور نفس سے نجات اور حقیقی آزادی کے لیے ایک الہی منصوبہ ہے۔ اسلامی معاشرہ تقویٰ کے زیور سے مزین ہوکر نہ فقط اپنے نفس کے تسلط سے آزادی پا سکتا ہے بلکہ دنیا کی شیطانی اور ظالم و جابر طاقتوں کے شر، ظلم و ستم سے بھی نجات پا سکتا ہے۔
اِس موضوع پر ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کیا فرماتے ہیں یہ دیکھنے کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔
#ویڈیو #تقوی #دعوت #راہ_گشا #پروا #غیر_خدا #غیر_الہی_طاقتیں #توجہ #کامیابی_کے_راستے #پیش_قدمی #رشد #ارتقاء
1m:50s
3925