رحمت للعالمین | نعتِ رسولِ مقبول | اردو...
وَمَآ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِیْن
وہ دانائے سُبل، ختم الرسل،...
وَمَآ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِیْن
وہ دانائے سُبل، ختم الرسل، مولائے کل جس نے
غبارِ راہ کو بخشا فروغِ وادی سینا!
وہی قرآں وہی فرقاں وہی یٰسین وہی طاہا
نگاہِ عشق و مستی میں وہی اوّل وہی آخر
پیغمبرِ خدا محمدِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم گھٹا ٹوپ تاریک دنیا میں سراپا روشنی بن کر مبعوث ہوئے۔ انسانیت کی نجات کے لیے الہی تعلیمات کا تحفہ لے کر آئے ایسی تعلیمات کہ جن پر عمل پیرا ہوکر دنیا تا ابد گمراہی، پستی اور تمام مشکلات سے نکل سکتی ہے۔ ضرورت اِس بات کی ہے کہ خالص محمدی اسلام کی پیروی کی جائے نہ کہ اُس اسلام کی جس کی ترویج و تبلیغ دشمنانِ اسلام کی طرف سے ہوتی ہے جسے امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے امریکی اسلام کا نام دیا ہے۔
#ویڈیو #رحمت_للعالمین #محمد #بشریت #رہنما #رسول_آسمانی #الہی_اخلاق #سورج #روشنی #طحہ #یسین #معراج #وحی #امین #سید #سرور #اخلاق_حسنہ
7m:50s
2807
بعثتِ رسول اکرمؐ کی اہمیت | امام خامنہ...
نگاہ عشق مستی میں وہی اول وہی آخر
وہی قرآں وہی فرقاں وہی یسٰیں وہی طہٰ
رسول اکرم...
نگاہ عشق مستی میں وہی اول وہی آخر
وہی قرآں وہی فرقاں وہی یسٰیں وہی طہٰ
رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم کی بعثت درحقیقت تاریکی میں ڈوبی ہوئی دنیا میں ایک الہی نور و روشنی تھی کہ جس کا اجالا ہر طرف پھیل گیا اور جہالت اور ظلم و ستم سے پُر عَالَم میں علم اور عدل و انصاف کی صدا گونجنے لگی۔ اِس مبارک دِن کی نوید گذشتہ انبیائے کرام علیہم السلام نے بھی اپنی امتوں کو سنائی تھی اور امتیں اِسی منجی اور رحمۃ اللعالمین کے انتظار میں تھیں۔ پیغمبر اکرمؐ کی تعلیمات انسان میں رشد و نمو، حرکت، تکمیلِ انسانیت اور ارتقاء پیدا کرتی ہیں، بعثتِ رسول اکرمؐ اسلامی تعلیمات اور معرفت دین ہے۔
اِس موضوع پر ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔
#ویڈیو #روز_بعثت #عظمت #اہمیت #رسول_اکرم #واقعہ #ایمان #نصرت #توریت #انجیل #نھج_البلاغہ #احمد
3m:12s
6376