کلام اسلامی(بحث امامت) | امام کا...
#امامت
#امام
لغوی اور اصطلاحی معنی
امامت لغت میں پیشوائی اور رہبری کے معنی میں...
#امامت
#امام
لغوی اور اصطلاحی معنی
امامت لغت میں پیشوائی اور رہبری کے معنی میں ہے۔عربی زبان میں امام کا لفظ اس شخص یا چیز کیلئے استعمال ہوتا ہے جس کی اقتدا اور پیروی کی جائے۔ اسی معنا کے پیش نظر قرآن کریم، پیامبر گرامی اسلام، جانشینِ پیغمبرؐ، پیش امام، سپہ سالار، مسافروں کا راہنما، ساربان اور اونٹوں کے راہنما کو امام کے مصادیق میں سے جانا گیا ہے۔[معجم المقاییس فی اللغہ، ص۴۸؛ المصباح المنیر، ج۱، ص۳۱ـ ۳۲؛ لسان العرب، ج۱، ص۱۵۷؛ المفردات فی غریب القرآن، ص۲۴؛ اقرب الموارد، ج۱، ص۱۹؛ المعجم الوسیط، ج۱، ص۲۷]
متکلمین امامت کی دو طرح سے تعریف کرتے ہیں: پہلا تعریف عام ہے اور یہ نبوت کو بھی شامل کرتا ہے۔ اس تعریف کے مطابق امام \"دینی اور دنیوی مسائل میں عمومی رہنما\" کو کہا جاتا ہے۔[یر سید شریف، التعریفات، ۱۴۱۲ق، ص۲۸؛ بحرانی، قواعد المرام، ۱۴۰۶ق، ص۱۷۴؛ فاضل مقداد، ارشاد الطالبین، ۱۴۰۵ق، ص۳۲۵؛ تفتازانی، شرح المقاصد، ۱۴۰۹ق، ج۵، ص۲۳۴؛ میر سید شریف، شرح المواقف، ۱۳۲۵ق، ج۸، ص۳۴۵] دوسرا تعریف ایک خاص تفسیر کا حامل ہے جس کے مطابق \"امام\" اس شخص کو کہا جاتا ہے جو دینی امور میں پیغمبر اکرمؐ کا جانشین ہو۔[حلی، الباب الحادی عشر، ۱۳۶۵ش، ص۶۶؛ فاضل مقداد، ارشاد الطالبین، ۱۴۰۵ق، ص۳۲۵-۳۲۶؛ فاضل مقداد، اللوامع الإلہیۃ، ۱۴۲۲ق، ص۳۱۹-۳۲۰؛ میر سید شریف، شرح المواقف، ۱۳۲۵ق، ج۸، ص۳۴۵؛ آمدی، أبکار الأفکار، ۱۴۲۳ق، ج۳، ص۴۱۶؛ تفتازانی، شرح المقاصد، ۱۴۰۹ق، ج۵، ص۲۳۴]
امام کی یہ تعریف کہ \"دینی اور دنیوی امور میں پیغمبر اکرمؐ کی جانشین کے عنوان سے مسلمانوں کا رہنما اور پیشوا\"، تمام اسلامی فرقوں کے لئے قابل قبول تعریف ہے۔[فیاض لاہیجی، گوہر مراد، ۱۳۸۳ش، ص۴۶۱-۴۶۲؛ فیاض لاہیجی، سرمایہ ایمان، ۱۳۷۲ش، ص۱۰۷]
قرآن میں لفظ امام
قرآن کریم میں امام کا لفظ انسانوں اور دیگر موجودات کیلئے استعمال ہوا ہے:
https://youtu.be/PtONTL39g58
#اصول
#Allmasyedahmednaqvi
#کلام
امامت، پیغمبر اکرمؐ کی جانشینی میں اسلامی معاشرے کی قیادت و رہبری کا ایک الہی نظام ہے۔ شیعوں کے نزدیک امامت اصول دین میں سے ہے۔ اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان مختلف حوالے سے اس مسئلے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ شیعوں کو امامت پر اعتقاد رکھنے کی وجہ سے امامیہ بھی کہا جاتا ہے۔
شیعہ تعلیمات کے مطابق رسول خداؐ اپنی رسالت کے ابتدائی ایام سے ہی اپنے جانشین کے اعلان کا قطعی ارادہ رکھتے تھے۔ آپ نے اپنے ارادے کو عملی جامہ پہنانے کا آغاز دعوت ذوالعشیرہ کے موقع پر قریش کے سامنے حضرت علیؑ کا نام لے کر کیا۔ اس کے علاوہ 18 ذی الحجہ کو حجۃ الوداع سے واپسی کے موقع پر غدیر خم کے مقام پر حجاج کرام کے سامنے اور اپنی زندگی کے آخری ایام میں قلم اور دوات مانگنے کے واقعے میں بھی حضرت علیؑ کی جانشینی کا اعلان فرمایا۔
اہل سنت بھی امام کی ضرورت اور اس کی اطاعت کے لزوم پر عقیدہ رکھتے ہیں، لیکن ان کے مطابق امام کے انتخاب کا اختیار لوگوں کو حاصل ہے اور رسول اللہؐ نے اپنے بعد کسی کو امام کی حیثیت سے اپنا جانشین مقرر نہیں فرمایا۔
شیعوں میں زیدیہ اور اسماعیلیہ اماموں کی تعداد اور اشخاص کے بارے میں اختلاف نظر رکھتے ہیں۔ شیعہ اثنا عشریہ کے نزدیک اماموں کی تعداد 12 ہیں جن میں پہلے امام حضرت علیؑ اور آخری امام حضرت مہدیؑ ہیں۔
امام کے وجود کا فلسفہ دین اسلام کی حفاظت، دینی معارف کی وضاحت اور انسانوں کی ہدایت کرنا ہے۔ لہذا اس ذمہ داری کو بہتر اور احسن طریقے سے نبھانے کیلئے امام کو عصمت علم لدنی اور ولایت کا مالک ہونا چاہئے۔
#امامت
#اسلام
#Allmasyedahmednaqvi
10m:15s
300
[Urdu] Hajj 2015 حجاج کرام کے نام رہبر معظم کا...
[Hajj 1436] حجاج کرام کے نام رہبر معظم کا پیغام - Urdu
حجاج کرام کے نام پیغام
بسم الله...
[Hajj 1436] حجاج کرام کے نام رہبر معظم کا پیغام - Urdu
حجاج کرام کے نام پیغام
بسم الله الرحمن الرحیم
والحمد لله رب العالمین و الصلا ۃو السلام علی سیّد الخلق اجمعین محمد و آلہ الطاہرین و صحبہ المنتجبین و علی التابعین لہم باحسان الی یوم الدین
اور سلام ہو یکتا پرستی کے مرکز، مومنین کی طواف گاہ اور فرشتوں کی جائے نزول ،کعبہ شریف پر۔ اور سلام ہو مسجد الحرام، عرفات، مشعر اور منی پر اور سلام ہو خضوع و خشوع سےبھرپور دلوں پر، ذکر میں ڈوبی زبانوں پر، بصیرت کے ساتھ کھلنے والی آنکھوں پر، عبرت و سبق کا راستہ پا جانے والے افکار پر اور سلام ہو آپ خوش نصیب حاجیوں پر کہ آپ کو دعوت الہی پر لبیک کہنے کی توفیق نصیب ہوئی اور آپ نعمتوں کے دسترخوان پر تشریف فرما ہیں۔
سب سے پہلی ذمہ داری اس عالمی، تاریخی اور دائمی لبیک پر غور کرنا ہے؛ انّ الحمد و النعمۃ لک و المُلک، لا شَریک لک لبیک۔
ساری تعریفیں اور شکر اس کے لئے ہے، ساری نعمتیں اسی کی طرف سے اور ملک و اقتدار اسی کا ہے۔
حاجی کو یہ زاویہ نگاہ، اس پرمغز و بامعنی فریضے کے شروعاتی مرحلے میں ہی، دے دیا جاتا ہے اور اعمال حج کا سلسلہ اسی طرز نگاہ کے مطابق انجام پاتا ہے اور پھر اسے پائیدار سبق اور کبھی فراموش نہ ہونے والے درس کی مانند اس کے سامنے رکھ دیا جاتا ہے اور زندگی کے لائحہ عمل کو اسی تناظر میں منظم کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ یہ عظیم سبق حاصل کرنا اور اس پر عمل کرنا، وہی پربرکت سرچشمہ ہے جو مسلمانوں کی زندگی کو تازگی، حرارت اورتحرک عطا کر سکتا ہے اور انھیں ان مسائل سے جن سے وہ دوچار ہیں، اس دور میں اور تمام ادوار میں نجات دلا سکتا ہے۔
نفسانیت، کبر، نفسانی خواہشات، تسلط پسندی اور تسلط برداشت کرنے کی عادت، عالمی استکبار، تساہلی اور ذمہ داریوں سے فرار اور با عزت انسانی زندگی کو ذلیل و خوار کرنے کا جذبہ، یہ سب وہ بت ہیں جو دل کی گہرائیوں سے نکل کر زندگی کا دستور العمل بن جانے والی اس \\\\\\\\\\\\\\\'صدائے ابراہیمی سے ٹوٹ جائیں گے اور دوسروں پر انحصار، دشواریوں اور سختیوں کی جگہ آزادی و وقار اور سلامتی لے لیگی۔
حج سے مشرف ہونے والے محرم برادران و خواہران، بلا تفریق ِملک و قوم، سب اس حکمت آمیز کلام ِپروردگار پر غور کریں اور دنیائے اسلام اور خاص طور پر مغربی ایشیا اور شمالی افریقا کے مسائل کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے، ذاتی اور گرد و پیش کے وسائل اور توانائیوں کے مطابق اپنے لئے فریضہ اور ذمہ داری طے کریں اور اس کے تحت کوششیں کریں۔
آج اس علاقے میں ایک طرف امریکا کی شرانگیز پالیسیاں جو جنگ و خونریزی، تباہی و آوارہ وطنی، نیز غربت و پسمانگی اور قومیتی و فرقہ وارانہ تنازعات کی جڑ ہیں، اور دوسری طرف صیہونی حکومت کے جرائم ہیں، جس نے مملکت فلسطین میں غاصبانہ اقدامات کو شقی القلبی اور خباثت کی انتہا تک پہنچا دیا ہے اور بار بار مقدس مسجد الاقصی کی توہین اور مظلوم فلسطینیوں کے جان و مال کی تاراجی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ یہ آپ تمام مسلمانوں کا اولین مسئلہ ہے، جس کے بارے میں آپ کو غور کرنا چاہئے اور اس مسئلے میں اپنے اسلامی فرائض کو سمجھنا چاہئے۔ علمائے دین اور سیاسی و علمی شخصیات کی ذمہ داری زیادہ سنگین ہے، جو بد قسمتی سے اکثر اس کی طرف سے غافل رہتے ہیں۔
علما فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دینے، سیاسی رہنما دشمن کے سامنے پسپائی اختیار کرنے اور علمی شخصیات فروعی مسائل میں اپنے ذہن مصروف کرنے کے بجائے، دنیائے اسلام کے سب سے بڑے درد کو سمجھیں اور اپنی اس ذمہ داری کو جس کے تعلق سے وہ عدل الہی کے سامنے جواب دہ ہیں، قبول کریں اور اس کو پورا کریں۔ علاقے میں، عراق، شام، یمن، بحرین، غرب اردن اور غزہ میں اور بعض دیگر ایشیائی اور افریقی ملکوں میں رونما ہونے والے دردناک واقعات امت مسلمہ کی بڑی مشکلات ہیں جن میں عالمی استکبار کی سازش کو سمجھنا اور اس کی راہ حل کے بارے میں غور کرنا چاہئے۔ قومیں اپنی حکومتوں سے مطالبہ کریں اور حکومتیں اپنی سنگین ذمہ داری کے سلسلے میں وفادار رہیں۔
حج اور اس کے پرشکوہ اجتماعات، ان تاریخی ذمہ داریوں کے نمایاں ہونے اور تبادلے کے بہترین مواقع ہیں۔
اورمشرکین سے برائت اس ہمہ گیر فریضے کا نمایا ںترین سیاسی عمل ہے اور اس عمل کو تمام حجاج کرام نے موقع غنیمت سمجھ کر کے انجام دینا چاہئے۔
اس سال مسجد الحرام کے تلخ سانحے نے حجاج کرام اور ان کی قوموں کو غمزدہ کردیا ہے۔ یہ صحیح ہے کہ اس حادثے میں گزر جانے والے افراد جو نماز، طواف اور عبادت کے عالم میں باری تعالی کے دیدار کے لئے کوچ کر گئے، عظیم سعادت و کامرانی سے ہمکنار ہوئے اور امن و رحمت و توجہ الہی کے دیار میں سکونت پذیر ہوئے ان شاء اللہ، جو ان کے پسماندگان کے لئے باعث سکون ہے، لیکن یہ اس بات کی دلیل نہیں کہ جو لوگ ظاہراً اللہ کے مہمانوں کی حفاظت کے ذمہ دار ہیںوہ بری الذمہ ہوجائیں۔ اس فرض پر عمل اور اس ذمہ داری کی ادائیگی ہمارا حتمی مطالبہ ہے۔
و السلام علی عباد اللہ الصالحین
سید علی خامنہ ای
4 ذی الحجہ 1436 (ہجری قمری)
27 شہریور 1394 (ہجری شمسی)
5m:36s
13563
سعودی جارحیت کا مقصد اپنے زناخانوں اور...
سعودی جارحیت کا مقصد۔۔۔اپنے زناخانوں اور شراب خانوں کا تحفظ۔۔۔اھلسنت مفتی-URDU
سعودی جارحیت کا مقصد۔۔۔اپنے زناخانوں اور شراب خانوں کا تحفظ۔۔۔اھلسنت مفتی-URDU
5m:8s
3936
Clip - اجتماعی زندگی انسانی فطرت کا تقاضہ -...
Clip - Ijtemai zindagi Insani fitrat Ka Taqaza Hai - اجتماعی زندگی انسانی فطرت کا تقاضہ ہے
..
ولایت فقیہ...
Clip - Ijtemai zindagi Insani fitrat Ka Taqaza Hai - اجتماعی زندگی انسانی فطرت کا تقاضہ ہے
..
ولایت فقیہ (۱)
Ijtemai zindagi Insani fitrat Ka Taqaza Hai - اجتماعی زندگی انسانی فطرت کا تقاضہ ہے
آیت اللہ غلام عباس رئیسی
محرم الحرام ۲۰۱۶
دورانیہ :۱۰:۲۱
👤 Fb.com/Wisdomgateway
🎬 Shiatv.net/u/Wisdomgateway
📱 Tlgrm.me/Wisdomgateway
10m:21s
3398
Animation Cartoon - Secret of victory | کامیابی کا راز
Animation Cartoon - Secret of victory | کامیابی کا راز
Imam Khomeini (RA) | امام خمینیؒ
The secret of victory...
Animation Cartoon - Secret of victory | کامیابی کا راز
Imam Khomeini (RA) | امام خمینیؒ
The secret of victory lies in the unity of expression and harmony!
کامیابی کا راز ایک زبان ہونے و آپس میں ہم آہنگی ایجاد کرنے میں ہے!
رمز پیروزی، وحدت کلمه و ایجاد هماهنگی است!
inQiLaBi Media
[Promoting Pure Muhammadan Islam]
Follow Us:
👤fb.com/Inqilabi-Media-173533536428655
👤Fb.com/inqilabimedia
🎬Shiatv.net/u/inqilabi
📱Tlgrm.me/inqilabimedia
🎬Youtube.com (inqilabi media)
9m:4s
4113
[Motion Graphics] سوداگر یا مفاد پرست مافیا اور...
موضوع : سوداگر یا مفاد پرست مافیا اور اس کا سد باب
موشن گرافک
ادارہ البلاغ...
موضوع : سوداگر یا مفاد پرست مافیا اور اس کا سد باب
موشن گرافک
ادارہ البلاغ پاکستان کی فخریہ پیشکش
اسلامی تعلیمات موشن گرافیک سلسلہ
موشن گرافیک کا یہ سلسلہ متعدد موضوعات جسمیں اسلامیات، اسلامی قوانین، سیاسیات ،معاشیات ،اقتصادیات ،اجتماعیات وغیرہ جیسے موضوع شامل ہیں جنہیں ہر ۱۵ دن میں ایک موشن گرافیک ویڈیو کی شکل میں نشر کیا جائے گا
اس حوالے سے آپ کی آراء کے منتظر ہیں
البلاغ ادارہ فروغ ثقافت اسلامی پاکستان
4m:55s
3252
Video Tags:
09,Mar,,,
2018,,
sahar,,
urdu,,
tv,,
seher,,
urdu,,
channel,,
tehran,,
iran,,
inter,,
views,,
discussions,,
rae,,
nijat,,
raah,,
e,,
nijaat,,
topic,,
09,,03,,,
2018,,
دین
کے
تحفظ
میں
خمس
کا
کردار
,,
Khums,,
Khoms,,
Kay,,
Ahedaf,,
iran,,
Wahi,,
Islam,,
Deen,,
Mazhab,,
Belief,,
Allah,,
the,,
only,,
way,,
Salvation,,
Different,,
Scholars,,
speak,,
about,,
different,,
Topics,,
namaz,,
roza,,
hajj,,
zakat,,
khoms,,
wajibat,,
imam,,
rasool,,
khuda,,
ahlay,,
bait,,
ahlulbait,,
prophets,,
household,,
pbuh,,
saww,,
mazhab,,
religion,,
extremism,,
Prophets,,
Attributes,,
osaf,,
anbia,,
nabi,,
imamat,,
qayamat,,
maad,,
judgement,,
day,,
barzakh,,
burzkh,,
economy,,
دین,,
کے
,,تحفظ,,
میں,,
خمس,,
کا
,,کردار
,,
Deen,,
Kay,,
Tahfuz,,
Main,,
Khums,,
Ka,,
Kirdar,,
Rahe,,
Nijat,,
راہ,,
نجات,,
,
[5/5] Taqat ka Tawazon - طاقت کا توازن (Sayyid Hassan...
[5/5] Taqat ka Tawazon - طاقت کا توازن (Sayyid Hassan Nasrullah Interview 2019)
انٹرویو کی پانچویں اور...
[5/5] Taqat ka Tawazon - طاقت کا توازن (Sayyid Hassan Nasrullah Interview 2019)
انٹرویو کی پانچویں اور آخری قسط
05/05
حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ، سیکرٹری جنرل حزب اللہ لبنان کاتاریخ میں پہلی بارپانچ گھنٹوں اورپانچ قسطوں پر مشتمل خصوصی اورتفصیلی انٹرویو کی پانچویں اور آخری قسط پیش خدمت ہے۔
انٹرویو کے اس سلسلے کے اختتام پر اطلاع دی جاتی ہے کہ عنقریب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر جناب حاج قاسم سلیمانی کا تفصیلی انٹرویو بھی نشر کیا جائے گا۔ ان شا اللہ
البلاغ : ادارہ فروغ ثقافت اسلامی پاکستان
61m:6s
1248
حج کے عظیم الشان اجتماع کے نام قائد...
حج کے عظیم الشان اجتماع کے نام قائد انقلاب اسلامی کا پیغام | October 03, 2014 - Urdu
حج کے عظیم الشان اجتماع کے نام قائد انقلاب اسلامی کا پیغام | October 03, 2014 - Urdu
8m:52s
5733