شہید سلیمانیؒ کی شہادت پر ان کے گھر...
اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جب بھی کسی کے گھر میں کسی شخص کا انتقال ہوجاتا ہے یا...
اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جب بھی کسی کے گھر میں کسی شخص کا انتقال ہوجاتا ہے یا پھر کسی عزیز کی شہادت واقع ہوتی ہے تو انکے اہلخانہ اور پسماندگان سے اظہار تسلیت اور تعزیت کو ممدوح عمل قرار دیا گیا ہے، چنانچہ اسی روایت کے تحت جب عالمی استکبار امریکہ کے ہاتھوں حاج قاسم سلیمانی کی شہادت واقع ہوتی ہو تو دنیا بھر سے بہت سی شخصیات نے شہید کے اہل خانہ سے اظہار تسلیت کیا اور انہی شخصیات میں سے ایک، امریکی آلہ کار داعش سے لڑنے کے لیے آیۃ اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دامت برکاتہ کے جہاد کفائی کے فتوے پر وجود میں آنے والی عراقی عوامی رضا کار فورس، اسلامی نُجَباء کے سیکرٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی بھی ہیں، چنانچہ انہوں نے کن الفاظ میں شہید کے اہلخانہ کو تعزیتی کلمات سے نوازا ہے؟ آپ اس ویڈیو میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
#ویڈیو #شیخ_اکرم_الکعبی #حاج_قاسم #انتقام #انتظار #وعدہ #دعا #عراق #محفوظ #تسلی #فخر #بغاوت #صبر
1m:41s
639
پابندیوں کی عالمی جنگ | امام سید علی...
اس وقت عالمی سامراج کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تمام تر توجہ اقتصادی...
اس وقت عالمی سامراج کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تمام تر توجہ اقتصادی مسائل پر مرکوز ہے اور یہی وجہ ہےکہ عالمی سامراج نے ایران کے خلاف جنگ کے میدان کو \"معاشیات اور اقتصادیات\" قرار دیا ہے اور اس وقت ایران کے خلاف اتنے وسیع پیمانے پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں جس کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی، جس کے نتیجے میں لوگوں کے معاشی حالات کافی حد تک متاثر ہوئے ہیں اور ایران کے خلاف دشمن کی یہ جنگ، بدستور جاری ہے اور جاری رہے گی اور اپنے بعض کم فہم دوستوں کے گمان کے مطابق دشمن کی جانب سے پابندیاں ہٹانے پر مبنی تصور، خام خیالی کے سوا کچھ بھی نہیں۔
چنانچہ ایسی صورتحال میں اقتصادی اور معاشی طور پر مترتب ہونے والے منفی اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے کس طرح کی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے؟ اس سوال کے اطمیناں بخش جواب کے لیے ولی امر مسلمین کی سیاسی تحلیل پر مبنی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کریں۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #اقتصادی_جنگ #یورپ #چین #وحشیانہ #ظلم #پابندیاں #معیشت #نجات #حکمت_عملی #گستاخی #محفوظ
1m:55s
2889