مناجاتِ شعبانیہ کو پڑھیں | امام خمینیؒ |...
ناجاتِ شَعبانیہ امام علیؑ سے منقول وہ مناجات ہے جسے آپؑ کے بعد تمام ائمہ معصومین...
ناجاتِ شَعبانیہ امام علیؑ سے منقول وہ مناجات ہے جسے آپؑ کے بعد تمام ائمہ معصومین علیہم السلام، شعبان کے مہینے میں پابندی کے ساتھ پڑھا کرتے تھے اور اپنے چاہنے والوں سے بھی اس دعا کی قرائت پر زور دیا کرتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ شیعیانِ اہلبیت علیہم السلام عام طور پر ماہ شعبان میں مناجات شعبانیہ کی قرائت کا اہتمام کرتے ہیں۔ دعاؤں کی کتب میں اسے اللہ کے صالح ترین بندوں کا اپنے معبود کے ساتھ راز و نیاز کا کامل ترین نمونہ قرار دیا گیا ہے۔ در حقیقت مناجات شعبانیہ؛ رمضان المبارک کی آمد کے لیے مقدمہ ہے اور اسی مناجات کے ذریعے اللہ کے بندے؛ رمضان المبارک کا استقبال کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو ضیافتِ الہی کے لئے آمادہ کرتے ہیں۔ چنانچہ اس مناجات کی اہمیت کے پیش نظر حضرت امام خمینیؒ نے علمائے کرام اور مبلغین کو اس دعا کو پڑھنے اور اس پر غور و فکر کرنے کے بارے میں بہت تاکید کی ہے۔
امام خمینیؒ نے مناجات شعبانیہ کے پڑھنے کی کس قدر تاکید کی ہے؟ اور اس دعا کے حوالے سے علمائے کرام پر زور دینے کی وجہ کیا ہے؟ تدبر و تعقل اور غور و فکر کے ساتھ مناجات شعبانیہ کو پڑھنے کی صورت میں انسان کو کیا فائدہ حاصل ہوسکتا ہے؟ انہی سوالات کے جوابات سے آگاہی کے لیے امام خمینیؒ کی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ فرمائیں۔
#ویڈیو #امام_خمینی #مناجات_شعبانیہ #ائمہ_علیہم_السلام #غور_و_فکر #امام_صادق_علیہ_السلام #دعوت #شیطان #توحید #غافل #انقطاع #ظالم #زبان #درس
3m:40s
9202
رجب اور شعبان کی دعاؤں کی اہمیت | امام...
اسلامی مہینوں میں رجب اور شعبان کے مہینوں کو بہت ہی اہمیت حاصل ہے اور معنویت کے...
اسلامی مہینوں میں رجب اور شعبان کے مہینوں کو بہت ہی اہمیت حاصل ہے اور معنویت کے سفر کا آغاز انہی مہینوں سے ہوتا ہے اور یہ دونوں مہینے معنوی عروج کے لیے دو پروں کی مانند ہیں جن کے ذریعے انسان ضیافتِ الٰہیہ میں داخل ہونے کے لیے پرواز کے قابل بن جاتا ہے اسی لیے ان دونوں مہینوں میں ائمہ علیہم السلام کی جانب سے بہت سی دعائیں وارد ہوئی ہیں اور ان دعاؤں کی تلاوت کے ذریعے انسان کا دل آہستہ آہستہ ضیافتِ الٰہیہ کے لیے آمادہ ہو جاتا ہے اور یہ دعائیں مقدمہ ساز ہیں ماہِ مبارکِ رمضان میں بچھائے جانے والے الٰہی دسترخوان کی برکتوں اور نعمتوں کو سمیٹنے کے لیے۔
ان دونوں مہینوں کی دعاؤں سے بھرپور طریقے سے استفادہ کرنے کی صورت میں کس قسم کی برکتوں سے انسان مستفیض ہو سکتا ہے؟ اس الٰہی دسترخوان کی خصوصیات کونسی ہیں؟ اور اس عظیم الٰہی دسترخوان سے استفادہ کرنے کا بہترین وقت کونسا ہے؟ آئیں ان تمام سوالات کے جوابات کو بانیِ انقلابِ اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی اس ویڈیو میں دیکھتے ہیں۔
#ویڈیو #امام_خمینی #رجب #شعبان #دعائیں #ائمہ_علیہم_السلام #ضیافت #مہمانی #دسترخوان #قرآن #پاکیزگی #شب_قدر
2m:37s
7219