اے قُدس | عربی ترانہ | اردو سبٹائیٹل کے...
ٹرمپ کی موت سے پہلے ڈیل آف سینچری منصوبہ اپنی موت مر جائے گا!
عالمی استکبار جس...
ٹرمپ کی موت سے پہلے ڈیل آف سینچری منصوبہ اپنی موت مر جائے گا!
عالمی استکبار جس قدر بھی اُمّتِ مُسلِمہ اور انسانیت کے لیے نئی سے نئی پریشانیاں کھڑی کر لے، نا صرف مسلمان قوم بلکہ پوری دنیا کی مستضعف اور محروم اقوام اس وقت آخری مُنجی اور مہدیِ موعود عج کے لیے زمینہ ہموار کرنے کی کوششوں میں ہے اور انقلاب اسلامی کو نمونہ عمل بناتے ہوئے آج دنیا بھر کے آزادی پسند اور ظلم و بربریت سے نفرت کرنے والے عاشقانِ اسلام و قرآن دنیا کی ظالم و جابر طاقتوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن چکے ہیں اور دشمن کے مذموم عزائم کو اپنے خون سے خاک میں ملانے میں مصروف ہیں، فلسطین کی ان ظالموں سے آزادی اب شہدا کے خون کی بدولت ان شاء اللہ دور نہیں ۔
بیت المقدس اور فلسطین کے مظلوم مجاہدیں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عربی ترانہ، اردو سبٹائیٹل کے ساتھ پیشِ خدمت ہے۔
#اےـقدس #عربیـ_ترانہ #بیتـ_المقدس #ہدف #خون #پرچم #انبیا #فداکاری #صیہونی #لشکر #تجدید_عہد #شہداء
3m:17s
3459
اے مولاؑ! کتنی سخت ہے یہ دُوری | امام...
اے مولاؑ! اگرچہ دُور ہیں لیکن آپ کی ہی یاد میں ہیں!
کربلا کے راہی، سید الشہداء کے...
اے مولاؑ! اگرچہ دُور ہیں لیکن آپ کی ہی یاد میں ہیں!
کربلا کے راہی، سید الشہداء کے عاشق ہمیشہ اپنے مولا و آقا کے عشق میں ایسے تڑپتے ہیں کہ اِس عشق کی حرارت تا ابد سرد ہونے والی نہیں ہے۔ عاشقان ابا عبداللہ اپنے عشق کا اظہار ہر سال بلکہ ہر لحظے، ہر لمحے کرتے ہیں لیکن اربعین کے دِن یہ عشق اپنے اوج پر ہوتا ہے۔ عاشقوں کے عشق کے سمندر کی موجوں کا یہ تلاطم اپنے مولا و آقا کے فرمان کے تابع ہوتا ہے۔ آج اگر ہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر اور مکتبِ عاشورا کے شاگرد علمائے حق کی ہدایات کے مطابق کربلا کی زیارت سے محروم ہونگے تو یہ بھی مولا کے عشق کا عین تقاضہ ہوگا لیکن عاشقانِ سید الشہداء دنیا کے جس کونے میں بھی ہونگے جس جگہ پر بھی ہونگے مولا کی یاد سے سرشار ہونگے، اُسی جوش و جذبے کے ساتھ دُور سے مولا کی خدمت میں سلام عرض کریں گے۔
آئیے! اربعینِ حسینی 2020 کے بارے میں مکتب عاشورا کے حقیقی شاگرد ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کیا فرماتے ہیں اِس مختصر و روحانیت سے لبریز ویڈیو میں مشاہدہ کرتے ہیں۔
#ویڈیو #دور #یاد #امام_حسین_علیہ_السلام #عاشق #اربعین #محروم #مشتاق #سلام #حرم #زیارات
1m:48s
5632