Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 30-32 | Khalifa Banane Ka Haq Kis Ko...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۳۰، ۳۱ اور ۳۲ کی تفسیر بیان ہوئی ہے۔
ان آیات...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۳۰، ۳۱ اور ۳۲ کی تفسیر بیان ہوئی ہے۔
ان آیات میں اس بات کی وضاحت کی گئی کہ پروردگار عالم نے حضرت آدم کی داستان کے ذریعے ہمیں سمجھایا ہے کہ انسان کا حقیقی مقام کیا ہے؟ایک اور اہم مطلب جو ان آیات میں بیان ہوا ہے وہ یہ کہ خلیفہ کا انتخاب انسان نہیں بلکہ خدا کرتا ہے۔ خداوندعالم نے فرشتوں کے اعتراض کی نفی نہیں کی کہ انسان خونریزی نہیں کرے گا بلکہ فرمایا: جو کچھ میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے، یعنی پروردگار کی نظر اس انسان کے ایسے کارناموں پر تھی جو فرشتوں کی سوچ سے بالا تر تھے یا یہ کہ خدا کی نظر میں انبیاء اور معصومین اور اولیاء خدا کا سلسلہ تھا۔
ان آیات کے لب و لہجہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ خداوندعالم نے فرشتوں کو کچھ ہستیوں اور ذوات کے نام تعلیم دئیے کیونکہ\" ھم\" کا لفظ معمولا انسانوں اور ذوی العقول کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
11m:22s
1367
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 33-34 | Kia gher e Khuda Ko Sajda Kia...
اس آیت میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۳۳ اور ۳۴ کی تفسیر بیان کی گئی ہے اور یہ ...
اس آیت میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۳۳ اور ۳۴ کی تفسیر بیان کی گئی ہے اور یہ بتا یا گیا ہے کہ کیا غیر خدا کو سجدہ کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟
حضرت آدم(ع) کو اسماء کی تعلیم دینے کے بعد حضرت آدم(ع) کو حکم ہوا کہ فرشتوں کو ان اسماء سے با خبر کیجئے ،اس امتحان سے معلوم ہوا کہ فرشتوں میں وہ توانائی اور استعداد نہیں جو انسان کامل میں ہے لہذا فقط انسان خلیفہ الہی بننے کا مستحق قرار پایا، اور اس امتحان سے یہ بات بھی سمجھ میں آتی ہے کہ خدا کا ڈائریکٹ شاگرد بننے کی صلاحیت فقط انسان میں ہے، فرشتے، انسان کامل کے شاگرد ہیں۔ انہی آیات میں فرشتوں کے حضرت آدم(ع) کو سجدہ کرنے اور ابلیس کے انکار کا ذکر بھی موجود ہے، ان آیات سے یہ بھی واضح ہوا کہ ابلیس نے پہلے سے اپنے کفر کو چھپایا ہوا تھا۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:52s
1287
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 35-37 | Hazrat Aadam Ko Shajarah Ke...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۳۵، ۳۶ اور ۳۷ کی تفسیر بیان ہوئی ہے۔
حضرت آدم...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۳۵، ۳۶ اور ۳۷ کی تفسیر بیان ہوئی ہے۔
حضرت آدم اور حوا( علیهما السلام) کا جنت میں رہائش پذیر ہونا، ابلیس کا ان کو پھسلانے کی کوشش کرنا یہ سب ایک پلاننگ کے تحت تھا اور درحقہقت ایک تمثیل تھی ، تا کہ انسان کو زمین پر جانے کے لئے تیار کیا جا سکے لہذا اس کو ٹریننگ دی اور زمین پر درپیش خطرات سے اس کو آگاہ کیا جائے۔ ابلیس اور انسان کی دشمنی کا آغاز جنت سے ہوا اور تا قیامت یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ حضرت آدم کی فضیلت اسی بات میں ہے کہ غلطی کے بعد فوری طور پر توبہ کی، لیکن ابلیس اپنی غلطی کے بعد ڈٹا رہا اور توبہ نہ کی۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
12m:6s
1409
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 38-41 | Kia Allah Ki Ayat Ko Zeyada...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیات نمبر ۳۸، ۳۹، ۴۰ اور ۴۱ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اس...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیات نمبر ۳۸، ۳۹، ۴۰ اور ۴۱ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اس کلیپ میں آپ کو ان سوالات کے جواب مل سکتے ہیں:
حضرت آدم (ع )کو دوبارہ اتر جانے کا حکم کیوں دیا گیا؟ حضرت آدم اور حوا (علیھما السلام )دو افراد تھے ان کے لئے جمع کا صیغہ کیوں استعمال کیا گیا؟ وہ کونسے کلمات تھے جن کے ذریعے حضرت آدم اور حوا (علیھما السلام ) کی توبہ قبول ہوئی؟
بنی اسرائیل سے پروردگارعالم نے کونسا عھد لیا؟ کیا دین خدا کو زیادہ قیمت کے بدلے بیچا جا سکتا ہے؟
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
16m:46s
1760
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 45-48 | Insan Moshkelat Mein Kis Se...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۴۵، ۴۶، ۴۷ اور ۴۸ کی تفسیر بیان ہوئی ہے۔
ہم...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۴۵، ۴۶، ۴۷ اور ۴۸ کی تفسیر بیان ہوئی ہے۔
ہم مشکلات اور سختیوں میں کس سے مدد مانگیں؟ نماز کسے مشکل لگتی ہے؟ کیا بنی اسرائیل پوری دنیا سے افضل ہیں؟ کیا قیامت میں کسی کی شفاعت نہیں ہو گی؟ ان سوالات کے جوابات اس کلیپ میں مل سکتے ہیں؟
صبر کے معنی ہیں استقامت اور ڈٹ جانے کے ، روزہ صبر کا ایک مصداق ہے۔ خاشعین وہ لوگ ہیں جنہیں اپنے رب کی ملاقات کی فکر رہتی ہے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
11m:55s
1205
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 49-52 | Bani Israeel ki Khawateen ko...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۴۹، ۵۰، ۵۱ اور ۵۲ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
خدا...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۴۹، ۵۰، ۵۱ اور ۵۲ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
خدا وندعالم کا بنی اسرائیل پر سب سے بڑا احسان کیا تھا؟ ان کے بیٹوں کو ذبح کرنے کا فلسفہ؟ ان کی بیٹیوں کو زندہ رکھنے کی وجہ؟ اسی راستے سے بنی اسرائیل نے کیسے نجات پائی اور فرعونی کیسے ہلاک ہوئے؟
سمندر کا بنی اسرائیل کے لئے شق ہو جانا بہت بڑی نعمت تھی، اسی طرح انہیں آسمانی کتاب کا ملنا بھی بہت بڑی نعمت ہے لیکن انہوں نے ان نعمتوں کی قدر دانی نہیں کی، خدا کا ان کو معاف کر دینا کہ شاید ان کی اصلاح ہو جائے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
11m:22s
1320
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 53-54 | Apne nafson ko qatal karne ka...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۵۳ اور ۵۴ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
حضرت موسی...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۵۳ اور ۵۴ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
حضرت موسی (علیه السلام )کو تورات اور فرقان دینے کا مقصد بنی اسرائیل کی ہدایت تھی لیکن انہوں نے اس سے ہدایت نہ لی۔ کلیم اللہ کے کوه طور پر جانے کے بعد بنی اسرائیل گوسالہ پرستی میں لگ گئے جسے قرآن نے ظلم کہا ہے لہذا اس گناہ کی سزا گناہگاروں کا قتل ہے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:34s
1317
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 55-57 | Sehra e Seena mein Bani Israel...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیات نمبر ۵۵، ۵۶ اور ۵۷ کی تفسیر بیان ہوئی ہے
اس کلیپ...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیات نمبر ۵۵، ۵۶ اور ۵۷ کی تفسیر بیان ہوئی ہے
اس کلیپ میں مندرجہ ذیل سولات اور ابحاث کے جواب مل سکتے ہیں:
حضرت موسی( ع )سے خدا کو آنکھوں سے دیکھنے کا مطالبہ اور اس کا انجام کیا ہوا؟
صحراے سینا میں دھوپ اور گرمی سے بچنے کے لئے خدا نے بنی اسرائیل کو کس نعمت سے نوازا؟
صحراے سینا میں ان کے کھانے کا بندوبست خداوندعالم نے کیسے کیا؟
کیا گناہ کے ذریعے انسان خدا پر ظلم کرتا ہے؟
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:32s
1669
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayt 60 | Sehra e Sina me Bani Israel k liye...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۶۰ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
حضرت موسی(ع)...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۶۰ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
حضرت موسی(ع) کے عصا کے عجیب کارناموں اور معجزاتی طور پر ۱۲ چشموں کا پھوٹنے کا تذکرہ اس ویڈیو میں تذکرہ موجود ہے۔
خدا وندعالم نے بنی اسرائیل کی بھوک کا جس طرح معجزاتی بندوبست کیا ، اسی طرح سے جب پیاس سے ان کا برا حال ہوا تو اللہ کے نبی نے قوم کی ناگفتہ بہ حالت دیکھ کر خدا سے ان کے لئے پانی مانگا تو ایک معجزے کے ذریعے اس لق و دق صحرا میں ہزاروں افراد کے لئے خدا نے پانی کا بندوبست کر دیا۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:35s
1405
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayt 61 | Bani israel ki bey adabi | Maulana...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۶۱ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اس سیشن میں آپ کو...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۶۱ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اس سیشن میں آپ کو ان سوالات کے جوابات مل سکتے ہیں:
۱: بنی اسرائیل نے کونسی بے ادبی کی؟
۲: بنی اسرائیل کو ترکاری اور سبزی مانگنے پر کیوں ڈانٹا گیا؟
۳: من و سلوی کو سبزی سے اچھی نعمت کیوں کہا گیا؟
۴: حضرت موسی (ع )نے بنی اسرائیل کی درخواست پر انہیں کیا جواب دیا؟
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:57s
1430
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayt 62-64 | Quran ki nazar me nejaat yafta...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۶۲ ، ۶۳ اور ۶۴کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
بیان کئے...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۶۲ ، ۶۳ اور ۶۴کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
بیان کئے گئے مطالب کی فہرست:
کیا قرآن کی نگاہ میں دوسرے مذاہب کے لوگ نجات یافتہ ہیں؟
صابئین کون لوگ ہیں؟
خوف اور حزن میں کیا فرق ہے؟
پہاڑ کو بنی اسرائیل پر بلند کرنے کا مطلب کیا ہے؟
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
9m:46s
1323
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayt 65-67 | Job ke motabeq imtehan |...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۶۵، ۶۶ اور ۶۷ کے مد نظر ان مطالب کو بیان کیا...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۶۵، ۶۶ اور ۶۷ کے مد نظر ان مطالب کو بیان کیا گیاہے۔
بنی اسرائیل کا ہفتے اور ریسٹ کے دن شکارکے ذریعے امتحان
بنی اسرائیل کو سزا کے طور پر خداکا بندر بنا دینا
بنی اسرائیل کو خدا نے کسی بھی گائے کے ذبح کا حکم دیا لیکن انہوں نے حضرت موسی (ع) سے کہا آپ ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں اور سوالات کا ختم نہ ہونے والا سلسلہ شروع کر دیا
خدا ہر ایک کا امتحان اس کے پیشے کے مطابق لیتا ہے
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:52s
1478
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 70-72 | Bani Israel ka zebha karna na...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۷۰ ، ۷۱ اور ۷۲ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اگرچہ...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۷۰ ، ۷۱ اور ۷۲ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اگرچہ بنی اسرائیل نے گائے کے ذبح کے مسئلے میں بہت زیادہ بہانے بنائے لیکن ایک مقام پر پہنچ کر کہا اگر خدا نے چاہا تو ہم اس خاص گائے کو ڈھونڈھ لیں گے، اگر یہ جملہ زبان پر نہ لاتے تو کبھی بھی اس گائے کو نہ ڈھونڈھ سکتے اور خدا کی طرف سے شرائط میں اضافہ ہوتا رہتا۔
گائے کے اوصاف میں پروردگار نے فرمایا کہ وہ رام نہ ہو، کھیتی کو پانی دینے والی نہ ہو اس میں بھی بنی اسرائیل کو سمجھایا جا رہا کہ ذلت کی زندگی نہیں گزارنی چاہیے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:52s
1274
Tafseer E Surah Al Baqarah | Ayat 73-74 | Baz insan pathar se zeyada...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۷۳ اور ۷۴ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
گائے کے ذبح...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۷۳ اور ۷۴ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
گائے کے ذبح کے ذریعے خدا نے ایک مردے کو زندہ کیا جس نے اپنے قاتل کا بتایا اور اسی طرح خدا قیامت کے دن مردہ زمین سے انسانوں کو زندہ کرے گا۔
اتنے معجزات دیکھنے کے بعد بنی اسرائیل کے دل پتھر سے زیادہ سخت ہو گئے کیونکہ بعض پتھروں سے چشمے پھوٹتے ہیں،بعض پتھر خوف خدا سے گرتے ہیں لیکن بعض انسانوں کی آنکھوں سے آنسو نہیں نکلتے، یہ کبھی خدا کے سامنے سجدہ ریز نہیں ہوتے لہذا یہ پتھر سے بھی پست ہیں۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:23s
1490
Tafseer E Surah Al Baqarah | Ayat 80-81 | Insan kese jahannami banta...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۸۰ اور ۸۱ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۸۰ اور ۸۱ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں یہودیوں کے اس نعرے کی نفی کی گئی ہے جو وہ کہتے تھے کہ ہم اگر جہنم میں گئے تو فقط چند دن کے لئے جائیں گے، خدا کے ہاں جنت اور جہنم میں بھیجنے کے اصول ہیں ایسا نہیں کہ کسی کے لئے ایک اصول ہو اور کسی دوسری قوم کے لئے کوئی اور اصول ہو۔
جو بھی گناہ انجام دے اور گناہ کی کیفیت اس پرحاوی اور طاری ہو جائے جس سے انسان بچ نہ سکے تو ایسے افراد جہنم میں جائیں گے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
15m:37s
970
Tafseer E Surah Al Baqarah | Ayat 82-83 | Jannat Mein Jane Ka Usool |...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۸۲ اور ۸۳ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۸۲ اور ۸۳ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں جنت میں جانے کے اصول کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ قرآن نے اس عہد و پیمان کا تذکرہ کیا ہے جو بنی اسرائیل سے لیا البتہ یہ ایسے احکامات ہیں جن کا پوری بشریت اور ہر دین و مذہب کے لوگ مخاطب ہیں۔
غیر اللہ کی عبادت نہ کرنا، والدین کے ساتھ حسن سلوک، قریبی رشتہ داروں، یتیموں اور مسکینوں کا خیال رکھنا اس عہدو پیمان کا حصہ ہے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
12m:6s
364
Tafseer E Surah Al Baqarah | Ayat 84-85 | Adhi shareeat pe amal karne...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۸۴ اور ۸۵ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۸۴ اور ۸۵ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں اہل کتاب کے ان عہدوں کا تذکرہ ہے جن کے انجام دینے سے انہیں روکا گیا لیکن وہ نہیں رکے اور ان کی عادت تھی کہ شریعت کے بعض احکامات پر عمل کریں اور بعض احکامات کی مخالفت , لہذا قرآن نے ان آیات میں ایسے افراد کی مذمت کی ہے اور ان آیات میں مسلمانوں کےلئے بھی اہم پیغام موجود ہے۔۔۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
13m:18s
363
Tafseer E Surah Al Baqarah | Ayat 87-88 | Anbeya ke moqable mein Bani...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۸۷ اور ۸۸ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۸۷ اور ۸۸ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں بنی اسرائیل کا انبیاء کے مقابلے میں جو رد عمل تھا اس کو بیان کیا گیا ہے, دو بڑے کام کئے انہوں نے, بعض کو قتل کر دیا اور بعض کی تکذیب کی اور مختلف قسم کے بہانے بناتےتھے لہذاخدا نے ان پر لعنت کی اور ان کو اپنی رحمت سے دور کر دیا۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
12m:7s
877
Tafseer E Surah Al Baqarah | Ayat 89-90 | Bani Israel kis waja se lanat...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۸۹ اور ۹۰ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۸۹ اور ۹۰ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں بنی اسرائیل کے قرآن کو قبول نہ کرنے کا تذکرہ ہے، انہوں نے قرآن کی شناخت کے باوجود اس کو نہ مانا لہذا لعنت خدا کے مستحق قرار پائے۔ قرآن نے ان کے انکار کی وجہ حسد اور ضد بتائی ہے لہذا یہ انہوں نے بہت برا معاملہ کیا اور اسی وجہ سے غضب الہی کے مستحق بنے۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
11m:49s
968
Tafseer E Surah Al Baqarah | Ayat 91-92 | Hamen Quran pe eman lane ki...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۹۱ اور ۹۲ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۹۱ اور ۹۲ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں اہل کتاب کے اس رد عمل کو بیان کیا گیا ہے جو مومنین کے مقابل میں تھا, مومنین ان کو ایمان لانے کی دعوت دیتے تھے لیکن وہ کہتے تھے ہم اپنی کتاب پر مومن ہیں لہذا قران پر لانے کی کیا ضرورت ہے تو قرآن نے ثابت کیا ہے کہ تم اپنی کتابوں پر بھی ایمان نہیں رکھتے ہو۔۔۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
10m:58s
974
Tafseer E Surah Al Baqarah | Ayat 93 | Tomhara Eman Khuda ki nafarmani...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۹۳ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اس آیت میں بنی...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۹۳ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اس آیت میں بنی اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ کیا تمہارے ایمان نے تمہیں گوسالے کی پرستش کی دعوت دی؟ کیا تمہارے ایمان نے تمہیں الہی احکامات پر عمل نہ کرنے کی دعوت دی؟ ایسا ہر گز نہیں پس معلوم ہوا تم اپنی کتابوں اور پہلے والے انبیاء پر بھی ایمان نہیں رکھتے ہو۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
11m:0s
1005
Tafseer E Surah Al Baqarah | Ayat 94-96 | Mushrekeen se zeyada dunya ke...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۹۴, ۹۵ اور ۹۶ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۹۴, ۹۵ اور ۹۶ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں یہودیوں کی دنیا پرستی کو بیان کیا گیا ہے, اتنے دنیا پرست ہیں کہ بڑے بڑے نعرے لگانے کے باوجود موت کی تمنا نہیں کرتے, اور انسان کے موت سے ڈرنے کی وجہ کو بھی ان آیات میں بیان کیا ہے۔ قرآن نے یہودیوں کو دنیا میں رہنے کا سبب سے بڑا خواہش مند بتایا ہے لیکن لمبی زندگی انسان کو عذاب خدا سے نہیں بچا سکتی۔
#quran #surahalbaqarah #tafseer #tafseerquran #maulanasyednaseemabbaskazmi
0m:0s
957
Tafseer E Surah Al Baqarah | Ayat 102 - 1 | Jadoo جادو se masael ko...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 102کے ایک حصے کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اس آیت میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 102کے ایک حصے کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اس آیت میں قرآن کریم نے بتایا ہے کہ اگر اقوام کتاب خدا، دین اور شریعت سے دوری اختیار کرتی ہیں تو وہ جادو عملیات اور خرافات کے پیچھے چل پڑتی ہیں۔ حضرت سلیمان کی خدمت میں کیوں کہ جن اور پرندے بھی تھے تو بعض یہودیوں نے کہنا شروع کر دیا حضرت سلیمان جادو کے ذریعے حکومت کرتے تھے تو قرآن نے ان کے اس غلط عقیدے کو رد کیا ہے۔ خدا نے ان کے امتحان کے لئے فرشتے بھیجے وہ ان سے توڑ کے لئے جادو سیکھنے کی بجائے میاں بیوی کے درمیان جدائی جیسے شیطانی کاموں میں استعمال کرنے لگے۔۔۔
12m:26s
950
Tafseer E Surah Al Baqarah | Ayat 102 / 2 - 103 | Jadoo جادو ka Asar...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۱۰۲ کے دوسرےحصے اور ۱۰۳ کی تفسیر بیان کی گئی...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۱۰۲ کے دوسرےحصے اور ۱۰۳ کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں بتایا گیا ہے کہ جادو کبھی اپنا اثر دکھاتا ہے اگرچہ نفسیاتی طور پر ہی کیوں نہ ہو اور اس کے ذریعے میاں بیوی کے درمیان جدائی ہو سکتی ہے۔ البتہ جادو کا اثر مشیت خدا کے سایے میں ہوتا ہے یعنی خدا انسانوں کی آزمائش کے لئے ان کو اپنے حال پر چھوڑ دیتا ہے وگرنہ خدا اپنے قہری ارادہ سے اس کے اثر کو روکنا چاہے تو جادوگر کچھ نہیں کر سکتا۔ ان آیات میں یہ بھی بتایا ہے کہ جادو کے ذریعے کی گئی تجارت بری تجارت ہے۔
11m:33s
735
Tafseer E Surah Al Baqarah | Ayat 104-105 | Dushman (دشمن)...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 104 اور 105 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
مسلمان رسول...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 104 اور 105 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
مسلمان رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم )کی محفل میں جب آتے تھے تو گفتگو کے دوران اگر انہیں کسی چیز کی سمجھ نہیں آتی تھی تو راعنا کا لفظ بولتے یعنی ہماری رعایت فرمائیں لیکن اسی لفظ کو یہودیوں نے اک گالی کے معنی میں استعمال کرتے ہوئے رسول خدا اور مسلمانوں کی توہین شروع کر دی تو قرآن نے کہا تم اپنے لفظ بدل ڈالو۔
لہذامسلمانوں کو پروردگارعالم نے ایک اہم بات کی طرف متوجہ کیا ہے کہ اگر تمہارے کسی صحیح کام سے دشمن غلط فائدہ لے رہا ہو اور تمہارے خلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہوتو تم اپنی روش اور اپنے کام اور اپنی گفتگو کا انداز بدل ڈالو تاکہ وہ اس سے سوء استفادہ نہ کر سکے۔
11m:22s
355
Tafseer E Surah Al Baqarah | Ayat 106-107 | Ayat ke mansookh hone ka...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 106 اور 107 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 106 اور 107 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں ایک اہم موضوع جس کو علوم قرآن اور تفسیر میں نسخ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے بیان کیا گیا ہے، پروردگار عالم ایک شریعت کی جگہ نئی شریعت، ایک حکم کی جگہ پر دوسرا حکم اور ایک حجت خدا کی جگہ دوسری حجت لانے پر قادر ہے۔ ایک شریعت کے اندر نسخ کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ خاص شرائط کے مدنظر ایک حکم آئے پھر جب وہ شرائط تبدیل ہو جائیں تو وہ حکم ختم ہو جائے اور اس کی جگہ کوئی دوسرا حکم آ جائے، ایک جگہ صلح کا حکم، ایک جگہ جہاد کا حکم، ایک وقت میں صدقہ دے کر رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم )سے بات کرنے کا حکم اور کچھ عرصے بعد اس حکم کو ہٹا دینا۔
10m:41s
729
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 108-110 | Beja (بے جا)...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر108، 109 اور 110 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر108، 109 اور 110 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں مسلمانوں کو بے جا سوالات اور بے جا درخواستیں کرنے سے روکا گیا ہے اور ایسے افراد کو حضرت موسی علیہ السلام کے ان پیروکاروں سے تشبیہ دی گئی ہے جو ان سے بے جا درخواستیں کیا کرتے تھے، یہ کام انسان کو ایمان سے کفر کی طرف لے کر جا سکتا ہے اور اہل کتاب کی تو پہلے سے یہی خواہش ہے کہ مسلمان بھی ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھیں کیونکہ وہ مسلمانوں سے حسد کرتے ہیں۔
11m:8s
710
Tafseer e Surah Al Baqarah | Ayat 111-112 | Hamare elawa jannat me koi...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر111 اور112 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر111 اور112 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
ان آیات میں یہود و نصاری کا ایک اور غلط عقیدہ بیان کیا گیا ہے وہ یہ کہ ہمارے علاوہ جنت میں کوئی نہیں جا سکے گا اور آج ممکن ہے کئی مسلمان فرقے بھی یہی نعرہ لگا رہے ہوں لہذا یہ نعرہ ٹھیک نہیں بلکہ قرآن کے نزدیک معیار ایمان و تسلیم اور عمل صالح ہے چنانچہ تمام فرقوں کو اس قسم کے خیالی نعروں سے بچنا چاہیے۔
10m:57s
754