وصال کا دِن | امام خامنہ ای اور شہید قاسم...
عاشقانِ اہلبیت علیہم السلام اور مکتب عاشورہ کے پرورش یافتہ جوان کہ جو خداوندِ...
عاشقانِ اہلبیت علیہم السلام اور مکتب عاشورہ کے پرورش یافتہ جوان کہ جو خداوندِ متعال کی رضا و خوشنودی کی خاطر راہ خدا میں دنیا کے ظالموں اور ستمگروں کے مقابل صبر و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ایسی طاقتوں کے مقابل جو انسانی معاشرے کو تباہی و بربادی، ظلم و ستم اور مظلوم اقوام اور انسانوں کا استحصال، قتل و غارت گری کے ذریعے اپنی طاقت اور ہوس کی تسکین کرتے ہیں، ڈٹ جاتے ہیں اور اپنے لہو کا نذرانہ پیش کرکے انسانیت کے لیے شمع کی طرح کا کردار ادا کرتے ہیں۔ اُن مقامات اور منازل پر جہاں ایک عارف سو سال کی عمر میں بہت ہی زیادہ محنت و مشقت کے بعد پہنچتا ہے ایک ایسا مخلص و مؤمن جوان، ظالم و جابر طاقتوں سے مبارزہ کرتے ہوئے ایک لمحے اور ایک لحظے میں پہنچ سکتا ہے۔
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ اور مالکِ اشتر زمان شہید قاسم سلیمانی رضوان اللہ علیہ اِس موضوع پر کیا فرماتے ہیں یہ جاننے کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔
#ویڈیو #وصال_کا_دن #جنگ #حق #احساسات #سیر_و_سلوک #شباہت #اخلاص #روحانیت #شہید_قاسم_سلیمانی #کربلائے_5 #صادقی #موسی_پور #حسین_یوسف_الہی #اکبر_موسوی
4m:28s
3986
اگر ہماری تحریک ناکام ہوجائے! | امام...
جس طرح رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم کے الہی انقلاب یعنی دین مبین اسلام کو...
جس طرح رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم کے الہی انقلاب یعنی دین مبین اسلام کو خطرات لاحق تھے یعنی اہم افراد کا دنیا پرستی، حب دنیا، مقام، منزلت، مال و دولت کی ہوس میں مبتلا ہو جانا ایک الہی انقلاب کے لیے مہلک بیماریاں ہیں، اسی طرح سستی اور کاہلی کا شکار ہو جانا یا غیر جانبدار ہو جانا یا بے بصیرتی اور کج فکری کا مظاہرہ وغیرہ جیسی بیماریاں اس بات کا سبب بنیں کہ اسلامی دنیا خالص محمدی اسلام سے آہستہ آہستہ دور ہونے لگی اور یہ بیماریاں تفرقہ، اندرونی جنگ و جدل، تخریب کاری اور زوال کا سبب بنیں۔ اِسی طرح آج بھی اسلامی انقلاب اور اسلامی تحریکوں کے لیے بھی یہ بیماریاں مہلک بن سکتی ہیں اور انہیں بیماریوں سے استفادہ کرتے ہوئے خونخوار عَالَمی شیطانی طاقتیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔
آئیے اِس ویڈیو میں دیکھتے ہیں کہ امام خمینی رضوان اللہ علیہ علماء اور خواص کو اِس بارے میں کس چیز کی نصیحت اور تاکید فرماتے ہیں۔
#ویڈیو #تاریخ #پیغمبر_اکرم #جنگیں #شکست #سید_الشہداء #قتل #افتخار #اسلام #عزت #عمامہ #داڑھی #خطرناک #منافق #آخری_فتح #طاغوتی_حکومت
3m:34s
1295