[Muzakira] Topic: اسلامی حکمران کی خصوصیات اور...
Seerat Ali (as) Nijaat e Bashariyat Convention 2019
Topic: Islami Hukmaran ke Khososiyaat , or Istehkaam e Pakistan
اسلامی...
Seerat Ali (as) Nijaat e Bashariyat Convention 2019
Topic: Islami Hukmaran ke Khososiyaat , or Istehkaam e Pakistan
اسلامی حکمران کی خصوصیات اور استحکام پاکستان
Date: 16 March 2019
Venue: Saqafati Markaz BhitShah Sindh, Pakistan
Asgharia Organization Pakistan
57m:54s
3524
Video Tags:
Saqafati
Markaz
BhitShah,Convention
2019,Asgharia
Organization,Asgharia,Organization,Saqafati
Markaz,BhitShah,BhitShah
Sindh,Saqafati
Markaz
BhitShah
Sindh,Asgharia
Org
Pak,Sindhi
Speech,Sindhi,سندھی,سندھ,اصغریہ
آرگنائزیشن
پاکستان,سیرت
علی
نجات
بشریت
کنونشن,Seerat
Ali,Nijaat
e
Bashariyat
Convention,Istehkaam
e
Pakistan,استحکام
پاکستان,اسلامی
حکمران,ٰIslami
Hukmaran,Muzakira,مذاکرہ
کلام اسلامي (امامت) اس موضوع کی...
#کلام
امامت، پیغمبر اکرمؐ کی جانشینی میں اسلامی معاشرے کی قیادت و رہبری کا ایک...
#کلام
امامت، پیغمبر اکرمؐ کی جانشینی میں اسلامی معاشرے کی قیادت و رہبری کا ایک الہی نظام ہے۔ شیعوں کے نزدیک امامت اصول دین میں سے ہے۔ اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان مختلف حوالے سے اس مسئلے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ شیعوں کو امامت پر اعتقاد رکھنے کی وجہ سے امامیہ بھی کہا جاتا ہے۔
شیعہ تعلیمات کے مطابق رسول خداؐ اپنی رسالت کے ابتدائی ایام سے ہی اپنے جانشین کے اعلان کا قطعی ارادہ رکھتے تھے۔ آپ نے اپنے ارادے کو عملی جامہ پہنانے کا آغاز دعوت ذوالعشیرہ کے موقع پر قریش کے سامنے حضرت علیؑ کا نام لے کر کیا۔ اس کے علاوہ 18 ذی الحجہ کو حجۃ الوداع سے واپسی کے موقع پر غدیر خم کے مقام پر حجاج کرام کے سامنے اور اپنی زندگی کے آخری ایام میں قلم اور دوات مانگنے کے واقعے میں بھی حضرت علیؑ کی جانشینی کا اعلان فرمایا۔
اہل سنت بھی امام کی ضرورت اور اس کی اطاعت کے لزوم پر عقیدہ رکھتے ہیں، لیکن ان کے مطابق امام کے انتخاب کا اختیار لوگوں کو حاصل ہے اور رسول اللہؐ نے اپنے بعد کسی کو امام کی حیثیت سے اپنا جانشین مقرر نہیں فرمایا۔
شیعوں میں زیدیہ اور اسماعیلیہ اماموں کی تعداد اور اشخاص کے بارے میں اختلاف نظر رکھتے ہیں۔ شیعہ اثنا عشریہ کے نزدیک اماموں کی تعداد 12 ہیں جن میں پہلے امام حضرت علیؑ اور آخری امام حضرت مہدیؑ ہیں۔
امام کے وجود کا فلسفہ دین اسلام کی حفاظت، دینی معارف کی وضاحت اور انسانوں کی ہدایت کرنا ہے۔ لہذا اس ذمہ داری کو بہتر اور احسن طریقے سے نبھانے کیلئے امام کو عصمت علم لدنی اور ولایت کا مالک ہونا چاہئے۔
#امامت
#اسلام
#Allmasyedahmednaqvi
11m:13s
2970
اسلامی انقلاب کا روشن مستقبل | امام سید...
ایران کے مستقبل کے بارے میں مختلف لوگوں کے مختلف نظریات ہیں لیکن رہبر معظم کی با...
ایران کے مستقبل کے بارے میں مختلف لوگوں کے مختلف نظریات ہیں لیکن رہبر معظم کی با بصیرت اور دور اندیش نگاہوں کے مطابق : \"میں جانتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے اس ملت کو بلند ترین مقامات تک پہنچانے کا ارادہ کیا ہوا ہے\"۔ یہ بلند ترین مقامات کیسے حاصل ہوں گے؟ دشمن کیسے اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے گا؟ اور اسلامی نظام کی برکت سے ان مشکلات کو کیسے دور کر لیا جائے گا؟ شہید حاج قاسم سلیمانیؒ اور ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کی زبانی ان سوالات کے جوابات اور پھر ایرانی جوانوں کی اس اعلیٰ مقصد کے حصول کے لیے امریکہ جیسے بڑے سے بڑے دشمنوں کے سامنے ڈٹ جانے کے خوبصورت مناظر، اس ویڈیو میں ضرور دیکھیے۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #حاج_قاسم #انقلاب_اسلامی #روشن_مستقبل #بلند_مقامات #داعش #دشمن #سپاہ #امریکہ #جوان #اسلامی_نظام #رہبر_معظم
3m:47s
10371
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
video,
dushman,
sipahh,
America,
jawan,
اسلامی,
انقلاب
,
روشن
مستقبل,
امام
سید
علی
خامنہ
ای,
شہید
حاج
قاسم
سلیمانیؒ,
islami,
inqilab,
roshan,
mustaqbil,
imam
syed,
Ali
Khamna
e,
shaheed,
Haaj
Qasim
sulemani
[Lecture] اسلامی تہذیب اور ثقافتی یلغار | H.I...
II Lecture II اسلامی تہذیب اور ثقافتی یلغار\" || HIWM Syed Ali Murtaza Zaidi || 21 Oct, 2023 II Anjuman-e- Mohammadi...
II Lecture II اسلامی تہذیب اور ثقافتی یلغار\" || HIWM Syed Ali Murtaza Zaidi || 21 Oct, 2023 II Anjuman-e- Mohammadi Lahore II
56m:28s
806
عیدِ انقلاب اسلامی | امام سید علی خامنہ...
11 فروری کے دن کی دنیا بھر کے مسلمانوں کےلیے کیا اہمیت ہے؟ اس دن کون سا اہم واقعہ...
11 فروری کے دن کی دنیا بھر کے مسلمانوں کےلیے کیا اہمیت ہے؟ اس دن کون سا اہم واقعہ رونما ہوا؟ ۱۱ فروری نے عالم اسلام اور انسانیت کی تاریخ کا رخ موڑنے میں کیا کردار ادا کیا؟ اس دن کا ایرانی قوم اور جمہوری اسلامی ایران پر کیا اثر ہوا ہے؟ کیا یہ دن ایک عید کا دن ہے؟
ان موضوعات کو سمجھنے کےلیے ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کی یہ ویڈیو دیکھیں۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #انقلاب_اسلامی #ایران #عید #امام_خمینی #اسلام #عالم_اسلام #11_فروری #عید_مبارک #جمہوری_اسلامی_ایران
1m:59s
3584
[Full Speech URDU] رہبر معظم سید علی خامنہ ای :...
\"اسلامی بیداری اور نوجوان نسل\" عالمی کانفرنس کے مندوبین سے خطاب
30-01-2012...
\"اسلامی بیداری اور نوجوان نسل\" عالمی کانفرنس کے مندوبین سے خطاب
30-01-2012
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 10 بہمن سنہ 1390 ہجری شمسی مطابق 30 جنوری سنہ 2012 عیسوی کو ملاقات کے لئے آنے والے \"نوجوان نسل اور اسلامی بیداری\" کے زیر عنوان تہران میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں آمریت کے خلاف خطے کی اقوام کی تحریک کو صیہونیوں کی عالمی ڈکٹیٹر شپ کے خلاف جدوجہد کا مقدمہ قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی نے نوجوانوں کو امت مسلمہ کا بہترین سرمایہ قرار دیا اور کانفرنس میں شرکت کے لئے دنیا کے تہتر ملکوں سے آنے والے سیکڑوں نوجوانوں سے خطاب میں فرمایا کہ عالم اسلام کے نوجوانوں کی بیداری نے پوری دنیا کی مسلم اقوام کی بیداری کی امیدوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
قائد انقلاب اسلامی نے مصر، تیونس، لیبیا اور دیگر اسلامی ملکوں میں قوموں کے انقلابات سے استکباری طاقتوں کو پہنچنے والے نقصانات اور ان پر لگنے والی کاری ضربوں کی تلافی کے لئے ان طاقتوں کے ذریعے کی جاری کوششوں کا جائزہ لیا۔ آپ نے فرمایا کہ دشمن، ناپاک منصوبے اور سازشیں تیار کرنے میں مصروف ہے اور اسلامی اقوام، خاص طور پر مسلم ملکوں کے نوجوانوں کو جو اسلامی بیداری میں کلیدی رول کے حامل ہیں، اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ عالمی استبدادی نیٹ ورک ان کے انقلابوں کو ستوتاژ کرے۔
قائد انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے؛
بسماللَّهالرّحمنالرّحيم
الحمد للَّه ربّ العالمين و الصّلاة و السّلام على سيّد المرسلين و سيّد الخلق اجمعين سيّدنا و نبيّنا ابىالقاسم المصطفى محمّد و على ءاله الطّيّبين و صحبه المنتجبين و من تبعهم باحسان الى يوم الدّين.
میں آپ تمام معزز مہمانوں، عزیز نوجوانوں اور امت اسلامیہ کے مستقبل کے تعلق سے خوش خبری کے حامل لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ آپ میں سے ہر فرد ایک عظیم بشارت کا حامل ہے۔ جب کسی ملک میں نوجوان بیدار ہو جاتا ہے تو اس ملک میں عوامی بیداری کی امیدیں بڑھ جاتی ہیں۔ آج پورے عالم اسلام میں ہمارے نوجوان بیدار ہو چکے ہیں۔ نوجوانوں کے لئے کتنے جال بچھائے گئے لیکن غیور اور بلند ہمت مسلم نوجوان نے خود کو ہر جال سے نجات دلائی۔ آپ دیکھ رہے ہیں کہ تیونس میں، مصر میں، لیبیا میں، یمن میں، بحرین میں کیا ہوا۔ دیگر اسلامی ممالک میں کیسی تحریک اٹھی۔ یہ سب نوید اور خوش خبری ہے۔
میں آپ عزیز نوجوانوں، اپنے بچوں سے یہ عرض کروں گا کہ آپ یقین جانئے کہ آج تاریخ عالم اور تاریخ بشریت ایک عظیم تاریخی موڑ پر پہنچ گئی ہے۔ پوری دنیا میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس دور کی واضح اور بڑی نشانیوں میں اللہ تعالی کی طرف توجہات کا مرکوز ہو جانا، اللہ تعالی کی لا متناہی قدرت سے مدد طلب کرنا اور وحی الہی پر تکیہ کرنا ہے۔ انسانیت مادی مکاتب فکر کو عبور کرکے آگے بڑھ آئی ہے۔ اب نہ مارکسزم میں کشش باقی رہ گئی ہے، نہ مغرب کی لبرل ڈیموکریسی میں جاذبیت کی کوئی رمق ہے۔ آپ خود دیکھ رہے ہیں کہ لبرل ڈیموکریسی کے گہوارے کے اندر، امریکہ اور یورپ کے اندر کیا حالات ہیں؟! شکست کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح سیکولر نیشنلزم میں بھی کوئی جاذبیت نہیں رہ گئی ہے۔ اس وقت امت اسلامیہ کی سطح پر سب سے زیادہ کشش اسلام میں نظر آ رہی ہے، قرآن میں نظر آ رہی ہے، وحی الہی پر استوار مکتب فکر میں نظر آ رہی ہے، اللہ تعالی نے یقین دلایا ہے کہ الہی مکتب فکر، وحی پر استوار مکتب فکر اور عزیز دین اسلام میں انسان کو سعادت اور کامرانی کی منزل تک پہنچنے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔ یہ ایک نہایت اہم، بامعنی اور مبارک راستہ ہے۔ آج اسلامی ممالک میں اغیار پر منحصر آمریتوں کے لوگ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ یہ اس عالمی آمریت اور بین الاقوامی ڈکٹیٹر شپ کے خلاف علم بغاوت بلند ہونے کا مقدمہ ہے جو استکباری طاقتوں اور صیہونیوں کی ڈکٹیٹر شپ کے خبیث اور بدعنوان نیٹ ورک سے عبارت ہے۔ آج بین الاقوامی استبداد اور بین الاقوامی ڈکٹیٹر شپ امریکہ اور اس کے پیروؤں کی ڈکٹیٹر شپ اور صیہونیوں کے خطرناک شیطانی نیٹ ورک کی صورت میں مجسم ہو گئي ہے۔ اس وقت یہ عناصر مختلف چالوں سے اور گوناگوں حربوں کے ذریعے پوری دنیا میں اپنی آمریت چلا رہے ہیں۔ آپ نے جو کارنامہ مصر میں انجام دیا، تیونس میں انجام دیا، لیبیا میں انجام دیا، اور جو کچھ یمن میں انجام دے رہے ہیں، بحرین میں انجام دے رہے ہیں، بعض دیگر ممالک میں اس کے جذبات و احساسات برانگیختہ ہو چکے ہیں، یہ سب اس خطرناک اور زیاں بار ڈکٹیٹرشپ کے خلاف جدوجہد کا ایک جز ہے جو دو صدیوں سے انسانیت کو اپنے چنگل میں جکڑے ہوئے ہے۔ میں نے جس تاریخی موڑ کی بات کی وہ، اسی آمریت کے تسلط سے قوموں کی آزادی اور الہی و معنوی اقدار کی بالادستی کی صورت میں رونما ہونے والی تبدیلی سے عبارت ہے۔ یہ تبدیلی آکر رہے گی، آپ اسے بعید نہ سمجھئے!
یہ اللہ کا وعدہ ہے«ولينصرنّ اللَّه من ينصره»(1) اللہ تعالی تاکید کے ساتھ ارشاد فرماتا ہے کہ اگر آپ نے اللہ کی مدد کی تو وہ آپ کی ضرور مدد فرمائے گا۔ ممکن ہے کہ عام نظر سے دیکھا جائے اور مادی اندازوں کی بنیاد پر پرکھا جائے تو یہ چیز بعید دکھائی دے لیکن بہت سی چیزیں ہیں جو بعید معلوم ہوتی تھیں مگر رونما ہو گئیں۔ کیا آپ ایک سال اور دو تین مہینے قبل یہ سوچ سکتے تھے کہ مصر کا طاغوت (ڈکٹیٹر حسنی مبارک کا اقتدار) اس طرح ذلت و رسوائی کے ساتھ ختم ہو جائے گا؟ اگر اس وقت لوگوں سے کہا جاتا کہ مبارک کی بدعنوان اور (بیرونی طاقتوں پر) منحصر حکومت ختم ہو جائے گی تو بہت سے لوگ اس کا یقین نہ کرتے، لیکن ایسا ہوا۔ اگر کوئی دو سال قبل یہ دعوی کرتا کہ شمالی افریقا میں یہ عجیب قسم کے واقعات رونما ہونے والے ہیں تو لوگوں کی اکثریت کو یقین نہ آتا۔ اگر کوئی لبنان جیسے ملک کے بارے میں کہتا کہ مومن نوجوانوں کی ایک تنظیم صیہونی حکومت اور پوری طرح مسلح صیہونی فوج کو شکست دیدے گی تو کوئی بھی اس پر یقین نہ کرتا، لیکن یہ ہوا۔ اگر کوئی کہتا کہ اسلامی جمہوری نظام مشرق و مغرب سے جاری مخاصمتوں اور دشمنیوں کے مقابلے میں بتیس سال تک ڈٹا رہے گا اور روز بروز زیادہ طاقتور اور زیادہ پیشرفتہ ہوتا جائے گا تو کوئی بھی یقین نہ کرتا، لیکن ایسا ہوا۔ «وعدكم اللَّه مغانم كثيرة تأخذونها فعجّل لكم هذه و كفّ ايدى النّاس عنكم و لتكون ءاية للمؤمنين و يهديكم صراطا مستقيما»(2) یہ کامیابیاں اللہ تعالی کی نشانیاں ہیں۔ یہ سب پر غالب رہنے والی حق کی طاقت ہے جس سے اللہ تعالی ہمیں روشناس کرا رہا ہے۔ جب عوام میدان میں آ جائيں اور ہم اپنا سب کچھ لیکر میدان میں اتر پڑیں تو نصرت الہی کا حاصل ہونا یقینی ہے۔ اللہ تعالی ہمیں راستا بھی دکھاتا ہے، «و الّذين جاهدوا فينا لنهدينّهم سبلنا».(3) اللہ تعالی ہدایت بھی کرتا ہے، مدد بھی کرتا ہے، بلند مقامات پر بھی پہنچاتا ہے، بس شرط یہ ہے کہ ہم میدان میں ثابت قدم رہیں۔
اب تک جو کچھ رونما ہوا ہے وہ بہت عظیم شئے ہے۔ مغربی طاقتوں نے اپنی سائنسی ترقی کی مدد سے دو سو سال تک امت اسلامیہ پر حکومت کی ہے، اسلامی ممالک پر قبضہ کیا، بعض پر براہ راست اور بعض دیگر پر مقامی ڈکٹیٹروں کے ذریعے بالواسطہ طور پر۔ برطانیہ، فرانس اور سب سے بڑھ کر امریکہ جو بڑا شیطان ہے، انہوں نے امت اسلامیہ پر تسلط قائم کیا۔ جہاں تک ہو سکا اسلامی امہ کی تحقیر کی، مشرق وسطی کے اس حساس علاقے کے قلب میں صیہونیت نامی کینسر لاکر ڈال دیا اور پھر ہر طرف سے اسے تقویت پہنچائی اور مطمئن ہو رہے کہ اب دنیا کے اس اہم ترین خطے میں ان کی پالیسیوں اور مقاصد کو مکمل تحفظ مل گیا ہے۔ لیکن جذبہ ایمانی ہمت و شجاعت، اسلامی ہمت و شجاعت اور عوامی شراکت نے ان تمام باطل خوابوں کو چکناچور کر دیا اور ان سارے اہداف پر پانی پھیر دیا۔
آج عالمی استکبار کو اسلامی بیداری کے مقابلے میں اپنی کمزوری اور ناتوانی کا احساس ہو رہا ہے۔ آپ غالب آ گئے ہیں، آپ فتحیاب ہیں، مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے۔ جو کام انجام پایا ہے وہ بہت عظیم کارنامہ ہے، لیکن کام یہیں ختم نہیں ہوا ہے۔
یہ بہت اہم نکتہ ہے۔ ابھی شروعات ہوئی ہے، یہ نقطہ آغاز ہے۔ مسلم اقوام کو چاہئے کہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں تاکہ دشمن کو مختلف میدانوں سے باہر کر دیں۔
یہ مقابلہ عزم و ارادے کا مقابلہ ہے اور ہمت و حوصلے کی زور آزمائی ہے۔ جس فریق کا ارادہ مضبوط ہوگا وہ غالب آ جائے گا۔ جو دل اللہ تعالی پر تکیہ کئے ہوئے ہے اسے غلبہ حاصل ہوگا۔ «ان ينصركم اللَّه فلا غالب لكم»؛(4) اگر آپ کو نصرت الہی کا شرف حاصل ہو گیا تو پھر کوئی بھی آپ پر غلبہ حاصل نہیں کر سکے گا، آپ کو پیشرفت حاصل ہوگی۔ ہم چاہتے ہیں کہ مسلم اقوام جن سے عظیم امت اسلامیہ کی تشکیل عمل میں آئی ہے، آزاد رہیں، خود مختار رہیں، باوقار رہیں، کوئی ان کی تحقیر نہ کر سکے، اسلام کی اعلی تعلیمات و احکامات سے اپنی زندگی کو سنواریں۔ اسلام میں یہ توانائی موجود ہے۔ (دشمنوں نے) برسوں سے ہمیں علمی میدان میں پیچھے رکھا، ہماری ثقافت کو پامال کیا، ہماری خود مختاری کو ختم کر دیا۔اب ہم بیدار ہوئے ہیں۔ ہم علم کے میدانوں میں بھی یکے بعد دیگر اپنی بالادستی قائم کرتے جائیں گے۔
تیس سال قبل جب اسلامی جمہوریہ کی تشکیل عمل میں آئی تو دشمن کہتے تھے کہ اسلامی انقلاب تو کامیاب ہو گیا لیکن وہ یکے بعد دیگرے تمام شعبہ ہائے زندگی کو سنبھالنے میں ناکام ہوگا اور سرانجام پیچھے ہٹ جائے گا۔ آج ہمارے نوجوان اسلام کی برکت سے علم و دانش کے شعبے میں ایسے کارہائے نمایاں انجام دینے میں کامیاب ہوئے ہیں، جو خود ان کے بھی تصور سے پرے تھے۔ آج اللہ تعالی کی ذات پر توکل کی برکت سے ایرانی نوجوان عظیم علمی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔ یورینیم افزودہ کر رہا ہے، اسٹیم سیلز پیدا کرکے اسے نشونما کے مراحل سے گزار رہا ہے، حیاتیات کے شعبے میں بڑے قدم اٹھا رہا ہے، خلائی شبے میں سرگرم عمل ہے، یہ سب اللہ تعالی کی ذات پر توکل اور نعرہ اللہ اکبر کے ثمرات ہیں۔۔۔۔۔(5)
ہمیں اپنی صلاحیتوں کو معمولی نہیں سمجھنا چاہئے۔ مغربی ثقافت نے اسلامی ممالک پر سب سے بڑی مصیبت جو نازل کی وہ دو غلط اور گمراہ کن خیالات کی ترویج تھی۔ ان میں ایک، مسلمان قوموں کی ناتوانی اور عدم صلاحیت کی غلط سوچ تھی۔ انہوں نے دماغ میں بٹھا دیا کہ آپ کے بس میں کچھ بھی نہیں ہے۔ نہ سیاست کے میدان میں، نہ معیشت کے میدان میں اور نہ ہی علم و دانش کے میدان میں۔ کہہ دیا کہ \"آپ تو کمزور ہیں، اسلامی ممالک دسیوں سال کے اس طویل عرصے میں اسی غلط فہمی میں پڑے رہے اور پسماندگی کا شکار ہوتے چلے گئے۔ دوسرا غلط تاثر جو ہمارے اندر پھیلایا گيا وہ ہمارے دشمنوں کی طاقت کے لامتناہی اور ان کے ناقابل شکست ہونے کا تاثر تھا۔ ہمیں یہ سمجھا دیا گيا کہ امریکہ کو شکست دینا محال ہے، مغرب کو تو پسپا کیا ہی نہیں جا سکتا۔ ہمیں ان کے مقابلے میں سب کچھ برداشت کرنے میں ہی ہماری بھلائی ہے۔
آج یہ حقیقت مسلم اقوام کے سامنے آ چکی ہے کہ یہ دونوں ہی خیالات سراسر غلط تھے۔ مسلمان قومیں ترقی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، اسلامی عظمت و جلالت کو جو کسی زمانے میں علمی و سیاسی و سماجی شعبوں میں اپنے اوج پر تھی، دوبارہ حاصل کرنے پر قادر ہیں اور دشمن کو تمام میدانوں میں پسپائی اختیار کرنی پڑے گی۔
یہ صدی اسلام کی صدی ہے۔ یہ صدی روحانیت کی صدی ہے۔ اسلام نے معقولیت، روحانیت اور انصاف کو یکجا قوموں کے لئے پیش کر دیا ہے۔ عقل و خرد پر استوار اسلام، تدبر و تفکر کی تعلیم دینے والا اسلام، روحانیت و معنویت کی تلقین کرنے والا اسلام، اللہ تعالی کی ذات پر توکل کا راستہ دکھانے والا اسلام، جہاد کا درس دینے والا اسلام، جذبہ عمل کا سرچشمہ اسلام، عملی اقدام پر تاکید کرنے والا اسلام۔ یہ سب اللہ تعالی اور اسلام سے ہمیں ملنے والی تعلیمات ہیں۔
آج جو چیز سب سے اہم ہے، یہ ہے کہ دشمن کو مصر میں، تیونس میں، لیبیا میں اور علاقے کے دیگر ممالک میں کم و بیش جو ہزیمت اٹھانی پڑی ہے اس کی تلافی کے لئے وہ سازش اور منصوبہ تیار کرنے میں مصروف ہے۔ دشمن کی سازشوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کہ (دشمن) عوامی انقلابوں کو سبوتاژ نہ کر لے، اسے راستے سے منحرف نہ کر دے۔ دوسروں کے تجربات سے استفادہ کیجئے! دشمن، انقلابوں کو غلط سمت میں موڑنے، تحریکوں کو بے اثر بنانے اور مجاہدتوں اور بہنے والے لہو کو بے نتیجہ بنانے کی بڑی کوشش کر رہا ہے۔ بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے، بہت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ آپ نوجوان اس تحریک کے علمبردار ہیں، آپ ہوشیار رہئے، آپ محتاط رہئے۔
پچھلے بتیس برسوں میں ہمیں بڑے تجربات حاصل ہوئے ہیں، بتیس سال سے ہم نے دشمنیوں اور مخاصمتوں کا سامنا کیا ہے، استقامت کی ہے اور دشمنیوں پر غلبہ پایا ہے ۔۔۔۔ (6) کوئي بھی ایسی سازش نہیں ہے جو مغرب اور امریکہ، ایران کے خلاف کر سکتے تھے اور انہوں نے نہ کی ہو۔ اگر کوئی اقدام انہوں نے نہیں کیا تو صرف اس وجہ سے کہ وہ اقدام ان کے بس میں نہیں تھا۔ جو کچھ ان کے بس میں تھا، انہوں نے کیا اور ہر دفعہ انہیں منہ کی کھانی پڑی، ہزیمت اٹھانی پڑی۔۔۔۔۔۔(7) اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ آئندہ بھی اسلامی جمہوریہ کے خلاف تمام سازشوں میں انہیں شکست ہوگی۔ یہ ہم سے اللہ کا وعدہ ہے جس کے بارے میں ہمیں کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔
ہمیں اللہ تعالی کے وعدے کی صداقت میں کوئی شک و تردد نہیں ہے۔ ہمیں اللہ تعالی کی طرف سے کوئی بے اطمینانی نہیں ہے۔ اللہ ان لوگوں کی مذمت کرتا ہے جو اس کے تعلق سے بے اطمینانی میں مبتلا ہوتے ہیں۔ «و يعذّب المنافقين و المنافقات و المشركين و المشركات الظّانّين باللَّه ظنّ السّوء عليهم دائرة السّوء و غضب اللَّه عليهم و لعنهم و اعدّ لهم جهنّم و سائت مصيرا»(8)
اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ ہم چونکہ میدان میں موجود ہیں، مجاہدت کے میدان میں داخل ہو چکے ہیں، ملت ایران اپنے تمام وسائل و امکانات کے ساتھ میدان میں وارد ہو چکی ہے لہذا نصرت الہی کا حاصل ہونا یقینی ہے۔ دوسرے ممالک میں بھی یہی صورت حال ہے تاہم بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو ہوشیار رہنا چاہئے، ہم سب کو دشمنوں کے مکر و حیلے کی طرف سے چوکنا رہنا چاہئے۔ دشمن، تحریکوں کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اختلاف کے بیج بونے کی کوشش کر رہا ہے۔
آج عالم اسلام میں جاری اسلامی تحریکیں شیعہ اور سنی کے فرق پر یقین نہیں کرتیں۔ شافعی، حنفی، جعفری، مالکی، حنبلی اور زیدی کے فرق کو نہیں مانتیں۔ عرب، فارس اور دیگر قومیتوں کے اختلاف کو قبول نہیں کرتیں۔ اس عظیم وادی میں سب کے سب موجود ہیں۔ ہمیں کوشش کرنا چاہئے کہ دشمن ہمارے اندر تفرقہ نہ ڈال سکے۔ ہمیں اپنے اندر باہمی اخوت کا جذبہ پیدا کرنا چاہئے، ہدف کا تعین کر لینا چاہئے۔ ہدف اسلام ہے، ہدف قرآنی اور اسلامی حکومت ہے۔ البتہ اسلامی ممالک کے درمیان جہاں اشتراکات موجود ہیں، وہیں کچھ فرق بھی ہے۔ تمام اسلامی ممالک کے لئے کوئی واحد آئیڈیل نہیں ہے۔ مختلف ممالک کے جغرافیائی حالات، تاریخی حالات اور سماجی حالات الگ الگ ہیں تاہم مشترکہ اصول بھی پائے جاتے ہیں۔ استکبار کے سب مخالف ہیں، مغرب کے خباثت آمیز تسلط کے ہم سب مخالف ہیں، اسرائیل نامی کینسر کے سب مخالف ہیں۔۔۔۔۔ (9)
جہاں بھی یہ محسوس ہو کہ کوئی نقل و حرکت اسرائیل کے مفاد میں انجام پا رہی ہے، امریکہ کے مفاد میں انجام پا رہی ہے، ہمیں وہاں ہوشیار ہو جانا چاہئے، یہ سمجھ لینا چاہئے کہ یہ حرکت اغیار کی ہے، یہ سرگرمیاں غیروں کی ہیں، یہ اپنوں کی مہم نہیں ہو سکتی۔ جب صیہونیت مخالف، استکبار مخالف اور استبداد و ظلم و فساد کے خلاف کام ہوتا نظر آئے تو وہ بالکل درست عمل ہے۔ وہاں سب \"اپنے\" لوگ ہیں۔ وہاں نہ کوئي شیعہ ہے نہ سنی، وہاں قومیت کا فرق ہے نہ شہریت کا۔ وہاں سب کو ایک ہی نہج پر سوچنا ہے۔
آپ غور کیجئے! اس وقت بالکل سامنے کی ایک مثال موجود ہے۔
دنیا کے تمام نشریاتی ادارے یہ کوشش کر رہے ہیں کہ بحرین کے عوام اور وہاں کی عوامی تحریک کو الگ تھلگ کر دیں۔ مقصد کیا ہے؟ یہ شیعہ سنی اختلاف بھڑکانا چاہتے ہیں۔ تفرقہ کا بیج بونے کی کوشش کر رہے ہیں، خلیج پیدا کرنے کی کوشش میں ہیں۔ حالانکہ ان مسلمانوں اور مومنین کے درمیان جن میں بعض کسی مسلک سے اور بعض دیگر کسی اور مسلک سے وابستہ ہیں، کوئی فرق نہیں ہے۔ اسلام نے سب کو ایک ہی لڑی میں پرو دیا ہے۔ سب امت اسلامیہ سے وابستہ ہیں، اسلامی امہ کا جز ہیں۔۔۔۔ (10) فتح کا راز، تحریک کے دوام کا راز اللہ کی ذات پر توکل، اللہ کے تعلق سے حسن ظن، اللہ تعالی پر اعتماد اور اتحاد اور مربوط کوششوں کا جاری رہنا ہے۔
میرے عزیزو! میرے بچو! آپ بہت محتاط رہئے، اپنی تحریک کو رکنے نہ دیجئے۔ اللہ تعالی نے قرآن میں دو جگہوں پر اپنے پیغمبر کو مخاطب کرکے فرمایا ہے؛ «فاستقم كما امرت»،(11) «و استقم كما امرت»؛(12) استقامت کا مظاہرہ کیجئے۔ استقامت یعنی پائیداری، یعنی راستے پر اٹل رہنا، حق کے جادے پر آگے بڑھتے رہنا، قدم نہ رکنے دینا۔ یہی کامیابی کا راز ہے۔
ہمیں آگے بڑھتے رہنا ہے، یہ تحریک کامیاب ہے، اس کا مستقبل تابناک ہے، اس کے افق روشن ہیں۔ مستقبل بالکل درخشاں ہے۔ وہ دن ضرور آئے گا جب امت اسلامیہ اللہ تعالی کی نصرت و مدد سے قوت و آزادی کی بلندیوں کو چھو لے گی۔۔۔۔۔(13) مسلمان اقوام اپنی خصوصیات اور تنوع کو باقی رکھتے ہوئے اللہ اور اسلام کے سائے میں جمع ہو جائیں، سب آپس میں متحد رہیں۔ ایسا ہو گيا تو امت اسلامیہ اپنی عظمت رفتہ کو دوبارہ حاصل کر لےگی۔
ہمارے ممالک زمین دوز ذخائر سے مالامال ہیں، ہمارے پاس اسٹریٹیجک اور سوق الجیشی اہمیت کے حامل خطے موجود ہیں، ہمارے پاس بے پناہ قدرتی وسائل ہیں، نمایاں ہستیاں ہیں، با صلاحیت افرادی قوت ہے، ہمیں ہمت سے کام لینا چاہئے۔ اللہ تعالی ہماری ہمتوں میں اور بھی اضافہ کرے گا۔
میں آپ نوجوانوں سے یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ مستقبل آپ کا ہے۔ اللہ تعالی کی نصرت و مدد سے آپ نوجوان وہ دن ضرور دیکھیں گے اور انشاء اللہ اپنے افتخارات آئندہ نسلوں کو منتقل کریں گے۔
و السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
1) حج: 40، اور جو بھی اللہ کی مدد کرے وہ اس کی یقینا مدد کرےگا۔
2) فتح: 20، اللہ نے تم سے بہت سارے فوائد کا وعدہ کیا جو تم کو حاصل ہوں گے۔ پھر (خیبر کے) مال غنیمت سے فورا ہی تم کو بہرہ مند کر دیا اور لوگوں کے ہاتھ تم تک پہنچنے سے روک دیئے کہ اہل ایمان کے لئے یہ ایک نشانی بن جائے اور تم کو سیدھے راستے پر لگا دے۔
3) عنكبوت: 69، اور جنہوں نے ہمارے لئے جہاد کیا ہے ہم انہیں اپنے راستوں کی ہدایت کر دیں گے۔
4) آلعمران: 160، اگر اللہ تمہاری نصرت و مدد کرے تو تم پرکوئی بھی غالب نہیں آ سکے گا۔
5) اللہ اکبر کے نعرے
6) « اللہ اکبر اور لبيك ياخامنهاى کے نعرے
7) «امریکہ مردہ باد کے نعرے
8) فتح: 6، اور منافق مرد اور عورتیں جو اللہ کے بارے میں بدگمانیاں رکھتے ہیں وہ ان سب پر عذاب نازل کرے گا، ان کے سر پرعذاب منڈلا رہا ہے، ان پر اللہ کا غضب ہے اور اللہ نے ان پر لعنت کی ہے۔ ان کے لئے جہنم کی آگ تیار کی ہے اور یہ کس قدر بدترین انجام ہے۔
9) شعار «اسرائيل مردہ باد کے نعرے»
10) اسلامی اتحاد کے حق میں نعرہ «وحدة وحدة اسلامية»
11) هود: 112، پس آپ کو جس طرح کا حکم ملا ہے اس پر ثابت قدم رہیں۔
12) شورى: 15، اور آپ اسی طرح استقامت سے کام لیں کہ جیسا آپ کو حکم ملا ہے۔
13) «هيهات منّا الذّلة کے نعرے»
19m:22s
32220
مسئلہ فلسطین اتحاد مسلمین کا اہم ترین...
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ مسئلہ فلسطین پر گفتگو کرتے ہوئے اتحاد...
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ مسئلہ فلسطین پر گفتگو کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کا اہم معیار کیا بیان فرماتے ہیں؟ مسئلہ فلسطین کا حل کس طرح عملی جامہ پہن سکتا ہے؟ اتحاد بین المسلمین سے کس طرح زیادہ قریب ہوا جاسکتا ہے؟
بعض اسلامی حکومتوں نے کونسا قدم اتحاد بین المسلمین کے خلاف اٹھایا ہے؟ بعض اسلامی حکومتیں کس گناہ کی مرتکب ہوئی ہیں؟ بعض اسلامی حکومتوں کو اپنے کس اقدام سے واپس پلٹ جانا چاہیے؟
ان تمام سوالات کے جوابات کے لیے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے.
#ویڈیو #AlQuds_The_Axis #القدس_محور_ہے #AlQuds2022 #FlyTheFlag #BoycottApartheid#اتحاد_مسلمین_کا_اہم_ترین_معیار #مسئلہ_فلسطین #اتحاد_بین_المسلمین #حقوق_کی_بحالی #سنجیدگی #ظالم_صیہونی #اسلامی_اتحاد_مخالف_قدم #عالمی_اسلامی_معاشرہ
1m:45s
11876
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
etehad,
muslim,
islam,
imam
sayyid
ali
khamenei,
imam,
imam
khamenei,
ayatollah
sayyid
ali
khamenei,
islami
hokomate,
alami,
zalim,
hoqooq,
palistine,
[6 Feb 2012] Andaz-e- Jahan - اسلامی بیداری اور...
[6 Feb 2012] Andaz-e- Jahan - اسلامی بیداری اور اتحاد اسلامی - Sahartv - Urdu
مہمان:محترم سید علی...
[6 Feb 2012] Andaz-e- Jahan - اسلامی بیداری اور اتحاد اسلامی - Sahartv - Urdu
مہمان:محترم سید علی شہباز،ڈاکٹر عنایت اللہ اندرآبی،علامہ مقصود علی
41m:22s
5905
[07Sep2018] رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی...
[07Sep2018] رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی ملکوں کے اتحاد کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار...
[07Sep2018] رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی ملکوں کے اتحاد کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا- Urdu
1m:9s
1494
Video Tags:
Rehber,,Inqilab,,Islami,,Nay,,Islami,,Mulkon,,Kay,,Ittehad,,Ko,,Waqat,,Ki,,Ehma,,Tareen,,Zarorat,,Qarar,,Dia,,
[Talkshow] Aagahi | Special Program | Hafta -e- Wahdat | Naqi Hashimi |...
Aagahi | آگہی | Special Program
Topic: Hafta -e- Wahdat
موضوع: ہفتہ وحدت
Host: Syed Qunber Rizvi
Guest: Janab...
Aagahi | آگہی | Special Program
Topic: Hafta -e- Wahdat
موضوع: ہفتہ وحدت
Host: Syed Qunber Rizvi
Guest: Janab Naqi Hashimi
انٹرو :(0:00)
وحدت اسلامی کیا مراد ہے اور یہ مختلف فرقوں کے درمیان کن اصولوں کے تحت قائم کی جاسکتی ہے؟ :(1:21)
یہ کیسے ممکن ہے کہ اتحاد بھی ہو اور اختلاف بھی ہو ؟ :(08:59)
تفرقے کے نقصانات :(11:50)
وحدتِ عملی کے نفاذ میں کیا روکاوٹیں موجود ہیں؟ :(18:15)
اہلسنت کے مقدسات کا مسئلہ :(23:05)
وحدت ایرانی ایجنڈا یا سیاسی نعرہ ؟ :(36:37)
Wisdom Gateway Production
44m:2s
2081
وحدت، اسلامی دنیا کی کامیابی کا سبب |...
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق اور...
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق اور اِس اتحاد و اتفاق کی بدولت اسلامی دنیا کی کامیابی کے حوالے سے کیا فرماتے ہیں؟ اسلامی وحدت کا سب سے پہلا اثر کیا ہونا چاہیے؟ ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان کی مشکلات میں کس طرح کا کردار ادا کرنا چاہیے؟ مسلمان اقوام کے متعلق ہمارا کیا فریضہ ہے؟ دشمن مسلمانوں کو پستی میں رکھنے کے لیے کس چیز کا سہارا لیتا ہے؟ دشمنان اسلام کبھی کسی شیعہ اور کبھی کسی سنّی کی حمایت کیوں کرتے ہیں؟ کیا چیز مسلمانوں کی کامیابی اور ترقی کے لیے مدد گار ثابت ہو سکتی ہے؟
اِن تمام سوالات کے جوابات کے لیے اِس ویڈیو کو ضرور دیکھیں۔
#ویڈیو #اسلامی_وحدت #اقوام #ہمدردی #خوشحالی #غمگین #مشکلات #مدد #فریضہ #ترقی #الہی_وعدہ #شیعہ #سنی #جھگڑے #دشمنان_اسلامی
1m:29s
10533
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
wehdat,
islami
dunya,
kamyabi,
sayyid
ali
khamenei,
musalman,
ittehad,
ittefaq,
asar,
mushkilat,
kirdar,
aqwam,
fareeza,
dushman,
pasti,
sahara,
shia,
sunni,
himayat,
taraqqi,
madadgaar,
hamdardi,
khushhaali,
ilahi
waada,
jhagde,
[8 Feb 2012] Andaz-e- Jahan - بیداری اسلامی اور...
[8 Feb 2012] Andaz-e- Jahan - بیداری اسلامی اور اتحاد مسلمین - Sahartv - Urdu
مہمان:محترم جعفر علی...
[8 Feb 2012] Andaz-e- Jahan - بیداری اسلامی اور اتحاد مسلمین - Sahartv - Urdu
مہمان:محترم جعفر علی زیدی-محترم یحیی بن زکریا-محترم شکیل شمسی
43m:20s
5372
[13 Feb 2012] Andaz-e- Jahan - بیداری اسلامی اور...
[13 Feb 2012] Andaz-e- Jahan - بیداری اسلامی اور اتحاد مسلمین - Sahartv - Urdu
محترم اظہر عابدی-ڈاکٹر...
[13 Feb 2012] Andaz-e- Jahan - بیداری اسلامی اور اتحاد مسلمین - Sahartv - Urdu
محترم اظہر عابدی-ڈاکٹر قاسم رسول الیاس-محترم سید حیدر حسین
42m:13s
5125
شیعہ سنی دونوں کو اتحاد کیلئے کام کرنے...
مشہور محاورہ ہے Divide and rule جس کا مطلب ہے کہ اگر دنیا کی دوسری اقوام پرحکومت کرنی ہے...
مشہور محاورہ ہے Divide and rule جس کا مطلب ہے کہ اگر دنیا کی دوسری اقوام پرحکومت کرنی ہے تو پہلے مرحلے میں مختلف عنوانات کے تحت انہیں کئی گروہوں میں تقسیم کیا جائے، اور پھر دوسرے مرحلے میں انہیں ایک دوسرے کے خلاف اکسا کر اندرونی طور پر انہیں کمزور کیا جائے جس کے نتیجے میں استعماری طاقتوں کو ان پر غلبہ حاصل کرنے میں آسانی ہو اور اس نسخے کو سب سے زیادہ مسلم اقوام پر آزمایا جارہا ہے اور بدقسمتی سے دشمن کے اس نسخے کو عملی جامہ پہنانے میں بعض اسلامی ریاستیں پیش پیش ہیں اور مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو ہوا دیتی ہیں۔ چنانچہ وہ اس بات سے غافل ہیں کہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے سے جو آگ بھڑک اٹھے گی وہ انکو بھی اپنی لپیٹ میں لےلے گی۔
استعماری طاقتیں اپنے اس آزمودہ نسخے کو کس طرح آپنے آلہ کاروں کے ذریعے عملی جامہ پہناتی ہیں؟ اور کس طرح امت مسلمہ کے درمیان اختلافات کو ہوا دیتی ہیں؟ اور کب سے اس کام میں شدت آگئی ہے اور مسلمانوں کو اسکے مقابلے میں کیسا رد عمل دکھانا چاہئے؟ ان تمام سوالات کے مطمئن اور تسلی بخش جواب کیلئے بیداری اسلامی سے متعلق ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ملاحظہ کیجئے۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #بیداری_اسلامی #ماہرین #اتحاد #مسلمان #استقلال #دین #مفکر #پروپیگنڈہ_مشینری #تقسیم #مہربان #اختلاف #کفار #استکبار
5m:8s
10713
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
shia,
sunni,
etehad,
imam,
imam
khamenei,
world,
hukumat,
estemar,
taqat,
islam,
muslim,
dushman,
musalman,
Ummat,
esteqlal,
kuffar,
حج اُمت مسلمہ کی وحدت کا مظہر | Farsi sub Urdu
اسلامی اتحاد کا حقیقی مظہر حج کے دوران مسلمانوں کا آپس میں اتحاد ہے۔۔
حج کے...
اسلامی اتحاد کا حقیقی مظہر حج کے دوران مسلمانوں کا آپس میں اتحاد ہے۔۔
حج کے اجتماعی پہلو کے حوالے سے ولی امرمسلمین سید علی خامنہ ای کی انتہائی اہم گفتگو
#ویڈیو #ولی_امرمسلمین #حج #وحدت #اتحاد #امت #اسلام #مظہر
3m:40s
11383
Video Tags:
Wilayat,
Media,
Wilayat
Media,
Productions,
Subtitle,
Pakistan,
Leader
of
Muslim,
Ummah,
Sayyid,
Ali,
Khamenei,
Rahbar,
اتحاد اسلامی اور استعمار کی سوچ | ولی...
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ دنیائے اسلام کی سختیوں اور مشکلات کا...
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ دنیائے اسلام کی سختیوں اور مشکلات کا راہ حل کس چیز میں مضمر سمجھتے ہیں؟ مسلمان اقوام کو کس چیز سے اب نکل جانا چاہیے؟ عالم اسلام کے بارے میں دنیا کی شیطانی طاقتوں کی کیا سوچ ہے؟ مسلمانوں کا اتحاد کن کے لیے خطرہ ہے؟ مسلمانوں کے باہمی اتحاد کے کیا ثمرات ہیں؟
.ان اہم سوالات کے جوابات اس ویڈیو میں مشاہدہ کیجئے
#ویڈیو #اتحاد_اسلامی #استعمار #سوچ #آزمائش #راہ_حل #دنیائے_اسلام #وسائل #افرادی_قوت #اسلامی_اہداف #صیہونی_نیٹ_ورک
2m:15s
9834
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
etehad,
estemar,
islam,
imam,
imam
khamenei,
sakhti,
mushkel,
musalman,
aqam,
shaytan,
shaytani
taqat,
ealam
islami,
azmayesh,
Farsi News - Islamic Awakening - 23 April 2011 From IRINN - Farsi
Farsi News Islamic Awakening April 23 2011 From IRINN Farsi
حضرت آیت الله خامنه ای رهبر معظم انقلاب...
Farsi News Islamic Awakening April 23 2011 From IRINN Farsi
حضرت آیت الله خامنه ای رهبر معظم انقلاب اسلامی صبح امروز (شنبه) در دیدار پرشور هزاران نفر از مردم استان فارس در سخنان بسیار مهمی ضمن تبیین شرایط حساس کنونی دنیا و منطقه، با توجه به بیداری اسلامی، همه مردم و مسئولان را به حفظ اتحاد و انسجام و کار و تلاش بی وقفه، و بهانه ندادن بدست دشمنان نظام اسلامی توصیه و تأکید کردند: امروز قوای سه گانه بویژه دولت حقاً و انصافاً در حال خدمت و تلاش هستند و ملت و رهبری همواره از خط کار و خدمت در کشور حمایت خواهند کرد اما هرجا که رهبری احساس کند از مصلحت بزرگی غفلت می شود، وارد خواهد شد و رهبری تا زنده است هیچگاه نخواهد گذاشت، در حرکت عظیم ملت ایران بسوی آرمانها، ذره ای انحراف ایجاد شود.
5m:21s
8434
پاکستان اور اسلامی انقلاب | Urdu
پاکستان اور اسلامی انقلاب
اقتباس از: رہبر فقید شیعیان پاکستان و نمائندہ ولی...
پاکستان اور اسلامی انقلاب
اقتباس از: رہبر فقید شیعیان پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ علامہ عارف حسین الحسینی کا بیان
پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے جو صرف اور صرف اسلام کی بنیاد پر قائم ہوا ہے۔ ظاہر ہے ایسے ایک ملک سے توقعات اور امیدیں بھی زیادہ ہونی چاہیے۔
اسلامی انقلاب کی پاکستانی مسلمانوں سے کیا امیدیں تھیں؟
وحدت اور اتّحاد کی اہمیت کیا ہے، جانیئے اس کلپ کو دیکھنے کے بعد۔
#ویڈیو #شہیدقائد #عارف #الحسینی #انقلاب #اسلامی #پاکستان
4m:34s
4347
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
pakistan,
islami,
inqilab,
rahbar,
shiaan,
numayindeh,
walifaqqih,
allamah,
aarif,
hussain,
islam,
mulk,
umeedain,
musalmano,
wahdat,
itihad,
ehmeat,
حج امت اسلامی کے اتحاد کا مظہر | امام سید...
حج بیت اللہ اپنے اندر زندگی کے بنیادی امور اور طرز زندگی کے بے تحاشہ اصول اپنے...
حج بیت اللہ اپنے اندر زندگی کے بنیادی امور اور طرز زندگی کے بے تحاشہ اصول اپنے اندر سمویا ہوا ہے ان میں سے حج کا ایک اہم ترین پیغام اتحاد بین المسلمین کا پیغام ہے. حج ہمیں چیخ چیخ کر پکارتا ہے” یا ایھا المسلمو اتحدو اتحدو”.
قران مجید اور آئمہ معصومین علیہم السلام کا بھی یہی پیغام ہے کہ مسلمانوں اپنے اختلافات پر توجہ دینے کے بجائے مشترکات پر توجہ دینی چاہیے. آئمہ معصومین علیہم السلام کی سیرت اس کی جیتی جاگتی مثال ہے.
اس بارے میں مزید جاننے کے لیے اس ویڈیو کا ضرور ملاحظہ کیجئے.
#ویڈیو #حج #امت_اسلامی #اتحاد_کا_مظہر #آئمہ_علیہم_السلام #مسجد_الحرام #نماز_جماعت #امام_صادق_علیہ_السلام #شیعہ #سنی #اختلافات #تنازعات #انگریزوں #ہنر #سیاسی #تھنک_ٹینکس #امام_خمینی_رضوان_اللہ_علیہ #قاری #تلاوت #کلام_اللہ
3m:45s
10195
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
islam,
hajj,
wahdat,
ittehad,
unity,
ummat,
ummah,
imam,
imam
khamenei,
rahbar,
musalman,
mazhar
تفرقہ بازی اسلامی نظام میں رُکاوٹ | Urdu
شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ فرماتے ہیں کہ اسلامی نظام کے نفاذ میں ایک...
شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ فرماتے ہیں کہ اسلامی نظام کے نفاذ میں ایک رُکاوٹ تفرقہ بازی ہے۔ آخر کون سی چیز اس تفرقہ بازی کا سبب بنتی ہے۔ یہ جانیے اس ویڈیو کلپ میں۔
#ویڈیو #اسلامی_نظام #اتحاد #شہید_حسینی
1m:59s
4028
Video Tags:
Wilayat,
Media,
Wilayat
Media,
Productions,
Islam,
Inqilaab,
Islami,
Pakistan,
Urdu,
Subtitles,
Shaheed,
Arif,
al-Hussaini,
Islamic,
Republic,
Leader
of
Pakistan,
ایم آئی سکس (MI6) کے شیعہ اور سی آئی اے (CIA)...
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ شیعہ اور اہلسنّت کے درمیان وحدت اور...
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ شیعہ اور اہلسنّت کے درمیان وحدت اور تفرقہ ڈالنے کی سازشوں کے حوالے سے کیا فرماتے ہیں؟ شیعہ اور سُنّی کے درمیان اختلاف ڈالنے والوں کی ڈوریں کہا سے ہلتی ہیں؟دُ نیا کی کونسی دو بڑی ایجنسیز شیعہ اور سُنّی کے درمیان تفرقہ ڈالنے کے لیے مسلسل کوششوں میں مشغول ہیں؟ اسلامی اتحاد کے حوالے سے انقلابِ اسلامی ایران کا کیا کردار رہا ہے؟
#ویڈیو #M_I_6 #C_I_A #شیعہ #خارجہ_پالیسی #ایران #وحدت #انگلینڈ #جدائی #خلاف_حکمت
3m:33s
11018
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
MI6shia,
CIAsunni,
imam,
khamenei,
wahdat,
tafrruqa,
sazishon,
ikhtilaaf,
dunya,
agencies,
islami,
itihaad,
inqilab,
islami,
پیامبرِ خداؐ کی قطعی آرزو | Farsi Sub Urdu
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ اسلامی وحدت کے حوالے سے کیا فرماتے...
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ اسلامی وحدت کے حوالے سے کیا فرماتے ہیں؟ دُشوار ترین کاموں میں کونسا کام دُشوار ترین ہے؟ اختلافات کو روکنے کا کام کن کن طریقوں سے انجام دیا جاسکتا ہے؟ مسلمانوں کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ کیا ہے؟ کس اسلام دُشمن طاقت کے پاس مسلمانوں کے درمیان اختلافات بھڑکانے کا وسیع تجربہ ہے؟ اختلافات کے اہم ترین نقصانات کیا ہیں؟ کیا اسلامی اتحاد کا نعرہ ایک مقدس نعرہ ہے؟ آج اگر پیغمبرِ اکرمؐ ہمارے درمیان ہوتے تو آپؐ کس چیز سے ہمیں روکتے؟
#ویڈیو #پیغمبر_اکرم #قطعی_آرزو #مسلمان #گروہوں #مذہبی_اختلافات #خطرہ #دشوار_ترین #علماء #سیاستدان #شیعہ #سنی #برطانیہ #ذلت #بیدار #ہوشیار
3m:20s
10882
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
paiyambar,
khuda,
qatie,
aarzo,
sayyid,
ali,
Khamenei,
islami,
wahdat,
dushwartareen,
kamon,
ekhtilafaat,
khatra,
dushman,
taqat,
nuqsanaat,
مقاومتی بلاک کے خلاف عرب اسرائیل اتحاد |...
عالمی شیطانی طاقتوں کی ایما پر اسلامی امت کی کمر پر خنجر گھونپنے والی عرب خائن...
عالمی شیطانی طاقتوں کی ایما پر اسلامی امت کی کمر پر خنجر گھونپنے والی عرب خائن حکومتیں جو قابض ظالم و جابر صیہونی حکومت سے تعلقات معمول پر لا کر ان کے مکروہ جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہیں تاکہ اس طرح سے ان کی آمرانہ بادشاہی حکومتیں قائم رہیں لیکن یہ ان کی بھول ہے کہ وہ اس طرح اپنی شاہی حکومتوں کو بچا سکیں گے۔ خطے میں اسلامی امت کا شیرازہ بکھیرنے کے لیے کبھی القاعدہ تو کبھی داعش و بوکوحرام جیسی وحشی اور خونخوار تنظیموں اور گروہوں کو سرگرم کر رکھا ہے جو اپنی جہالت اور فکری جمود کی بنیاد پر تکفیریت اور مسلمانوں کے خون کو بہانے میں مصروف ہیں لیکن انشاء اللہ ان کے یہ مذموم عزائم اور منصوبے مقاومتی بلاک کے ہاتھوں نقش بر آب ثابت ہونگے۔
اس بارے میں سید مقاومت حسن نصراللہ حفظہ اللہ کے بیانات سے مستفید ہونے کے لیے اس ویڈیو کا ضرورمشاہدہ کیجئے۔
#ویڈیو #مقاومتی_بلاک_کے_خلاف_عرب_اسرائیل_اتحاد #سید_حسن_نصر_اللہ #اسرائیلیوں_کی_وقاحت #دہشت_گردی_کا_مقابلہ #عرب_اسرائیل_معاہدے #ایران #مقاومتی_تحریکیں #داعش #القاعدہ #اسرائیلی_منافقت #سینا #مصر #غزہ #شام #دروزیوں #تکفیری_مسلح_گروہ #سیاسی_جواز
2m:50s
1908
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
MOQAWEMAT,
israel,
arab
israel,
etehad,
sayyis
hasan
nasrullah,
hasan
nasrullah,
daesh,
islam,
jaheliat,
khoonkhwar,
اتحاد کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں | شہید...
شہید عارف حسین الحسینی رضوان اللہ علیہ مسلمانوں کے باہمی اتحاد کی اشد ضرورت کے...
شہید عارف حسین الحسینی رضوان اللہ علیہ مسلمانوں کے باہمی اتحاد کی اشد ضرورت کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟
.اتحاد بین المسلمین فقط ہماری ضرورت ہی نہیں بلکہ ہمارا اعتقاد بھی ہے. اتحاد و اتفاق کی دعوت قرآن کریم اور اہلبیت علیہم السلام نے واضح طور پر دی ہے اور پس مسلمانوں کا اتحاد نہ فقط سیاسی بلکہ ایک اہم شرعی فریضہ بھی ہے. دشمنان اسلام اپنی کامیابی مسلمانوں کے باہمی اختلافات اور تفرقہ اندازی میں مضمر سمجھتے ہیں. لہذا تمام روشن فکر اور اسلام و قرآن سے وابستہ مسلمانوں کا اولین فریضہ اتحاد و اتفاق کے ذریعے خبیث دشمن کی ناک خاک میں رگڑنا ہے
.اس موضوع پر شہید راہ ولایت و وحدت علامہ عارف حسینی کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے
#ویڈیو #مسلمان_بھائیو #امریکہ #روس #اختلاف #جنیوا #نابودی #اسلامی_انقلاب #عزت #شرف #اتحاد
2m:37s
3204
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
tehad,
shahid,
Allama
Arif
Hussain
Al-Husseini,
musalman,
islam,
muslim,
aeteqad,
etefaq,
Quran,
Ahl
al
Bayt,
dushman,
ekhtelaf,
tafraqa,
America,
roos,
enqelab
islami,
اتحاد کو فروغ دینے کیلئے منصوبہ بندی کی...
اس میں شک نہیں کہ انسانی زندگی میں وہی امور صحیح طرح پایہ تکمیل تک پہنچتے ہیں جو...
اس میں شک نہیں کہ انسانی زندگی میں وہی امور صحیح طرح پایہ تکمیل تک پہنچتے ہیں جو باقاعدہ منصوبہ بندی اور پروگرامنگ کے تحت انجام پاتے ہوں، کیونکہ منصوبہ بندی کے نتیجے میں پہلے سے طے شدہ اہداف کے حصول میں آسانی ہوتی ہے۔ بنیادی طور پر انسان کی کامیاب زندگی کے تانے بانے پروگرامنگ سے ہی جڑے ہوئے ہیں اور پروگرامنگ کے بغیر کامیابی کا تصور ممکن نہیں، چنانچہ یہ قاعدہ جہاں انسانی زندگی کے دیگر امور میں کامیابی کیلئے ضروری ہے وہیں امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور اتفاق کی فضا کو قائم کرنے اور اسے فروغ دینے کیلئے بھی ضروری ہے اور بلاشبہ مسلمانوں کا آپس میں بیٹھ کر اتحاد کے سلسلے میں باقاعدہ منصوبہ بندی کرنا اتحاد کے متحقق ہونے کیلئے سب سے طاقتور اور موثر ذریعہ ہے اور یہ کام ہفتہ وحدت کے موقع پر بہترین طریقے سے انجام پاسکتا ہے۔
امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور اتفاق کی فضا کو قائم کرنے کے حوالے سے جو ذمہ داری ہمارے اوپر عائد ہوتی ہے کیا وہ صرف دنیا کے گوشہ و کنار میں کچھ نشستوں کے انعقاد کرنے سے پوری ہوجاتی ہے؟ یا پھر اس ضمن میں ہمیں منصوبہ بندی کی ضرورت ہے؟ اور اسکی مثال کیا ہوسکتی ہے؟ افغانستان کے عہدیداروں کو کیا کرنا چاھیے؟
ان تمام باتوں کے بارے میں آگاہی کیلئے ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای کے بینات پر مبنی اس ویڈیو کو ضرور دیکھیے۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #ہفتہ_وحدت #ذمہ_داری #منصوبہ_بندی #مثال #افغانستان #نشست #واقعہ #مساجد #مراکز #شرکت #احکام #اتحاد
1m:42s
9103
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
shia,
sunni,
etehad,
imam,
imam
khamenei,
etehad,
wali
amr
muslemeen,
afganistan,
marakiz,
neshest,
hafta
wahdat,
zeme
dari,
masajid,
sherkat,
ahkam,
zaroorat,
اہل سنّت سے اتحاد کی دلیل | Farsi Sub Urdu
اہل سنّت سے اتحاد کی دلیل
اقتباس از: حجت الاسلام و المسلمین علی رضا پناہیان کی...
اہل سنّت سے اتحاد کی دلیل
اقتباس از: حجت الاسلام و المسلمین علی رضا پناہیان کی امام حسن عسکری ؑ کی ایک حدیث پر روشنی
امام عسکریؑ کا زمانہ غیبت کے لیے اپنے شیعوں سے فرمان ہے: جُرُّوا اِلينا كلَّ مودةٍ ۔ یعنی سب کے دل ہماری طرف راغب کریں۔
اس سے زمانہ غیبت میں ہماری ایک ذمہ داری کا پتہ چل سکتا ہے ہمیں، اور وہ ہے اہلسنت سے اتحاد۔
مولا امام زمانہؑ کے ظہور کا انتظار کرنے والوں کو چاہیے کہ اتحاد بین المسلمین کو اپنی مذہبی ذمہ داری سمجھیں۔
#ویڈیو #پناہیان #اتحاد #وحدت #شیعہ_سنی #امام_عسکری #غیبت #ظہور
4m:5s
5447
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
ahle
imam,
Hassan,
Askari,
itihaad,
hadees,
roshni,
zamanae
ghaibat,
shiaoon,
farmaan,
dushman,
wahdat,
zimmidari,
imam
e
Zamana,
zahoor,
intizaaar,
ittihad,
bainul
,uslimeen,
ustaad
panahiyaan,
اتحاد بین المسلمین کا مطلب | شہید عارف...
سفیرِ ولایت شہید علامہ عارف حسین الحیسنی اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے کیا...
سفیرِ ولایت شہید علامہ عارف حسین الحیسنی اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے کیا فرماتے ہیں؟ اتحاد بین المسلمین سے کیا مراد ہے؟ کیا اتحاد بین المسلمین کا مطلب اپنے اپنے مذہبی مراسم اور فقہ کو ترک کردینا ہے؟ ہمیں کس چیز کے لیے کوشش کرنی چاہیے؟
شہید علامہ عارف حسین الحسینی رضوان اللہ کے خلوص اور الہی کلمات سے لبریز خطاب سے بہرہ مند ہونے کے لیے اِس مختصر ویڈیو پر کلک کریں۔
#ویڈیو #اتحاد_بین_المسلمین #تشخص #دستبردار #صف #شیعہ #سنی #یا_حسین
Via | @wilayatmedia
1m:43s
2138
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
ittehad,
muslemeen,
shaheed,
allama,
aarif
husain
alhusaini,
murad,
mazhab,
marasim,
fiqh,
tark,
koshish,
khuloos,
ilahi,
kalamat,
khitab,
dastbardar,
saf,
shia,
sunni,
jung,
dushman,
muttahid,